بریسلیٹ ،

تیشہ

محفلین
ماورہ دیکھو آج میں یہ اپنے لئے لے کر آئی ہوں ، بلیک سٹرائپ اور میرے نام کے ورڈز ، بی ۔ یو ۔ سی۔ ایچ ۔ ای ۔ ای :music:

گھڑی کے جیسے باندھا جاتا ہے ۔ دیکھو تو کیسا ہے ۔؟

ایک ورڈ ون پاؤنڈ کا ہے ۔ سکس پاؤنڈ بوچھی کے ہیں ،مطلب ایک بی ون پاؤنڈ کا ، یو ون کا ، سی ون کا ، ایچ ون کا ، اور ڈبل ای ملا کے سکس ہوئے اور ون پاؤنڈ اس سٹرائپ کے ۔ ٹوٹل سیون پاؤنڈ
ہے نا سستا ، مگر اسٹائلش ، :music:

میں نے باندھ رکھا ہے ۔ یہ دیکھو

DSCF3658.jpg


DSCF3671.jpg


کیسا ہے ؟ رائے دینا ذرا اپنی ۔ :music:
 

ماوراء

محفلین
باجو، بہت اچھا لگ رہا ہے۔
بالکل ایسا ہی میرے پاس بھی ہے، مجھے گفٹ میں ملا تھا۔ لیکن میرا سلور رنگ میں ہے، اور ورڈز سلور اور پنک رنگ میں ہیں۔ لیکن آپ کے ورڈز کافی بڑے بڑے لگ رہے ہیں۔ اچھا لگ رہا ہے۔
بلکہ آپ نے مجھے اچھا یاد کروایا۔۔۔میں بھی اس کو ابھی نکالتی ہوں۔:grin:
 

تیشہ

محفلین
شکریہ :music: مگر میرے کا بلیک سٹرائپ ہے ۔ اور اس میں سلور (ڈائمنڈ :music: ) ورڈز ہیں ،
اسوقت جگمگ ، جگمگ لشکارے نکل رہے ہیں ان سلور حروف سے ۔
:music:
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ عندلیب ،

مجھے بھی اچھا لگا تو لے لیا اچھا ہے ذرا ہٹ کے ،منفرد سا ،
ایک ہاتھ میں گھڑی ہو ، دوسرے میں یہ تو اچھا لگ رہا ہے ،
:music:
 

تیشہ

محفلین
:evil:

یہاں کسی انجان ممبر نے آکر کمنس دیا تھا جو کہ مجھے ای میل میں نظر آرہا ہے مگر یہاں سے اب ڈیلیٹ ہے ۔ :evil:

نوٹ ( میں ہزار بار بک چکی ہون کہ برائے مہربانی جس ممبر سے نا میری سلام دعا ہے ۔ نا ہی جان پہچان ، وہ مجھ سے دُور رہیں ، ورنہ میری پرسنل تصویروں میں آکر جو کمنس لکھ جآتے ہیں کسی روز میں نے منہ پھٹ ہونا ہے جو ، تو منہ بند نیں ہوگا :evil:
سخت چڑِ ِ ہے نا جان ناں پہچان ، میں تیرا مہمان ، :evil:
 

طالوت

محفلین
:evil:
یہاں کسی انجان ممبر نے آکر کمنس دیا تھا جو کہ مجھے ای میل میں نظر آرہا ہے مگر یہاں سے اب ڈیلیٹ ہے ۔ :evil:
نوٹ ( میں ہزار بار بک چکی ہون کہ برائے مہربانی جس ممبر سے نا میری سلام دعا ہے ۔ نا ہی جان پہچان ، وہ مجھ سے دُور رہیں ، ورنہ میری پرسنل تصویروں میں آکر جو کمنس لکھ جآتے ہیں کسی روز میں نے منہ پھٹ ہونا ہے جو ، تو منہ بند نیں ہوگا :evil:
سخت چڑِ ِ ہے نا جان ناں پہچان ، میں تیرا مہمان ، :evil:
دیکھا نا یہی میں اس دن کہہ رہا تھا محترمہ آپ سے کے آپ کے عنوان میں درج نہیں ہوتا کہ لائق خواص ہے یا عام ۔۔۔ اب آپ کو آ رہا ہے نہ غصہ
اس دن آپ مجھ سے فرما رہی تھیں کہ کیوں آپ کی ٹرین چھوٹ رہی ہے
خیر بے ہودہ یا چھچھورے کمنٹس کی تو بالکل اجازت نہیں دی جا سکتی مگر مناسب اور تہذیبی ، اخلاقی کمنٹس سے آپ کسی کو روک بھی نہیں سکیں گی کہ یہ دیوان عام ہے ۔۔۔۔
(اللہ خیر )
ال تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو ال تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
وسلام
 

