مہمان اس ہفتے کے مہمان م م مغل

تعبیر

محفلین
تیار ہو جایئے ایک بار پھر اپنے تاثرات بیان کر نے کے لیے :)

ہمارے اس ہفتے کے مہمان ہر فن مولا ہیں ۔بیک وقت شاعر ، افسانہ نگار، خطاط، مصور اور کالم نگار بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ اپنے منفرد انداز اور مشکل اردو کی وجہ سے بھی محفل پر بہت مشہور ہیں۔ انکی ایک اور خاص بات کہ آپ آتے ہی محفل پر چھا گئے اور محفل کی رکنیت حاصل کرنے کے فوراً بکے اندر بہترین نئے ممبر اور بہترین شاعر کے ایوارڈز بھی حاصل کر لیے۔ شمشاد جی انہیں ظل سبحانی کہتے ہیں تو با ادب با ملاحظہ اس ہفتے کے مہمان تشریف لاتے ہیں۔ جی ہاں اس ہفتےکے مہمان ہم سب کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ اس ہفتے کے مہمان ہیں

م م مغل​

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا، انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)




1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)


4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

 

تعبیر

محفلین
تعبیر شکریہ۔

خود مغل صاحب کہاں ہیں۔


آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے اس خاموشی کو توڑا
ادا سائیں شاید چھٹی منا رہے ہیں ۔

:) :) :) :) :)

مغل بھیا کو تو ہم اپنی شادی میں مہمان کر رہے ہیں

وہ کیسے؟؟؟

ابھی آئیں گے اور چھا جائیں گے

یہ آپ کب اور کیسے ہرے ہو گئے؟؟؟
 
ماشا اللہ نام بڑا خوب دیا ہے شمشاد بھائی ظل سبحانی ، ویسے ایسی ہمہ جہت شخصیت کے یہ نام کافی موزوں بھی ہے
 

مغزل

محفلین
شکریہ ادی ،
جیتی رہیں،مسکراتی رہیں،
یہ اہتمام ہمار ے لیے ہوا ، مگر ہم غائب رہے ، کراچی کے حالات ان دنوں پھر سے غریب کی دوروٹی چھیننے کی طرف رواں ہیں۔
دیگر یہ کہ دفتری مصروفیت بہت زیادہ بڑھ گئی ، ایکسپو سینٹر کراچی میں ایک ’’ ایگزیبشن ‘‘ کے لیے کام کررہا ہوں، محاورہ نہیں بلکہ سچ مچ سر کھجانے کو فرصت نہیں کئی دنوں سے تو شیو بھی نہیں بنائی ، (ڈارون کی تھیوری اپلائی ہورہی ہے):yawn: پھر اس پر ستم بجلیکی عدم دستیابی اور شومی ستم یہ کہ کیبل سروس کا رونا کہ کمپنی کسی اور نے خرید لی سو بھگتان ہمارے ذمے ہوگیا۔ سو تاخیر کی کوفت پہنچانے کو صمیم ِ قلب سے معافی چاہتا ہوں،خیر ایک بار پھر بہت بہت شکریہ ، کہ مجھے اس قابل گردانا کہ میں مہمان بنوں :lovestruck:
لیجے جناب ، حاضر ہوں جی جان سے جو درگت بنائیے گا، سرِ تسلیمِ خم۔ :biggrin:
دیکھیے کون ابتدا کرتا ہے ( کہ ابھی تک تو تشویش سےکام لیا جارہا تھا) سو۔ بسم اللہ۔
 

زینب

محفلین
گڑ بڑ تو مجھے بھی نظر آرہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔


مغل پا جی کل تک کی مہلت دیں بندی اپنے نادر خیالات کے ساتھ حاضر ناظر ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ بچے ، میں متنظر ہوں ، ذرا تعبیر نوں تے ذپ کر کے دس دے۔۔ یا شمشاد بابے نوں۔۔ اس مسلے لئی۔
 

مغزل

محفلین
بھئی ہم ہیں ،۔ اور کوئی بھوت تو آنے سے رہا ، شکر ہے زینب نے نہیں سنا۔۔ ہاہہا
 

مغزل

محفلین
مغل بھائی جہاں سے یہ کام شروع ہوا ہے اس پوسٹ کو ایڈٹ کر کے دیکھیں۔
اور جوکوئی غیر معمولی کریکٹر سیکوئنس اس کو تباہ کر رہی ہے اس کو تبدیل کر دیں۔

شکریہ صابر صاحب، آپ مدیر ہیں آپ کے پاس اختیار ات ہوں گے ، میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں،۔ویسے ملاحظہ کیجے ۔۔ پہلا مراسلہ تعبیر کا جو ادھورا نظر آرہا ہے ، ابتدا سے ہی کئی مسئلہ ہے ، دوم یہ کہ میرا مراسلہ جو میں تعیبر کر کوٹ کیا تھا، اس میں مکمل نظر آرہا تھا ، بعد میں میرے مراسلے سے بھی غائب ہوگیا، سوم تصویر آپ دیکھ چکے ہیں اس بارے میں آپ ہی کچھ کہیے ،۔۔

اول

tabiir10.gif


دوم

tabiir11.gif


سوم

6510.gif
 

مغزل

محفلین
شکریہ نبیل بھائی ، مراسلہ نمبر ایک تو ٹھیک ہوگیا ،
لیکن مراسلہ نمبر 8،9،10 کا مسئلہ باقی ہے ، جو میں نے اپنے مراسلے میں تیسری تصویر پیش کی ہے ،
بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
نبیل بھائی مراسلہ نمبر ایک تعبیر والا، اپنی خراب حالت پر واپس آگیا ہے ۔۔ یہ عکس ابھی لیا ہے
a10.gif
 

مغزل

محفلین
ادی تعبیر آپ بھی کہو گی ، کہ عجیب مہمان ہے ، کہ ابھی تک گلے شکوے ہی نہیں گئے ۔ نا بابا نا ۔ میں تو باز آیا اس مہمان نوازی سے ۔۔
 
نبیل بھائی ! اسکرین شارٹس میں تو تعبیر کی پوسٹس کچھ اور منظر پیش کر رہی ہے لیکن صفحہ اول اگر میں دیکھتا ہوں تو ہنوز وہ ادھورا ہے

یہ کیا وجہ ہے
 
Top