مہمان اس ہفتے کے مہمان م م مغل

مغزل

محفلین
السلام علیکم،
رسید حاضر ہے مغل صاحب :)
انشاءاللہ بشرطِ فرصت اور بہ عنایتِ برق، کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں!

وعلیکم السلام حضور، رسید کی وصولیابی کا شرف ہمیں حاصل ہوچکا ،
اب تو ذہن و دل ، فرشِ راہ کیے منتظر ہوں ، آپ کے کلمات میرے لیے مقدم ہیں۔
سبھی ساتھیوں کو رسید ’’ شکریہ ‘‘ کے کھٹکے سے دی جاری ہے ، کوئی حجاب مانع نہیں۔
مگر میں اپنی تطہیر کو خموش ہوں ، آپ احباب کی رائے میرے لیے توشہ ِ آخرت بھی بن سکتی ہے۔
مولیٰ سدا سلامت رکھے ، شاد و آباد رہیں۔
والسلام مع الکرام وعلیک وعلیہ
نیاز مند
 
مغزل

محفلین
شکریہ تعبیر محمود بھائی کو مہمان کے لئے

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
شروع میں‌تاثر ایک شاعر کا تھا۔ لیکن اب وہ ایک ایسے فنکار ہیں‌جو تہہ بہ تہہ کھل رہے ہیں۔ اور ان کے ہر نئے ہنر کو دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
یہ مجھے یاد نہیں‌ہے

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
اتنا کچھ جاننے کے باوجود اگلے بندے کو محسوس نہیں‌ہونے دیتے کہ وہ کم جانتا ہے

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
اُردو محفل میں‌سب سے زیادہ شکریہ مغل بھائی نے ادا کیا ہے۔ اور یہ بات میں‌ابھی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
آپ اپنے ہنر لوگوں کو سکھانا کب شروع کر رہے ہیں۔اورمجھ سے خطاطی کی ایک کتاب کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا وہ سکین ہوئی کہ نہیں۔

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
اپنے ہی کلام میں سے ‌اپنا سب سے پسندیدہ شاہکار پیش کر دیں۔

صابر صاحب ، اب چونکہ آپ مدیر ہوچکے ہیں سو ’’شکریہ ‘‘ کے راز سے پردہ ہٹا دیا آپ نے ، وگرنہ یہ تو۔۔۔ خیر۔
آپ کی رائے جان کر شرمندگی ہورہی ہے اور میں‌بغلیں جھانکے پر مجبور ہوں کہ ’’ میں ‘‘ ایسا کب ہوں۔:noxxx:
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
آپ کا بہت بہت شکریہ
آپ نے محفل اردو کی اک ہمہ صفت ہستی کی میزبانی کے شرف سے نوازا ۔
مجھ جیسا کم علم ان کی کیا شان بیان کرے ۔
محترم م م مغل جی کے بارے ان کی تحریر سے اخذ کردہ اپنے تاثرات ہی بیان کر سکتا ہوں ۔

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

" باعث کبر تھی جو ۔۔ وہ دستار
پھینک دی ہے اتار کر سر سے "
محترم م م مغل جی کا لکھا یہ شعر جب نظر سے گزرا تھا تو ان کی شخصیت اک ایسے بادل کی طرح محسوس ہوئی تھی ۔
جو زمین کی پیاس سے آگاہ ہوتا ہے ۔ اور بلا تخصیص ہر چپہ زمین پر برس کر اسے سیراب کر دیتا ہے ۔
یہ گزرتا وقت بہت عجیب ہوتا ہے ۔ یہ انسان کو کچھ ایسے تجربات سے نوازتا ہے ،
کہ پہلا تاثر چاہے پوری طرح نہ بھی بدلے ۔
لیکن کچھ نا کچھ ضرور بدل جاتا ہے ۔
سو میری رائے ان کے بارے صرف اتنی بدلی ہے کہ موصوف بنا شک اک علم و ادب کا بادل ہیں
لیکن اس بادل سے سیرابی ان کا ہی نصیب ہوتی ہے جو کہ موصوف کے حلقہ احباب خاص میں ہوں ۔

پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
یہ مجھے یاد نہیں‌ہے ۔

پہلے ہی دن محفل اردو پر ان سے بات ہوئی تھی اور ان کی نصیحت کا انداز بہت خوب محسوس ہوا تھا ۔ ماشااللہ گفتگو بہت اچھی کرتے ہیں ۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

