مشرف دور میں‌ ترقیاتی کام

مہوش علی

لائبریرین
مجھے علم ہے کہ میڈیا پروپیگنڈہ نے جنرل مشرف کے خلاف عوام میں اتنا زہر بھر دیا ہے کہ انکی کوئی صحیح بات بتلانے پر بھی لوگ بھڑک اٹھتے ہیں۔
بہرحال مخاطب وہ لوگ ہیں جو سننے سمجھنے کی صلاحیت سے اس تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود عاری نہیں ہوئے ہیں۔
دیکھیئے یہ ویڈیو۔
بلوچستان کی عوام بھی شاید احسان فراموش نہیں اور یہ بات میرے کزن نے بتلائی جب دبئی میں انکا ٹیکسی ڈرائیور ایک بلوچ نکلا، اور جو مشرف صاحب کی بہت تعریفیں کر رہا تھا کہ ان کے دور میں جتنا ترقیاتی کام بلوچستان میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا۔ اسی لیے انتخابات میں عوام نے ق لیگ کو اکثریت سے کامیاب بھی کروایا مگر بلوچ عوام اپنے سرداروں کی ہارس ٹریڈنگ کے آگے ہار گئے۔
 
زیادہ نہ سہی مگر میرے گاؤں کو پکی سڑک مشرف دور میں ملی اور ساتھ ساتھ واٹر کورس بھی اسی دور میں ملا۔ باقی کوئی کام نہیں ہوا کسی بھی سیاسی دور میں۔
 
mfdarvesh

محفلین
مشرف کی سب ترقی ایک طرف لیکن بات صرف آخری دورکی ہے وہ سب کچھ نہ کرتا تو مشرف ولی بن جاتا
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ مہوش، لیکن اگر آپ نے کوئی مثبت بات کرنی ہو تو اس کا اس قدر منفی انداز نامناسب ہے۔
میں نے یہ ویڈیو ابھی دیکھی ہے اور مجھے اس میں محض مشرف کی تحسین و توصیف کے سوا کچھ نظر نہیں آیا۔ شاید ان لوگوں کو اس ویڈیو کی کچھ سمجھ آئے جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری نہیں ہوئے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے علم ہے کہ میڈیا پروپیگنڈہ نے جنرل مشرف کے خلاف عوام میں اتنا زہر بھر دیا ہے کہ انکی کوئی صحیح بات بتلانے پر بھی لوگ بھڑک اٹھتے ہیں۔
بہرحال مخاطب وہ لوگ ہیں جو سننے سمجھنے کی صلاحیت سے اس تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود عاری نہیں ہوئے ہیں۔

بلوچستان کی عوام بھی شاید احسان فراموش نہیں اور یہ بات میرے کزن نے بتلائی جب دبئی میں انکا ٹیکسی ڈرائیور ایک بلوچ نکلا، اور جو مشرف صاحب کی بہت تعریفیں کر رہا تھا کہ ان کے دور میں جتنا ترقیاتی کام بلوچستان میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا۔ اسی لیے انتخابات میں عوام نے ق لیگ کو اکثریت سے کامیاب بھی کروایا مگر بلوچ عوام اپنے سرداروں کی ہارس ٹریڈنگ کے آگے ہار گئے۔

آہم۔۔ تو پھر کہاں کے لوگ احسان فراموش ہیں۔۔؟ صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں۔
 
خرم

محفلین
مشرف کو موقع دیا گیا تھا لیکن وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکا اور اپنی شخصی کمزوریوں کے ہاتھوں ہار گیا۔ اللہ اللہ خیر صلا۔ اب آگے دیکھئے۔ مشرف صاحب ماضی کا قصہ بن چُکے اور ماضی ہی رہیں تو بہتر ہے۔ پاکستانی معاشرہ کو سدھارنے کی بجائے اس میں مزید برائیاں اُگا کر چلے گئے موصوف۔
 
طالوت

محفلین
میرے آبائی علاقے میں صرف ضیاء دور میں کچھ ترقیاتی کام ہوئے تھے ، جیسے اسکول سڑکیں گلیاں وغیرہ ۔۔ بعد میں ٹیلیفون کی سہولت بی بی یا بابا کے دور میں حاصل ہوئی ۔۔ مشرف دور میں ایک تنکا بھی ادھر سے ادھر نہ ہوا ، باوجود اس کے کہ "ق" لیگ کا نمائندہ منتخب ہوا تھا ۔۔
البتہ جرائم میں اضافہ خوب ہوا ۔۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ جنرل ایوب خان نے کیا ملک کیلئے کم کئے تھے جو اس طرح رخصت کئے گئے!
 
