عارف، آپ کے اوتار/دستخط کچھ کہتے ہیں

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

پچھلے ہفتے زونی کا تھریڈ شروع کرتے ہوئے میں نے سوچا تھا، جو سب سے پہلے وہاں جواب دے گا، اگلی باری اسی کی ہو گی۔ تو اس بار ہم سب عارف کریم کے دستخط اور اوتار پر اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے۔ جولائی 2007 میں آپ نے محفل میں قدم رکھا۔ غالباً محفل سے ان کو اب تک محبت ہو چکی ہے،جس کا ثبوت یہاں ہیں۔
مجھے عارف کے بارے میں اتنا ہی معلوم ہے کہ یہ باتیں بہت بڑی بڑی کرتے ہیں۔ :grin:
اچھا موضوع پر واپس۔

عارف کا اوتار:
image.php


عارف کی پروفائل تصویر:

image.php


عارف کے دستخط:
اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی !

عارف کا موڈ:

Aggressive.gif
 

مغزل

محفلین
اوتار ، پروفائل کی تصویر، دستخط اور موڈ ،
واضح کرتا ہے کہ جناب بیک وقت دو کشتیوں کے سوار ہیں۔ افرنگ اور پاک ( اوتار / تصاویر)
شہرت والےمعاملے میں خاصے دل گرفتہ ہیں ۔ مگر میری طرح اختلافی رائے ضرور پیش کرتے ہیں سو خمیازہ دستخط میں ظاہر ہے - ( دستخط)
موڈ جارحانہ اس قدر نہیں جس شد و مد سے ظاہر کیا گیا ہے۔

والسلام
 

ماوراء

محفلین
کہاں ہیں بھئی سارے؟ :confused:
اسی لیے پوچھا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیےکہ نہیں۔۔۔کوئی جواب ہی نہیں دیتا تو کیا فائدہ؟
 

arifkarim

معطل
کہاں ہیں بھئی سارے؟ :confused:
اسی لیے پوچھا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیےکہ نہیں۔۔۔کوئی جواب ہی نہیں دیتا تو کیا فائدہ؟

ماوراء، سب کو ڈر ہے کہ اگر جواب دیا تو اگلی باری انکی ہوگی:-P
اسلئے ذاتیات سے بچنے کیلئے سب لوگ فرار ہو گئے ہیں۔۔۔
 
عارف کا اوتار اور پروفائل تصویر تو ان کے دو ملکوں سے تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔ اور دستخط۔۔۔ یہ دستخط جب بھی میرے سامنے آتے ہیں، مجھے ہنسادیتے ہیں۔۔۔ اس ایک جملے میں کافی کچھ ہے۔ :)

موڈ جارحانہ۔۔۔ ہممم۔۔۔ اس کو تو ہر ایک کے پیچھے پڑنے کی عادت ہے۔۔۔ شاید اسی لیے پہلے سے خبردار کررہا ہے کہ بچ کے رہنا رے بابا۔۔۔ ;) موڈ میرا جارحانہ ہے۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
عارف کے اوتار سے دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ اکثریت کی طرح یہ بھی ایک وقت میں دو طرف اٹکے ہوئے ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ جس جگہ انسان رہ رہا ہو، اس جگہ سے انسیت ہو جاتی ہے۔ لیکن اچھی بات ہے کہ پاکستان کا جھنڈا بھی لگایا ہوا ہے۔ جو کہ پاکستانی ہونے کا اظہار کر رہا ہے۔

دستخط یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جناب بدنام ہوئے تو شہرت کا پیمانہ ہی ہٹا دیا۔ یہ نہیں کہا کہ اپنے آپ کو بدل لوں تاکہ شہرت میں اضافہ ہو۔۔کام وہی رکھنے ہیں، لیکن شہرت غیر فعال کر دینی ہے، تاکہ کسی کو پتہ ہی نہ چلے کہ مزید کنے بدنام ہو رہے یا شہرت میں کتنا اضافہ ہو رہا ہے۔ :p

اور موڈ خدا جانے اب تک جارحانہ کیوں ہے۔

-------------

جنہوں نے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے تو لکھا ہی نہیں۔
تعبیر کا انتظار ہے۔
طالوت بھی یہاں نہیں آئے۔
 

وجی

لائبریرین
عارف صاحب کے اوتار اور پروفائل تصویر سے ملکوں سے تعلق معلوم ہوتا ہے اورصاحب کا موڈ جارحانہ ہے تو شاید اسی وجہ سے یہ دو کشتیوں کے سوار ہیں

اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی !
میرا ماننا ہے کہ آپ کچھ کرلیں جو شہرت لکھی ہے آپ کو ضرور ملے گی لیکن زبان کو سنبھال کر استعمال کریں تو :donttellanyone2:
اور بدنامی کا تعلق بھی کچھ زبان سے ہی ہے :|
 