شکریہ ادا کرنا

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

شاعری سے دور رہو اگر آسودگی چاہتے ہو تو ۔۔۔۔۔
" شاعری ناآسودگی کا نوحہ ہوتی ہے اور شاعر کبھی آسودہ نہیں ہوتا ۔ حتی کہ اپنی ذات سے بھی نہیں ۔
ہر مکمل شئے ادھوری اور ہر ادھوری اور نامکمل شئے آسودگی کی طرف اشارہ ہوتی ہے ۔ " (م م مغل )

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے ۔

کیا یہ سچ ہے کہ
علم و ادب کے آسمان پر وہی ہستی ستارہ کی مانند راہروں کی منزل کی طرف رہبری کرتی ہے ۔ جو حدود ذات و انفاس سے باہر نکل جائے ۔؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

فرمائیش صرف اتنی ہی ہے کہ مجھ کم علم کے لکھے تاثرات اگر ناگوار گزریں تو معاف کر دیجئے گا ۔

نایاب

’’ لیکن اس بادل سے سیرابی ان کا ہی نصیب ہوتی ہے جو کہ موصوف کے حلقہ احباب خاص میں ہوں ‘‘
صاحب کیوں مجھ کم آمیز (کسی اور معنوں میں :biggrin:) کو کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں، ہمارے پاس کیا دھرا ہے جو بانٹتے پھریں، ہاں یہ ہے کہ ہم میل جول کے قائل ضرور ہیں ۔۔ آپ کی رائے اس وقت تک کے مراسلوں میں سب سے منفرد ہے ، رائے سر آنکھوں پر ، مگر ۔۔ وہ کیا محاورہ ہے کہ ’’ جس کی جوتی اس کے سر ‘‘۔۔:rollingonthefloor: والی بات ہے ۔۔معافی تلافی تو بعد میں ہوگی ، کبھی آپ بھی اسی لڑی میں قید ہونگے ، پھر تو ہم وہ ’’ بدلے ‘‘ لیں گے کہ جناب کو سر و دستار بچانے کی فرصت نہ ملے گی ۔۔:biggrin: سدا خوش رہیں جناب ، آپ کا اظہار میرے لیے مقدم ہے ۔ بہت شکریہ
 
مغزل

محفلین
کیا یہ سچ ہے کہ :
علم و ادب کے آسمان پر وہی ہستی ستارہ کی مانند راہروں کی منزل کی طرف رہبری کرتی ہے ۔ جو حدود ذات و انفاس سے باہر نکل جائے ۔؟

نایاب

جی ہاں ۔، مگر یہ سب توفیق ِ الوہی ہے ، ’’ ایں سعادت بزورِ بازو نیست ، تا نہ بخشد خدائے بخشندہ‘‘
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر کیا بتائیں جب پتہ چلا جناب شاعر ہیں تو کچھ اندازہ تو تھا کہ کیسے ہونگے۔ کیوں کہ بہت سے شعراء حضرت سے پہلے ہی ملاقات ہو چکی تھی ۔ باقی تو تاثر یاد نہیں لیکن ہاں یہ یاد ہے میں نے اپنے ذہین میں ایک تصویری خاکہ بنایا تھا جناب کا۔(اسی طرح میں ہر دوست کا خاکہ بناتاہوں جس کو میں نے سنا یا پڑھا ہو لیکن دیکھا نا ہو) تو میرے مطابق جناب کچھ عمر رسیدہ ہونگے ۔ ایک دن جناب نے ایک مشاعرے کی تصویریں لگائی ۔ تو ان میں سے ایک شاعری کی تصویر کو میں جناب سمجھ بیٹھا خیال ہی خیال میں ۔ لیکن جب فون پر بات ہوئی تو پھر تصویری خاکہ کو بدلہ اسی طرح جب جب قربت ہوتی گئی تب تب خاکے بدلتے گے آخر کار جناب نے اپنی تصویر لگا کر میرے خاکہ کشی کو ختم کیا ہی ہی
ویسے پہلا تاثر یہی تھا کہ یہ اچھے شاعر ہو نا ہو لیکن اچھے انسان ضرور ہونگے تو الحمدللہ ابھی تک یہ تاثر ہے کہ م م مغل بھائی بہت اچھے انسان ہیں اور پھر اس کے بعد بہت اچھے شاعری اور بہت کچھ ۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

