واپسی 2009

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستان محفل،
میں‌ کل رات کو پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ نیٹ سے دور رہنے کے باعث کئی ذاتی پیغامات کا وقت پر جواب نہیں دے پایا ہوں جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ اب وقت ملنے پر تمام معاملات کو دیکھتا رہوں گا۔
والسلام
 
زینب

محفلین
اوہ نبیل بھائی کی واپس کی پوسٹ‌ہے میں سمجھی میرے واپس انے کی اطلاع پہلے سے موجود ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کا شکریہ۔ :)
لاہور میں شدید گرمی تھی اور اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے بھی حشر کیا ہوا تھا۔ بہرحال بعد میں بارشوں کی وجہ سے موسم میں کچھ بہتری آتی گئی اور رمضان میں لوڈ شیڈنگ بھی کم ہو گئی۔ اس سے بھی کچھ افاقہ ہو گیا۔
میں نے والد صاحب سے عروض پر کچھ کتابیں لے کر پڑھنے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھانا پڑی۔ :(
 
محمد وارث

لائبریرین
عروض پر کتابیں، واہ واہ واہ، منہ میں پانی آ گیا، کیا ساتھ بھی لائے ہیں یا کچھ نام ہی اگر یاد ہوں تو بتا دیں :)
 
جی برادرم، کتابیں لایا ضرور ہوں لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہیں پڑھنے کی توفیق بھی ہوتی ہے یا نہیں۔ :)
ایک کتاب نثار اکبر آبادی کی ہے۔ اس کا نام اس وقت میرے ذہن میں نہیں آ رہا۔ والد صاحب کے کہنے کے مطابق یہ کتاب سمجھنے میں آسان ہے۔ کتاب کو پڑھنے لگا تو سوچا کہ اگر یہ آسان کتاب ہے تو پھر مشکل کتاب کیسی ہوگی۔ :)
ایک اور کتاب حدیقۃ (یا حدائق) البلاغت ہے۔ اس کے علاوہ الطاف حسین حالی کی کتاب مقدمہ شعروشاعری بھی لایا ہوں۔
والد صاحب کے پاس اس کے علاوہ ایک اور کتاب تسہیل العروض بھی موجود ہے جسے دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ البتہ ایک اور کتاب بحرالفصاحت کی دو جلدیں بھی والد صاحب کی لائبریری میں موجود ہیں۔ اس کتاب کی طباعت طلسم ہوشربا کے انداز میں ہوئی ہوئی ہے اور پڑھنے میں بھی ہوشربا ہے۔ میں نے اس کے ایک دو صفحات دیکھ کر ہی اس کو واپس رکھنے میں عافیت جانی۔ :rolleyes:
 
دوست

محفلین
واپسی بخیر مبارک۔۔
اس بار آپ کے آنے پر پتا چلا کہ آپ گئے بھی تھے۔
عروض پر کتابوں کی کیا ضرورت ہے یہاں ماہرین فن موجود ہیں ان سے استفادہ کیجیے۔
 
شکریہ شاکر۔
دراصل میں عام طور پر اپنے پاکستان کے قیام کے دوران اپنے علمی خلا کو پر کرنے کی ناکام کوشش کرتا رہتا ہوں۔ :)
 
dxbgraphics

محفلین
آپ سب دوستوں کا شکریہ۔ :)
لاہور میں شدید گرمی تھی اور اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے بھی حشر کیا ہوا تھا۔ بہرحال بعد میں بارشوں کی وجہ سے موسم میں کچھ بہتری آتی گئی اور رمضان میں لوڈ شیڈنگ بھی کم ہو گئی۔ اس سے بھی کچھ افاقہ ہو گیا۔
میں نے والد صاحب سے عروض پر کچھ کتابیں لے کر پڑھنے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھانا پڑی۔ :(

یار نبیل بھائی آپ سے گذارش کی بھی تھی کہ بجلی کے مسئلے کے علاوہ روداد سنائیں :notlistening:
 
محمد وارث

لائبریرین
جی برادرم، کتابیں لایا ضرور ہوں لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہیں پڑھنے کی توفیق بھی ہوتی ہے یا نہیں۔ :)
ایک کتاب نثار اکبر آبادی کی ہے۔ اس کا نام اس وقت میرے ذہن میں نہیں آ رہا۔ والد صاحب کے کہنے کے مطابق یہ کتاب سمجھنے میں آسان ہے۔ کتاب کو پڑھنے لگا تو سوچا کہ اگر یہ آسان کتاب ہے تو پھر مشکل کتاب کیسی ہوگی۔ :)
ایک اور کتاب حدیقۃ (یا حدائق) البلاغت ہے۔ اس کے علاوہ الطاف حسین حالی کی کتاب مقدمہ شعروشاعری بھی لایا ہوں۔
والد صاحب کے پاس اس کے علاوہ ایک اور کتاب تسہیل العروض بھی موجود ہے جسے دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ البتہ ایک اور کتاب بحرالفصاحت کی دو جلدیں بھی والد صاحب کی لائبریری میں موجود ہیں۔ اس کتاب کی طباعت طلسم ہوشربا کے انداز میں ہوئی ہوئی ہے اور پڑھنے میں بھی ہوشربا ہے۔ میں نے اس کے ایک دو صفحات دیکھ کر ہی اس کو واپس رکھنے میں عافیت جانی۔ :rolleyes:

نثار اکبر آبادی کی 'شعر اور فنِ شعر' سے یہ خاکسار مستفید ہو چکا ہے۔

اور اب بتایئے میں جاؤں تو کدھر جاؤں کہ پچھلے کئی سال سے شمس الدین فقیر کی 'حدائق البلاغت' میں ڈھونڈ رہا ہوں اور آپ کے پاس ہے :) اس موضوع پر مستند ترین کتاب ہے جس کے حوالے ہر 'عروضیا' دیتا ہے۔
اور اس موضوع پر میں جن کتب کی تلاش میں ہوں اب اس میں 'تسہیل العروض' کا بھی اضافہ ہوگیا۔

مولوی نجم الغنی کی 'بحر الفصاحت' کا نیا ایڈیشن مجلس ترقیِ ادب، لاہور نے 2004ء میں شائع کیا ہے، اور اغلاط سے پاک ہے۔ اس موضوع پر 'بائبل' کا درجہ رکھتی ہے۔

بہرحال بہت خوشی ہوئی آپ کا جذبہ و جستجو و لگن دیکھ کر :)
 
فاتح

لائبریرین
واپسی مبارک ہو اور خوش آمدید۔ یہ سوچ کر خوشی ہو رہی ہے کہ جلد ہی محفل میں عروض کے اطلاقیے بھی بننے لگیں گے۔
 
arifkarim

معطل
محفل پر واپسی مبارک! :)
آپکے بغیر محفل پر سناٹا چھایا ہوا تھا۔ اب تو خزاں کے موسم میں بھی بہار ہو گئی ہے!
 
Top