تعبیر

محفلین
جنہوں نے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے تو لکھا ہی نہیں۔
تعبیر کا انتظار ہے۔
طالوت بھی یہاں نہیں آئے۔


طالوت واقعی کہیں گواچ گئے ہیں


ماوراء میں اس دن چکرا گئی تھی دیکھ کر کہ عارف کے بارے مین سب کچھ الجھا الجھا سا لگا اور عقل کے گھوڑے دوڑ ہی نہیں سکے اس دن

ویسے بھی اپ نے درا دیا تھا اس لیے پہلے قدم نہیں بڑھایا کہ جیڑھا بولے آپ اے ای بوا کھولے ;-)
 

تعبیر

محفلین
ہیں تو عارف کریم پر موڈ دیکھین جو کہ جارحانہ ہے تو اس سے تو یہ بالکل کریم نہیں لگتے۔ پھر اوتار بلکہ دو مختلف اوتار دیکھ کر بندہ گھوم جاتا ہے کہ کیا اندازہ لگائے ۔ ابھی گھومنا بند نہیں ہوا کہ انکے دستخط تو اور بھی چکرا دیتے ہیں

کہ ایک طرف تو یہ اپنی شہرت غیر فعال رکھتے ہیں پر دوسری طرف خود ہی چھپائے نہین چھپتے یعنی خود ہی اپنا پول اپنے دستخط میں کھول دیتے ہیں کہ بد سے بدنام برا

مجھے عارف کی شخصیت اب مختلف اوتاروں سے کچھ کچھ الجھی الجھی لگتی ہے۔ دوسروں کے سامنے کھلنا بھی چاہتے ہیں اور پرسرار رہنا بھی

ااگر تو مجھے اپنی عزت اور شہرت پیاری ہے تو یہیں چپ ہو جانا چاہیے بسسسسسسسسسسسسس
 

arifkarim

معطل
اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی !
میرا ماننا ہے کہ آپ کچھ کرلیں جو شہرت لکھی ہے آپ کو ضرور ملے گی لیکن زبان کو سنبھال کر استعمال کریں تو :donttellanyone2:
اور بدنامی کا تعلق بھی کچھ زبان سے ہی ہے :|

اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی ! یہ شعر یا مصرع میں نے احتجاجً لکھا تھا، کہ مجھے شک پڑ گیا تھا کہ کوئی یا کئی مجھے یہاں پر بلاوجہ منفی پوائنٹس دے رہے ہیں اور وجہ لکھتے نہیں۔۔۔۔
ویسے مجھے اپنی "بدنامی" دکھانے یا ظاہر کرنے پر کوئی تکلف نہیں ۔ میرا نظریہ ہے کہ انسان کے دل میں جو ہے وہ باہر آنا چاہیے۔ میں فارمز کو پرسنل ڈائری سے تشبیہ دیتا ہوں، جبھی ہر بات بے لگام لکھنے سے اختلاف بڑھ جاتا ہے۔ عوما لوگ اسکام کیلئے بلاگز کا استعمال کرتے ہیں لیکن پچھلےدنوں بلاگرز کا پر سان حال دیکھ کر توبہ توبہ کرلی!:laughing3:
 

تیشہ

محفلین
:confused2: تو شہرت کو چھپاتے کیوں ہیں :confused2: ڈنکے کی چوٹ پے سامنے لائیے اس میں ایسا کیا ہے چھپانے لائق :heehee: جو بھی ہے ۔ ۔جیسا بھی ہے ۔۔ سامنے لائیے ۔
میں نے تو اپنی ڈنکے کی چوٹ پے سبکے سامنے رکھی ہوئی ہے کہ آئی ڈونٹ کئیر :heehee:
بلکے میں نے منع کیا ہوا ہے کوئی میرا ڈبہ ہرا نا کرے :tongue:
کرلو جو کرنا :aadab:
 

arifkarim

معطل
:confused2: تو شہرت کو چھپاتے کیوں ہیں :confused2: ڈنکے کی چوٹ پے سامنے لائیے اس میں ایسا کیا ہے چھپانے لائق :heehee: جو بھی ہے ۔ ۔جیسا بھی ہے ۔۔ سامنے لائیے ۔
میں نے تو اپنی ڈنکے کی چوٹ پے سبکے سامنے رکھی ہوئی ہے کہ آئی ڈونٹ کئیر :heehee:
بلکے میں نے منع کیا ہوا ہے کوئی میرا ڈبہ ہرا نا کرے :tongue:
کرلو جو کرنا :aadab:

شہرت دے زیادہ کیرکٹر ضروری ہے اور وہ آپ سب کے سامنے ہے!:jokingly:
 