یہ تو یاد نہیں ہے کہ پہلی دفعہ جان پہچھان کب ہوئی البتہ یہ یاد ہے کہ بات چیت کا آغاز کیسے ہوئے ۔ مجھے ایک مشاعرے کی نظامت (نقابت، سٹیچ سکیٹری) کرنی تھی ۔ جناب کو اس کا خاصہ تجربہ تھا تو ان سے اسی سلسلے میں بات کی تھی اور جناب نے بہت ہی تفصیل سے جواب دیا تھا جس کا مجھے بہت فائدہ ہوا تھا اس کے بعد میں نے ان کی جان نہیں چھوڑی فون پر بھی بات ہوتی رہی اور محفل پر بھی اور جب کوئی مسئلہ پیش آئے تو وارث صاحب اور نوید صادق صاحب کہ بعد ان سے پوچھا کرتا تھا

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
مجھے تو سب سے زیادہ یہی عادت پسند ہے کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں کسی کا دل نہیں دُکھاتے اور اپنی غلطی پر فوراََ معافی مانگ لیتے ہیں

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

ابھی سیکھ رہا ہوں اور کیا سیکھا یہ نہیں بتا سکتا اگر سوال ہوتا کیا کیا سیکھا تو پھر جواب دے سکتا تھا اب اس کا جواب نہیں دے سکتا کیوں کہ میں نے بہت کچھ سیکھا ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
کچھ نہیں بس ایک بات () میرے خیال میں مغل بھائی سمجھ گے ہونگے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
فرمائشیں تو بہت ساری کی ہیں اور سب پوری بھی ہوئی ہیں پوچھا یہ چاہوں گا کہ جناب ملاقات کب کرنی ہے اب تو میں پاکستان میں بھی نہیں ہوں اور آپ نے کہا تھا جلد ابوظہبی آ رہا ہوں کب آئیں گے
 
نایاب

لائبریرین
’’ لیکن اس بادل سے سیرابی ان کا ہی نصیب ہوتی ہے جو کہ موصوف کے حلقہ احباب خاص میں ہوں ‘‘
صاحب کیوں مجھ کم آمیز (کسی اور معنوں میں :biggrin:) کو کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں، ہمارے پاس کیا دھرا ہے جو بانٹتے پھریں، ہاں یہ ہے کہ ہم میل جول کے قائل ضرور ہیں ۔۔ آپ کی رائے اس وقت تک کے مراسلوں میں سب سے منفرد ہے ، رائے سر آنکھوں پر ، مگر ۔۔ وہ کیا محاورہ ہے کہ ’’ جس کی جوتی اس کے سر ‘‘۔۔:rollingonthefloor: والی بات ہے ۔۔معافی تلافی تو بعد میں ہوگی ، کبھی آپ بھی اسی لڑی میں قید ہونگے ، پھر تو ہم وہ ’’ بدلے ‘‘ لیں گے کہ جناب کو سر و دستار بچانے کی فرصت نہ ملے گی ۔۔:biggrin: سدا خوش رہیں جناب ، آپ کا اظہار میرے لیے مقدم ہے ۔ بہت شکریہ

السلام علیکم
محترم م م مغل جی
سدا خوش رہیں آمین
چراغ کب یہ جان سکا کہ
اس سے بکھرنے والی روشنی سے کون فلاح پا رہا ہے ۔
اور کتنے پروانے جل گئے اس کی روشنی کا راز پانے کے لئے ۔
گر چراغ ہی یہ سمجھ لے کہ اس کے پاس بانٹنے کے لئے کچھ نہیں
تو تاریکی مقدر ہے پروانوں کا ۔
" جس کی دستار ہو اسی کے سر پر جچتی ہے "
" بدلہ " اور مجھ کمترین سے ۔ ؟
ویسے یہ موقع آپ کے ہاتھ سے نکل چکا کہ
میں مہمان بن کر بنا آپ کی محبت چاہت بھری چائے کی صلاح کے
اب میزبان بن چکا ۔
میں کمترین تو آپ کی تنقید کا بھی حق دار نہ ٹھہرا تھا ۔
اللہ کرے آپ کا زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 
مغزل

