عربی بول چال

ابن جمال

محفلین
اس تھریڈ کامقصد یہ کہ بہت سے لوگ عربی بولنے کاشوق رکھتے ہیں لیکن کچھ وجوہات کی بنائ پر بول نہیں پاتے۔
بہت سارے ایسے ہین جوعربی گرامر سےتوواقف ہیں لیکن بول چال کی مشق نہ ہونے کی بنائ پر بول نہیں پاتے۔
میں نے سوچا کہ اردو محفل میں ایک تھریڈ اگر عربی بول چال کی شروع کی جائے تو شاید ہم سب کیلئے مفید ہو
بس توپھر

کیف انتم ایھالاخوۃ الکرام
 

نبیل

تکنیکی معاون
واود ان تشارك (میں شرکت کرنا چاہتا ہوں)
ولكن لا اعرف العربيۃ (لیکن مجھے عربی نہیں آتی)

گوگل ٹرانسلیشن کی مدد سے پوسٹ کیا گیا۔ :)
 
واود ان تشارك (میں شرکت کرنا چاہتا ہوں)
:)

تشارک کی جگہ اشارک یعنی میں شرکت کرنا چاہتا ہوں
تشارک کا مطلب ہے آپ شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

لا باس ہکذا نتعلم لغۃ الجنۃ‌
کوئی بات نہیں اسی طرح ہم جنت کی زبان سیکھ جائیں گے۔
 

ابن جمال

محفلین
اسکن فی باکستان، وانا طالب
میں پاکستان میں رہتا ہوں اور طالب علم ہوں

ھل یمکن ان تسعدنی بالتفصیل مثلآ مادراستک، فی ای موضوع
کیاآپ اپنے جواب میں تفصیلات بتاکر مجھے سعادت بخشیں گے مثال کے طورپر آپ کیاپڑھ رہے ہیں۔ آپ نے کونسا سبجیکٹ منتخب کیاہے۔
 
Top