جنرل موٹر بھی دیوالیہ ہو گئی؟

محمدصابر

محفلین
ایک خبر کے مطابق جنرل موٹرز جو دنیا میں سب سے زیادہ گاڑیاں بناتی رہی ہے۔ وہ آج دیوالیہ کے لئے درخواست دائر کرے گی۔ یہ ایک اور تاریخی دیوالیہ پن ہو گا۔ امریکی صدر بارک اوباما اس کے پہلے اپنی قوم سے خطاب بھی کریں‌گے۔ امریکی معیشت پر ایک اور کاری ضرب۔

ویسے ابھی ابھی نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ انہوں نے درخواست دے دی ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
جنرل موٹرز دیوالیہ نہیں‌ہوئی بلکہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ اللہ کرے کہ جنرل موٹرز دیوالیہ ہوجائے، بارک اوباما فنڈ بھی دیں تو بھی دیوالیہ پن سے نہ بچ سکے۔
 

فخرنوید

محفلین
اس نے کونسا کوئی جنرل موٹرز سے کوئی موٹر خریدنی تھی اور نا ہی ان کے ساتھ اس نے پارٹنر شپ پر کام کرنا تھا۔:)
 

ساجداقبال

محفلین
دیوالیہ ہونے سے کیا یہ کمپنی اپنی گاڑیوں کی پروڈکشن بالکل روک دیگی؟
جنرل موٹرز دیوالیہ نہیں‌ہوئی بلکہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ اللہ کرے کہ جنرل موٹرز دیوالیہ ہوجائے، بارک اوباما فنڈ بھی دیں تو بھی دیوالیہ پن سے نہ بچ سکے۔
آپ اگر برسرروزگار ہیں تو ان بیروزگاروں کا دکھ بخوبی جانتے ہونگے جو اس حادثے سے متاثر ہونگے۔

ویسے بددعاؤں سے یاد آیا پچھلے دن میں سوچ رہا تھا کہ بجلی جاتے ہی ہم باجماعت واپڈا والوں کو بددعائیں دیتے ہیں، اگر ہم بجائے بددعا دینے کے یہ دعا کریں کہ اے اللہ ہمارے ملک کے اس بحران کو جلدازجلد ختم فرما، تو کسی کا کیا جاتا ہے؟
 
اللہ کرے کہ امریکیوں کو عقل ائے کہ بے کارکی مہم جوئی سے تو سکندر اعظم کا دیوالیہ بھی نکل جاتا ہے۔
اور امریکی دنیا میں‌ صہیونیوں کےلیے کی جانے والی جنگ کو روک دیں
بلکہ میری تو دعا ہے کہ کلمہ پڑھ کر اچھے انسان بن جاویں۔
 

زیک

مسافر
دیوالیہ ہونے سے کیا یہ کمپنی اپنی گاڑیوں کی پروڈکشن بالکل روک دیگی؟

نہیں۔ دیوالیہ کورٹ میں کمپنی reorganization کا پلان پیش کرتی ہے جسے عدالت اور creditors قبول کرتے ہیں۔ اگر اس میں کامیابی نہ ہو تو پھر liquidation ہو سکتی ہے مگر اس کا امکان نہیں ہے۔ ہاں bankruptcy کے نتیجے میں کئ ڈیلرشپس بند ہوں گی اور کئ پلانٹ وغیرہ بھی۔
 

arifkarim

معطل
خبر کے مطابق دیوالیہ ہونے کی صورت میں کئی لاکھ لوگوں کی جابز متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔۔۔۔۔۔:)
 

محمدصابر

محفلین
زیک بھائی میرا یہ خبر لگانے کا مقصد بدعاؤں کا آغاز کرنا نہیں ہے۔ بلکہ آپ اور دیگر لوگ جو معیشت کے بارے میں‌کچھ رائے رکھتے ہیں‌ان سے یہ جاننا ہے کہ امریکن بھی پاکستانیوں کی طرح ہی غلطی پہ غلطی کر رہے ہیں یا واقعی انہوں‌نے اس سے کچھ سیکھا ہے۔
 

arifkarim

معطل
زیک بھائی میرا یہ خبر لگانے کا مقصد بدعاؤں کا آغاز کرنا نہیں ہے۔ بلکہ آپ اور دیگر لوگ جو معیشت کے بارے میں‌کچھ رائے رکھتے ہیں‌ان سے یہ جاننا ہے کہ امریکن بھی پاکستانیوں کی طرح ہی غلطی پہ غلطی کر رہے ہیں یا واقعی انہوں‌نے اس سے کچھ سیکھا ہے۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔ جی ہاں امریکہ تو کب کا دیوالیہ ہو چکا ہے۔۔۔ ہر ماہ امریکی فیڈرل ریزرو مکمل اکانمی کلاپس سے بچنے کیلئے کھرب ہا ڈالرز" پرنٹ" کر رہی ہے۔ 2001 کے بعد سے ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔
پورا ملک سودی شکنجہ میں جکڑا ہوا ہے۔ آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔
 

راشد احمد

محفلین
کل بارک اوبامہ نے قوم سے خطاب میں تیس ارب ڈالر کی جی ایم میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
تو اس میں‌مسکرانے والی کونسی بات ہے۔
یہ تو افسوس کی بات ہے۔ بے چارے بے روزگار امریکن

بھائی ان کی حکومت ہماری حکومت کی طرح نہیں ہے۔ ان کی حکومت بےروزگاروں کو کوئی مراعات دے دیتی ہے۔ جبکہ ہماری حکومت باروزگاروں کو بےروزگار کردیتی ہے
 

محسن حجازی

محفلین
امریکہ کا حال پاگل ہاتھی کا سا ہو گیا ہے۔ میں بہت پہلے کہیں اپنی اس رائے کا اظہار کر چکا ہوں کہ اگر اب بھی امریکہ نے اپنی سمت نہ بدلی تو مسائل بڑھتے چلے جائیں گے۔
 
Top