محفلین
آج سوچا کہ ہمت کر کے ہم بھی کچھ باتیں کہہ لیں محمود بھائی کے متعلق
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

آغاز میں ہی پتہ لگا کہ موصوف شاعر ہیں سو شاعرانہ تنک مزاجی کے لئے تو ہم تیار تھے۔ پھر حسب معمول جیسا کہ عموماَ ہمارے ساتھ ہوتا ہے طالبان یا امریکہ مخالفت اور موافقت میں مغل بھیا ہم پر چڑھ دوڑے۔ ان کا ایک محبوب فقرہ ہوا کرتا تھا ان دنوں "جس کا کھائیے گا اسی کا گائیے گا" جو انہوں نے ہم پر خوب رواں کیا۔ اس سے ان کا تاثر ہمارے دل میں‌ایک درد مند دل رکھنے والے جذباتی شاعر کا بنا جو پاکستان سے شدید محبت رکھتا ہے اتنی شدید کہ شائد اس کی برائیوں سے بھی پیار کرتا ہے اور ان کا اعتراف کرنے سے گریزاں‌ہے۔ آہستہ آہستہ ان کے خیالات سے مزید آگاہی ہوئی تو اب یہ تاثر ہوا کہ وہ پاکستان سے تو انتہائی شدید محبت رکھتے ہیں لیکن اس کی برائیوں‌پر کُڑھتے بھی ہیں۔ یہ اور بات کہ اگر کوئی "غیر" ان برائیوں‌کی نشاندہی کرے تو مغلیہ جلال میں‌لفظوں کی تلوار لہراتے غنیم پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ اور جتنی دیر تک فریق ثانی لغت کی مدد سے ان کی پوسٹ کا مطلب تلاش کرتا ہے، پانی پت کا میدان ہاتھ سے جا چُکا ہوتا ہے :)

صاحب میری رائے تو خیر نہیں بدلی مگر مزاج شاید بدل گیا ہے اب میں‌کڑھنے کی بجائے غصہ کرنا بہتر سمجھتا ہوں، جذباتی ہونا تو امر ِ واقعی ہے ، مگر انجانے میں کوئی تکلیف دی ہو تو صمیمِ قلب سے معافی چاہتا ہوں، میں ’’اپنی ‘‘ برائیوں سےاسی حد تک محبت کرتا ہوں کہ دوسرے کسی کو موقع نہ ملے ، بنفشی کی گئی سطور پر ہم بغلیں جھانکنے پر مجبور ہوگئے ۔ زبان پر عبور کا خوبصورت اظہار ہے ۔ واہ صاحب واہ۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
جیسے اوپر بیان کیا کسی طالبان یا امریکہ مخالف دھاگہ پر ہی بات ہوئی تھی اور ہماری قسمت کہ مغل بھیا نے ہمیں‌"غنیم"‌میں شمار کر ڈالا۔ سو خوب چڑھائی کی بلکہ بعد ازاں‌تو غالباَ ہمیں کالے پانی بھی بھجوا دیا کہ کافی عرصہ روٹھے رہے۔ کچھ عرصہ ہوا غالباَ انہوں نے ہماری اولین خطاؤں کو معاف کرنا شروع کر دیا ہے۔ شائد ابرار بھائی سے ہماری نیاز مندی کچھ کام آئی ہو یا ان کا دل ہی نرم ہو گیا ہے خدا معلوم :thinking:

یہ ابرار بھائی کیا شمشاد ہی ہیں نا ؟۔ ۔ غنیم میں شمار تو نہیں کیا تھا، کاسہ لیس ضرور کہا تھا۔، ا س موضوع پر میری یہی رائے تھی بشمول فواد صاحب کے ، خطا کیا معاف کرنا ، اختلاف محض علمی تھا، ذاتی عناد نہیں رہا، میری شعوری کوشش ہوتی ہے کہ اختلافِ‌رائے کو عناد کے تاثر سے محفو ظ رکھ سکوں ۔ باقی کوئی اور رائے نہیں ، آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ ، کسی اور موضوع پر میری رائے نفسِ مضمون کے تحت رہی ۔ محبتوں کے لیے سراپا تشکر ہوں۔ :idontknow:

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
وہ جو مفتی جی نے کہا، پیٹ بھر کے پیار کرتے ہیں اور پیٹ بھر کر غصہ۔ منافقت نہیں کرتے۔

