کرکٹ کا نیا عالمی بادشاہ کون ھو گا

حالیہ سال میں آسٹریلیا کی پرفارمنس ڈاؤن سے ڈاؤن ھوتی جا رھی ھے وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ھارنے کے بعد ایشیز سیریز بھی ہار کر ون ڈے کیبعد ٹیسٹ میں بھی نمبر ون پوزیش کھو چکا ھے جس سے واضح ھو گیا ھے کہ آسٹریلیا کی 12 سالہ بادشاہت ختم ھونے کو ھے
لیکن سوال یہ کہ آسٹریلیا کیبعد نیا عالمی بادشاہ کون گا ؟
سری لنکا ، جنوبی افریقہ ، انڈیا یا پھر پاکستان
 
پاکستان ، لیکن کیسے پاکستان اس وقت ٹیسٹ رینگنگ میں 85 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ھے جبکہ اس سے اوپر بہتر پوزیشن میں جنوبی افریقہ ، سری لنکا ،انڈیا ، انگلینڈ موجود ھیں جنکے پوائنٹس بالترتیب 122 ، 120 ۔ 119 اور 105 ھیں جبکہ آسٹریلیا چوتھے نمبر پر 116 پوائنٹس کیساتھ براجمان ھے ، موجودہ ٹیم کو دیکھتے ھوئے ،پاکستان ایسے کیسے اتنی لمبی چھلانگ لگا سکتا ھے ۔ کوئی ریزن بھی
 
تیلے شاہ

محفلین
نو ِاف نو بَٹ اونلی جَٹ
جیسے ورلڈکپ جیتا تھا ویسے ہی نمبر ون بھی ہو جائے گا
کبھی کسی نے سوچا تھا کہ زرداری پاکستان کا صدر بن جائے گا نہیں نا!!!!!!!!! اسی طرح ٹیم بھی نمبر ون بن جائے گی
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم نے اگر اپنی موجودہ پرفارمنس برقرار رکھی اور ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم سیاست سے دور رہی تو سخت مقابلے کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔ ورنہ سری لنکا کا زیادہ اور انڈیا کا کم چانس نظر آ رہا ہے۔
 
میری رائے میں سری لنکا کے زیادہ چانسز ہیں۔ ان کی ٹیم کافی حد تک بیلینسڈ ہے۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کا نمبر آتا ہے۔ باقی اگر نعرہ ہی لگانا ہے تو "پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔سب سے آگے پاکستان"!:party:
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو لگے گا ہی لیکن آپ کا اندازہ کیا کہتا ہے؟ حالانکہ کرکٹ میں اندازے بالکل غلط ہو جاتے ہیں۔ جس کا تجربہ گزشتہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچوں میں ہوا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
میرا نہیں خیال کہ آپ آسٹریلیا کو اسطرح ختم قرار دے سکتے ہیں
اور رہی بات بادشاہ کی تو جنوبی افریقہ ایک اچھی ٹیم ہے اور اسکے بنے کے امکانات زیادہ ہیں
لیکن بادشاہ تو وہی ہے جو مشکل سے مشکل حالات میں جیتے اور جنوبی افریقہ کو اس معاملے میں کسی معجزے کی ضرورت ہے
 
پاکستانی ٹیم نے اگر اپنی موجودہ پرفارمنس برقرار رکھی اور ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم سیاست سے دور رہی تو سخت مقابلے کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔ ورنہ سری لنکا کا زیادہ اور انڈیا کا کم چانس نظر آ رہا ہے۔

جناب پاکستان کی موجودہ پرفارمنس سے آپکی کیا مُراد ھے _ اسوقت ھم ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں سیریز ھارے ھوئے ھیں
باقی سری لنکا کی بات آپ نے کی تو وہ واقعہ ھی پہلی پوزیشن کی حقدار ھے لیکن آپ انڈیا کو نظر انداز کیسے کر رھے ھیں انکو ٹیم کو دیکھیں اوپننگ میں 3 بہترین اووپنر ، سہواگ ، گھمبیر ، اور ٹنڈولکر مڈل آرڈر میں دھونی ، یوراج اور ڈریوڈ کے علاوہ رائنا ، روھت بھی موجود ھیں
جبکہ باؤلنگ بھی انکی بہترین ھے ، ایسے میں بھارت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا اندازہ اپنی جگہ درست، لیکن بھارت کی ٹیم کی ماضی قریب میں کوئی اچھی کارکردگی دکھائی نہیں دی۔
 
آپ کا اندازہ اپنی جگہ درست، لیکن بھارت کی ٹیم کی ماضی قریب میں کوئی اچھی کارکردگی دکھائی نہیں دی۔

جی یہ تو صحیح ھے چلیں پھر سری لنکا میں ھونے ٹرائی سیریز کا انتظار کرتے ھیں جس سے سری لنکا اور بھارت کا فرق واضح ھو جائے گا
 
خوشی

محفلین
مواقع کس کے زیادہ ھیں یہ مت سوچیں دعا کریں کہ جیت پاکستان کی ہو خدا کے بندوں کبھی مثبت بھی سوچا کریں
 
جوانی میں بھی ادارے کے تجزیے ایسے ہی تھے۔ ;)

آپ انڈیا کو نظر انداز کیسے کر رھے ھیں انکو ٹیم کو دیکھیں اوپننگ میں 3 بہترین اووپنر ، سہواگ ، گھمبیر ، اور ٹنڈولکر مڈل آرڈر میں دھونی ، یوراج اور ڈریوڈ کے علاوہ رائنا ، روھت بھی موجود ھیں
 
Top