ثابت ہوا

فرضی

محفلین
پتہ نہیں یہ ثابت ہوا کہ نہیں کہ آپ ایڈمین ہیں لیکن یہ ضرور ثابت ہوا کہ اس کٹیگری میں بھی پوسٹ کی جاسکتی ہے۔
 
اظفر

محفلین
میں تو چیک کر رہا تھا ۔ ویسے اگر یہ ایڈمنز کیلیے ہے تو دوسروں کی رسائی اس تک نہیں ہونی چاہیے ۔ خیر نبیل صاحب دیکھیں‌گے تو ساری پوسٹس حذف کر دیں گے سیاپا مُک جاے گا ۔
 
زیک

مسافر
یہ محفل کے ایڈمن کے لئے نہیں بلکہ بالعموم ویب‌سائٹ اور فورمز وغیرہ کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق گفتگو کے لئے ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے یہ زمرہ ویب سائٹس کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق ایشوز پر معلومات شیئر کرنے کے لیے سیٹ اپ کیا تھا۔ ویب سائٹس میں بلاگ، فورم، نیوز سائٹ سبھی شامل ہو سکتی ہیں۔
دی ایڈمن زون ویب ماسٹرز کے لیے ایک مشہور فورم بھی ہے، میں نے اس زمرہ کا نام بھی اسی پر رکھا ہے۔
 
اظفر

محفلین
چلیں اچھی بات ھے ۔
یہ بتائیں کس کس ویب سایٹس کی ایڈمنستریشن اردو میں بھی ہے موجود ہے تو کہاں کہاں‌ہے اس کا اتا پتا ؟
 
باذوق

محفلین
دی ایڈمن زون ویب ماسٹرز کے لیے ایک مشہور فورم بھی ہے، میں نے اس زمرہ کا نام بھی اسی پر رکھا ہے۔
ویب ماسٹرز کے لیے ایک مشہور فورم ڈیجیٹل پوایئنٹ بھی ہے جہاں کے اراکین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے اوپر ، تھریڈز کی تعداد ایک ملین سے اوپر اور روزانہ آن لائن ہونے والے اراکین کی تعداد پچاس ہزار سے اوپر ہوا کرتی ہے۔

کیا مستقبل کے اردو فورمز درج بالا اعداد و شمار کو کبھی چھو سکیں گے ؟؟
 
باذوق، ڈیجیٹل پوائنٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ واقعی کچھ فورمز پر یوزرز کی بڑی تعداد آتی ہے۔ خود اردو پیجز اور ہلاگلا کافی ٹریفک والی اردو فورمز ہیں۔ میرے خیال میں یونیکوڈ اردو فورمز ابھی بھی انٹرنیٹ میں نئی ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ آج نہیں تو کل ضرور یونیکوڈ اردو فورم انگریزی فورمز کا مقابلہ کر رہی ہوں گی۔
 
Top