مہمان اس ہفتے کے مہمان م م مغل

مغزل

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

جب نام پڑھا م م مغل تو لگا کافی غصہ والے ہوں گے لیکن پھر آہستہ آہستہ پتہ چلا کے جناب شاعر ہیں اور شاعروں میں ایک خاصیت ضرور پائ جاتی ہے کہ وہ کسی کو برا بھلا نہیں کہتے صرف ایک شعر سنا کر دل کا غصہ نکال لیتے ہیں یعنی کہ اب میری نظر میں یہ غصہ والے نہیں بلکہ بہت اچھے اور محبت کرنے والے انسان ہیں !

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

صحیح پوچھیں تو یاد نہیں کہ مغل بھائ سے بات چیت کا‌ آغاز کب ہوا تھا لیکن ان کو شخصیت کو دیکھتے ہوئے اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو بھی ان سے بات چیت کرنے کے لیئے کسی خاص موقع یا وجہ کی ضرورت نہیں !

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

خوش اخلاق انسان ہیں اور یہی عادت ان کی سب سے زیادہ مجھے پسند ہے !

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

میں سمجھتا ہوں‌کہ سیکھنے کا عمل تا حیات جاری رہتا ہے اور ان سے سیکھنے کا عمل اب تک جاری ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہ ہے کہ صدا خوش رہیں اور ہماری بھتیجی "آمنہ" کے ناز اٹھاتے رہیں:)!

1 سوال ان سے دو ہیں شاعری کا شوق کب اور کیسے ہوا ؟
2 اس وقت جو پاکستان کی حالات جا رہے ہیں اس کا ذمہ دار آپ کس کو سمجھتے ہیں ؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

فرمائش یہ ہے کہ ایک ایسی غزل بتائیں یا لکھیں جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہو ؟

بہت بہت شکریہ علی ذاکر صاحب،سدا خوش رہیں۔ آپ کے رائے سر آنکھوں پر، فرمائش کی ذیل میں تہی داماں ہوں کہ ابھی ایسا کچھ نہیں لکھا جو کسی کام کا ہو۔
 
تعبیر

محفلین
اف میں تو بہت پیچھے رہ گئی ہوں یہاں :(
ادا یہ اتنا سب پڑھنے کے بعدمیں بھی آتی ہوں اپنی رائے اور تاثرات کے ساتھ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
محمود مغل بھائی خطاط ، مصور، شاعر ،ادیب، مارشل آرٹ کے ماہر ، افسانہ نگار ۔۔۔ فہرست جاری ہے۔۔۔
ہمہ جہت ہشت پہلو شخصیت۔
چنگا آدمی۔
 
علی ذاکر

محفلین
بھائ صاحب ہو سکتا ہےآپ کے لیئے کچھ کام کا نا ہو لیکن دوسروں کے لیئے وہ انمول ہو آپ بتایئے !

مع السلام
 
تعبیر

محفلین
کل کل کرتے کرتے کہیں میری کل نا ہو جائے :laughing: اس لیے میں پڑھنے کا کام ملتوی کرتے ہوئے فی الحال لکھ ہی لیتی ہوں آج ۔ویسے بھی ادا مغل شکوہ کر چکے ہیں۔
بھائیوں کی بات بہنیں ضرور مانتی ہیں

سب سے پہلے تو آپکا شکریہ کہ آپ نے ہماری میزبانی قبول فرمائی اسکے بعد معذرت کہ شروع میں کچھ گڑبڑ ہونے کی وجہ سے اس تھریڈ کا مزا پھیکا پڑ گیا تھا۔

اس کے بعد اب میرے جوابات اور امید ہے کہ آپ ناراض نہیں ہونگے کہ میں نے یہ سب بڑی بہن کا حق استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے ۔

ارے ہاں‌‌ میں آپ کی بلیلہ اور آپ کا ڈھیر ساری زبانوں پر عبور کا تو ذکر ہی بھول گئی شروع میں

