ہر طرف پی‌ڈی‌اے کے خلاف جہاد

زیک

مسافر
آپ پوچھیں گے پی‌ڈی‌اے کیا ہے؟ کیا پالم یا بلیک‌بیری کی بات ہو رہی ہے؟ نہیں جناب یہ تو Public Display of Affection کا ذکر ہے۔

پہلے یار لوگوں کو انڈیا میں اس کی مخالفت سوجھی۔ وہاں تو ایک جوڑے کو پولیس نے دھر لیا اور عدالت کے سامنے پیش کیا۔ جج نے بھی کہا کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی اور ان نوبیاہتا میاں بیوی کو چھوڑ دیا۔

اور اب تو حد ہو گئ یعنی سلطنتِ برطانیہ جہاں کسی زمانے میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا وہاں ایک ریل سٹیشن پر کچھ دل جلوں نے بوس و کنار کی ممانعت کر دی ہے۔ کہتے ہیں کہ اس طرح لوگوں کی ٹرین مس ہو جاتی ہے۔ کوئ ان سے پوچھے کہ میاں ہوش کے ناخن لو محبت اہم ہے یا ایک ٹرین جو 15 منٹ بعد اگلی بھی لی جا سکتی ہے؟ اوپر سے سگریٹ پینے والوں کی طرز پر ایک خاص کمرہ بوس و کنار کے لئے مختص بھی کر دیا ہے۔

ہم تو کہتے ہیں کیا دشمنی ہے لوگوں کو محبت کے اس اظہار سے؟ کیوں دل جلے اس جہاد پر نکل کھڑے ہوئے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
زیادتی ہر چیز کی بُری ہوتی ہے۔ شاید ضرورت سے زیادہ ہو گیا ہو یہ کام اس لینے انہوں نے سوچا کہ اس کو چوری چھپے ایک کمرے میں مختص کر دو، اس سے ہو سکتا ہے دلچسپی بڑھ جائے۔ ویسے بھی چوری کا گُڑ زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
ہم تو پی ڈی اے کا سن کر بڑے خوش ہوئے کہ کوئی مزے کی چیز ہوگی iPhone کے قماش کی :grin:
کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔
اللہ جانے کون بشر ہے۔ زمین کا رداس کوئی لگ بھگ پچیس ہزار کلومیٹر ہے عقل مند را اشارہ کافی است۔
 
سعود الحسن

محفلین
محسن صاحب مزے کی چیز تو یہ بھی ہوتی ہے ،،،، آخر لوگوں سے ٹرین ایسے ہی تو نہیں چھوٹ جاتی؟؟؟؟

بحرحال اشارہ آپ کا بھی درست ہے ،
 
زیک

مسافر
ہم تو پی ڈی اے کا سن کر بڑے خوش ہوئے کہ کوئی مزے کی چیز ہوگی iPhone کے قماش کی :grin:
کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

مجھے اپنا آئ‌فون بہت پیارا ہے مگر پی‌ڈی‌اے کی بات ہی کچھ اور ہے۔ :grin:

ویسے سنا ہے پاکستان میں پی‌ڈی‌اے والوں کو پولیس پکڑ لیتی ہے۔ :confused:
 
ساجد

محفلین
آپ پوچھیں گے پی‌ڈی‌اے کیا ہے؟ کیا پالم یا بلیک‌بیری کی بات ہو رہی ہے؟ نہیں جناب یہ تو Public Display of Affection کا ذکر ہے۔

پہلے یار لوگوں کو انڈیا میں اس کی مخالفت سوجھی۔ وہاں تو ایک جوڑے کو پولیس نے دھر لیا اور عدالت کے سامنے پیش کیا۔ جج نے بھی کہا کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی اور ان نوبیاہتا میاں بیوی کو چھوڑ دیا۔

اور اب تو حد ہو گئ یعنی سلطنتِ برطانیہ جہاں کسی زمانے میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا وہاں ایک ریل سٹیشن پر کچھ دل جلوں نے بوس و کنار کی ممانعت کر دی ہے۔ کہتے ہیں کہ اس طرح لوگوں کی ٹرین مس ہو جاتی ہے۔ کوئ ان سے پوچھے کہ میاں ہوش کے ناخن لو محبت اہم ہے یا ایک ٹرین جو 15 منٹ بعد اگلی بھی لی جا سکتی ہے؟ اوپر سے سگریٹ پینے والوں کی طرز پر ایک خاص کمرہ بوس و کنار کے لئے مختص بھی کر دیا ہے۔

ہم تو کہتے ہیں کیا دشمنی ہے لوگوں کو محبت کے اس اظہار سے؟ کیوں دل جلے اس جہاد پر نکل کھڑے ہوئے ہیں؟
لگتا ہے اب برطانوی باشندوں میں بھی جہاد کی امنگ پیدا ہونے لگی ہے :grin:۔
 
محسن حجازی

محفلین
زیک آج کل آپ آئی فون سے بھی آن لائن ہوتے ہیں اور لکھا کچھ یوں آتا ہے:
Online from iPhone. Might disappear
تو ہم کو یہ گمان ہوا کہ آئی فون کے جدید ورژن میں کوئی ایسا فیچر بھی ڈالا گیا ہے جس سے آپ غائب ہو سکتے ہیں۔ :grin:
اگر ایسا ہے تو ہم بھی بلیک بیری سے آئی فون کی طرف کا سوچیں :grin:
 
اس کی وجہ یہ ہے کہ یار دوست مائنڈ نہ کریں اگر آئ‌فون پر لاگ ان ہوتے ہوئے میں دوسرے پی‌ڈی‌اے والے کام میں مصروف ہوں اور ان کو جواب نہ دے سکوں۔ :grin:
 
محمدصابر

محفلین
شمشاد بھائی اصل میں زیک بھائی نے پہلی پوسٹ میں پی ڈی اے کی ایک تعریف لکھیں۔ محسن بھائی نے آکر دوسری کی طرف رخ موڑ دیا۔ تو اب جو آتا ہے دونوں میں سے ایک پر تبصرہ لکھ کر چلا جاتا ہے۔ میں پہلے ایک معنی میں پڑھتا رہا پھر جب پتہ چلا کہ دوسرا معنی بھی ہے تو دوسرے میں بھی پورا دھاگہ پڑھا ۔دونوں فٹ بیٹھتے ہیں۔
 
Top