آپ کے تین پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام

نایاب

لائبریرین
و علیکم السلام نایاب بھائی

مکئی کی روٹی تو یہاں بہت آسان ہے۔ مکئی کا آٹا بڑی آسانی سے مل جاتا ہے۔ میں تو اکثر گھر میں پکواتا ہوں۔

السلام علیکم
اللہ تعالی آپ کے دستر خوان میں بہت برکت رکھے آمین
لالچ دے رہے ہیں آپ کہ بن بلایا مہمان بن کر پہنچ جاؤں مکئی کی روٹی کھانے ۔
آتا تو مل جاتا ہے مگر میری بے غم پاکستان میں ہیں سو یہاں کون پکائے ۔
نایاب
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی جی مٹھائی اکیلے ہی اکیلے اور وہ بھی پورا ڈبہ۔ خیر کوئی بات نہیں۔

جزاک اللہ نایاب بھائی۔
میں تو کہتا ہوں کہ سوئے ہوئے تو کوئی جگا ہی لے گا لیکن جاگے ہوئے کو کوئی کیسے جگائے؟

لوگ جانتے بوجھتے بیوقوف بننا چاہتے ہیں تو میں اور آپ انہیں کیسے روک سکتے ہیں۔

ہر ایرے غیرے نتھو خیرے پر جھٹ سے ایمان لے آئیں گے۔ نہیں لائیں گے تو اللہ پر، اس کے کلام پر اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لائیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
اللہ تعالی آپ کے دستر خوان میں بہت برکت رکھے آمین
لالچ دے رہے ہیں آپ کہ بن بلایا مہمان بن کر پہنچ جاؤں مکئی کی روٹی کھانے ۔
آتا تو مل جاتا ہے مگر میری بے غم پاکستان میں ہیں سو یہاں کون پکائے ۔
نایاب

و علیکم السلام ناباب بھائی

آپ بتائیں مکئی کی روٹی کب کھانا پسند فرمائیں گے۔ انتظام کر دیں گے۔
 
نایاب

لائبریرین
و علیکم السلام ناباب بھائی

آپ بتائیں مکئی کی روٹی کب کھانا پسند فرمائیں گے۔ انتظام کر دیں گے۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
جزاک اللہ
اللہ تعالی اپنی بے پناہ رحمتوں سے نوازے آپ کو آمین
آپ کی اس خواہش کی تکمیل فرمائے جو دھڑک رہی ہیں دل شمشاد میں ۔
شمشاد بھائی
سورہ الیاسین کی آیت نمبر 80 اور 81 میں کیا فرمایا گیا ہے ۔
کچھ روشنی ڈالیں گے پلیز
سدا خوش رہیں آمین
نایاب
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام نایاب بھائی

بس تو پھر اللہ تعالٰی کوئی نہ کوئی سبب پیدا فرا ہی دے گا انشاء اللہ۔
 
تعبیر

محفلین
لو کرلو گل چھپ کہ کہاں علی الاعلان کی اور کب کی کرلی اب تو ماشاء اللہ سے میری کل کائنات یعنی میری پیاری بیٹی (امامہ عابد) بھی چار سال کی ہوگئی ہے اور ایک ہفتہ ہوا اسے اسکول جاتے ہوئے بھی ۔ ۔ ۔ ۔
رہ گئی غلطی کی بات تو یہ سرا سر الزام ہے کہ شادی کرنا غلطی ہے بلکہ حقیقتا شادی نہ کرنا غلطی ہے ۔ ۔ ۔اور ہم مردوں کہ لیے تو دوسری کہ بعد تیسری اور پھر چوتھی نہ کرنا اس سے بھی بڑی غلطی ہے :grin:

ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو امامہ کے اسکول جانے کی

رہی اپکی دوسری بات تو اس کے لیے آپ سے لڑائی ہو سکتی ہے کہ آخر میں بھی تو پہلی والی ہوں :mad:
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش وآباد رہیں آمین
ہمارا پاکستان بے چارہ تو ویسے ہی بدنام ہے کہ
اک تو کھلے عام جادو ٹونے کی کاٹ پلٹ کے ماہروں کے اشتہارات پڑھ کر
ویسے ہی بندہ نفسیاتی مریض بن جاتا ہے ۔
دوسرے خواندگی بہت کم ہے ۔ اور توہمات سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہیں ۔
مجھے سعودی عرب میں تلاش رزق کرتے 18 سال ہو چکے ہیں ،
جتنا یہ جادو ٹونہ پر یقین یہاں ہوتا ہے ۔
اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔
سوڈانی مشہور ہیں سحر کرنے میں ۔
اور پاکستانی انڈین اس کی کاٹ پلٹ کے ۔
جو اپنے آپ کو جہنم کا ایندھن بنانا پسند کرے اس کے لیے جادو سیکھنا اور کرنا بہت آسان ہے ۔
یہ پڑھ کر بتائیں کہ کیا عنوان ہو اس کا ۔ ؟
سارا دن مزدوری کر کے تھکا ہارا کمرے میں آیا ہی تھا کہ حاجی صاحب آ گئے ۔ اور کہنے لگے کہ آج پھر آپ کی بھابھی کو جانے کیا ہوا ہے ۔ ساری رات اور دن پریشان کرتی رہی ہے ۔ اللہ سدا شادو آباد رکھے اک تو بھابھی میرے مینجر کی بیوی ہیں اور دوسرے جمعرات جمعے کو کھانا وغیرہ بھی پکا کر بھیج دیتی ہیں ۔
حاجی صاحب کی پریشان صورت دیکھ کر چل پڑا ان کے ساتھ ۔ اور ساتھ ہی ان سے چائے کی فرمائیش کر دی ۔ حاجی صاحب نے فرمایا مجھے کھانا نہیں ملا آپ چاءے مانگ رہے ہیں ۔ جا کر بھابھی جی کو سلام کیا ۔ اور پوچھا کیا ہوا ہے ۔ کیوں پریشان ہیں ۔ وہ خاموش رہیں تو حاجی صاحب کہنے لگے کہ بھائی صاحب چائے کی فرمائیش کر رہے ہیں ، چائے ہی بنا دو ۔ بھابھی جی نے چائے بنائی ۔ چائے پیتے ہوئے حاجی صاحب نے پوچھا بھائی کیا محسوس کیا ۔ میں نے کہا ذرا صبر کریں ابھی موکل حرکت میں ہیں ۔ مجھے صرف اتنا علم تھا کہ جمعہ والے دن حاجی صاحب کے اک عزیز جو پاکستان سے واپس آئے تھے ۔ انھیں ملنے آئے تھے ۔ اور ان کے جانے کے بعد بھابھی جی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی ۔ میں نے فلاں صاحب کیا کیا لائے تھے پاکستان سے آپ کے لئے ۔ بھابھی جی جھٹ سے اک مٹھائی کا ڈبہ جس میں برفی تھی اور ساتھ میں دو زنانہ سوٹ اک کے ساتھ کالے رنگ کی زیادتی والا ڈوپٹہ تھا ۔ حاجی صاحب کہنے لگے کہ بھائی جی یہ کہتی ہے کہ تمہاری اماں نے کچھ کروا کر بھیجا ہے ۔ وہ مجھے خوش نہیں دیکھنا چاہتیں ۔ میں نے کہا حاجی صاحب بہتر ہے کہ آپ یہ کپڑے یہاں اپنے کسی عزیز کو گفٹ کر دیں ۔ اور یہ مٹھائی میں لے جاتا ہوں ۔ اور بھابھی جی آپ ایسا کریں کہ نماز پڑھ کر اک تسبیح درود شریف کی پڑھیں ۔ مٹھائی کا بند ڈبہ لیکر میں واپس اپنے کمرے میں ۔ اور ابھی کچھ دیر پہلے حاجی صاحب شکریہ ادا کرنے کے لیے مٹر گوشت کی پلیٹ دے گئے ہیں ۔ کہ بھابھی اب بالکل ٹھیک ہیں ۔ بھابھی اور حاجی صاحب کی والدہ آپس میں بہنیں ہیں ۔
(کچھ تفصیل سنسر کر دی ہے کہ وہ ذاتیات میں شامل ہے )
بزرگوں کی عطا ہے کہ
کسی کو کبھی جادو ٹونہ کا شک و شائبہ ہو تو ۔
سورہ البقرہ کی تلاوت پر مداومت کرے ۔ خود نہ پڑھ سکے تو کسی کو پڑھتا ہوا سن لیا کرے ۔
سورہ الفلق و سورہ الناس یاد کر کے خود پڑھے ۔
ساتھ میں ( حسبنااللہ و نعم الوکیل ۔ نعم المولی نعم النصیر ) کا ورد رکھے اور درود شریف پڑھ کر اللہ سے سکون قلب کی دعا کیا کرے ۔ کوئی جادہ کالا نیلا پیلا اثر نہیں کرتا ۔ بے شک اللہ تعالی ہر شئے پر قادر ہے ۔
اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب

وعلیکم السلام اور جزاک اللہ

اللہ تعالی آپ کو بھی سدا اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین

عنوان تو سمجھ نہین ارہا لیکم میں نے اس تحریر سے کافی کچھ سیکھا

سچ بتاؤں تو مجھے بھی کچھ دنوں سے لگ رہا تھا کہ میرے گھر کو بھی کسی کی نظر لگ گئی ہے یا پھر کسی نے جادو کر دیا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
لڑنا جھگڑنا بہت بری بات ہے۔ سلوک اتفاق سے رہنا چاہیے۔ یہاں دیکھیں ایک نے تین تین چار چار کر رکھی ہیں اور وہ آپسمیں بالکل سلوک اتفاق سے رہتی ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام اور جزاک اللہ

سچ بتاؤں تو مجھے بھی کچھ دنوں سے لگ رہا تھا کہ میرے گھر کو بھی کسی کی نظر لگ گئی ہے یا پھر کسی نے جادو کر دیا ہے

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
آپ کی تحریر پڑھ کر مجھے محفل اردو کا اک دھاگہ یاد آگیا ۔
اس دھاگے میں “ نجومی اور کاہنوں کے پاس جانے کی ممانعت ؛ میں
محترمہ بوچھی بہنا نے کچھ یوں تحریر کیا ہے ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=450533&postcount=12
یہ یاد اس لیے تحریر کی ہے کہ مجھے نجومی کاہن اور جادوگر نہ سمجھا جائے ۔
میری مثال تو اس گول پتھر جیسی ہے جس سے کسی نے پوچھا تو اتنا گول کیوں ہے ۔ ؟
تو پتھر نے کہا دنیا کی ٹھوکریں کھا کھا کر ۔
پڑھا نہ لکھا نام محمد فاضل ۔ تجسس ذات میں بہت آوارہ گردی کی ۔ اور ابھی بھی جاری ہے ۔
تشنگی کے صحرا میں سرگرداں رہتے ہوئیے بہت سے نخلستاں بھی ملے جہاں احسن التقویم کی حقیقت
نظر آئی ۔ وہیں کچھ ایسے سراب بھی ملے جو اسفل السافلین کی مثال تھے ۔ احسن التقویم والے تھے یا اسفل السافلین ۔ دونوں ہی اپنی انتہا پر تھے ۔ اس آوارہ گردی سے جو کسب علم کیا وہ ابھی ناقص ہے ۔
؛ بے شک وہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت “
آپ تعبیر ہیں ۔ تعبیر ہمیشہ کسی خواب خواہش سے منسلک ہوتی ہے ۔ کچھ خوابوں اور خواہشوں کی تعبیر بنا مشقت و محنت کی ہی مل جاتی ہے اور انسان بے ساختہ کہہ اٹھتا ہے کہ “ ھذا من فضل ربی “
اور کچھ خواب اور خواہشیں انسان کی سر توڑ کوششوں کے باوجود شرمندہ تعبیر نہیں ہوتیں ۔
آپ بنام تعبیر “ ھذا من فضل ربی “ کی اک بہترین مثال ہیں ۔ میرے ناقص علم کے مطابق آپ بہت خوش قسمت اور صفت رحمان و رحیم سے متصف ہیں ۔ آپ کا کوئی خواب کوئی خواہش کبھی تشنہ نہیں رہتی ۔
جیسا خواب و خواہش ہوتی ہے ویسے ہی بعینہ پوری ہو جاتی ہے ۔ آپ پر جادو ٹونہ اثر نہیں کرتا ( بحیثیت تعبیر ) لیکن نظر لگ جاتی ہے ۔ سورہ الفلق کا ورد رکھنا آپ کے لیے بہت مفید ہے ۔ اور جب آپ دوران ورد
اس آیت پر پہنچیں “ و من شر حاسد اذا حسد ؛ تو یہاں دعا کریں کہ اے اللہ مجھ سے حسد کرنے والوں کو
تو ہدایت و رحمت سے نواز دے ۔