مغزل

محفلین
جی ہاں مشرف کی بی ٹیم کے سربراہ تو کاسہ لیسی ہی کریں گے ۔ ٹھیک ہے مشرف کے دور میں یہ یہ فلاں فلاں کام ہوا۔۔تو کیا مشرف یا اس کے حواریوں کے باپ کے پیسے سے بنا ۔ ہمارا یعنی عوام سے نچوڑا گیا خون تھا جو پیسے کی صورت انہوں نے برتا۔حیرت ہے مہوش بہن اس کو مشرف کے کھاتے میں ڈال رہی ہیں، میرا ناچیز مشورہ ہے کہ کھل کر اسد اللہ غالب اور عباس اطہر بن جائیں یہ آہستہ آہستہ زہر کیوں ہماری رگوں میں اتارنا چاہ رہی ہیں۔ بلکہ پہلے مجھے آپ اپنا تعارف کروائیں کہ میں طے کروں کہ آپ کس طبقہ ( عوام یا اشرافیہ ) سے تعلق رکھتی ہیں اور ہمارے مسائل کی آپ کی نظر میں حیثیت کیا ہے ۔ مشرف کے دور میں کراچی میں ہمارے خون پسینے سے بنا گیا پل (شیر شاہ) 15 دنوں میں تباہ ہوا لوگ مرے ۔۔ ایک ارب روپے کیا این ایل سی یا مشرف کے باپ کے تھے۔ رانی کوٹ کا پل کئی مرتبہ تباہ ہوا اس کے پیسے کیا مشرف گھر کے برتن بیچ کر لایا تھا۔ میرے سوال( سرخ‌ رنگ کردیاہے ) کا جواب ضرور دیجے گا۔ وگرنہ جو چاہیں کرتی پھریں۔والسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
پاکستان آج جس حالت کو پہنچ چکا ہے ۔ ۔۔ یہ فقط پرویز مشرف کی بدولت ہے(اس حقیقت سے انکار چڑھے ہوئے دن مین سورج کو جھٹلانے کہ مترادف ہے ) اور اگر اس بات کو سامنے رکھا جائے تو آج (خدانخواستہ) پاکستان کا وجود ہی خطرے میں نظر آرہا ہے چہ جائکہ چند جگہوں پچھلی بہت سی حکومتوں کہ ادوار مں شروع کیئے گئے کاموں کو تکمیل تک پہنچانے کا سہرا جناب مشرف کہ سر باندھ کر اس پر فخر کی ڈگڈگی بجائی جائے
 
مہوش علی

لائبریرین
شکریہ مہوش، لیکن اگر آپ نے کوئی مثبت بات کرنی ہو تو اس کا اس قدر منفی انداز نامناسب ہے۔
میں نے یہ ویڈیو ابھی دیکھی ہے اور مجھے اس میں محض مشرف کی تحسین و توصیف کے سوا کچھ نظر نہیں آیا۔ شاید ان لوگوں کو اس ویڈیو کی کچھ سمجھ آئے جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری نہیں ہوئے ہیں۔

صرف مصطفی کمال هی نهیں بلکه بهت سے لوگ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مشرف کی توصیف و تحسین کرتے هیں اور جتنا ترقیاتی کام مشرف کے دور میں هوا هے، اتنا کسی سول حکومت کے دور میں نهیں هواْ
میں عبدالستار ایدھی کی ویڈیو پوسٹ کروں گی جهاں وه مشرف کی تحسین و توصیف کر رهے هیںْ
مصطفی کمال نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جو کچھ مشرف کے حوالے سے بیان کیا هے وه سچ هے اور یه انٹرویو مشرف کے مستعفی هو جانے کے بعد کا هےأ لوگ چڑھتے سورج کی پوجا کرتے هیں لیکن کسی نے کوئی احسان هی کیا هوتا هے جو سورج ڈوب جانے کے بعد بھی لوگ توصیف و تحسین کر رهے هیںْ

آہم۔۔ تو پھر کہاں کے لوگ احسان فراموش ہیں۔۔؟ صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں۔

