کون ہے جو محفل میں آیا (22)

شمشاد

لائبریرین
حسن اگر کروڑ کی بات ہے تو میں ایک چھوڑ دو راتوں کی نیند بھی قربان کرنے کو تیار ہوں، چلو پچاس لاکھ بھی چلیں گے۔ ہے کوئی ایسا سودا کرنے والا تو مجھے بھی بتاؤ۔
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو لگتا ہے کہ ہند و پاک و عرب کے سب ارکان خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہوں گے اور یہ کچھوا یہاں دوڑتا پھر رہا ہے!!
رات کو میں نہیں آ کسا۔ شمیم حنفی صاحب آئے ہوئے ہیں یہاں۔ پروفیسر خالد قادری کے یہاں ڈنر اور ایک نشست تھی۔ وہاں سے رات سوا گیارہ بجے واپسی ہوئی۔ عشاء کے بعد پونے بارہ بجے بستر پر ہی چلا گیا پھر۔
ان شاء اللہ تصویریں مل گئیں تو پوسٹ کروں گا ان کے روابط۔
 

جیہ

لائبریرین
اور آپ اور ہم نے تو گویا ڈیرا ڈال رکھا ہے محفل میں۔۔۔۔۔۔ یہ شتونگڑے کے بٹن کہاں ہیں؟
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top