فونٹ فیض لاہوری نستعلیق ریلیز!

محفل کی چوتھی سالگرہ اور ٹیکنالوجی ہفتہ کے افتتاح کا تحفہ۔۔۔
Faiz.png

ڈاؤنلوڈ
یا
ڈاؤنلوڈ

نوٹ: اسکو محفل پر ٹیسٹ کرنے کیلئے تھیم Faiz Nastaleeq نیچے ڈراپ ڈاؤن مینیو سے منتخب کر لیں۔ منتظمین سے اس تھیم کو بہتر کرنے کی درخواست ہے البتہ اسکے ڈیفالٹ فانٹ سائز ۲۴ پکسلز کو تبدیل نہ کریں۔
 
Raheel Anjum

محفلین
جزاک اللہ ! آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے پر دلی مبارکباد ۔ ابھی ڈاؤنلوڈ کر کے اور استعمال کر کے مزید رپورٹ دیتا ہوں
 
راج

محفلین
بہت بہت مبارک باد ایک اور دھماکہ خیز فانٹ کے اجرا پر ----- بہت خوشی ہوئی کہ نستعلق کی دنیا میں ایک اور فانٹ کا اضافہ ہوا -
لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ نوری نستعلق فانٹ کا مقابلہ کوئی فانٹ نہیں کرسکتا یہ اور بات ہے کہ ذاتی رائے سب کی الگ الگ ہو سکتی ہے- لیکن نوری نستعلق فانٹ کے آنے کے بعد لاہوری کی کمی کو محسوس کیا گیا ایسا نہیں ہے ورنہ 28 سال نوری نستعلق راج نہ کرتا-
چونکہ میں پرنٹ میڈیا سے ہی منسلک رہا ہوں تو یہ جانتا بھی ہوں کہ جب انپیج نے 3 ورژن میں لاہوری کی بات بتائی تو پرنٹ میڈیا میں کھلبلی مچ گئی کہ آخر ان پیج صرف سافٹ وئیر میں تبدیلی کی خاطر نوری کو کیوں ختم کرنا چاہتا ہے یا لاہوری کو کیوں لانا چاہتا ہے-
اگر ابھی آپ کی دی گئی امیج کو دیکھیں تو اس میں شروع میں آپ نے لفظ لیٹسٹ استعمال کیا ہے باقی تو جانے دیں اگر اسی کو دیکھیں تو یہ اپنا کوئی گراف قائم نہیں رکھ پاتا اوپر سے نیچے کی طرف لڑکھڑاتا ہوا محسوس ہوتا ہے میں کتابت کے اصول و ضوابط تو نہیں جانتا لیکن گرافکس سے جڑے رہنے کی وجہ سے اتنا تو جانتا ہی ہوں کہ کتابت میں بھی ایک خط کھینچی جاتی ہے اور اس خط پر حرف کو بیلینس کرکے لکھا جاتے ہے-
خیر میں یہاں لاہوری نستعلق کی خامیاں اور نوری نستعلق کی خوبیاں بیان کرنے نہیں بیٹھا ہوں بلکہ صرف اپنے بات بتا رہا ہوں- ورنہ جو کام آپ نے کیا ہے ہم تو اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تو ہم اس پر تبصرہ بھی نہیں کرسکتے یا تو رائے دے سکتے ہیں یا اپنی بات بیان کر سکتے ہیں- لیکن ذاتی طور پر میں نوری نستعلق پر لاہوری کو فوقیت دینے سے مطمئین نہیں ہوں- اور نہ ہی اس بات سے کہ نوری نستعلق آنے کے بعد لاہوری کی کمی محسوس کی گئی اگر ایسا ہوتا تو آپ خود نوری نستعلق کو یونی کوڈ میں نہ کرتے بلکہ لاہوری کو کرتے یہ بات اور ہے کہ نوری نستعلق کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کی بعد راستے ہموار ہوئے اور آپ نے لاہوری کو بھی یونی کوڈ میں ڈھالنے کا بیڑا اٹھا لیا- جس کے لئے آپ مبارک باد کے مستحق ہیں اور میری دعا ہے کہ آپ اسی طرح اردو کی خدمت کریں اور ہم نا اہل لوگوں کو ایسے خوبصورت تحائف سے نوازتے رہیں- آمین
 