کهیں کے لوگ احسان فرامواسے بش نهیں مگر یه میدیا احسان فراموش هےْ جو بے نطیر اور نواز لیگ کے پچھلے چار ادوار کو فراموش کر گیاْ
 
علی ذاکر

محفلین
مجھے علم ہے کہ میڈیا پروپیگنڈہ نے جنرل مشرف کے خلاف عوام میں اتنا زہر بھر دیا ہے کہ انکی کوئی صحیح بات بتلانے پر بھی لوگ بھڑک اٹھتے ہیں۔
بہرحال مخاطب وہ لوگ ہیں جو سننے سمجھنے کی صلاحیت سے اس تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود عاری نہیں ہوئے ہیں۔
دیکھیئے یہ ویڈیو۔
بلوچستان کی عوام بھی شاید احسان فراموش نہیں اور یہ بات میرے کزن نے بتلائی جب دبئی میں انکا ٹیکسی ڈرائیور ایک بلوچ نکلا، اور جو مشرف صاحب کی بہت تعریفیں کر رہا تھا کہ ان کے دور میں جتنا ترقیاتی کام بلوچستان میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا۔ اسی لیے انتخابات میں عوام نے ق لیگ کو اکثریت سے کامیاب بھی کروایا مگر بلوچ عوام اپنے سرداروں کی ہارس ٹریڈنگ کے آگے ہار گئے۔

اسلام و علیم!

مہوش مجھے نہیں‌پتہ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے لیکن ایک بات تو تہہ ہے کہ آپ بلا سوچے سمجھے بات کو لکھ دیتی ہیں‌ آپ نے یہ جو بات لکھی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی عوام احسان فراموش ہے سوائے چند ایک کے نکال کے جو مشرف کے حامی ہیں مشرف نے صرف ایک ہی کام اچھاکیا ہے اور وہ یہ تھا کہ اس نے کافی حد تک فیئر الیکشن کرائے تھے جس کی وجہ سے وہ اج صدارت کے عہدہ پر منصب نہیں ہے!

مع السلام
 
مہوش علی

لائبریرین
میرے آبائی علاقے میں صرف ضیاء دور میں کچھ ترقیاتی کام ہوئے تھے ، جیسے اسکول سڑکیں گلیاں وغیرہ ۔۔ بعد میں ٹیلیفون کی سہولت بی بی یا بابا کے دور میں حاصل ہوئی ۔۔ مشرف دور میں ایک تنکا بھی ادھر سے ادھر نہ ہوا ، باوجود اس کے کہ "ق" لیگ کا نمائندہ منتخب ہوا تھا ۔۔
البتہ جرائم میں اضافہ خوب ہوا ۔۔
وسلام

اگر آپ کے محلے میں کام نهیں هوا تو اسکا مطلب کیا یه هے که بقیه ملک میں جتنا ترقیاتی کام هوا هے اور میگا پراجیکٹ مکمل هوئے هیں انکا انکار کر دیا جائے :)
ق لیگ کرپٹ‌لوگوں‌کا ہی ٹولہ تھا اور یہ سیاسی لوٹے تھے جنکی میں کبھی طرفدار نہیں‌رہی، نہ صرف یہ کہ یہ سیاسی لوٹے تھے بلکہ انتہائی نااہل بھی۔ انہوں نے پورے ملک میں ضلعی حکومتی نظام ہوتے ہوئے بھی کوئی خآص کام نہین کیا۔
جمہوری نظام کی بہت ساری خامیاں‌ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ حکومت بنانے کے لیے آپ کو ایسے ہیں لوٹوں کے سہارے کی ہمیشہ مدد لینی پڑے گی جیسا کہ نواز لیگ اس دفعہ ق لیگ کے لوٹؤں کو لوٹ کر فخر کر رہی تھی۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اسلام و علیم!

مہوش مجھے نہیں‌پتہ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے لیکن ایک بات تو تہہ ہے کہ آپ بلا سوچے سمجھے بات کو لکھ دیتی ہیں‌ آپ نے یہ جو بات لکھی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی عوام احسان فراموش ہے سوائے چند ایک کے نکال کے جو مشرف کے حامی ہیں مشرف نے صرف ایک ہی کام اچھاکیا ہے اور وہ یہ تھا کہ اس نے کافی حد تک فیئر الیکشن کرائے تھے جس کی وجہ سے وہ اج صدارت کے عہدہ پر منصب نہیں ہے!