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلی رائے/تاثر کچھ عجیب ہی تھا ۔ آپ کی مشکل اردو اور عجرو انکساری سے آپ مجھے خاصے بزرگوار لگے اور کچھ کچھ عجییب و مشکل بھی۔ ویسے میں کبھی کسی کا خاکہ نہیں بناتی لیکن پتہ نہیں کیوں آپ کی شروع کی تحریروں سے میری نظر میں آپ کا خاکہ ببن میاں کا سا بن گیا تھا لگتا ہے کہ آپ کو پتہ چل گیا تھا میری سوچ کا اس لیے آپ نے اپنی تصویریں پوسٹ کی اوراب میرا وہ خاکہ /تصور ختم ہو گیا۔

ویسے آپ کیا پان کھاتے ہیں ؟؟؟مجھے ایسا تصور بھی آتا ہے

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

پہلی دفعہ آمنہ کےمبارک والے تھریڈ میں بات ہوئی تھی اور اس کے بعد محلہ بیوقوفاں میں ۔ وہاں ہم پڑوسی تھے کبھی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہرفن مولا والی
ویسے مجھے رشک آتا ہے کہ آپ اتنی زبانیں کیسے بول لیتے ہیں جبکہ مجھے اردو بھی صحیح سے نہیں آتی

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

کیا سیکھا امم آپ سکھاتے ہی نہیں
آپ کے پاس اتنا علم اور ہنر اسے ہمارے ساتھ کیوں نہیں بانٹتے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام ۔۔۔ہمیشہ خوش رہیں اور یوں جلدی جلدی ناراض مت ہوا کریں ۔

سوالات
شاعر حضرات تو بہت حساس ہوتے ہیں ان کی ڈکشنری میں لفظ نفرت تو ہوتا ہی نہیں پھر آپ یہاں کسی ایک سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟؟؟

2۔اپنے بلاگ کا نام ناطقہ کیوں رکھا ہے اسکا مطلب داخلہ ہوتا ہے نا؟؟؟

3۔آپ نے اتنا کچھ کیسے اور کہاں سے سیکھا؟؟؟

4۔ابنی یا کسی اور کی تحاریر میں سے لکھی ہوئی کوئی خاص بات /اقتباس

5۔میں بھی طالوت اور نایاب بھائی کی طرح یہی شکوہ کرنا چاہونگی کہ آپ صرف مخصوص ممبرز کے تھریڈ تک ہی کیوں محدود ہوتے ہیں باقی بھی تھریڈز پوسٹ کرتے ہیں اور آپ کی توجہ چاہتے ہیں وہاں

6۔آپ نے اپنی سواری کا نام بلیلہ کیسے اور کہاں سے رکھا؟؟؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

2۔پلیزز میرے جیسوں پر رحم کیا کریں اور بہت مشکل اردو نا بولا کریں۔

مجھے آپکا مجھے ادی کہنا اچھا لگتا ہے لیکن جب اس کے ساتھ گڑیا لگاتے ہیں تو خاصی شرمندگی ہوتی ہے

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
 
مغزل

محفلین
کل کل کرتے کرتے کہیں میری کل نا ہو جائے :laughing: اس لیے میں پڑھنے کا کام ملتوی کرتے ہوئے فی الحال لکھ ہی لیتی ہوں آج ۔ویسے بھی ادا مغل شکوہ کر چکے ہیں۔
بھائیوں کی بات بہنیں ضرور مانتی ہیں

سب سے پہلے تو آپکا شکریہ کہ آپ نے ہماری میزبانی قبول فرمائی اسکے بعد معذرت کہ شروع میں کچھ گڑبڑ ہونے کی وجہ سے اس تھریڈ کا مزا پھیکا پڑ گیا تھا۔

اس کے بعد اب میرے جوابات اور امید ہے کہ آپ ناراض نہیں ہونگے کہ میں نے یہ سب بڑی بہن کا حق استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے ۔