بہت خوب محبان اردو کو اور جمیل نستعلیق ٹیم کو ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے پر بہت بہت مبارک باد ہو اللہ سے دعا ہے کہ اس ٹیم کو یونہی سرگرم عمل رکھے ایک بار پھر محبان اردو کو اور جمیل نستعلیق ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو
 
پہلوان

محفلین
السلام علیکم!
اللہ تعالیٰ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے۔آپکی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ اللہ تعالیٰ آپکو اردو کی اس شاندا ر خدمت پر اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
 
فخرنوید

محفلین
اس فونٹ کے اجرا پر میری طرف سے مبارکباد ۔۔۔۔۔۔ لیکن اس کا سائز ڈاون لوڈ کرنے میں ابھی کچھ لوگوں کو مسئلہ ہو گا۔کیوں کہ پاکستان میں ہر کسی کے پاس ڈی ایس ایل نہیں ہے نا
 
بہت بہت مبارک باد ایک اور دھماکہ خیز فانٹ کے اجرا پر ----- بہت خوشی ہوئی کہ نستعلق کی دنیا میں ایک اور فانٹ کا اضافہ ہوا -
لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ نوری نستعلق فانٹ کا مقابلہ کوئی فانٹ نہیں کرسکتا یہ اور بات ہے کہ ذاتی رائے سب کی الگ الگ ہو سکتی ہے- لیکن نوری نستعلق فانٹ کے آنے کے بعد لاہوری کی کمی کو محسوس کیا گیا ایسا نہیں ہے ورنہ 28 سال نوری نستعلق راج نہ کرتا-
چونکہ میں پرنٹ میڈیا سے ہی منسلک رہا ہوں تو یہ جانتا بھی ہوں کہ جب انپیج نے 3 ورژن میں لاہوری کی بات بتائی تو پرنٹ میڈیا میں کھلبلی مچ گئی کہ آخر ان پیج صرف سافٹ وئیر میں تبدیلی کی خاطر نوری کو کیوں ختم کرنا چاہتا ہے یا لاہوری کو کیوں لانا چاہتا ہے-
اگر ابھی آپ کی دی گئی امیج کو دیکھیں تو اس میں شروع میں آپ نے لفظ لیٹسٹ استعمال کیا ہے باقی تو جانے دیں اگر اسی کو دیکھیں تو یہ اپنا کوئی گراف قائم نہیں رکھ پاتا اوپر سے نیچے کی طرف لڑکھڑاتا ہوا محسوس ہوتا ہے میں کتابت کے اصول و ضوابط تو نہیں جانتا لیکن گرافکس سے جڑے رہنے کی وجہ سے اتنا تو جانتا ہی ہوں کہ کتابت میں بھی ایک خط کھینچی جاتی ہے اور اس خط پر حرف کو بیلینس کرکے لکھا جاتے ہے-
خیر میں یہاں لاہوری نستعلق کی خامیاں اور نوری نستعلق کی خوبیاں بیان کرنے نہیں بیٹھا ہوں بلکہ صرف اپنے بات بتا رہا ہوں- ورنہ جو کام آپ نے کیا ہے ہم تو اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تو ہم اس پر تبصرہ بھی نہیں کرسکتے یا تو رائے دے سکتے ہیں یا اپنی بات بیان کر سکتے ہیں- لیکن ذاتی طور پر میں نوری نستعلق پر لاہوری کو فوقیت دینے سے مطمئین نہیں ہوں- اور نہ ہی اس بات سے کہ نوری نستعلق آنے کے بعد لاہوری کی کمی محسوس کی گئی اگر ایسا ہوتا تو آپ خود نوری نستعلق کو یونی کوڈ میں نہ کرتے بلکہ لاہوری کو کرتے یہ بات اور ہے کہ نوری نستعلق کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کی بعد راستے ہموار ہوئے اور آپ نے لاہوری کو بھی یونی کوڈ میں ڈھالنے کا بیڑا اٹھا لیا- جس کے لئے آپ مبارک باد کے مستحق ہیں اور میری دعا ہے کہ آپ اسی طرح اردو کی خدمت کریں اور ہم نا اہل لوگوں کو ایسے خوبصورت تحائف سے نوازتے رہیں- آمین