مع السلام

علی ذاکر،
سب سے تو پهلے گذارش هے که آپ ذاتیات پر نه آئیں، یه اچھی بات نهیںْ اگر آپ کو کوئی شکایت یا پرابلم هے تو پهلے اسے اچھے طریقے سے پوچھ کر حل کرنے کی کوشش کر لیںْ

احسان فراموشی کی بات اس ویڈیو کے تناطر میں میں نے کهی هے

ویڈیو میں مشرف پر الزام لگایا گیا تھا که اُس نے صرف کراچی میں کام کیا هے اور اسی لیے صرف کراچی سے هی اسکی تعریف و توصیف کی جاتی هے، یه وه الزام هے جو که میڈیا میں خوب اچھالاجا رها هے، اور اس پر مصطفی کمال نے حقیقت دکھائی تھی که میڈیا کا یه الزام کسقدر غلط هے کیونکه بلوچستان میں جتنا ترقیاتی کام مشرف صاحب نے کروایا هے اس کے مقابلے میں کراچی کا ترقیاتی کام پچھلے ساٹھ سالوں میں سب سے زیاده هوتے هوئے بھی مونگ پھلی کے دانے کے برابر هے

اور پھر مصطفی کمال نے یه کها تھا که اهل کراچی ترقیاتی کاموں پر جو مشرف کی اتنی تعریف و توصیف کرتے هیں تو اس کی وجه یه هے که وه احسان فراموش نهیں هیں اور اپنے محسن کو بھولے نهیں هیں
تو یه احسان فراموشی کا بیچ میں ذکر اس ویڈیوں کے سیاق و سباق کے حوالے سے آیا هے جس میں مصطفی کمال نے بلوچستان کی ترقی کا هی ذکر کیا اور عوام کا ذکر نهیں کیا تھا اور میں نے اُس کی بات مکمل کی هے که بلوچستان کی عوام بھی اپنے محسن کو نهیں بھولی هے اور انتخابات میں مشرف کی وجه سے هی ق لیگ کو اتنا کچھ هو جانے اور میڈیا کے منفی پروپیگنڈه کے باوجود سب پارٹیوں سے زیاده ووٹ ملےْ حالانکه اتنے منفی پروپیگنڈه کے بعد اتنے ووٹ ملنا معجزه هی هے.
 
زونی

محفلین
جی ہاں مشرف کے دور میں بہت سے میگا پروجیکٹس پہ کام ہوا یعنی جس جس کے مامے چاچے کا تعلق کسی جرنیل سے نکلا اس کے آگے دو فرلانگ کی پکی سڑک بن گئی ، اگلی بار کوئی دوسرا جرنیل آئے گا تو دو فرلانگ اور بن جائے گی ، نیز یہ کہ سڑک ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گی چاہے اگلے ساٹھ سالوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:rollingonthefloor:
 
زونی سسٹر،
یہان پر پہلے ہی کیا ستم ڈھانے کو کچھ کم تھے جو آپ اور سسٹر ملائکہ بھی اس صف میں شامل ہو گئے۔

چلیں خیر، خوش رہیں۔

سسٹر زونی، جنرلز ہوں یا پھر سویلین، بہت بڑا طبقہ ہے جو کہ کرپٹ ہے۔ ہم پاکستانی ہیں‌اور پہلے پاکستان ہی ہمارا نعرہ ہے۔

دیکھئیے یہاں بات مطلق معنوں میں‌ نہیں‌ہو سکتی، بلکہ بات موازنے کی آ جائے گی۔ اور یہ حیققت ہے کہ زرداری اور نواز کی کرپشن کے آگے مشرف دور میں‌کرپشن کم ہوئی ہے اور ترقیاتی کام زیادہ ہوئے ہیں۔ یقین کریں کہ ہم لوگ ماضٰ بھولے ہوئے ہیں‌اور نواز کے آخری دور میں وہ آفت مچی تھی کہ جب مشرف طاقت میں آیا تھا تو یہی قوم مٹھائیاں بانٹتی ہوئی بھنگڑے ڈال رہی تھی۔

کیا آپ کو نواز کا ماضی یاد نہیں کہ یہ شریف برادران کیسے اتنے امیر بنے۔ ضیا الحق کی گود میں بیٹھ کر جنرل فضل حق ہی نے ہی نہیں بلکہ شریف خاندان نے بھی بھرپور غیر شریفانہ حرکتیں کیں۔

NS120598.gif
 
Top