ارے ہاں‌‌ میں آپ کی بلیلہ اور آپ کا ڈھیر ساری زبانوں پر عبور کا تو ذکر ہی بھول گئی شروع میں:)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلی رائے/تاثر کچھ عجیب ہی تھا ۔ آپ کی مشکل اردو اور عجرو انکساری سے آپ مجھے خاصے بزرگوار لگے اور کچھ کچھ عجییب و مشکل بھی۔ ویسے میں کبھی کسی کا خاکہ نہیں بناتی لیکن پتہ نہیں کیوں آپ کی شروع کی تحریروں سے میری نظر میں آپ کا خاکہ ببن میاں کا سا بن گیا تھا :noxxx: لگتا ہے کہ آپ کو پتہ چل گیا تھا میری سوچ کا اس لیے آپ نے اپنی تصویریں پوسٹ کی اوراب میرا وہ خاکہ /تصور ختم ہو گیا۔

ویسے آپ کیا پان کھاتے ہیں ؟؟؟مجھے ایسا تصور بھی آتا ہے

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

پہلی دفعہ آمنہ کےمبارک والے تھریڈ میں بات ہوئی تھی اور اس کے بعد محلہ بیوقوفاں میں ۔ وہاں ہم پڑوسی تھے کبھی :laughing:

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہرفن مولا والی
ویسے مجھے رشک آتا ہے کہ آپ اتنی زبانیں کیسے بول لیتے ہیں جبکہ مجھے اردو بھی صحیح سے نہیں آتی :(

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

کیا سیکھا امم آپ سکھاتے ہی نہیں :(
آپ کے پاس اتنا علم اور ہنر اسے ہمارے ساتھ کیوں نہیں بانٹتے :confused:

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام ۔۔۔ہمیشہ خوش رہیں اور یوں جلدی جلدی ناراض مت ہوا کریں ۔

سوالات
شاعر حضرات تو بہت حساس ہوتے ہیں ان کی ڈکشنری میں لفظ نفرت تو ہوتا ہی نہیں پھر آپ یہاں کسی ایک سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟؟؟

2۔اپنے بلاگ کا نام ناطقہ کیوں رکھا ہے اسکا مطلب داخلہ ہوتا ہے نا؟؟؟

3۔آپ نے اتنا کچھ کیسے اور کہاں سے سیکھا؟؟؟

4۔ابنی یا کسی اور کی تحاریر میں سے لکھی ہوئی کوئی خاص بات /اقتباس

5۔میں بھی طالوت اور نایاب بھائی کی طرح یہی شکوہ کرنا چاہونگی کہ آپ صرف مخصوص ممبرز کے تھریڈ تک ہی کیوں محدود ہوتے ہیں باقی بھی تھریڈز پوسٹ کرتے ہیں اور آپ کی توجہ چاہتے ہیں وہاں :)

6۔آپ نے اپنی سواری کا نام بلیلہ کیسے اور کہاں سے رکھا؟؟؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

2۔پلیزز میرے جیسوں پر رحم کیا کریں اور بہت مشکل اردو نا بولا کریں۔

مجھے آپکا مجھے ادی کہنا اچھا لگتا ہے لیکن جب اس کے ساتھ گڑیا لگاتے ہیں تو خاصی شرمندگی ہوتی ہے :blushing:

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ

ادی تعبیر آپ کا مراسلہ پھر ادھورا نظر آرہا تھا۔ میں سوچا کچھ ٹھیک کیا جائے ، ساتھ ہی رسید پیش ہے، آپ کی باری پر جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔والسلام
 
محمدصابر

محفلین
تعبیر نے پھر وہی کریکٹر سیکوئنس اپنے ہی مراسلے سے اٹھا لی ہے۔ یہ جو بھی اقتباس میں‌پیش کرے گا وہاں‌سے لڑی خراب ہو جائے گی۔
 