السلام علیکم،
فانٹ پسند کرنے کا شکریہ۔ آپکی اس پوسٹ نے یقیناً بہت سے ہم خیال افراد کی ترجمانی بھی کر دی۔ یہاں ایک بات واضح کر دوں کہ فانٹ کی ریلیز کا مقصد نوری نستعلیق کی قائم حیثیت کو کم کرنا نہیں بلکہ محض محبان اردو کو ایک ٹائپوگرافک ورائیٹی فراہم کرنا ہے۔ اگر آپ ’’حقیقی نستعلیقی خط‘‘ کے جملہ سے یہ تاثر لیتے ہیں کہ شاید یہاں فیض کو نوری پر برتری دی گئی تو اپنی غلط فہمی کو دور کر لیں۔۔۔ ہمارے نزدیک دونوں اقسام کے خطوط اردو میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔ جسکو جو پسند ہو وہ استعمال کر لے۔۔۔۔

آپنے لفظ ’’لیٹسٹ‘‘ میں ناہمواریت کی بات کی۔ یہاں اول تو لفظ لیٹسٹ لگیچر ہے ہی نہیں یعنی محض کیریکٹرز سے ملکر بنا ہے۔ دوم فیض لاہوری نستعلیق اپنی ذات میں کافی ناہموار خط ہے۔ جولوگ نوری نستعلیق کے بیلنسڈ اسٹائل کے سالوں سے عادی ہیں، انکو یہ خط یقیناً منفرد لگے گا۔ بالکل ویسے ہی جیسے ہمارے باپ دادا کو نوری نستعلیق پہلی بار بہت منفرد لگا تھا!

آخر میں آپنے اہم نکتہ اُٹھایا ہے۔ اسکا جواب یہ ہے کہ اگر اردو پبلشنگ انڈسٹری کو لاہوری خط کی کمی نہ محسوس ہوتی تو انپیج والے (اردو ڈیسکٹاپ پبلشنگ کے شہنشاہ) خود بھی اسے کبھی شامل نہ کرتے۔ فیض نستعلیق کے اصل خالقین کے مطابق لاہوری خط کی شمولیت کا اصل مقصد:

What is Faiz Nastaliq?

Faiz Nastaliq is a dream comes true. The type face is designed on the rules & scales of Lahori Nastaliq script set by Late Faiz Katib (1912-1986). Faiz Nastaliq is an innovative set of Fonts for InPage Version 3 that has been specifically developed for Urdu publishing world. It integrates traditional calligraphy with modern typefaces, giving designers the freedom they need to remain creative in today’s world. By adding Faiz Nastaliq, InPage Version 3 truly becomes the most comprehensive Urdu typesetting and designing tool in the industry.

Why Faiz Nastaliq?

Urdu typography has been a great challenge for the printing and publishing industry. Because it is composed of complex and shifting letters, typesetting technology based on letter analysis could not render the richness of the script. It is for this reason that Syed Manzar, Managing Director of Axis SoftMedia Pvt. Ltd., has developed Faiz Nastaliq by analysing individual penstrokes and creating a clear and limited set of rules. Faiz Nastaliq is a true breakthrough in Urdu typography as it allows InPage Version 3 users to fully express the enormous variability of Urdu letters. Faiz Nastaliq returns to the sources of the Urdu script traditions, providing today’s generation of high-tech designers with greater freedom and offering them a real Urdu-friendly design environment. The ingenious interface and set of Urdu-related features are ideal to create richer, more complex Urdu typography. Faiz Nastaliq let you work better and faster than ever.

