اردو جملہ کے چند سکرین شاٹ

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں اردو جملہ کے چند مختلف ٹمپلیٹس کے ساتھ سکرین شاٹ فراہم کر رہا ہوں۔

3_pic1_1.jpg



3_pic3_1.jpg



3_pic4_1.jpg



3_pic5_1.jpg
 

دوست

محفلین
دھماکہ۔ بلکہ ایٹمی دھماکہ۔
کیا کہنے۔
اتنے دن کی خامشی کا نتیجہ اردو جملہ۔واہ۔
:p :p :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، آپ سب دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ۔ میں نے یہ ٹمپلیٹس جملہ فارسی سے کاپی کی تھیں، اسی لیے ان میں شامل گرافکس میں فارسی بھی لکھی نظر آ رہی ہے۔ ایک مکمل اردو جملہ پیکج کے لیے ان گرافکس کو تبدیل کرنا بھی ضروری ہے۔ یہ کام تو عبدالستار منہاجین کا ڈیپارٹمنٹ ہے۔ اگر وہ یہ پڑھ لیں تو برائے مہربانی اس سلسلے میں کچھ کریں۔ :idea: :arrow:
 

بلال

محفلین
ایک دو دن سے جملہ کو تفصیل سے سیکھنے اور ایک اچھی سی سائیٹ بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس سلسلہ میں گوگل اور محفل پر تلاش بھی کی ہے کافی معلومات ملی ہیں۔ جملہ کو چلانا اور کچھ بنیادی معلومات بھی حاصل ہو گئی ہیں۔ جاننا چاہتا تھا کہ کیا جملہ کے اردو ٹیمپلیٹس کہیں دستیاب ہیں یا نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ کافی پرانا تھریڈ ہے اور اس میں جملہ 1.0.2 کی اردو ٹیمپلیٹس دکھائی گئی ہیں۔ اب یہ ورژن کافی پرانا ہو چکا ہے۔ جملہ کا حالیہ ورژن 1.5.9 ہے۔ ابھی اس کی اردو ٹیمپلیٹس تیار نہیں کی گئی ہیں۔
 

بلال

محفلین
یہ کافی پرانا تھریڈ ہے اور اس میں جملہ 1.0.2 کی اردو ٹیمپلیٹس دکھائی گئی ہیں۔ اب یہ ورژن کافی پرانا ہو چکا ہے۔ جملہ کا حالیہ ورژن 1.5.9 ہے۔ ابھی اس کی اردو ٹیمپلیٹس تیار نہیں کی گئی ہیں۔

بہت شکریہ نبیل بھائی اتنی جلدی جواب دینے کا۔ کیونکہ میں ابھی جملہ کے حوالے سے بالکل نیا ہوں اس لئے میں سمجھا ورڈپریس کی طرح ہو سکتا ہے اس کے پرانے تھیم بھی چل جائیں۔ میں نے جملہ کا نیا ورژن یعنی 1.5.9 ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے اور لوکل ہوسٹ پر انسٹال بھی کر لیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اردو ترجمہ بھی محفل سے اتارا ہے اور وہ بھی انسٹال کر لیا ہے۔
ویسے جس طرح ورڈ پریس کے بے شمار تھیم انٹرنیٹ پر موجود ہیں اس طرح کیا جملہ کے ٹیمپلیٹ بھی نیٹ پر موجود ہیں؟ اس کے علاوہ میں کوشش کرتا ہوں ڈیفالٹ تھیم کا اردو میں ترجمہ کرنے کی۔۔۔ ترجمہ ہو گیا تو بہت اچھا نہیں تو کچھ سیکھنے کو تو ملے گا۔۔۔
لائبریری ڈیمو سائیٹ پر جو ٹیمپلیٹ ہے شائد وہ ja_purity ہے۔ اور اس کا اردو ترجمہ ہو چکا ہے میں کسی اور کی ٹرائی کرتا ہوں۔ ویسے ٹیمپلیٹ کا اردو ترجمہ کرنے میں کوئی قانونی پابندی تو نہیں؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ترجمہ کرکے خود استعمال کرنے میں تو کوئی حد نہیں ہے، البتہ اگر ڈسٹریبیوٹ کرنا ہو تو ٹیمپلیٹ کے لائسنس کا خیال رکھنا ہوگا۔ JA_Purity کے لیے مہوش سے بات کریں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بلال بھائی، میں نے ابتک ترجمے کے سلسلے میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔ مگر JA_Purity کا ترجمہ کرنا چنداں مشکل نہیں ہے اور چند گھنٹوں میں یہ کام مکمل ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم۔ اس طرح میرا کچھ کام آسان ہو جائے گا۔ میں اردو ورڈ پریس پر کام کچھ آگے بڑھانے کے بعد جملہ کا اردو پیکج بنانے پر توجہ دوں گا۔
 

بلال

محفلین
جملہ کے ٹیمپلیٹ کا اردو ترجمہ کرنے کے بارے میں کوئی بنیادی قسم کی معلومات مل جائے تو گوگل اور دیگر تلاش نہیں کرنی پڑے گی جس سے کافی وقت بچ سکتا ہے۔
بس کچھ بنیادی ٹپس مل جائیں تو پھر کیا ہی بات ہے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ کی ٹیمپلیٹس کا ترجمہ کرنا بھی ورڈپریس کی ٹیمپلیٹس کا ترجمہ کرنے سے زیادہ مختلف نہیں ہونا چاہیے۔ ترجمہ میں زیادہ ترجمہ انگریزی ٹیکسٹس کا اردو میں ترجمہ اور سٹائل شیٹ کو اردو کے لیے کسٹمائز کرنا شامل ہوتا ہے۔
 

باسم

محفلین
میں نے ٹیمپلیٹس کا صرف ترجمہ کیا ہے ان کی سی ایس ایس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے
ترجمہ کا طریقہ کار:
جملہ!‌کی کوئی ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کریں ، اس میں موجود دو .iniفائلیں جو ٹیمپلیٹ کے نام پر ہی ہونگی مثلاً en-GB.tpl_ja_barite.ini ایک مین فولڈر میں دوسری ایڈمن فولڈر میں ان کا ترجمہ کرنا ہوگا۔
سٹائل شیٹ میں تبدیلی کا طریقہ کار:
ٹیمپلیٹ کے سی ایس ایس فولڈر میں فائل Template_rtl.css میں فونٹ اور دوسری تبدیلیاں کرنی ہونگی اگر یہ فائل نہ ہو تو بنائی جاسکتی ہے اور اگر پھر بھی کچھ تبدیلیاں باقی ہوں تو وہTemplate.css میں کرنی ہونگی
 
Top