مفتی جی نے بھی دکھتی رگوں کو چھیڑا ہے ۔ اب کیا کہوں ۔۔؟ ۔۔۔ :biggrin:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
میرا ایک بہت پیارا دوست بھی مغل ہے سو مغلیہ عادات و خصائل سے واقفیت تھی۔ ان کی ٹانگ کھینچنا ہو تو کہوں‌کہ ثابت ہوا گھوڑے مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں‌لیکن گدھے ہر جگہ ایک سے ہی ہوتے ہیں :) ظاہر ہے دوبارہ کالے پانی نہیں جانا اس لئے یہ تو نہیں کہہ سکتا۔ یہی کہوں گا ان کی ذات کہ جو پرتیں کھُل رہی ہیں آہستہ آہستہ، ان سے انہی کے متعلق تھوڑا تھوڑا آگاہی ہو رہی ہے اور یہ علم ہورہا ہے کہ قدرت کچھ لوگوں کو کتنی فیاضی سے نوازتی ہے۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
یہ جیسے ہیں ویسے ہی بہت اچھے ہیں۔ اس لئے کوئی رائے نہیں :)

بہت شکریہ۔ بڑی نوازش، وگرنہ من آنم کہ من دانم۔:nailbiting:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
فرمائش تو کچھ خاص نہیں۔ بس یہ کہنا ہے کہ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ اور یہ کہ اللہ نے آپ کو بہت خوبیوں سے نوازا ہے، انہیں مہمیز کرتے رہئے گا اور پاکستان کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہئے گا۔

بڑی محبت صاحب ۔، بڑی نوازش، امید ہے مراسلت جاری رہے گی ، محبتوں میں یاد رکھیےگا، والسلام
 
محمدصابر

محفلین
صابر صاحب ، اب چونکہ آپ مدیر ہوچکے ہیں سو ’’شکریہ ‘‘ کے راز سے پردہ ہٹا دیا آپ نے ، وگرنہ یہ تو۔۔۔ خیر۔
آپ کی رائے جان کر شرمندگی ہورہی ہے اور میں‌بغلیں جھانکے پر مجبور ہوں کہ ’’ میں ‘‘ ایسا کب ہوں۔:noxxx:
"شکریہ "کا راز تومیں‌مدیر بننے سے بہت پہلے سے جانتا ہوں۔ محفل گردی کے دوران میں اعداد وشمار بہت عرصے سے دیکھ رہاہوں۔
کیا میں‌نے کوئی غلط بات کہہ دی جو آپ کو شرمندگی ہو رہی ہے۔
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم
محترم م م مغل جی
سدا خوش رہیں آمین
چراغ کب یہ جان سکا کہ
اس سے بکھرنے والی روشنی سے کون فلاح پا رہا ہے ۔
اور کتنے پروانے جل گئے اس کی روشنی کا راز پانے کے لئے ۔
گر چراغ ہی یہ سمجھ لے کہ اس کے پاس بانٹنے کے لئے کچھ نہیں
تو تاریکی مقدر ہے پروانوں کا ۔
" جس کی دستار ہو اسی کے سر پر جچتی ہے "
" بدلہ " اور مجھ کمترین سے ۔ ؟
ویسے یہ موقع آپ کے ہاتھ سے نکل چکا کہ
میں مہمان بن کر بنا آپ کی محبت چاہت بھری چائے کی صلاح کے
اب میزبان بن چکا ۔
میں کمترین تو آپ کی تنقید کا بھی حق دار نہ ٹھہرا تھا ۔
اللہ کرے آپ کا زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب

صاحب ، ناطقہ سر بہ گریباں ہے ۔
(ویسے آپ مہمان کب بنے میں نے تو ’’ مہمان ‘‘ والی پوری لڑی چھان ماری مجھے کیوں نہ نظر آیا ۔ ربط دیجے گا)
 
نایاب

لائبریرین
صاحب ، ناطقہ سر بہ گریباں ہے ۔
(ویسے آپ مہمان کب بنے میں نے تو ’’ مہمان ‘‘ والی پوری لڑی چھان ماری مجھے کیوں نہ نظر آیا ۔ ربط دیجے گا)
السلام علیکم
محترم م م مغل جی
نایاب ہوں نا ۔۔۔۔
تو ایسے اتنی آسانی سے کیسے مل سکتا ہوں ۔
ویسے بھی نگاہ یار میں سمانا ہر کسی کا نصیب کہاں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=21511&page=8
نایاب
 