تیشہ

محفلین
دیکھا نا یہی میں اس دن کہہ رہا تھا محترمہ آپ سے کے آپ کے عنوان میں درج نہیں ہوتا کہ لائق خواص ہے یا عام ۔۔۔ اب آپ کو آ رہا ہے نہ غصہ
اس دن آپ مجھ سے فرما رہی تھیں کہ کیوں آپ کی ٹرین چھوٹ رہی ہے
خیر بے ہودہ یا چھچھورے کمنٹس کی تو بالکل اجازت نہیں دی جا سکتی مگر مناسب اور تہذیبی ، اخلاقی کمنٹس سے آپ کسی کو روک بھی نہیں سکیں گی کہ یہ دیوان عام ہے ۔۔۔۔
(اللہ خیر )
ال تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو ال تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
وسلام




اب اتنی آزادی تو ہر کسی کو ہونی ہی چاہئیے کہ نہیں کہ اپنے تھریڈ میں اپنی مرضی کی تصویریں شئیر کر سکے کہ نہیں ؟ سو یہ میری اپنی مرضی ، اور موڈ پے ڈیپینڈ ہے کہ جس تھریڈ میں جو دل ہے اپنی شئیر کروں اور جیسے مرضی ہو کروں :music:
مجھے حیرت یہ ہوتی ہے کہ ایسے ایسے نام تبصرے کرجاتے ہیں جنکو آج سے پہلے اس محفل میں ، کسی نے دیکھا ہوتا ہے نا سنا ہوتا ہے ۔
اب اگر میں کسی ممبر سے ناواقف ہوں ، اور نا میری اس ممبر سے سلام ہے نا ہی دعا ، اور ایسا ممبر کچھ اپنے تھریڈ میں شئیر کرتا ہے تو ہزار بار کرے کہ اسکی اپنی مرضی ہے جو کچھ کرے ۔ اب میں نا جان نا پہچان ہو اور بھاگتی ہوئی اسکے تھریڈ میں جا پہنچوں اور کچھ لکھ آؤں یا شعر یا کچھ اور تو کیسا لگے گا ؟ بدتہذیبی ہی ہوئی نا ، اور یہ ہمارے اپنے ہی پاکستانی بھائی نکلتے ہیں بچارے :music:
جن سے رہنے نہیں ہوتا اور نک ِ بدلتے ہوئے آن موجود ہوتے ہیں ناں ، اسی وجہ سے میں سخت چڑتی ہوں مردوں سے یہاں کے ۔ اکثریت ایسی ہی ہوتی ہے جنکو بات کرنے کا نا سلیقہ آتا ہے نا طریقہ ،
ور اسی لئے میرا رویہ ایسے لوگوں کے ساتھ انکے ہی جیسا ہوتا ہے ۔ :music:
( نوت ) میں بھی اسی طرف کی ہوں جہاں کے آپ ہو طالوت ، اور جانتے ہی ہوگے گجرات کے بہت منہ پھٹ بھی ہوتے ہیں ضرورت پڑنے پے :music: اس لئیے میں سیدھی بات ٹھوک بجا کر کرجاتی ہوں ،
بھلے کسی کو بری لگے یا نا میرے کونسا یہاں مامے چاچے کے پتر ہیں :music:
 

تیشہ

محفلین
نہیں میں جلال میں نہیں ہوں ، میرا لکھنے بولنے کا انداز ہی ایسا ہے ۔ ورنہ جلال میں جیسے آتی ہوں وہ آپکو تو پتا ہی ہے کہ کیسے آتی ہوں :grin::grin: ،
 