مغزل

محفلین
جی گڑیا رانی ۔، ایک ’” معصوم سا مغل ‘‘ حاضر ہے ایک ’’ ظالم مغل‘‘ کی بارگاہ میں ۔ :rollingonthefloor:

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلے مجھے مغل بھائی غصے والے اور کوئی بہت بزرگ ٹائپ شخصیت معلوم ہوتے تھے اور میں اکثر ان سے بات کرتے اور یہ مجھ سے بات کرتے کنی کتراتے تھے پھر پتا نہیں کیسا پلٹا کھایا حالات نے کہ اب میں مستقل ان کی ڈانٹیں کھاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے مغل بھائی بات کرنےس ے پہلے مجھے خبطی لگا کرتے تھے۔۔۔۔وہ تو بعد میں پتا چلا کہ سچی مچی کے خبطی یعنی کہ شاعر ہیں ہاہاہاہا :rollingonthefloor:
میری رائے جب بات نہیں کرتی تھی تو اچھی تھی ہی پر بات کرنے کے بعد خالص بہن بھایئوں والی ہو گئی ہے کبھی کبھی بہت سویٹ لگتے ہین کبھی جی چاہتا ہے کہ مغل بھائی کو اٹھا کر محفل کی سب سے اوپر والی منزل سے نیچے پٹخ دوں:rollingonthefloor:

بیٹا کبھی کے د ن بڑے کبھی کی راتیں ۔، اور کبھی ’’ دہی بڑے ‘‘ :biggrin: ، خبطی خوب کہا، یہ کون سی منزل سے پھینکنے کی بات کر رہی ہو۔:notlistening: ٹھہر جا ابھی بتاتا ہوں۔۔ بانگڑو۔ :tongue:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
ایک دھاگہ تھا" میری اصلاح کیجیے"۔۔۔ممبر کا نام یاد نہیں کہ وہ بین ہو چکا ہے یہاں سے اس نے کھولا تھا۔۔۔وہاں ہی سے بات کا آغاز ہوا تھا۔ہیں نا مغل بھائی؟میری یاداشت اچھی ہے نا:grin:
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہنسی مذاق والی۔۔۔۔سنجیدہ بات میں‌بھی مزاق کی کوئی نا کوئی بات نکال لیتے ہیں۔۔۔۔اردو کے بہت مشکل الفاظ کا ٹھیک ٹھیک استعمال کرتے ہین جو کبھی کبھی میرے پلے بلکل نہیں پڑتا:grin:

میری اصلا ح کیجے والی لڑی ہم نے ہی شروع کی تھی ، اب طے ہوا کہ ’’ ناقابلِ اصلاح ‘‘ ہوں۔ یاد داشت تو اچھی ہے مگر ادھوری ہے ۔:battingeyelashes:
ہنسی مذاق کرنا تو اپنی تطہیر کا عمل ہے وگرنہ میری فطرت نہیں ( کہ جو احباب مجھے ملاقات کا شرف بخش چکے ہیں وہ بتاسکتے ہیں ) اب اگر نہ کروں تو بچے بچونگڑے مجھے ’’ خبطی ‘‘ بنا دیتے ہیں ۔ :rollingonthefloor:
رہی بات اردو کی تو میرا نہیں خیال کہ میری اردو اتنی ’’ بری ‘‘ ہے ۔ :biggrin:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
انہیں غصہ نہیں آتا جلدی۔۔۔دوست دشمن سب کی باتوں کا جواب تحمل مزاجی سے دیتے ہیں۔۔۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
آپ جیسے ہین ویسے ہی رہیے گا۔۔۔آپ ایسے ہی کبھی کبھی مزاق کبھی سینجدہ اچھے لگتے ہیں
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )]
مجھے شروع ہونے کی اجازت نا دیں۔۔۔۔۔۔۔میں جو شروع ہوئی تو مجھے کون روکے گا پھر۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہا ہو سکتا ہے مغل بھائی اپنی لمبی سی غزل سنا کر ہی بھگا دیں مجھے۔۔۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor:

