تیسری سالگرہ اردو محفل کے تین سال: جشن کی تیاریاں

تعبیر

محفلین
ماوراء میں جشن کے کچھ آئیڈیاز دے دیتی ہوں
باقی اگر آپ کو پسند ائے تو میں ذپ کر دونگی

ایک تو شعروں والا تھریڈ اچھا ہے اسے پھر سے چلایا جائے

اس کے علاوہ اس طرح ایک تھریڈ ہو جس میں ہم محفل کے بارے میں اپنے تاثرات دیں یا آٹوگراف سب ممبرز کا

اس طرح میں نے کچھ سوالات سوچے ہیں۔ پر ابھی ٹائپ نہیں کیے

ایک تھریڈ محفل کہانیوں کے نام سے جس میں ہم کوئی لطیفے، اپنی بنائی کوئی کہانی، واقعہ ممبرز کے نام سے لکھیں۔پہلے ان سے اجازت لیکر اور پوچھ کر

اس دفعہ فلم ایوارڈز کی طرح ہو یہ جشن یعنی ایوارڈز کے ٹائم ہم اس ممبر کا بلا کر اس کے تاثرات بھی لیں کہ اسے کیسا لگا۔ چاہین تو کسی ملک کا نام لے لین جہاں یہ ایوارڈ منعقد ہو رہے ہوں اور ہم سب بھی مل کر ایک کہانی بنا سکتے ہیں۔ کہانی والا کھیل یہاں پر وہ ایوارڈ پر ہو۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں بالکل شعروں والا میں نے بھی سوچا ہے، لیکن میں یہ نہیں کر سکوں گی، آپ سب کو ہی کرنا ہو گا۔

کیوں نا تعبیر، محفل کی سالگرہ کے چند کاموں کو آپ سنبھال لیں، یعنی ان کی ذمہ داری لے لیں۔ جیسے جو ابھی کہہ رہی ہیں محفل کے بارے میں تاثرات۔ اور اس کے سوال آپ ضرور بنائیں۔ اور دوسرا کہانی بنانے والا۔ ان کو آپ دیکھ لیں۔ اچھے آئیڈیے ہیں۔

اور ایوارڈ والے کا سوچتے ہیں۔ اگر اس طرح کام ہوا تو مجھے لگتا ہے کہ یہ پورا مہینہ میں کمپیوٹر کی جان نہیں چھوڑوں گی۔ کیونکہ آج میں فارغ تھی، تو صبح سے اس کو لے کر بیٹھی ہوئی ہوں۔ اب مجھے کچن میں آنا پڑا ہے، کہ شلف پر اونچی جگہ پر رکھ کر میں تھوڑی دیر کھڑی ہو کر کر لوں۔ مجھے لائبریری کو بھی دیکھنا ہے۔ اس لیے کافی کام ہے۔ اگر ہم بانٹ لیں تو بہتر ہو گا۔ آپ مدد کر رہی ہیں نا؟:(
 

تعبیر

محفلین
لیں یہ بھی پوچھنے کی بات ہے۔
مین کر سکی تو ضرور کرونگی :)

بتائیں کیا کرنا ہے اور کب کرنا ہے ؟؟؟

مجھے بھی لگتا ہے کہ اب صبح کی بھی شفٹ لگانی پڑے گی ;)
 

ماوراء

محفلین
زبردست۔
ایسا کرتے ہیں۔ میں ایوارڈز اور لائبریری کا کام لیتی ہوں۔ اور باقی آپ۔ لیکن ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے۔

ہاں، کچھ دن کے لیے ٹائم بڑھا دیں اپنا۔:grin:
 

تعبیر

محفلین
جو حکم جناب کا :grin:

اپ کو ساتھ ضرور ہونا چاہیے کہ مجھے کچھ نہیں آتا :(

ٹائم بھی ایک جیسا سیٹ کرتے ہیں پھر
 

ماوراء

محفلین
مجھے کون سا آتا ہے۔ بس کام کرنا شروع کریں گے تو سب آ جائے گا۔;)

آجکل میں فارغ ہی ہوں۔ کوئی بھی ٹائم رات کے علاوہ کہیں گی تو میں حاضر ہوں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا اہم بات


پروگرام کی ترتیب اور ایونٹس جلد فائنل ہو جائیں تاکہ پھر تیاری اسی لحاظ سے کی جائے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
گزشتہ سال فرزانہ نے اشعار کا بہت اچھا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس سلسلے میں ان سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔
 
السلام علیکم،

دیر سے پوسٹ کی معذرت، کچھ پراجیکٹس کی مصروفیات کی وجہ سے میں امیجز نہیں بنا پایا۔ نبیل ابھی اس شیلڈ کو دیکھئے گا اور اپنی رائے دیجئے گا

award.gif
 

ماوراء

محفلین
ہاں تعبیر، آپ نے جو آئیڈیا دیا تھا۔ کہ اراکین سے محفل کے تاثرات یا آٹوگراف لیں۔ اس کے لیے سوال تیار کرنا تھے؟

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے آپ کو؟ اراکین شعر و شاعری کے آئینے میں۔ سلسلہ کو ضرور شروع کرنا ہے۔ میں بھی کچھ دیکھوں گی ۔
 

تعبیر

محفلین
جی کچھ شعر میں نے سوچے تھے یہاں کے لیے وہ کسے بھیجوں؟؟؟

اگر میں محفل کے حوالے سے کچھ پوسٹ کرنا چاہوں تو کس سیکشن میں کروں؟؟؟
 

ماوراء

محفلین
نہیں، وہ بےشک اپنے پاس رکھیں۔ سالگرہ پر تھریڈ کھولیں گے نا ۔۔ تو سب نے جو جو جس جس ممبر کے لیے اکھٹے کیے ہوں گے، وہ پوسٹ کر دیں گے۔

محفل کے لیے پوسٹ اگر تو محفل کی سالگرہ کے لیے ہی ہے تو اسی زمرے میں کر دیں ۔ جس کا نام "محفل کی سالگرہ" ہے۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست۔۔ شگفتہ، دیکھیں ہم ایک رکن کو تو جگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ :grin:

باجو۔۔ادھر ہی رہنا۔۔ میں اور شگفتہ۔۔۔ سب ممبرز کو جگا کر خود سونے لگی ہیں۔ ویسے آپ فجر کی نماز پڑھنے اٹھی ہیں یا ابھی تک جاگ رہی ہیں؟
 

تیشہ

محفلین
زبردست۔۔ شگفتہ، دیکھیں ہم ایک رکن کو تو جگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ :grin:

باجو۔۔ادھر ہی رہنا۔۔ میں اور شگفتہ۔۔۔ سب ممبرز کو جگا کر خود سونے لگی ہیں۔ ویسے آپ فجر کی نماز پڑھنے اٹھی ہیں یا ابھی تک جاگ رہی ہیں؟




نا بابا ، میری طرف ڈھائی بج رہے ہیں اور میں فون پے تھی ، اب بہت نیند آرہی ہے سونے دو نا :(
کل آتی ہوں ،، میں چلی سونے
گڈنائیٹ ،
:)
 
Top