تیسری سالگرہ محفل کی سالگرہ کا پکوان ڈے ۔۔

سارہ خان

محفلین
common_tailorbird.jpg


پدی کا شوربہ ۔۔۔

ایک پدی پکڑیں ۔۔ پھر بے چاری کو ذبح کریں ۔۔ اچھی طرح صاف کریں ۔۔ پھر ایک بڑی سی دیگچی میں بہت سارا پانی ڈالیں اور حسب ذائقہ مصالحے ڈالیں اور پکانے کے لئے چولہے پر چڑھادیں ۔۔۔ ہلکی آنچ پر چار پانچ گھنٹے تک اس کو پکنے کے رکھ دیں اور خود مزے سے ڈائجسٹ پڑھیں ۔۔ محفل پر آئیں یا فون پر گپیں ماریں ۔۔ جب فارغ ہو جائیں تو جا کر شوربے کی خبر لیں ۔۔ شوربہ تیار ہوگا ۔۔ ڈونگے میں نکالیں ۔۔
چاہیں تو قیصرانی کی بتائی ہوئی ایک ڈش کی طرح روٹی کے ٹکڑے کر شوربے میں اچھی طرح ملائیں اور چمچ سے نوش فرمائیں ۔۔۔:tounge:
 
دیکھیئے بیٹا میں گنوار دیہاتی آدمی ہوں۔ اس لئے مطبخ میں گھسنے سے پہلے ہی سونگھ لیتا ہوں کہ آج کیا کیا ہے؟ اور جب سے موڈریٹر ہوا ہوں تب سے تو ناک اور بھی تیز ہو گئی ہے۔ :) :) :)
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔۔ حجاب اور سارہ۔۔ واہ۔ کیا نئے قسم کے کھانے کی تراکیب لکھی ہیں۔ انعام تو آپ دونوں کو ہی جاتا ہے۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء انعام کے طور سارہ کو ایک عدد پدی اور بڑا ڈبہ پدی کا شوربہ پیک کر دو اور حجاب کے لیے تو تمہیں پتہ ہی ہے مچھلی کے پائے۔ +ہی ہی+
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ ماورا شمشاد بھائی کو بھی انعام دینا نہ بھولنا ۔۔ ڈھیر سارے اپلے اور گنے کی کھیر ۔۔;) انہوں نے بھی کافی محنت کی تھی کھیر بنانے میں ۔۔۔:tounge:
 

سارہ خان

محفلین
چائے بنانا کونسا مشکل ہے ۔۔۔اور اگر بنانے کو دل نہ کرے تو۔۔ پتی اور چینی پانی اور دودھ کے ساتھ پی لیں پھر سگریٹ یا حقہ پیئیں اس کی گرمی اور دھوئیں سے خود ہی ابل کے بن جائے گی اندر ۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے یہ نہیں لکھ دیا کہ اگر بنانے کو دل نہ کرے تو۔۔ پتی اور چینی پانی اور دودھ کے ساتھ پی لیں پھر تھوڑی دیر کے لیے چولہے پر بیٹھ جائیں۔

ویسے جو سگریٹ یا حقہ نہ پیتا ہو، وہ تو یہی کرے کہ کوئی اور طریقہ بھی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
غصے میں چائے ویسے ہی نہیں پینی چاہیے۔ وہ تو سکون سے کوئی بیٹھا ہوتو چائے کا مزہ بھی آتا ہے۔
 

حجاب

محفلین
فنی ہو یا رئیل کھانے بنانے کی ترکیب ،سب نے اچھی ترکیب پوسٹ کی :) انعام کے لیئے کسی ایک کا نام لکھنا ناانصافی ہوگی یہ پرائز سب کے لیئے :)

image.php
 

محسن حجازی

محفلین
ٹوٹا چاول کی بریانی پر حیدرآبادی بھی خاموش ہیں کوئی احتجاج نہیں ایں چہ چکر است؟ :grin:
باقی ہمارے ذہن میں بھی بہت سی تراکیب ہیں کوئی مہلت کا لمحہ ملے تو پوسٹ فرماتے ہیں۔ :cool:
باقی ہم کو یہاں دھواں گوشت اور اچار قیمہ پسند آیا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹوٹا چاول کی بریانی پر حیدرآبادی بھی خاموش ہیں کوئی احتجاج نہیں ایں چہ چکر است؟ :grin:
باقی ہمارے ذہن میں بھی بہت سی تراکیب ہیں کوئی مہلت کا لمحہ ملے تو پوسٹ فرماتے ہیں۔ :cool:
باقی ہم کو یہاں دھواں گوشت اور اچار قیمہ پسند آیا۔ :)

محسن بھائی آپ کے بنائے میرا مطلب ہے بتائے ہوئے خیالی پلاؤ پہلے بھی بہت کھائے ہیں، ایک اور سہی۔

ایک مشورہ ہے اس دفعہ پلاؤ کی بجائے بریان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ی کھلا دیں۔
 
Top