یہ لمبی غزل کون سی ہے ۔ میں نے تو آج تک سب سے طویل غزل صرف 54 شعرو ں کی کہی ہے ، جس میں‌سے 20 یا 22 پڑھ دیتا ہوں کبھی کبھی ، وگرنہ 5 یا 7 شعر ہی سنانے کو موقع ملتا ہے ۔ :timeout:

مغل بھائی آپ بہت اچھے ہیں ۔یہ مسکا ہر گز نہیں ہے۔۔۔۔مجھ سے کبھی کوئی غلطی ہو جائے یا ہوئی ہو تو چھوٹی بہن سمجھ کر معاف کر دیجیے گا(ویسے معاف نا بھی کریں تو میں نے تو اپ کو پتا ہے معاف کروا کے ہی دم لینا ہے)
اب بہنوں سے غلطیاں تو ہوتی ہی ہیں اور اللہ نے بھائی بنائے ہی معاف کرنے کے لیے ہیں اچھا:noxxx:
اللہ آپ کو اپ کی فیملی کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے۔۔۔

میں اچھا ہوں یہ بڑی بات نہیں ، اچھی بات یہ ہے کہ ’’ بہنیں ‘‘ اچھا ہی کہتی ہیں ، (ایویں ) ۔۔
معافی تلافی کیا کرنی ، میں ابھی 50 سال مزید یہیں رہنا ہے ۔:idontknow:
سدا خوش رہو ، جیتی رہو ، مسکراتی رہو ، لڑتی رہو ، لڑاتی رہو، ہنستی رہو ، ہنساتی رہو۔
آمنہ اگلے ماہ واپس آئے گی یہ مراسلہ آمنہ کو ضرور دکھاؤ ں گا۔ (آمنہ اب دانت کاٹنے لگی ہے ، کان بچانا اپنے)
 
مغزل

محفلین
آداب زہرا علوی صاحبہ۔ تاخیر کی معافی چاہتا ہوں۔

ًمغل بھائی سے میری بہت زیادہ جان پہچان تو نہیں ہے اور نا ہی کبھی کوئی تفصیلی بات چیت ہوئی سو جتنا جانتی ہوں انکی شخصیت کے بارے میں وہ بس انکی دوسروں سے بات چیت نوک جھونک اور تبصروں کی وساطت سے ہی جانا ہے ۔اور اسی کو مدنظر رکھ کر اپنے تاثرات بیان کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔۔

چلو یہ بھی اچھاہے ، کسی بہانے زہر ا علوی نے چپ کا روزہ تو توڑا ۔۔:battingeyelashes:

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
ً
مغل بھائی بلا شبہ محفل کی نہایت قابل شخصیت ہیں۔۔انکی مشکل اردو ضخیم قسم کے تبصرے دیکھ کر تو لگا تھا کہ کوئی عمر رسیدہ سی شخصیت ہیں پھر انکی شاعری بھی بہت پختہ قسم کی تھی اور تھوڑے سے اپنی قابلیت کا رعب جھاڑتے بھی محسوس ہوتے تھے :battingeyelashes:
مگر وقت کے ساتھ اس تاثر میں بہت تبدیلی آئی ہے۔۔۔۔ :)

ارے یار ، یہ سبھی بہن بھائی مجھے بوڑھا کیوں تصور کرتے رہے ۔ سوچنا پڑے گا اس بارے میں، قابلیت کا رعب جھاڑنے والی بات میرے لیے نئی ہے ، خیر بندہ بشر ہوں سو غلطی تو ہوہی سکتی ہے میں کوشش کرتا ہوں اس عیب سے جان چھڑانے کی ، نشاندہی میں آپ کا اخلاص سر آنکھوں پر ، سدا خوش رہیں جناب (اپنے کلام سے ہمیں محروم کیوں رکھا ہوا ہے جناب نے ):mad:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