یعنی آسان الفاظ میں ’’اردو خطاطی کی قدیم رسم و روایات کو ایک حد تک برقرار رکھتے ہوئے کمپیوٹر کے جدید دور سے ہم آہنگ کرنا!‘‘
 
اس فونٹ کے اجرا پر میری طرف سے مبارکباد ۔۔۔۔۔۔ لیکن اس کا سائز ڈاون لوڈ کرنے میں ابھی کچھ لوگوں کو مسئلہ ہو گا۔کیوں کہ پاکستان میں ہر کسی کے پاس ڈی ایس ایل نہیں ہے نا
جی ہاں۔ ہم اس مسئلہ سے بخوبی واقف ہیں۔ اسی لئے باقائدہ روابط کو ہاٹ لنک کیا گیا ہے۔ تاکہ اچانک بجلی چلے جانے یا کنکشن لاس کی صورت میں کم از کم ڈاؤنلوڈ مینجر کی مدد سے فانٹ اتارا جا سکے۔
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو ایک اور نیا نستعلیق فانٹ۔ محفل کی سالگرہ واقعی مبارک ثابت ہو رہی ہے۔
ڈاؤن لوڈ کر رہا ہوں۔
 
رابطہ

محفلین
جمیل نستعلیق ٹیم ، اردو محفل اور جہانِ اردو کو صد ہزار مبارک باد :applause::applause::applause:
پوسٹ کرنے کے لئے ابھی یہ فانٹ محفل پر دست یاب نہیں ورنہ اسی فانٹ میں لکھتا۔
 
اوپن ٹائپ اور ٹریو ٹائپ فونٹ میں کیا فرق ہے؟

ٹُروٹائپ ۸۰ء کی دہائی میں مائکروسافٹ اور ایپل کمپنی کے تعاون سےقائم ہونے والا ایک فانٹ ڈیزائن اسٹینڈرڈ جسے جدید ونڈوز کے اوائل میں کثرت سے استعمال کیا جاتا رہا۔ انپیج کے لگیچر بیسڈ فانٹس آج بھی ٹروٹائپ ہیں اور انکو چلانے کیلئے ایک مین پروگرام کا ہونا ضروری ہے۔

اوپن ٹائپ اسکے برعکس ایک اسمارٹ فانٹ ٹیکنالوجی ہے جسے مائکروسافٹ اور اڈوبی نے ؁۱۹۹۶ء میں متعارف کروایا۔ اسکی خوبیوں میں ۶۵۰۰۰ گلفس کی اسپورٹ نیز ملٹی پلیٹ فارم پر چلنے کی صلاحیت سر فہرست ہے۔ ساتھ میں یونیکوڈ کی سہولت کیساتھ اب ہر زبان کا فانٹ اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں بنایا جا سکتا ہے۔ یوں ونڈوز کے انٹرنیٹ اکسپلورر پر چلنے والا فانٹ لینکس اور میک سسٹمز پر کام کرنے کی گیرنٹی دیتا ہے۔
 
dxbgraphics

شکریہ بہت اچھی معلومات ہیں
 
یہ تو معلوماتی دھاگہ بن گیا بھئی ہا ہا ہا
خیر! یہ ایک دن میں کیا ماجرا ہوگیا:idontknow:
بارش اور لائٹ کی وجہ سے محفل نہ آسکا تو یہ خوب صورت اضافہ دیکھنے سے کافی دیر تک محروم ہوگیا۔
اب چیک کیا ہے بہت خوب صورت ہے جناب
سمجھ نہیں آتا کتنی مبارک باد دوں آپ کو۔۔۔
بس یہ سمجھ لیں کہ جہاں تک گنتی ہوتی ہےنا اتنی مبارک باد قبول ہو
بہت بہت شکریہ اور مبارک باد
 
الف عین

لائبریرین
ویب کے لئے درست کام نہیں کرتا۔ بلکہ پوسٹ کے لئے بھی۔ الفاظ مکمل نظر نہیں آ رہے، کم از کم کروم میں۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہت خوب۔ بہت اعلیٰ
تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کےلئے ہیں ۔
میری جانب سے فیض لاہور نستعلق فونٹ بنانے والی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد میں اور میرے ساتھی دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ‌آپ کو مزید ترقی دیں اور آخرت میں اعلیٰ‌مقام پر فائز کریں۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
محترم جمیل صاحب آپ کا بہت شکریہ اللہ رب العزت آپ کو صحت اور خوشیاں عطا فرمائے
تمام محبان اردو کو مبارکباد
 
Top