جس گھر میں سورہ البقرہ کی تلاوت ہوتی ہو اس گھر سے سحر و آسیب کیا شیطان بذات خود بھاگنے پر مجبور ہوتا ہے ۔ قران پاک بسم اللہ سے لیکر والناس تک رحمت ہی رحمت ہے ۔ اور یہ شفا و ہدایت کا ایسا سر چشمہ ہے جو کبھی خشک ہو ہی نہیں سکتا ۔ قران پاک کی کسی آیت کی شان بیان کرنے کے لیے سب سمندر سیاہی اور سب درخت قلم و کاغذ بن جائیں تو بھی کم ہیں ۔ یہ جلال و جمال کا مرقع ہے ۔ بے شک غور و فکر کرنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں اس میں ۔ آپ کچھ عرصہ "سورہ التغابن " کی تلاوت سے اپنی روح کو سیراب کریں ۔ دوبارہ کبھی یہ شک بھی نہ ہو گا کہ کسی نے جادو ٹونہ کر دیا ہے ۔
سحر کے عام معنی ہیں باریک اور لطیف شئے ۔ دھوکہ ۔ حیلہ ۔ فساد ۔ باطل کو حق کی صورت بیان کرنا ۔
قران پاک میں گرہیں دے کر پھونکیں مارنے والے جادوگر اور جادوگرنیوں کے شر سے پناہ مانگنے کو کہا گیا ہے ۔ اور اللہ تعالی نےان کی بارے فرمایا ہے کہ
“ یہ ( جادوگر جادو کے بل پر ) کسی ایک کو بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے سوائے اس کے کہ اللہ کی رضا یہی ہو “ البقرہ ١٠٢
ہاروت و ماروت اور چاہ بابل کا ذکر اس بات کا اثبات ہے کہ یہ جادو کا علم بھی حقیقت ہے اور بحکم الہی دوسرے علموں کی طرح اس کائنات پر نازل کیا گیا ہے ۔
جب کوئی انسان اپنے اخلاقی اور مادی زوال کی جانب بڑھ رہا ہوتا ہے تو اس کے باطن میں موجود یقین ارادہ
قوت عمل صبر کی خصوصیات بھی روبہ زوال ہونے لگتی ہیں ۔ اور وہ انسان محنت و مشقت سے نظر چرا کر تن آسانی کی طرف مائل ہو جاتا ہے ۔ اور اس کی توجہ “ ہنیگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آئے “ کے مصداق ایسے اعمال و افعال پر مرتکز ہوجاتی ہے جن سے کسی محنت و مشقت اور جدوجہد کے بنا سب کام درست ہو جائیں ۔ اور وہ جادو ٹونے ۔ طلسمات و عملیات ۔ اور تعویذ گنڈوں کا سہارا ڈھونڈھنے لگتا ہے ۔ یا پھر اپنی کاہلی اور محنت سے جی چرانے کو اس بہانے میں چھپانے لگتا ہے کہ کسی نے کچھ کر دیا ہے ۔ اور پھر یہ نفس کی غلامی اپنی توجہ صرف اپنی خواہش ناتمام پر مرکوز کر دیتی ہے ۔ پھر چاہے کتنا ہی خرچ کرنا پڑے اخلاقی طور پر کتنا گرنا پڑے اور خواہ ایمان جیسی دولت سے ہی ہاتھ کیوں نہ دھونا پڑیں ۔ کیسا ہی عمل کیوں نہ کرنا پڑے ۔خواہش نفس کی غلامی اور جذبہ حسد انسان کو ساحر اور کاہن نجومی کے در پر لا کھڑا کرتا ہے ۔ اور یہ خودغرض ہو کر ان کے اشاروں پر ناچتا ہے کہ بس کسی طرح میری خواہش پوری ہو جائے ۔ یہ خواہش دولت کی بھی ہو سکتی ہے یا پھر حسد کا شکار ہو کر کسی انسان کی تباہی کی ۔ سو جادوگروں کا کاروبار خوب چلتا ہے ۔ جب اک بار ایسا انسان کسی جادوگر کاہن نجومی کی چوکھٹ پر اپنا پاؤں دھرتا ہے تو وہ شیطان کے چیلے بڑی آسانی سے اس کو اپنی چالوں میں گھیر لیتے ہیں ۔ خواہش نفس کی غلامی انسان کی یہ بھی عقل بھی چھین لیتی ہے کہ یہ جو عامل کامل اس سے فیس لیکر اپنے گھر کا خرچہ چلانے کا محتاج ہے ۔ وہ کیا تصرف کر سکتا ہے ۔