ٹھیک سے یاد تو نہیں مگر کسی شاعری کے دھاگے میں ہی بات چیت ہوئی تھی۔۔۔۔

یقیناًَ ایسا ہی ہوگا ، اس کے علاوہ ہم شروع میں کسی لڑی میں زیادہ دیر نہیں ٹھہرتے تھے،

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ایک اچھا اور نرم دل رکھنے والے انسان ہیں دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا دھیان رکھتے ہیں اور جہاں تک مجھے اندازہ ہے کوئی کام اور کسی کی مدد اور راہنمائی کے کیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔۔۔

حسنِ نظرہے ، میری مثال تو چہ پدی چہ پدی شوربہ والی ہے۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

ان کی اردو دیکھ کر میرا بھی دل کرتا ہے کہ ایسی اردو مجھے بھی آتی ہوتی۔۔۔:(

اور ہماری بھی یہی تمنا ہے کہ ہم اردو بولیں اور لکھ سکیں جیسا کہ حق ہے۔

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

مجھے لگتا ہے کبھی کبھی ایسی باتوں کو بھی بہت سیریس لے لیتے ہیں جنہیں اگنور کر دینا چاہیے :noxxx:

صحیح کہا ، کوشش کرتا ہوں تبدیل ہونے کو مگر ایک شعر یاد پڑتا ہے :
جب بھی ہم کچھ بدلنے لگتے ہیں --------- لوگ تنقید کرنے لگتے ہیں

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

اور بس بہت سی دعائیں دوں گی کہ بہت خوش رہیں اور محفل میں ایسے ہی چمکتے دمکتے رہیں۔۔۔۔

بڑی محبت بڑی عنایت سدا خوش رہیں، تمثیل زہرہ و زہرا بنی رہیں، ہم تو ویسے بھی مریخ و زہرہ کے زیرِ اثر ہیں۔ :battingeyelashes:
بہت بہت شکریہ۔۔ امید ہے مراسلت کا شرف رہے گا، اور آپ کے کلام ِ دلپزیر سے محرومی کے دن اب ختم ہوچلے ہوں گے۔
والسلام
 
زینب

محفلین
ہایئں مجھے ظالم مغل بنا کے‌کود بےچارے بن بیٹھے۔رکیں کل آکے نبڑ لیتی ہوں
 
مغزل

محفلین
لیجیے جناب ہفتہ تو کب کا ختم ہوا ، بس آخری مراسلہ ادی تعبیر کا تھا سو قرض چکانے چلا آیا۔ تاخیر کی معذرت کے ساتھ۔

کل کل کرتے کرتے کہیں میری کل نا ہو جائے :laughing: اس لیے میں پڑھنے کا کام ملتوی کرتے ہوئے فی الحال لکھ ہی لیتی ہوں آج ۔ویسے بھی ادا مغل شکوہ کر چکے ہیں۔ بھائیوں کی بات بہنیں ضرور مانتی ہیں ، سب سے پہلے تو آپکا شکریہ کہ آپ نے ہماری میزبانی قبول فرمائی اسکے بعد معذرت کہ شروع میں کچھ گڑبڑ ہونے کی وجہ سے اس تھریڈ کا مزا پھیکا پڑ گیا تھا۔
اس کے بعد اب میرے جوابات اور امید ہے کہ آپ ناراض نہیں ہونگے کہ میں نے یہ سب بڑی بہن کا حق استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے ۔ ارے ہاں‌‌ میں آپ کی بلیلہ اور آپ کا ڈھیر ساری زبانوں پر عبور کا تو ذکر ہی بھول گئی شروع میں۔۔

ارے نہیں نا ۔ ادی ، وہ کیا ہے کہ ’’ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا ‘‘ والا عذر سب سے اچھا ہے ،:yawn:
شکوہ نہیں‌کرتا ، تھریڈ کا حسن یقینا کم پڑا ہوگا ، مگر بعد میں تابڑ توڑ حملوں نے رہی سہی کوفت بھی مٹا دی۔
بلیلہ اور ڈھیر (زبانو ں کا سہی) کا ذکر خوب کیا بھئی واہ۔:biggrin:

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلی رائے/تاثر کچھ عجیب ہی تھا ۔ آپ کی مشکل اردو اور عجرو انکساری سے آپ مجھے خاصے بزرگوار لگے اور کچھ کچھ عجییب و مشکل بھی۔ ویسے میں کبھی کسی کا خاکہ نہیں بناتی لیکن پتہ نہیں کیوں آپ کی شروع کی تحریروں سے میری نظر میں آپ کا خاکہ ببن میاں کا سا بن گیا تھا لگتا ہے کہ آپ کو پتہ چل گیا تھا میری سوچ کا اس لیے آپ نے اپنی تصویریں پوسٹ کی اوراب میرا وہ خاکہ /تصور ختم ہو گیا۔
ویسے آپ کیا پان کھاتے ہیں ؟؟؟مجھے ایسا تصور بھی آتا ہے

بزرگوار۔۔۔ :eek: ۔۔ خاکہ خوب بنایا اور بھی ببن میاں کیا ، شکر ہے الن اور ننھا کا نہیں بنایا :biggrin:
یعنی آئندہ تصویریں نہ ارسال کروں ۔۔ ہاہہا ۔۔پان کی خوب کہی ، جی ہاں کبھی کبھار موڈ ہو تو سادہ خوشبو الائچی کا پان کلے میں رکھ لیتے ہیں۔:battingeyelashes:
( آخر کو بزرگوں کی صحبت میں بیٹھتا ہوں۔:sleepy:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
پہلی دفعہ آمنہ کےمبارک والے تھریڈ میں بات ہوئی تھی اور اس کے بعد محلہ بیوقوفاں میں ۔ وہاں ہم پڑوسی تھے کبھی

یہ خوب یاد رکھا، اب پڑوسی ہونے کے کچھ حقوق بھی ہوتے ہیں، کبھی کبھار چائے ، حلوہ بھی بھیجا جاتا ہے پڑوس میں۔ ہم تو بس ہونقوں کی طرح درو دیوار تکتے رہے اس عرصے میں :biggrin:

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
ہرفن مولا والی، ویسے مجھے رشک آتا ہے کہ آپ اتنی زبانیں کیسے بول لیتے ہیں جبکہ مجھے اردو بھی صحیح سے نہیں آتی

یہ تو آ پ کا حسنِ نظر ہے وگرنہ ، من آنم کہ من دانم :surprise:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
کیا سیکھا امم آپ سکھاتے ہی نہیں ، آپ کے پاس اتنا علم اور ہنر اسے ہمارے ساتھ کیوں نہیں بانٹتے

یعنی ہم بخیل بھی طے ہوگئے :blushing: ، ارے بھئی ہمارے پاس ہے کیا جو بانٹتے پھریں، بس ایک چراغ ہے اس کی روشنی سب کے لیے ہے، کوئی تخصیص تھوڑی ہی ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام ۔۔۔ہمیشہ خوش رہیں اور یوں جلدی جلدی ناراض مت ہوا کریں ۔

جتنی جلدی ناراض ہوتا ہوں اتنی جلد ی ہی راضی بھی ہوجاتا ہوں،۔ پھر ہر ایک سے ناراض نہیں ہوتا وہ تو اپنوں کو ’’ دھمکانے ‘‘ کو ناراض ہوتا ہوں۔:battingeyelashes:

سوالات
شاعر حضرات تو بہت حساس ہوتے ہیں ان کی ڈکشنری میں لفظ نفرت تو ہوتا ہی نہیں پھر آپ یہاں کسی ایک سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟؟؟

بس کرتا ہوں نفرت۔۔ ویسے بھی بھی اتنی محبتوں میں ایک نفرت پوری سچائی اور روح کے ساتھ کرنی چاہیے کہ توازن رہتا ہے تعلقات میں

