ِآپ نے شاید پورے پیغام نہیں پڑھے ۔۔یہ جذباتی ہو کر کیا لکھ گئے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا
میرا خیال ہے آپ بھول رہے ہیں ہنگامے اس دھاگے میں نہیں ہوئے کہ خاصی سنجیدہ گفتگو رہی ،دراصل ہنگامے "خواتین انگریزی کیسے بولتیں ہیں" میں ہوئے تھے ۔۔کیوں اپیا ابھی حال ہی میں عورتوں کے عمر چھپانے کے تعلق سے اتنے ہنگامے ہوئے ہیں۔ آپ انھیں دہرانا چاہتی ہیں۔کبھی ایسا بھی کچھ کریں کہ ایک دوسرے کے حق میں بولا جائے۔ یہ اور بات ہے کہ ایسے دھاگوں میں زیادہ ہنگامہ خیزی نہیں ہوگی۔
فراک سے بہتی ہوئی ناک صاف کرنا منع ہے کیا؟
ِآپ نے شاید پورے پیغام نہیں پڑھے ۔۔
میرا خیال ہے آپ بھول رہے ہیں ہنگامے اس دھاگے میں نہیں ہوئے کہ خاصی سنجیدہ گفتگو رہی ،دراصل ہنگامے "خواتین انگریزی کیسے بولتیں ہیں" میں ہوئے تھے ۔۔
اور یہ جو ہم ایک دوسرے کے پیغامات کی یا دھاگوں کی تعریف کرتے ہیں یہ حق میں بولنا ہی تو ہے ۔۔ اگر آپ کچھ بہتر تجویز رکھتے ہیں تو بتائیں ۔۔
وسلام
لیکن میرا مال تو بھجوا دو ناں۔
فراک سے بہتی ہوئی ناک صاف کرنا منع ہے کیا؟
تو جناب یہ جو اتنے خادمین ہیں یہ ہیں ہی اس لیے کے ڈھنگ کو ڈھنگ سے رکھا جا سکے اور یہ خدمت یہ بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔۔ ورنہ محفل ، محفل نہیں مچھلی بازار معلوم ہوتی ۔۔مجھے آپ سے قطعی اتفاق ہے طالوت بھائی پر مسئلہ تو یہی ہے کہ آپ صرف اپنے بات کرنے کے انداز کی ضمانت لے سکتے ہیں میرے نہیں۔ اور ظاہر ہے وہان ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے بولے گا۔
جناب
ہمارے کارنر میں سبھی نے دخل دیا تھا ،۔۔۔ یہ الگ بات ڈیلیٹ ہوتے گئے تھے ۔۔ ہمیں ویسے بھی شوق نہیں ہے آپ مردوں کی بیٹھک میں دخل کی ،۔۔ کیونکہ کوئی کام کی بات ہے ہی نہیں وہاں تو اسلئے میں تانک جھانک بھی نہیں کررہی ،۔۔ ۔ ۔
تو جناب یہ جو اتنے خادمین ہیں یہ ہیں ہی اس لیے کے ڈھنگ کو ڈھنگ سے رکھا جا سکے اور یہ خدمت یہ بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔۔ ورنہ محفل ، محفل نہیں مچھلی بازار معلوم ہوتی ۔۔
وسلام
کیا عجب کہ شمشاد بھائی نے بھابھی کے کے کانوں میں فلٹر لگا دیا ہو!
کچھ حیرت انگیز باتیں سامنے آئی ہیں۔
1: بوچھی اپیا کا ایک طرف تو یہ بیان ہے کہ ادھر جھانکتی بھی نہیں اور دوسری طرف اتنے وثوق سے فرماتی ہیں کہ وہاں کوئی کام کی بات ہے ہی نہیں۔
2: کئی خواتین تو بیٹھک میں اس بہانے آتی دکھائی دی ہیں،
- بھائی آپ یہاں بیٹھے تاش کھیل رہے ہیں ادھر امی آپ کو تلاش رہی ہیں
- چاچا کچھ لوگ ملنے آئے ہیں گھر چلئے اور دوکان سے نمکین اور بسکٹ لے آئیے گا
- چاچی سرسو ادھار مانگنے آئی ہیں اماں پوچھ رہی ہیں دوں یا نہ دوں
اور ادھر بیٹھک سے کچھ اسطرح کے جواب جاتے ہیں۔ "چلو میں پہونچتا ہوں بس یہ آخری ہاتھ کھیل لوں" اور ہوتا یہ ہے کہ کہ آخر میں بچی کی امی کو ہی آنا پڑتا ہے بلانے وہ بھی پورے جلال میں "یہیں رہئے گا، کھانا پانی بھی اب یہیں ہوگا۔ گھر پہ جانور سارے بھوکے پڑے ہیں۔"
اور اب تو سنا ہے کہ شمشاد بھائی پنچایتی بیٹھک کا بھی سلسلہ شروع کرنے والے ہیں جس میں کچھ ایسے مسائل زیر سماعت ہونگے،
- بھولے کی بھینس نے برجو کا کھیت چر لیا
- شرافت کی بہو بھاگ گئی
- بسم اللہ کے لڑکے نے گلی ڈنڈا کھیلتے ہوئے سمرن کاکا کے ناتی کی آنکھ پھوڑ دی
باجو اک ذرا صبر کریں، کرتے ہیں شروع۔ ابھی تو بیٹھک زیر تعمیر ہے۔
تو ہم کون سا وہاں سنجیدگی سے ایٹم بم بنانے کا سوچ رہے ہیں، ہم بھی وہاں ہنسی مذاق کریں گے۔