یہ کاہن جادوگر نجومی دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ پہلی قسم جو کہ اکثریت میں بہروپیوں کی ہے جن کے پاس دینی و دنیاوی علم نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔ نہ کالا علم نہ چٹا ۔ صرف شعبدہ بازی قیافہ شناسی اور ہاتھ کی صفائی جن سے یہ لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ سائل کی باتوں کو سن کر وہ عام سی باتیں جو تقریبا ہر انسان کی زندگی میں لازمی موجود ہوتی ہیں انہی باتوں کو سائل کے سامنے سوالیہ انداز سے دوھرانا اور سائل کے جواب کو لیکر دوسرا سوال ۔ اور سائل سمجھتا ہے کہ یہ تو بہت پہونچا ہوا ہے ۔
دوسری قسم ان عاملوں اور جادوگروں کی ہے جنہوں نے دانستہ طور پر اپنے آپ کو مکمل طور پر شیطان کے سپرد کر رکھا ہوتا ہے ۔ ان میں سے کچھ بہت عبادت گزار ہوتے ہیں اور شیطان ان کو ان کی عبادت پر نازاں کر کے اپنے پنجے میں لے لیتا ہے ۔ یہ جادو ٹونے کے لیے کچھ ایسے طریقے استعمال کرتےہیں جو عجیب و غریب ہی نہیں بلکہ انتہائی غلیظ ہوتے ہیں ۔ قران پاک آیتوں کی بہت بے حرمتی کرتے ہیں ۔ قران کی آیات کی تحریر کو منقلب لکھتے ہیں وہ بھی کسی حرام جانور کے خون اور پیشاب سے اور ان کا معبود شیطان ان کا مددگار ہوتا ہے ۔ قران پاک میں موجود اکثر ایسی آیات جن میں جلال کا رنگ نمایاں ہوتا ہے ۔ ان آیات کو یہ بدبخت انسان شیطانی طریقے سے تلاوت و تحریر کر کے اپنے اور اپنے ماننے والوں کے لیے جہنم کا راستہ آسان کرتے ہیں ۔ ان جادوگروں کی ذاتی زندگی کا اگر قریب سے جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ دوسروں کی مشکلیں آسان کرنے والا اپنے پلید و غلیظ اعمال کی بدولت اپنی دین و دنیا ہی خراب نہیں کر چکا بلکہ خود بے تحاشا بے سکون و پریشان ہے ۔ اکثر کا مرنے کے بعد چہرہ ایسا کالا ہو جاتا ہے جیسے کسی انتہائی زہریلے سانپ نے ڈسا ہے ۔ ایسی لعنت برستی نظر آتی ہے کہ دیکھنے والا اپنی ابکائی نہیں روک سکتا ۔
یہ حقیقت اپنی جگہ کہ ان کا کالا عمل بہت طاقتور ہوتا ہے ، اور ان کا نشانہ بننے والا چاہے کتنا ہی عبادت گزار و نیک کیوں نہ ہو اکبار تو آزمائیش میں آ جاتا ہے ۔ ماش کی دال اور آٹا ۔ الو کاخون ۔ مردے کی راکھ ۔
انسانی جسم سے نکلنے والا ناپاک پانی ۔ ہر مہینے کی کچھ مخصوص تاریخیں اور دن ۔ ان کالے جادو کرنے والوں کے اہم ہتھیار ہیں ۔ کالے جادو میں بہت طاقت ہوتی ہے اور اسے کالا جادو کہا ہی اس لیے جاتا ہے کہ یہ جتنا بھی طاقتور ہو اس سے نسل انسانی کی فلاح کا کام نہیں ہو سکتا ۔ یہ صرف انتشار اور فساد ہی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ اوران کے عمل کے مظاہر دیکھ کر اچھا خاصا پابند شرع انسان بھی اک بار ٹھٹک جاتا ہے ۔
اس جادو کی جھوٹی اور باطل نگری میں سرگرداں رہ کر انسان اک عجیب مسلے میں الجھ جاتا ہے جو کہ قدر و جبر سے منسلک ہے ۔ بہت کوشش کی لیکن ابھی تک یہ گرہ نہیں کھلی ۔
( واللہ خیر الماکرین )
یہ تحریر اک ناقص العلم کی ہے جو علم کی پیاس رکھتا ہے اور اپنی اصلاح کا خواہاں ہے ۔
نایاب
 