2۔اپنے بلاگ کا نام ناطقہ کیوں رکھا ہے اسکا مطلب داخلہ ہوتا ہے نا؟؟؟
3۔آپ نے اتنا کچھ کیسے اور کہاں سے سیکھا؟؟؟
4۔ابنی یا کسی اور کی تحاریر میں سے لکھی ہوئی کوئی خاص بات /اقتباس
5۔میں بھی طالوت اور نایاب بھائی کی طرح یہی شکوہ کرنا چاہونگی کہ آپ صرف مخصوص ممبرز کے تھریڈ تک ہی کیوں محدود ہوتے ہیں باقی بھی تھریڈز پوسٹ کرتے ہیں اور آپ کی توجہ چاہتے ہیں وہاں
6۔آپ نے اپنی سواری کا نام بلیلہ کیسے اور کہاں سے رکھا؟؟؟

ان سوالوں کے جواب اگلے مراسلے میں دیتا ہوں۔:phbbbbt:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

2۔پلیزز میرے جیسوں پر رحم کیا کریں اور بہت مشکل اردو نا بولا کریں۔ مجھے آپکا مجھے ادی کہنا اچھا لگتا ہے لیکن جب اس کے ساتھ گڑیا لگاتے ہیں تو خاصی شرمندگی ہوتی ہے
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ

ٹھیک ہے آئندہ گڑیا نہ کہیں گے :noxxx:
اردو کے بارے میں معذور ہوں ، پتہ نہیں کیسے بول جاتا ہوں :biggrin:
بڑی محبت ادی ، سدا خوش رہیں۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
ضرور مجھے یاد ہے ، مگر وقت آنے پر ، ویسے بھی میں ایک ہفتے کامہمان تھا اور وقت پورا ہوچکا۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ضرور مجھے یاد ہے ، مگر وقت آنے پر ، ویسے بھی میں ایک ہفتے کامہمان تھا اور وقت پورا ہوچکا۔۔

السلام علیکم
محترم مغل بھائی
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی پناہ میں رکھے آمین
" جو وعدے کیئے ہیں ان کو تو نبھا لیں "
مہمان آتا اپنی مرضی سے اور جاتا میزبانوں کی اجازت سے ۔
اور آپ بلائے جاں تو ہیں ہی نہیں کہ
آپ کے جانے کا سن کر شکر ادا کیا جائے ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
ضرور مجھے یاد ہے ، مگر وقت آنے پر ، ویسے بھی میں ایک ہفتے کامہمان تھا اور وقت پورا ہوچکا۔۔

یہ کس نے کہا
نام اس تھریڈ کا ایک ہفتے کا ہے پر ایسا ہوتا نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو اب بھی ہم پرانے مہمانوں کے بارے میں رائے نا دیتے۔

ویسے ایسا کیا ہوا کہ آپ جانے کے چکروں میں ہیں :eek:

میرے تو بہت سارے سوالات رہتے ہیں ابھی :(
 
مغزل

محفلین
ادی اب مہمان بچارہ کتنا اتنظار کرے کہ میزبان کے ساتھ ساتھ سبھی غائب ہوگئے ، میں اکیلیے پڑا پڑا سوکھ کر کانٹا ہوگیا تو کیا کرتا۔؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
جہاں اتنا انتظار کیا تھوڑا اور کر لیں اور خواتین کے لیے ذرا میزید ریایت کر دیں۔
 
مغزل

محفلین
جہاں اتنا انتظار کیا تھوڑا اور کر لیں اور خواتین کے لیے ذرا میزید ریایت کر دیں۔

ٹھیک ہے صاحب آپ کہتے تو انتظار کیے دیتے ہیں ، شکریہ
مگر آپ نے سعود بھائی سمیت کسی ممبر نے رائے نہیں‌دی ۔
نئے ممبرز نے تو پھر قسم توڑ ہی دی ۔:nailbiting:
 
Top