طالوت

محفلین
نوٹ : تفصیلی بات کا "مختصر" سا تفصیلی جواب
اب اتنی آزادی تو ہر کسی کو ہونی ہی چاہئیے کہ نہیں کہ اپنے تھریڈ میں اپنی مرضی کی تصویریں شئیر کر سکے کہ نہیں ؟ سو یہ میری اپنی مرضی ، اور موڈ پے ڈیپینڈ ہے کہ جس تھریڈ میں جو دل ہے اپنی شئیر کروں اور جیسے مرضی ہو کروں
بالکل ! میں آپ کے ساتھ ہوں بلکہ مرضی کے معاملے میں تو حد درجے متفق ہوں (ہمارا ڈاکخانہ بھی ایک ہے اگر آپ کہیں تو سارے گجرات والوں کو اکٹھا کر لیں ۔ تھوڑی سے نعرے بازی اور پکا پکا رعب)
مجھے حیرت یہ ہوتی ہے کہ ایسے ایسے نام تبصرے کرجاتے ہیں جن کو آج سے پہلے اس محفل میں ، کسی نے دیکھا ہوتا ہے نا سنا ہوتا ہے ۔ اب اگر میں کسی ممبر سے ناواقف ہوں ، اور نا میری اس ممبر سے سلام ہے نا ہی دعا ، اور ایسا ممبر کچھ اپنے تھریڈ میں شئیر کرتا ہے تو ہزار بار کرے کہ اسکی اپنی مرضی ہے جو کچھ کرے ۔ اب میں نا جان نا پہچان ہو اور بھاگتی ہوئی اسکے تھریڈ میں جا پہنچوں اور کچھ لکھ آؤں یا شعر یا کچھ اور تو کیسا لگے گا ؟ بدتہذیبی ہی ہوئی نا ، اور یہ ہمارے اپنے ہی پاکستانی بھائی نکلتے ہیں بچارے
اب یہ پاکستانی مردوں کا اجتماعی "مسئلہ" ہے اور اس بیماری میں "اچھے اچھے" بھی مبتلا ہیں ۔۔ جیسے کہ میں خود ! اگر یاد ہو تو میرا پہلا سوال بھی یہی تھا "بوچھی کا مطلب کیا ہے" (لیکن جواب الٹی جوتی :( ) لیکن میں عادت سے مجبور ہوں کہ ہر نئے لفظ کا مطلب جاننے کی کوشش کرتا ہوں حتی کہ راہ چلتے کسی کو روک کر بھی پوچھ لیتا ہوں ۔۔۔
جن سے رہنے نہیں ہوتا اور نک ِ بدلتے ہوئے آن موجود ہوتے ہیں ناں ، اسی وجہ سے میں سخت چڑتی ہوں مردوں سے یہاں کے ۔ اکثریت ایسی ہی ہوتی ہے جنکو بات کرنے کا نا سلیقہ آتا ہے نا طریقہ ،
نک یا آئی ڈی بدل بدل کر آنا اس سے تو ہر ذی شعور کو چڑ ہونی چاہیئے اور مجھے تو نفرت کی حد تک چڑ ہے ۔۔۔ ویسے "یہاں" کے سارے مرد ہم جیسے نہیں خاتون سچ مچ کے اچھے اچھے لوگ بھی ہیں ۔۔۔ اور بات کرنے کے سلیقے کی تو واقعی ہمیں ضرورت ہے ، اور یقیننا وہ سلیقہ انھی محفلوں کے سبب ہو گا ۔۔۔ انشاءاللہ
ور اسی لئے میرا رویہ ایسے لوگوں کے ساتھ انکے ہی جیسا ہوتا ہے ۔
جیسے کو تیسا ۔۔ (اردو کے ناقدین سے گزارش ہے کہ یہ ضرب المثل دیکھی جائے اور غلطی کی صورت میں اصلاح کی جائے)
( نوت ) میں بھی اسی طرف کی ہوں جہاں کے آپ ہو طالوت ، اور جانتے ہی ہوگے گجرات کے بہت منہ پھٹ بھی ہوتے ہیں ضرورت پڑنے پے اس لئیے میں سیدھی بات ٹھوک بجا کر کرجاتی ہوں ۔۔۔ بھلے کسی کو بری لگے یا نا میرے کونسا یہاں مامے چاچے کے پتر ہیں
ہر بندے کو مہذب منہ پھٹ ہونا چاہیے ۔۔ اور بے شرمی کی حد تک راست گو ۔۔۔
ایک ضلع :hatoff:ممکن ہے کہ کوئی تحصیل پنڈ شنڈ بھی ایک نکل آئے یا پھر کم از کم ضلعی بنیادوں پر ہی مجھے مامے چاچے کا پتر تسلیم کر لیں یا اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ کو بھی "بوچھی آنٹی" کہہ لیا کروں تا کہ آنے والے طوفانوں سے محفوظ رہ سکوں ۔۔۔ ویسے مجھے امید ہے کہ میری اب تک کی تحریروں سے "متاثر" ہو کر مجھےکوئی نہ کوئی رعایت ضرور دیں گی ۔۔۔ ورنہ پھر ہمارا تورب ہی راکھا :( لیکن وہ بوچھی کے معنی اگر بتا دیں کسی بھی ظالمانہ فیصلے سے پہلے تو عنایت ہو گی اگر میں مامے چاچے کا پتر بن گیا پھر تو گھر کی بات ہو گی ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
لگتا ہے کہ آپ جلال میں آگئی ہیں، ذرا دھرج رکھا کیجئے۔ یہ چھوٹی موٹی نوک جھوک چلتی رہیتی ہے۔
کیا راجہ جی ؟ لگتا ہے آپ ہند کی فلمیں کافی دیکھتے ہیں ۔۔ اس سے تو اچھا تھا کہ " ہولا ہتھ رکھیں" کہہ دیتے ۔۔ ویسے کل میں نے پاکستان کے ایک کثیر الااشاعت اخبار میں بھی اسی قسم کی غلطی دیکھی تھی ۔۔۔ شاید اندرا گاندھی کی بات سچ ہی تھی :(
وسلام
 
Top