تیسری سالگرہ اراکین محفل در نظر شعراء و در عکس شعر

عمار

کہاں ہیں ، یہاں آجائیں اپنی بیاض لے کر :)
جی میں حاضر ہوگیا۔۔۔ تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔ لکھنے کو تو اسی وقت لکھنے لگا تھا لیکن ہائے رے بجلی :(

بیاض ہی کہتے ہیں ناں :confused:

کہتے تو بیاض ہی ہیں لیکن اس بیاض میں زیادہ کچھ لکھا نہیں ہے۔ وہ کیا ہے کہ امتحانات سے پہلے یہ خیال آیا تھا تو اس وقت تجرباتی طور پر کچھ لکھ لئے اور اب دماغ اتنا خشک ہوگیا ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔۔ :grin:
 
عرض کیا ہے
نبیل بھیا کے لیے

محفلِ اردو میں رونق ان سے ہے
گلشنِ اردو کی خوشبو ہیں نبیل

عار یہ کہنے میں مجھ کو کچھ نہیں
دوسرے بابائے اردو ہیں نبیل
 
"زیک" دی گریٹ کے لیے

علم کا بہتا سمندر ہیں یہی
یہ جہاں جائیں وہاں ہو ہلچل

خود کو کہلاتے ہیں یہ جادوگر
نام ان کا ذکریا اجمل
 
استاد محترم کے لیے

غور سے سن تُو ہر اِک کام ہے گویا ان کا
"عمر زیادہ ہے تو کیا دل تو جواں ہے میرا"

ان سے ملیے مِرے استاد ہیں اعجاز عبید
کوئی میداں ہو جمایا ہے انہوں نے ڈیرا
 
بھائی جان کے لیے

چھوٹوں، بڑوں تمام کی ہے ان سے بات چیت
لہجے میں ان کے خوب ادب، احترام ہے

ممکن نہیں کہ ان سے نہ مانوس ہو کوئی
یہ خوش مزاج شخص ہیں، شمشاد نام ہے
 
ون اینڈ اونلی باجو کے لیے

دل کی اچھی ہیں بہت، ان سے نہ ڈریئے لیکن
ان کے غصہ سے اے ہمدم! ذرا بچ کر رہئے

سوچتے کیا ہیں کہ کس نام پکاریں ان کو؟
سب جو کہتے ہیں وہی یعنی کہ "باجو" کہئے
 

ابن علی

محفلین
تیسری سالگرہ پر مسکان مبارک ہو
محفل کی پھلواری میں
ایک خوشی کے آنے سے
موسم سارے خنداں خنداں
مہتاب ستارے رقص کناں
مکھڑے پیارے تاباں تاباں
ہر سو فرحت پھیل گئی ہے
سب کی قسمت جاگ اٹھی ہے
خواب سی نازک ، چاند سی روشن
محفل دیکھی نہ ایسی پیاری
روپ نگر کے دریاوں میں
ششدر حیراں پریت پجاری
محفل تیرے صدقے سے
خوشیوں کی جاگیر ملی ہے
خوابوں کو تعبیر ملی ہے
عزت، رفعت اس کا مقدر
منہ مانگی تقدیر ملی ہے
تو بتا خوشیوں کے جہاں کا سفر کیسا لگا ہے
نخلِ محبت کا تہرا ثمر کیسا لگا ہے
یہ گلوں کی مہک ، حسن کی جان مبارک ہو
تم کو دوست مرے مسکان مبارک ہو
00000
 
Top