الف عین

لائبریرین
محمود۔ یہاں کچھ کہنا چاہوں بھی تو بار بار سوچتا ہوں کہ بعد میں کچھ لکھوں گا۔ اور اب اگر لکھا تو من ترا ’حاجی‘ بگویم تو مرا ‘پاجی‘ بگو۔۔۔۔ یا vice versa ۔
اس لئے خاموش رہنا ہی بہتر ہے، تم تو جانتے ہی ہو گے کہ میں تمہارے بارے میں کیا سوچتا ہوں گا؟ خاموشی کی زباں میں ہی سہی اس بار!!
 
بابا جانی ۔ میری بدبختی ہے کہ میں آپ کی رائے (تحریری) سے محروم رہوں گا۔
کہ ’’ حضورِ‌یار تو نالہ رسا نہیں‌ہوتا ‘‘ سو ۔ جو آپ چاہیں میں سرِ تسلم خم ، کورنش بجالاتا ہوں۔

(آپ کا ذپ ابھی دیکھا معافی چاہتا ہوں میری نظر ہی نہ پڑی، اس ضمن میں‌خالی دامن ہوں کہ کام رک گیا تھا۔ دونوں کمپیوٹر کے خراب ہونے کی وجہ سے ۔زندگی رہی تو دوبارہ شروع کروں‌گا۔ )
 
علی ذاکر

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

جب نام پڑھا م م مغل تو لگا کافی غصہ والے ہوں گے لیکن پھر آہستہ آہستہ پتہ چلا کے جناب شاعر ہیں اور شاعروں میں ایک خاصیت ضرور پائ جاتی ہے کہ وہ کسی کو برا بھلا نہیں کہتے صرف ایک شعر سنا کر دل کا غصہ نکال لیتے ہیں یعنی کہ اب میری نظر میں یہ غصہ والے نہیں بلکہ بہت اچھے اور محبت کرنے والے انسان ہیں !

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

صحیح پوچھیں تو یاد نہیں کہ مغل بھائ سے بات چیت کا‌ آغاز کب ہوا تھا لیکن ان کو شخصیت کو دیکھتے ہوئے اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو بھی ان سے بات چیت کرنے کے لیئے کسی خاص موقع یا وجہ کی ضرورت نہیں !

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

خوش اخلاق انسان ہیں اور یہی عادت ان کی سب سے زیادہ مجھے پسند ہے !

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

میں سمجھتا ہوں‌کہ سیکھنے کا عمل تا حیات جاری رہتا ہے اور ان سے سیکھنے کا عمل اب تک جاری ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہ ہے کہ صدا خوش رہیں اور ہماری بھتیجی "آمنہ" کے ناز اٹھاتے رہیں:)!

1 سوال ان سے دو ہیں شاعری کا شوق کب اور کیسے ہوا ؟
2 اس وقت جو پاکستان کی حالات جا رہے ہیں اس کا ذمہ دار آپ کس کو سمجھتے ہیں ؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

فرمائش یہ ہے کہ ایک ایسی غزل بتائیں یا لکھیں جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہو ؟
 
زینب

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلے مجھے مغل بھائی غصے والے اور کوئی بہت بزرگ ٹائپ شخصیت معلوم ہوتے تھے اور میں اکثر ان سے بات کرتے اور یہ مجھ سے بات کرتے کنی کتراتے تھے پھر پتا نہیں کیسا پلٹا کھایا حالات نے کہ اب میں مستقل ان کی ڈانٹیں کھاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے مغل بھائی بات کرنےس ے پہلے مجھے خبطی لگا کرتے تھے۔۔۔۔وہ تو بعد میں پتا چلا کہ سچی مچی کے خبطی یعنی کہ شاعر ہیں ہاہاہاہا:rollingonthefloor:

میری رائے جب بات نہیں کرتی تھی تو اچھی تھی ہی پر بات کرنے کے بعد خالص بہن بھایئوں والی ہو گئی ہے کبھی کبھی بہت سویٹ لگتے ہین کبھی جی چاہتا ہے کہ مغل بھائی کو اٹھا کر محفل کی سب سے اوپر والی منزل سے نیچے پٹخ دوں:rollingonthefloor:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
ایک دھاگہ تھا" میری اصلاح کیجیے"۔۔۔ممبر کا نام یاد نہیں کہ وہ بین ہو چکا ہے یہاں سے اس نے کھولا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں ہی سے بات کا آغاز ہوا تھا۔ہیں نا مغل بھائی؟میری یاداشت اچھی ہے نا:grin:
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہنسی مذاق والی۔۔۔۔سنجیدہ بات میں‌بھی مزاق کی کوئی نا کوئی بات نکال لیتے ہیں۔۔۔۔اردو کے بہت مشکل الفاظ کا ٹھیک ٹھیک استعمال کرتے ہین جو کبھی کبھی میرے پلے بلکل نہیں پڑتا:grin:
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

انہیں غصہ نہیں آتا جلدی۔۔۔دوست دشمن سب کی باتوں کا جواب تحمل مزاجی سے دیتے ہیں۔۔۔5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
آپ جیسے ہین ویسے ہی رہیے گا۔۔۔آپ ایسے ہی کبھی کبھی مزاق کبھی سینجدہ اچھے لگتے ہیں
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )]

مجھے شروع ہونے کی اجازت نا دیں۔۔۔۔۔۔۔میں جو شروع ہوئی تو مجھے کون روکے گا پھر۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہا ہو سکتا ہے مغل بھائی اپنی لمبی سی غزل سنا کر ہی بھگا دیں مجھے۔۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor:

مغل بھائی آپ بہت اچھے ہیں ۔یہ مسکا ہر گز نہیں ہے۔۔۔۔مجھ سے کبھی کوئی غلطی ہو جائے یا ہوئی ہو تو چھوٹی بہن سمجھ کر معاف کر دیجیے گا(ویسے معاف نا بھی کریں تو میں نے تو اپ کو پتا ہے معاف کروا کے ہی دم لینا ہے)

اب بہنوں سے غلطیاں تو ہوتی ہی ہیں اور اللہ نے بھائی بنائے ہی معاف کرنے کے لیے ہیں اچھا:noxxx:

اللہ آپ کو اپ کی فیملی کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے۔۔۔
 
زھرا علوی

محفلین
ًمغل بھائی سے میری بہت زیادہ جان پہچان تو نہیں ہے اور نا ہی کبھی کوئی تفصیلی بات چیت ہوئی سو جتنا جانتی ہوں انکی شخصیت کے بارے میں وہ بس انکی دوسروں سے بات چیت نوک جھونک اور تبصروں کی وساطت سے ہی جانا ہے ۔اور اسی کو مدنظر رکھ کر اپنے تاثرات بیان کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔۔
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
ً
مغل بھائی بلا شبہ محفل کی نہایت قابل شخصیت ہیں۔۔انکی مشکل اردو ضخیم قسم کے تبصرے دیکھ کر تو لگا تھا کہ کوئی عمر رسیدہ سی شخصیت ہیں پھر انکی شاعری بھی بہت پختہ قسم کی تھی اور تھوڑے سے اپنی قابلیت کا رعب جھاڑتے بھی محسوس ہوتے تھے :battingeyelashes:
مگر وقت کے ساتھ اس تاثر میں بہت تبدیلی آئی ہے۔۔۔۔ :)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

ٹھیک سے یاد تو نہیں مگر کسی شاعری کے دھاگے میں ہی بات چیت ہوئی تھی۔۔۔۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ایک اچھا اور نرم دل رکھنے والے انسان ہیں دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا دھیان رکھتے ہیں اور جہاں تک مجھے اندازہ ہے کوئی کام اور کسی کی مدد اور راہنمائی کے کیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔۔۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

ان کی اردو دیکھ کر میرا بھی دل کرتا ہے کہ ایسی اردو مجھے بھی آتی ہوتی۔۔۔:(

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

مجھے لگتا ہے کبھی کبھی ایسی باتوں کو بھی بہت سیریس لے لیتے ہیں جنہیں اگنور کر دینا چاہیے :noxxx:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

اور بس بہت سی دعائیں دوں گی کہ بہت خوش رہیں اور محفل میں ایسے ہی چمکتے دمکتے رہیں۔۔۔۔
 
Top