فونٹ ایک مکمل قرآن پبلشنگ سسٹم

علوی امجد

محفلین
al-mushaf.jpg
 

علوی امجد

محفلین
ماہ مبارک رمضان کی اس مبارک شب کو قرآن پاک کے لئے ایک مکمل اوپن ٹائپ نسخ فانٹ ریلیز کرنے کی سعادت حاصل کررھا ہوں۔ جو کہ نہ صرف مکمل قرآنی علامات پرمشتمل ھے بلکہ روایتی برصغیری قرآنی اسلوب نگارش کا آئینہ دار بھی۔

Mushaf-1.gif




Mushaf-3.gif



Mushaf-4.gif



Mushaf-6.gif


فانٹ کا لنک

http://www.mediafire.com/download.php?m714jtunldv



فانٹ کی جانچ کے لئے پہلا اور آخری پارہ بھی مکمل کمپوز کرکے ساتھ پیش خدمت ھیں۔ مزید قرآنی پاروں پر کام جاری ہے اور بہت جلد وہ بھی پیش کردیئے جائیں گے۔

پہلا پارہ:
http://www.mediafire.com/download.php?zl2nzmyhdk2

آخری پارہ:
http://www.mediafire.com/download.php?iwnynnj3xt2

یہاں یہ ضرور ذہن نشین کر لیں کہ ذیل کے لنک میں موجود دونوں پارے صرف فانٹ کی ٹیسٹنگ کے لئے کمپوز کئے گئیے ھیں اور باوجود انتہائی محنت و پڑتال کے اس میں غلطی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے ان کو کسی بھی سطح پر ترسیل سے قبل ان کی پروف ریڈنگ ضرور کروالی جائے۔ تاکہ کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ رہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو قرآن پاک میں سہواً رہ جانے والی کسی بھی غلطی سے محفوظ رکھے۔‌ آمین۔

میں اس فانٹ کی تیاری کے مراحل میں برادر شاکر القادری اور برادر عبد المجید کا تہہ دل سے ممنون ہوں جن کی ہر لمحہ مشاورت اور رہنمائی سے آج یہ فانٹ آپ کی نگاہوں کے سامنے ہے۔ اس کے علاوہ برادر خاور بلال صاحب کا بھی ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعے اس فانٹ کے لئے ایک خوبصورت ٹائیٹل ڈیزائن کیا۔ جو اوپر پیش کیا گیا۔

اللہ تعالٰی ان سب کی توفیقات میں مزید اضافہ اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین!

آپ دوستوں کو ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے پیش کیا جانے والا تحفہ یقینا پسند آئے گا۔ اس سلسلے میں اپنی آراء سے ضرور نوازئیے گا۔

آج شبکی عبادات اور دعاؤں میں اس بندہ ناچیز کو ضرور یاد رکھیں۔ شائد یہی ہمارے لئے آخرت میں توشئہ نجات بن جائے۔
 

arifkarim

معطل
ماشاءاللہ، آخر کار جسکا اتنے مہینوں سے انتظار تھا، وہ آج آ ہی گیا۔ اللہ تعالی آپ کے کام میں برکت ڈالے اور دین و دنیا میں خیر و عافیت کا سامان بنائے۔
امین۔
 
جزاک اللہ خیرا۔۔ الحمد اللہ عزوجل اب ہمارے پاس بہت سے قرآنی فانٹ اوپن ٹائپ میں موجود ہے ۔ جس سے ان شاء اللہ عزوجل قرآن مجید فرقان حمید کی ترویج میں آسانی ہی آسانی ہوتی جائے گی۔

ایک درخواست اس تھریڈ سے ہٹ کر کہ میرے پاس عماد نستعلیق پتا نہیں کہاں چلا گیا ۔ وہ والا عماد فانٹ جس میں تطویل کی آپشن رکھی گئی تھی۔ کیا اس فانٹ کا لنک مل سکتا ہے ؟


والسلام
 

arifkarim

معطل
جزاک اللہ خیرا۔۔ الحمد اللہ عزوجل اب ہمارے پاس بہت سے قرآنی فانٹ اوپن ٹائپ میں موجود ہے ۔ جس سے ان شاء اللہ عزوجل قرآن مجید فرقان حمید کی ترویج میں آسانی ہی آسانی ہوتی جائے گی۔

ایک درخواست اس تھریڈ سے ہٹ کر کہ میرے پاس عماد نستعلیق پتا نہیں کہاں چلا گیا ۔ وہ والا عماد فانٹ جس میں تطویل کی آپشن رکھی گئی تھی۔ کیا اس فانٹ کا لنک مل سکتا ہے ؟


والسلام

درست فرمایا:
سلیم قرآنی، محمدی قرآنی، آج قرآنی، نور ہدایت، نور قرآن، القلم قرآن اور اب یہ مصحف قرآن!
ہم سب فانٹ ڈویلپرز کے ممنوں ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت اس نیک کام پر سرف کیا۔۔۔۔۔۔۔

یہاں القلم قرآن، سلیم قرآنی اور آج قرآنی کی ایک ویلیوذ ہیں
اسی طرح نورہدایت اور مصحف قرآن کی بھی ایک ہی یونیکوڈ ویلیوذ ہیں
جبکہ محمدی قرآنی اور نور قرآن تھوڑے سے مختلف ہیں۔
اب لکھنےوالے کی مرضی ہے کہ وہ کونسی فانٹ ٹیکنالوجی کا انتخاب کرتا ہے۔
اس وقت صرف نور ہدایت پورے قرآن پاک کا متن پیش کرتا ہے، اور چونکہ مصحف قرآن کی ویلیوز وہی ہیں، اس لئے امید ہے کہ کچھ عرصہ تک اس فانٹ میں بھی پورا قرآن پاک مہیا ہو جائے گا۔

القلم قرآن اور سلیم قرآنی کے فارمیٹ میں کام آپ یونیکوڈ قرآن پراجیکٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

عماد نستعلیق
لیٹسٹ: http://urdushare.net/shakir/fonts/Urdu_Emad_Nastaliq.ttf
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر علوی امجد۔
اللہ تعالی آپ کے علم میں اضافہ فرمائے اور آپ کو اسی طرح کی کامیابیوں سے سرفراز کرتا رہے، آمین۔
 
میں اپنے محترم عزیز دوست اور استاد گرامی جناب امجد علوی صاحب کو مصحف قرآنی فونٹ کے کامیابی سے ریلیز ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی انکو اس کار خیر کی جزائے خیر دے
 

الف عین

لائبریرین
جزاکم اللہ خیراً علوی امجد۔ ماشاء اللہ اچھے قرآنی فانٹس جمع ہو گئے ہیں اب۔ یہ بھی بہت خؤبسورت لگ رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
بہترین فانٹ ہے۔ آفس 2007 میں بہترین کام کرتا ہے۔ اوپن آفس میں البتہ مسائل ہیں۔ عبارت کاپی پیسٹ کرکے فونٹ سیٹ کیا تو اس میں کچھ سپیسز اضافی آرہی تھیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
تمام احباب کو بہت بہت مبارک ہو۔
میرا خیال ہے کہ اس سے خوبصورت قرآنی فونٹ اور شاید ہم برصغیر کے رہنے والوں کے لیے کوئی اور نہ ہو کہ بچپن سے مساجد و مدارس میں اسی خط کو دیکھا ہے۔ ماشااللہ اس خط کا اب کمپیوٹر سکرین تک پہنچ جانا بھی ایک بہت اہم سنگ میل ہے۔

جزاکم اللہ احسن الجزا
 
Top