کراچی کو دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے سستا شہر

جہانزیب

محفلین
کھیلوں کے سامان کا مانا جاسکتا ہے کہ وہ صرف سیالکوٹ میں‌ بتنا ہے۔

لیکن جہانزیب بھائی یہ بات اب پرانی ہوگئی کہ ٹیکسٹائل کے لیے فیصل آباد ہی ہے۔
اب یہاں کراچی میں کافی بڑی بڑی ٹیکسٹائل ملز ہیں اور وہ اپنا کپڑا خود تیار کرتی ہیں۔
جیسے الکرم، العابد، افروز وغیرہ وغیرہ۔
اب یہ مت کہیے گا کہ اس کے لیے کپاس کہاں سے آتا ہے:rolleyes:
ویسے افروز ٹیکسٹائل والوں نے تو شاید اس منصوبے پر بھی کام شروع کررکھا تھا کہ وہ اپنا کپاس خود اگائیں گے۔

فہیم میں‌نے یہ نہیں‌ کہا، میں‌ نے یہی کہا ہے کہ کراچی میں‌کپڑے کا کاراوبار سب سے اچھا ہے، لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ صرف اور صرف بندرگاہ کی نزدیکی ہے ۔ یہ جتنی ملیں‌ تم نے گنوائی ہیں‌ ان سب کے مالکان کراچی سے باہر کے ہیں‌ ، ان ملوں‌ میں‌ خام مال کپاس بھی کراچی میں‌پیدا نہیں‌ ہوتی، لیکن برآمدات کی صورت میں‌ جو محصولات ہیں‌ان سے پچنے کے لئے وہ بندرگاہ کے قریب ہیں‌۔
اب ان کا یہ مطلب کہاں‌سے نکلتا ہے کہ کراچی پورے ملک کا 70 فی صد ریوونیو بنا رہا ہے، جبکہ حیقت یہ ہے کہ کراچی کی آمدن کا بہت بڑا حصہ وہ ٹٰکسز اور کرایہ جات ہیں‌ جو پورٹ‌ کو استعمال کرنے پر آتے ہیں‌، انہی اخراجات سے بچنے کے لئے سیالکوٹ‌ میں‌ ڈڑائی پورٹ‌ کا قیام عمل میں‌لایا گیا تھا ۔
 
دوست

محفلین
فیصل آباد کی ملوں کو بھول جائیں جی اب قصہ ماضی بن رہی ہیں۔ بند ہورہی ہیں یا بیچی جارہی ہیں۔ ایکسپورٹ ہے کچھ نہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، گیس کی بندش اور لاگتیں ہی اتنی بڑھ گئی ہیں کہ مالک کو ککھ نہیں بچتا۔ اب تو یہاں بنگلہ دیش اور دوبئی کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی باتیں ہوتی ہیں۔ اور ملازم لوگ وہاں جانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
چلیئے میں ہی مان لیتا ہوں وجی اور فہیم صاحب ۔
ویسے میں اپنے ہاں آکر خریداری کی دعوت دیتا ہوں۔
 
جہانزیب بیٹا سب ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔
سرحد اور سندھ کالا باغ ڈیم نہیں‌بننے دیتے۔ سرحد بجلی کی رائلٹی مانگتا ہے ، بلوچستان گیس پر حق جتاتا ہے۔ کراچی اگر چونگی ہے تو پنجاب بھی سندھ سرحد و بلوچستان کے بغیر نہیں‌رہ سکتا۔ سب ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ کاش کہ پنجاب کے بالادست طبقوں کو یہ بات سمجھ اجائے۔
 
محمدصابر

صرف پنجاب کی ہی نہیں‌باقی سب کی بات بھی کیا کریں ہمت صاحب
 
ساجد

محفلین
ایک مغل صاحب ناروے چلے جائیں گے، باقی کیا کریں؟
باقی میرے پاس گاؤں چلے آئیں۔ میرے گاؤں میں ایسا انصاف ہے کہ آلو اور ڈسپرین ایک ہی پیپے ”کنستر“ میں رہتے ہیں۔ حکیم صاحب 3 ان 1 ہیں۔ مولوی صاحب ہر فن مولا۔ شاید اسی لئیے مولانا کہلاتے ہیں۔
پیاز کے ایک گٹھے کے ساتھ روٹی کھائیں اور میکڈونلڈ کو بھول جائیں۔ نہ مہنگا بوننزا نہ چیف بس ایک بنیان اور دھوتی کافی ہے۔ رہایش اتنی سستی کہ جب تک کمرہ نہ بنے بھینسوں کے کوارٹر میں فری اکاموڈیشن۔
لو بھئی روٹی ، کپڑا اور مکان کا مسئلہ حل ہو گیا تو سمجھو زندگی آسان ہو گئی۔ انصاف اور بے مثال طبی سہولتوں کا ذکر تو میں کر ہی چکا ہوں۔
 