آبی ٹوکول

محفلین
ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو امامہ کے اسکول جانے کی

رہی اپکی دوسری بات تو اس کے لیے آپ سے لڑائی ہو سکتی ہے کہ آخر میں بھی تو پہلی والی ہوں :mad:
لڑائی کریں گی تو اپنی ہی صنف کا نقصان کرکے اس محاورے کو سچ کر دکھائیں گی کہ عورت ہی عورت کی سب سے بڑی دشمن ہے ہمارا کیا جائے گا ؟؟؟؟؟؟؟؟ :grin::grin:
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
آپ کی تحریر پڑھ کر مجھے محفل اردو کا اک دھاگہ یاد آگیا ۔
اس دھاگے میں “ نجومی اور کاہنوں کے پاس جانے کی ممانعت ؛ میں
محترمہ بوچھی بہنا نے کچھ یوں تحریر کیا ہے ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=450533&postcount=12
یہ یاد اس لیے تحریر کی ہے کہ مجھے نجومی کاہن اور جادوگر نہ سمجھا جائے ۔
میری مثال تو اس گول پتھر جیسی ہے جس سے کسی نے پوچھا تو اتنا گول کیوں ہے ۔ ؟
تو پتھر نے کہا دنیا کی ٹھوکریں کھا کھا کر ۔
پڑھا نہ لکھا نام محمد فاضل ۔ تجسس ذات میں بہت آوارہ گردی کی ۔ اور ابھی بھی جاری ہے ۔
تشنگی کے صحرا میں سرگرداں رہتے ہوئیے بہت سے نخلستاں بھی ملے جہاں احسن التقویم کی حقیقت
نظر آئی ۔ وہیں کچھ ایسے سراب بھی ملے جو اسفل السافلین کی مثال تھے ۔ احسن التقویم والے تھے یا اسفل السافلین ۔ دونوں ہی اپنی انتہا پر تھے ۔ اس آوارہ گردی سے جو کسب علم کیا وہ ابھی ناقص ہے ۔
؛ بے شک وہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت “
آپ تعبیر ہیں ۔ تعبیر ہمیشہ کسی خواب خواہش سے منسلک ہوتی ہے ۔ کچھ خوابوں اور خواہشوں کی تعبیر بنا مشقت و محنت کی ہی مل جاتی ہے اور انسان بے ساختہ کہہ اٹھتا ہے کہ “ ھذا من فضل ربی “
اور کچھ خواب اور خواہشیں انسان کی سر توڑ کوششوں کے باوجود شرمندہ تعبیر نہیں ہوتیں ۔
آپ بنام تعبیر “ ھذا من فضل ربی “ کی اک بہترین مثال ہیں ۔ میرے ناقص علم کے مطابق آپ بہت خوش قسمت اور صفت رحمان و رحیم سے متصف ہیں ۔ آپ کا کوئی خواب کوئی خواہش کبھی تشنہ نہیں رہتی ۔
جیسا خواب و خواہش ہوتی ہے ویسے ہی بعینہ پوری ہو جاتی ہے ۔ آپ پر جادو ٹونہ اثر نہیں کرتا ( بحیثیت تعبیر ) لیکن نظر لگ جاتی ہے ۔ سورہ الفلق کا ورد رکھنا آپ کے لیے بہت مفید ہے ۔ اور جب آپ دوران ورد
اس آیت پر پہنچیں “ و من شر حاسد اذا حسد ؛ تو یہاں دعا کریں کہ اے اللہ مجھ سے حسد کرنے والوں کو
تو ہدایت و رحمت سے نواز دے ۔ ۔
نایاب

سب سے پہلے تو سوری کہ آپ نے میرے لیے انا کچھ لکھا اور میں اتنی تاخیر سے شکریہ کہ رہی ہوں :(

جزاک اللہ سچ میں مجھے اس وقت شکریہ کہنے کے لیے مناسب الفاظ نہیں مل رہے ۔ ایک طرف مجھے شرمندگی بھی ہو رہی ہے اور دوسری طرف اچھا اچھا بھی لگ رہا ہے کہ آپ نے صرف میرے لیے اتنا ٹائم نکالا :)

تعبیر میرا نام نہیں ہے بلکہ میرا نک ہے ۔ انشاءاللہ آپ کی بتائی گئی باتوں پر عمل کرونگی آپ بھی میرے لیے دعا کرتے رہیے گا پلیز
آپ نے لفظ کالا اور چٹا استعمال کیا ہے تو کیا سفید جادو بھی ہوتا ہے یا بس یونہی کہا جاتا ہے :confused:

ایک بار پھر بہت شکریہ

میرے پاس آپ جیسے خوبصورت الفاظ تو نہیں ہیں پھر بھی اللہ آپ کو خوش رہے اور ہر پریشانی سے محفوظ رکھے
جزاک اللہ

ٹاپک کے لنک کا شکریہ ضرور پڑھونگی اسے
 
تعبیر

محفلین
لڑائی کریں گی تو اپنی ہی صنف کا نقصان کرکے اس محاورے کو سچ کر دکھائیں گی کہ عورت ہی عورت کی سب سے بڑی دشمن ہے ہمارا کیا جائے گا ؟؟؟؟؟؟؟؟ :grin::grin:

:laughing: :laughing: :laughing:

آپ کے اس جواب سے میری ہنسی نہیں رک رہی

پر میں تو آپ سے لڑونگی نا کسی عارت سے تھوڑی نا :grin:
 
نایاب

لائبریرین
آپ نے لفظ کالا اور چٹا استعمال کیا ہے تو کیا سفید جادو بھی ہوتا ہے یا بس یونہی کہا جاتا ہے :confused
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
جس عمل میں ہندوانہ سنسکرتی الفاظ ۔ ہندو دیوی دیوتاؤں سے مدد کی پکار ۔ کسی حلال شئے کو پیس گوندھ کر پتلا بنا کر ۔ آیات قرانی کی ناپاک مواد سے تحریر ۔ آیات قرانی کو الٹا کر پڑھنا ۔ یہ کالا جادو کہلائے گا ۔ اس کے ماہر بہت کم ہوتے ہیں ۔ لیکن کسی ماہر کا کیا عمل بہت بڑی آزمائیش بن جاتا ہے ۔
اور قران کی جلالی آیات کو اک مخصوص طریقہ سے ذکر کرنا جس سے شوہر اوربیوی کے درمیان منافرت پیدا ہو ۔ سفید جادو کہلاتا ہے ۔

وعلیکم السلام

آپ بھی سدا خوش و آباد رہیں آمین :)

اچھا بھائی مجھے آپ سے اپنے بہن کے خواب کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے۔اس نے خواب میں دیکھا تھا کہ اس پر کوئی جادو کر رہا ہے اور اسکے پتلے کا گلا گھونٹ رہا ہے کہتی ہے کہ گلا گھٹنے کی تکلیف سے ہی اسکی آنکھ کھل گئی اور یقین کریں اٹھنے کے بعد اس کے گلے پر نشان بھی تھے۔ وہ دن آور آج کا دن وہ سکون سے سو نہیں سکتی ۔
 
تعبیر

محفلین
یعنی اب آپ کی میرے ساتھ لڑنے کی خواہش کو پورا کرنے کہ لیے مجھے دوسری شادی کا بست و بند کرنا پڑے گا :grin:

لڑنے کا تو بہانہ ہے جبکہ مجھے اپ کے ارادے نیک نہیں لگ رہے دوسری شادی کو لیکر کہ پہلے بھی آپ تلوں والے ٹاپک میں دوسری شادی کے خواب دیکھ چکے ہیں
لگتا ہے کہ کسی تانترک کو ڈھونڈنا پڑے گا آپ کا یہ بھوت اتارنے کے لیے :laughing:

یا پھر نایاب سے کوئی جادو ٹونے والے کا ایڈرس لینا پڑے گا :grin:
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام

آپ بھی سدا خوش و آباد رہیں آمین :)

اچھا بھائی مجھے آپ سے اپنے بہن کے خواب کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے۔اس نے خواب میں دیکھا تھا کہ اس پر کوئی جادو کر رہا ہے اور اسکے پتلے کا گلا گھونٹ رہا ہے کہتی ہے کہ گلا گھٹنے کی تکلیف سے ہی اسکی آنکھ کھل گئی اور یقین کریں اٹھنے کے بعد اس کے گلے پر نشان بھی تھے۔ وہ دن آور آج کا دن وہ سکون سے سو نہیں سکتی ۔