تیشہ

محفلین
شہرت دے زیادہ کیرکٹر ضروری ہے اور وہ آپ سب کے سامنے ہے!:jokingly:




ہاں تو :confused1: کیا خرابی ہے کریکٹر میں :confused1: ، مجھے تو کوئی خرابی نظر نہیں آئی فلحال ،
تو جب آپکا خود کا کردار اچھا ہو ، تو باقی کی اِن فضول ربش باتوں کی پرواہ نہیں ہوا کرتی :shameonyou:
باقی رہی بات خیالات ، سوچ آپس میں نا ملنے پر ، کسی نے آپکو منفی پوائنٹ دئیے ہیں تو بھاڑ میں جائے ، آپکو اس بات کا کوئی اثر نہیں لینے کا :arrogant: ،
ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو ، لے کر اللہ جانے لوگ کیوں شور ڈالدیتے ہیں اور شہرت چھپا لیتے ہیں :confused1:
کونسا کسی نے آپکی یہ شہرت دیکھکر ، رشتہ دینے سے انکآر کردینا ہے :idontknow:،
سو مجھے نہیں لگتا آپ سب کو بھی ان لال ڈبوں کو لے کر ، دُکھی ہونا چاہئیے یا سوچنا بھی چاہئیے یہ اک فضول ٹائم پاس گیم ہے اور کچھ نہیں :chalo:
 

arifkarim

معطل
سو مجھے نہیں لگتا آپ سب کو بھی ان لال ڈبوں کو لے کر ، دُکھی ہونا چاہئیے یا سوچنا بھی چاہئیے یہ اک فضول ٹائم پاس گیم ہے اور کچھ نہیں :chalo:

شکریہ بوچھی، میں ان ڈبوں کی وجہ سے دکھی نہیں ہوں۔ میں نے مذاقا شہرت غیر فعال کی تھی،وہ مصرع لکھنے کیلئے۔:biggrin:

اگر کسی اور نے میرے اوتار چڑھاؤ سے متعلق کچھ کہنا ہے تو ابھی کہہ دے، تاکہ میں بعد میں اسکے "اصل" پول کھول سکوں!
 

آبی ٹوکول

محفلین

جس ملک میں رہتے ہیں اس ملک سے انکی پسندیدگی کی علامت ہے
عارف کی پروفائل تصویر:

image.php
بنیادی طور پر محب وطن بھی ہیں

عارف کے دستخط:
اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی !
میری نظر میں انکا یہ جملہ انکی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے

[/quote]
اندر سے اتنا جارحانہ نہیں اوپر سے جارحانہ بنانے کی کوشش ہے
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
مشکل مرحلہ ہے تشریح کرنی ۔
لیکن حصہ بقدر جثہ ڈالنا ہی چاہیئے ۔

عارف کا اوتار:
image.php


عارف بھائی کا یہ اوتار ان کی شخصیت و کردار میں موجود جذبہ وفاداری کی علامت ہے ۔
یہ وطن سے انتہا درجے مخلص ہونے کا احساس دلاتا ہے ۔
جس زمین کا کھاؤ اس کے گن گاؤ ،
اسی سے وفادار رہو ۔


عارف کی پروفائل تصویر:

image.php


یہ تصویر یہ احساس دلاتی ہے کہ عارف بھائی پردیس میں رہتے ہوئے بھی اپنے وطن کو نہیں بھولے ۔
اور ہر پل کڑھتے ہیں پاک وطن کے حالات کو دیکھ کر ۔
سچے وطن پرستی کی علامت ہے یہ تصویر


عارف کے دستخط:
اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی !

یہ ایک شکوہ و گلہ ہے ان ہستیوں سے جو ان کی تحاریر کو سطحی طور پر پڑھ کر
تحریر میں موجود طنز کی حقیقت کو سمجھے بنا عارف بھائی پر فتوی تھوپ دیتے ہیں ۔


عارف کا موڈ:

Aggressive.gif
[/CENTER][/QUOTE]

مجھ سے بحث کرنی ہے تو پھر صرف بحیثیت انسان کے کرو ۔
مذہب اور کسی عقیدے کا سہارا لیکر فساد نہ پھیلاؤ ۔
کہ مذہب تو صرف میرے کردار و شخصیت کی تعمیر کرتا ہے ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب نایاب جی! آپنے مائنڈ ریڈنگ کہاں سے سیکھی ہے؟! :eek:

السلام علیکم
محترم عارف کریم بھائی
" عطر فروشوں کی صحبت سے اور کچھ بھی نا ملے کپڑوں میں خوشبو تو آہی جاتی ہے "
یہ سب فیضان صحبت اردو محفل ہے ،
( شکرگذار ہوں کہ آپ نے کچھ مائنڈ نہیں کیا )
نایاب
 
Top