تبھی میں کہوں‌کہ کیوں‌اپنے گاوں بلاتے رہتے ہیں۔ مہمان بھی بھینس کے ساتھ ہی ٹھہراتے ہیں‌کیا کہ دودھ پلانے میں‌اسانی رہے بلکہ مہماں‌خود ہی غٹاغٹ پی لے۔
 
دھوتی بھی اپ نے رسما ہی لکھ دیا ہے شاید
 
طالوت

محفلین
cin111.gif

میں بابائےجدید کراچی سٹی ناظم سید مصطفی کمال کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

حضور مانا کراچی دوسرے شہروں کی نسبت بعض معاملات میں سستا ہے ، مگر اس میں مصطفٰی کمال کا کیا کردار ہے ؟
وسلام
 
طالوت

محفلین
تبھی میں کہوں‌کہ کیوں‌اپنے گاوں بلاتے رہتے ہیں۔ مہمان بھی بھینس کے ساتھ ہی ٹھہراتے ہیں‌کیا کہ دودھ پلانے میں‌اسانی رہے بلکہ مہماں‌خود ہی غٹاغٹ پی لے۔

ہمت محترم ، شاید آپ مہمان کے ساتھ یہ سلوک کرتے ہوں ۔۔ (لکھنے کو تو بہت کچھ دل چاہ رہا ہے مگر محفل کے اصول کے خلاف ہے ، مگر اندازہ لگا لیں کہ میں کس قدر" بد تمیز" ہوں(
وسلام
 
فہیم

لائبریرین
چلیئے میں ہی مان لیتا ہوں وجی اور فہیم صاحب ۔
ویسے میں اپنے ہاں آکر خریداری کی دعوت دیتا ہوں۔

یہ آپ کا اپنے ہاں تو کوئی انوکھی ہی جگہ معلوم ہوتا ہے مجھے۔

یا وہاں رہنے والے شاید انوکھے ہیں۔
جو 80 روپے کلو والی چیز 280 میں خریدتے ہیں۔
اور 50 پیسے والی ماچس ڈبیا کو 2 روپے میں۔
کیا بات ہے۔

لیکن مزید یہ کہ جب اتنی مہنگائی ہے تو وہاں دودھ کی کیا نہریں بہتی ہیں۔
کہ لالو کھیت سے لے کر گلشن تک میں 46 روپے لیٹر ہے اور وہاں 42
 
فہیم

لائبریرین
فہیم میں‌نے یہ نہیں‌ کہا، میں‌ نے یہی کہا ہے کہ کراچی میں‌کپڑے کا کاراوبار سب سے اچھا ہے، لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ صرف اور صرف بندرگاہ کی نزدیکی ہے ۔ یہ جتنی ملیں‌ تم نے گنوائی ہیں‌ ان سب کے مالکان کراچی سے باہر کے ہیں‌ ، ان ملوں‌ میں‌ خام مال کپاس بھی کراچی میں‌پیدا نہیں‌ ہوتی، لیکن برآمدات کی صورت میں‌ جو محصولات ہیں‌ان سے پچنے کے لئے وہ بندرگاہ کے قریب ہیں‌۔
اب ان کا یہ مطلب کہاں‌سے نکلتا ہے کہ کراچی پورے ملک کا 70 فی صد ریوونیو بنا رہا ہے، جبکہ حیقت یہ ہے کہ کراچی کی آمدن کا بہت بڑا حصہ وہ ٹٰکسز اور کرایہ جات ہیں‌ جو پورٹ‌ کو استعمال کرنے پر آتے ہیں‌، انہی اخراجات سے بچنے کے لئے سیالکوٹ‌ میں‌ ڈڑائی پورٹ‌ کا قیام عمل میں‌لایا گیا تھا ۔

ہاں ٹھیک کہا۔
کراچی کی خاص بات بندرگاہ ہی ہے۔

ویسے ایکسپورٹ کے حوالے سے کراچی جس معاملے میں خودمختار ہے۔
وہ مچھلی اور جھینگا ہیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
فہیم والے ریٹ صحیح‌ہیں، مغل صاحب نے تو ”دھڑی“ والے ریٹ لگا دئیے، کہیں‌اپنی دکان تو نہیں‌”چمکا“ رہے۔ خٰیر اکانومسٹ نے رینکنگ دنیا کے بڑے شہروں کی کی ہے تو بالکل درست ہے، چاہے ریٹ مغل والے ہی کیوں نہ ہوں۔ لیکن سٹیٹ بنک والی غلط ریٹنگ ہے کراچی پشاور کے مقابلے میں کافی مہنگا ہے۔
 
Top