سوزن بوائل، موسیقی کی دنیا کی نئی سپرسٹار

نبیل

تکنیکی معاون
برطانیہ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام Britain's got talent میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلاسکو کی 48 سالہ سوزن بوائل راتوں رات دنیا بھر میں مشہور ہو گئی ہے۔ بریٹن ہیز گاٹ ٹیلنٹ کے کمپیر عام طور پر غیر متاثر کن فن کے مظاہروں کے عادی ہیں اور تماشائی بھی اکثر لوگوں کو ہوٹنگ کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایسے میں جب 48 سال کی عمر کو پہنچنے والی اور غیر پرکشش خاتون سوزن بوائل جب سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے آئی تو شو کے ججوں سمیت کسی کو بھی ہرگز توقع نہیں تھی کہ سوزن بوائل متاثرکن پرفارمنس کا مظاہرہ کر پائے گی۔ لیکن جب سوزن نے گانا I dreamed a dream گانا شروع کیا تو ججز کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے اور گانا ختم ہونے تک کئی ناظرین کی آنکھوں میں آنسو آ چکے تھے۔ سوزن بوائل کی اس شو میں پرفارمنس اور ججز سے گفتگو کی 7 منٹ کی ویڈیو صرف یوٹیوب پر 80 ملین بار دیکھی جا چکی ہے۔ سوزن بوائل ایک بے روزگار خاتون ہے اور ایک معمولی سے گھر میں رہتی ہے۔ سوزن بوائل کو یکایک ملنے والی شہرت کی کہانی الف لیلی کی داستان کی طرح معلوم ہوتی ہے۔ سوزن کو ملنے والی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ اس نے بظاہر غیر پرکشش اور زیادہ عمر کی ہونے کے باوجود صرف اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر عوام کے دل جیت لیے۔ ذیل میں پروگرام Britain's got talent میں سوزن بوائل کی پرفارمنس کی ویڈیو پیش کی جا رہی ہے:

 

arifkarim

معطل
شکریہ شاہ جی۔ Britains Got Talent کی اگلی ۲ قسطوں کے مطابق سوزن بائل کا مقابلہ دس سالہ ہالی اسٹیل سے ہونے کا امکان ہے:
 
میں سوزن بوائل کی آڈیشن والی قسط دیکھ رہا تھا۔۔ جب وہ اسٹیج پر آئی تو میں بھی امید نہیں کر رہا تھا کہ اتنی شاندار پرفومینس ہوگی۔۔ امریکہ کی 7 morning shows میں اب تک مدعو کیا جا چکا ہے انہیں

اس season کی سب سے بہترین پرفامینس میرے خیال میں Julian Smith نے دی ہے۔۔ ویسٹ سائڈ اسٹوری کے گانے Sometimes کو نہایت شاندار انداذ میں saxophone پر پلے کیا ہے۔۔
 

arifkarim

معطل
مجھے ڈانس گروپ Diversty کی پرفارمنس نے بھی چونکا دیا تھا۔ ہو سکتا ہے ڈانسنگ میں یہ گروپ جیت جائے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ہاں یہ ویڈیو میں نے دیکھا ہے۔ یار انگریز لوگ صحیح کسی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ مجھے یہ بات بہت پسند ہیں ان کی۔
 
مجھے ڈانس گروپ Diversty کی پرفارمنس نے بھی چونکا دیا تھا۔ ہو سکتا ہے ڈانسنگ میں یہ گروپ جیت جائے۔


ڈانسنگ میں میرے خیال میں Flawless جیت جائیں۔۔ Amanda کے الفاظ تھے۔۔ "it was jaw droppingly outstanding performance"۔۔ سائمن کویل جیسے بندے نے کھڑے ہو کے تالیاں بجائیں تھیں۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
کیا کوئی برٹش پاکستانی اسمیں نہیں شریک؟ کیا خیال ہے الطاف بھائی کو نہ بھجوا دیں؟ ان میں‌بھی گانے کا کافی ٹیلنٹ ہے۔ ;)
(یہ غیرسیاسی مشورہ ہے، براہ کرم دل پر مت لیں)
 

وجی

لائبریرین
ساجد بھائی پچھلے سال یہ ایک پاکستانی اور انڈین ڈانس پرفارمینس تھی
 

وجی

لائبریرین
سلیمان مرزا ایک تقریب میں مائیکل جیکسن کے ساتھ ڈانس کر چکا ہے
 

arifkarim

معطل
کیا کوئی برٹش پاکستانی اسمیں نہیں شریک؟ کیا خیال ہے الطاف بھائی کو نہ بھجوا دیں؟ ان میں‌بھی گانے کا کافی ٹیلنٹ ہے۔ ;)
(یہ غیرسیاسی مشورہ ہے، براہ کرم دل پر مت لیں)

ایک بالی وڈ ڈانسر امن کے نام پر پٹھو ڈانس دکھانے گیا تھا وہاں۔ اُسکا نام تھا "شاہد حسین"۔ یہ واقعہ پہلے ایپیسوڈ کا ہے۔ تینوں ججز نے اسکو نکال باہر کیا۔ البتہ ایک اورانڈین کو کان کی مدد سے گاڑی کھینچنے پر کوالی فائی کر لیا گیا!
 
Top