کون کہتا ہے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے ؟

خرد اعوان

محفلین
کون کہتا ہے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جہاں‌ایک آدمی کو سونے میں‌تولا جائے کیا ایسا ملک بھی غریب کہلانے کے لائق ہے :grin::biggrin: :shameonyou:۔

وجی

لائبریرین
بھائی پاکستان غریب ملک ضرور ہے مگر یہاں کی کمیونیٹیاں بہت امیر ہیں
اور انھیں کمیونیٹیوں میں سے ایک میمن ہیں
اور یہ صاحب میمن ہیں اور تولنے والے بھی میمن ہیں
یہ صاحب اویس رضا قادری ایک نعت خواں‌ہیں
 
طالوت

محفلین
جن کے آس پاس لوگ بھوکے مر رہے ہوں اور وہ یہ واہیات کام کر رہے ہوں ان کے بارے میں کیا کہا جائے ۔۔
وسلام
 
فاتح

لائبریرین
یہ صاحب ایک نعت خواں اویس قادری ہیں اور انہیں حکومت پاکستان نے گذشتہ سال بہترین نعت خواں کا انعام دیا تھا جس کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں سونے میں‌نہیں بلکہ چاندی میں‌تولا گیا تھا اور یہ تماشا کیو ٹی وی (قرآن ٹی وی) پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔
اویس قادری کی ویب سائٹ پر اس تقریب کی ویڈیو:
http://www.owaisqadri.com/videos/owaisqadri_weighed_in_silver.htm
یو ٹیوب پر پر اس تقریب کی ویڈیو:
 
زینب

محفلین
ارے یہ تو بہت مشہور نعت خواں ہیں ۔اے آر وائی سے منسلک ہیں ۔دبئی میں ان کا شادی بیاہ پے سامان کرائے پے دینےکا کاروبار ہے۔پر یہ ایسا کر کیوں رہا ہے۔کیا بات ہے اس کی اواز کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجداقبال

محفلین
ارے یہ تو بہت مشہور نعت خواں ہیں ۔اے آر وائی سے منسلک ہیں ۔دبئی میں ان کا شادی بیاہ پے سامان کرائے پے دینےکا کاروبار ہے۔پر یہ ایسا کر کیوں رہا ہے۔کیا بات ہے اس کی اواز کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ہاں موصوف نعتوں کیلیے گانوں کے چھاپے لگانے سے بھی نہیں چوکتے جیسا کہ شروع میں پڑھی جانی والی ”نعت“ یا جو بھی کہیں، ابرارالحق کے گانے کا چھاپہ ہیں۔ اور یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ اویس صاحب بڑی گڑبڑزیدہ شخص ہیں۔

ان تمام لوگوں پر ہزار بار لعنت
 
خرد اعوان

محفلین
یہ صاحب ایک نعت خواں اویس قادری ہیں اور انہیں حکومت پاکستان نے گذشتہ سال بہترین نعت خواں کا انعام دیا تھا جس کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں سونے میں‌نہیں بلکہ چاندی میں‌تولا گیا تھا اور یہ تماشا کیو ٹی وی (قرآن ٹی وی) پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔
اویس قادری کی ویب سائٹ پر اس تقریب کی ویڈیو:
http://www.owaisqadri.com/videos/owaisqadri_weighed_in_silver.htm
یو ٹیوب پر پر اس تقریب کی ویڈیو:

کاش حکومت پاکستان اس کی نعت کے عربی حصے کا ترجمعہ بھی کروا لیتی تو انعام کی بجائے چھتر لگاتی ۔ ہمیں‌بھی اس کی نعت اچھی لگی تھی لیکن جب عربی کا ترجمعہ ایک خالص عربی سے کروایا تو اس نے بتایا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں‌تعریف کرتے ہوئے شرکیہ اشعار پڑھ رہا ہے اس نعت میں‌۔ لیکن افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ ہم لوگ تحقیق کرنے کی ضرورت ہی نہیں‌سمجھتے ہیں‌ اور اپنے ایمان کو اپنے ہاتھوں‌ فسق کرتے ہیں‌۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر چاندی میں تولا گیا تھا تو پھر وہ چاندی کیا ہوئی؟ کیا وہ غریبوں میں بانٹی گئی یا ان کی چاندی ہو گئی؟

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 
ساجداقبال

محفلین
اگر چاندی میں تولا گیا تھا تو پھر وہ چاندی کیا ہوئی؟ کیا وہ غریبوں میں بانٹی گئی یا ان کی چاندی ہو گئی؟

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ویڈیو دیکھیں تو موصوف رو رہے ہیں، غالباً کسی نے گلے ملتے ہوئے کان میں کہا ہوگا کہ صرف نمائش کیلیے تول رہے، تمہیں نہیں ملنا۔ ویسے بھی بقول فاتح تولنے والے میمن ہیں اور بقول نعمان میمن وہ لوگ ہیں جو سڑک پر زخمی پڑے ہوں تو ایدھی ایمولینس کو بھی مس کال دیتے ہیں۔ ;)
 
اگر یہ گانا گانے والے اور کنسرٹ کرنے والے مولوی سدھر جائیں تو شاید امت مسلمہ اپنے صحیح اہداف کو حاصل کر سکے۔
یہ نعتوں کے ذریعے ناصرف شرک بلکہ موسیقی کو بھی ترویج دینے کا ماہر رہا ہے۔
اعاذنا اللہ منہ
 
طالوت

محفلین
موصوف کی نعتوں پر "سی ویو" پر تھرکتے جسموں کا تو میں خود چشم دید گواہ ہوں ۔۔ پر کیا کریں بکری بھی تو خوب ہوتی ہے ۔۔
لاکھوں لٹائے جاتے ہیں ان پر مگر کسی یتیم خانے کو دیتے ہوئے موت پڑتی ہے ۔۔ حرام کا مال ہے اسی طرح حلال ہوتا ہے ۔۔
وسلام
 
Top