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
مجھے لگتا ہے میری بہنا مجھے کھینچ تان کر کاہن نجومی بنا ہی دے گی ۔ ( مذاق)
اللہ کی لعنت اور عذاب کے مستحق ہیں وہ
جو اس کے عطا کردہ علم کو خواہش نفس کی پیروی میں
انسانوں کو دکھ و آزار میں مبتلا کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں ۔
ایسے انسانوں کے لیے اس جہنم کا وعدہ ہے جس کا ایندھن پتھر و انسان ہیں ۔
اگر آپ کی بہن نے یہ خواب منگل والے دن بیان کیا ہے ۔ یعنی
پیر کی شام سے لیکر منگل والے دن کی شام تک
تو یہ گمان کیا جا سکتا ہے کہ وہ مسحور ہیں ۔
اور کوئی حاسد یا مفاد پرست ان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔
اور اگر منگل کے علاوہ کسی اور دن کا خواب ہے ۔ تو کسی نفسیاتی الجھن کا علامت ہے ۔
پھر بھی اس کی تاکید کے لیے آپ کی بہن یا آپ کی والدہ استخارہ کر لیں ۔
آسان سا طریقہ ہے ۔ کوئی بھی پابند نماز کر سکتا ہے ۔
لیکن اگر مسحور خود یا اس کی والدہ کرے تو بہتر ۔
رات کو سونے سے پہلے دو رکعت نفل نماز قضائے حاجت پڑھے ۔
نیت ( اے اللہ بے شک تو ہی علیم و خبیر ہے
بفرمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ
جب تجھ کو کوئی پریشانی پہنچے تو نماز سے مدد حاصل کر
میں پریشان ہوں مجھ پر میرا حال کھول دے
یہی میری حاجت ہے ۔)
اور عام نفل نماز کی طرح نماز ادا کر کے قبلہ رو بیٹھ جائے
11 بار درود شریف محمدی اول اور آخر پڑھتے ہوئے
101 بار " یا اللہ یا خبیر اخبرنی "
پڑھ کر سو جائے ۔
انشااللہ سب معاملہ اس پر کھل جائے گا ۔
اکثر گھروںمیں کسی پر نظر کا اثر ہو جانے کے شک میں سات مرچیں سات بار واری جاتی ہیں
اور پھر ان مرچوں کو آگ میں جلا دیا جاتا ہے ۔
اگر مرچیں جلنے پر بو آئے تو سمجھا جاتا ہے کہ نظر کا اثر دور نہیں ہوا ۔
اور اکثر ان مرچوں کے جلنے پر بو نہیں آتی ۔
ایسا ہی اک طریقہ کچھ عامل استعمال کرتے ہیں کسی مسحور کی شناخت کے لیے ۔
میں یہ طریقہ صرف اس لیے لکھ رہا ہوں کہ اگر کسی بہن بیٹی کو یہ شک ہو کہ
کسی نے اس پر جادو کر دیا ہے تو وہ کنکھی کرتے وقت جو بال کنگھی میں الجھ کر ٹوٹ جاتے ہیں ۔
انہیں کسی کاغذ میں لپیٹ کر جلا دے ۔ اگر بو نہیں آتی بال جلنے کی تو مسحور ہے ۔
اگر بو آتی ہے تو وہم یا کسی نفسیاتی الجھن کا شکار ہے ۔
باقی آپ کی بہن کے لیے دعائے حضرت ایوب علیہ السلام بہت نافع ہے ۔
درود شریف کے ساتھ جتنا ذکر کر لیا جائے اتنا ہی بہتر ۔
اللہ تعالی ہم سب کو راہ ہدایت پر چلنے کی توفیق سے نوازے آمین
نایاب
 
تیشہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:battingeyelashes: میں اپنے ٹوٹے ہوئے بال جلا کر چیک کروں :chatterbox: اگر بوُ آگئی تو :chatterbox: ۔۔ ۔ ۔
اب ایسے تو بندہ وہم میں ہی پڑجائے گا کہ بوُ آرہی ہے آ ہی رہی ہے ۔ ۔ نا بھی آرہی ہوئی تو اب پڑھکر آ جانی ہے :battingeyelashes:
:rollingonthefloor:
مگر اللہ کا شکر ہے میں اسطرح کی آفتوں سے محفوظ ہوں ۔۔ نا ساس سسر ہیں پاس ۔۔ نا نندیں ۔۔:battingeyelashes: راوی چین ہی چین لکھتا ہے ، اور پھر بھی بال جلاتے ہوئے بوُ آگئی تو میں کس پے شک کروں بھلا :worried:
 
تیشہ

محفلین
تعبیر ، آپ کیوں ان وہمموں میں پڑ رہی ہیں :worried: یہ کالے جادو شادو ، تعویذ گنڈے یہ سب سسرالیوں کے کرنے کے کام ہیں :battingeyelashes: آپکے بھی غالبا پاس نہیں ہیں تو شکر ادا کریں اور ان باتوں میں نا وہم ڈالیں ۔۔
خوش خوش رہیں :party: موج کریں مستی کریں :party:
فکر نا فاقہ عیش کر کاکا ۔۔ ۔۔ :battingeyelashes:
 
تیشہ

محفلین
:rollingonthefloor:

اب اگر کسی نے مہینوں اپنا سر ہی نا دھویا ہو تو اپنے بال جلاتے ہوئے بوُ تو آنی ہی ہے ۔

نایاب بھیا کوئی اور آسان سا طریقہ بتائیے چیک کرنے کا ۔۔۔
 
Top