تیسری سالگرہ اردو محفل کے تین سال: جشن کی تیاریاں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم اہلِ محفل

جون کا مہینہ کچھ گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے۔ اور 30 جون کو ہم سب محفل کی تیسری سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ محفل کی روایت کے مطابق اس سال بھی ہم ایک مہینہ پہلے جشن کی تیاریاں شروع کریں گے۔ اور اس عرصے میں ہم سب مل کر سوچیں گے کہ اس سالگرہ میں کیا کیا جائے اور اسے کیسے منایا جائے؟ آپ سب اپنی اپنی تجاویز و آراء اور خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

فی الحال میں کچھ نئے ممبران کے لیے بتاتی چلوں کہ پچھلی دونوں سالگرہ پر ہمارے اراکین نے کافی جوش و خروش سے محفل کی سالگرہ منائی ہے، بلکہ باقاعدہ جشن کا نام دیا جاتا رہا ہے۔ جشن میں ایک طرف کھانے پینے کے شوقین ارکان دنیا جہاں کے کھانے پینے کی ڈشز لاتے ہیں۔ تو دوسری طرف کچھ ارکان اس جشن کی لائیو کوریج رپورٹس پیش کرتے نظر آئے ہیں۔ اور کچھ نے اس دن اراکین پر اشعار بھی کہے ہیں تو کچھ نے “پہچانیں“ کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ سب اس لیے ہوتا رہا ہے کہ اس خاص دن میں کچھ نیا اور منفرد ہو۔ اسی طرح اگر آپ اس دن کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو سالگرہ کے دن سب کو سرپرائز بھی دے سکتے ہیں، یا پھر سب کے ساتھ مل کر کوئی پلان بھی بنا سکتے ہیں۔

یہ تو تھیں کچھ تفریح کی باتیں۔۔۔۔

پچھلے سال محب اور میں نے ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اور یہی سوچا تھا کہ ہر سال محفل کی سالگرہ پر کچھ نئے ایورڈز کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ اس بار فہیم نے ایوارڈز لسٹ بنانے میں مدد کی ہے۔ جسے میں جلد ہی پوسٹ کروں گی۔ اور اس پر سب اراکین سنجیدگی سے بات چیت کریں گے۔
دوسرا محفل پر جن پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ ان کو اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ خاص طور پر لائبریری پراجیکٹ پر میں تفصیلی پوسٹ کرنا چاہ رہی ہوں، اگر شگفتہ اس کام میں مدد کریں۔ابھی ذہن میں یہی تھا۔ اس پر مزید بات ہوتی رہے گی۔

ماوراء مجھے آخری حصہ سب سے زیادہ پسند آیا ہے :) میرے دماغ میں بھی کئی کیڑے اٹھے ہوئے ہیں ۔ ۔۔
 
واوووؤووو۔۔۔ میرے ذہن میں بھی کچھ دن پہلے ہی خیال آیا تھا کہ محفل کی سالگرہ قریب آرہی ہے تو پہلے کی طرح اس بار بھی جشن بہت اچھا سا منایا جانا چاہئے۔۔۔ پر، ابھی مجھے یاد آیا کہ میرے تو 10 جون سے امتحان شروع ہیں اور شاید 30 جون کو آخری پرچہ ہوگا۔ :(
پر، میں پوری کوشش کروں گا اس جشن میں شریک رہنے کی۔۔۔۔ باقی خیالات کا اظہار وقفہ کے بعد۔ :grin:
 
arifkarim

معطل
ایوارڈز وصول کرنے والوں کی وہ تھریڈز بھی ساتھ دکھائی جائیں، جنکی وجہ سے انہیں ایوارڈ نوازا گیا!
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ،
نبیل اس کو دیکھئے گا یہ پہلا نمونہ ہے
ایوارڈ برائے بہترین لکھاری

مرکزی تصویر
award_writer.gif

یوزر پروفائل منی ایچر
award_writer_small.gif

کاشف مجھے یہ امیج بہت چھوٹے سائز کے لگ رہے ہیں۔ آپ نے یہاں بلاگ ایوارڈ کے سلسلے میں ذیل کی سمپل گرافک پیش کی تھی:

blog.jpg

میرے خیال میں اس جیسی ہی کسی گرافک کو تمام میڈلز کے لیے بطور ٹیمپلیٹ کے استعمال کیا جانا چاہیے جس میں اردو محفل اور 2008 لکھا ہوا ہو اور ہر مختلف میڈل میں صرف ٹیکسٹ بدلنے کی ضرورت پیش آئے۔ ان سب میڈلز کے لیے صرف ایک ہی miniature گرافک ٹھیک ہے جس میں سنہرے رنگ کی گول شیلڈ پس منظر میں ہو اور اردو محفل اور 2008 لکھا ہوا نظر آئے۔
 
ماوراء

محفلین
ماوراء مجھے آخری حصہ سب سے زیادہ پسند آیا ہے :) میرے دماغ میں بھی کئی کیڑے اٹھے ہوئے ہیں ۔ ۔۔
شگفتہ، ان کیڑوں کو دماغ سے جلد باہر آنا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور کیڑے باہر ہی نہ آئیں۔:grin:
کچھ بتائیں نہ۔۔تاکہ پھر مل کر سوچیں۔

واوووؤووو۔۔۔ میرے ذہن میں بھی کچھ دن پہلے ہی خیال آیا تھا کہ محفل کی سالگرہ قریب آرہی ہے تو پہلے کی طرح اس بار بھی جشن بہت اچھا سا منایا جانا چاہئے۔۔۔ پر، ابھی مجھے یاد آیا کہ میرے تو 10 جون سے امتحان شروع ہیں اور شاید 30 جون کو آخری پرچہ ہوگا۔ :(
پر، میں پوری کوشش کروں گا اس جشن میں شریک رہنے کی۔۔۔۔ باقی خیالات کا اظہار وقفہ کے بعد۔ :grin:

چلو، عمار 30 تاریخ کو آخری ہے تو میرا خیال ہے تقریب میں پہنچ ہی جاؤں گے۔
 
ابوشامل

محفلین
ارے واہ۔۔:)
بہت شکریہ ماوراء، جزاک اللہ خیر۔ میں بھی اس کام میں مدد کے لیے حاضر ہوں۔
میرے خیال میں اس مرتبہ ایوارڈز کے لیے بہتر امیج تیار کیے جانے چاہییں۔ اس سلسلے میں ابوشامل اگر تعاون کریں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔ گزشتہ سال اعزازات کے لیے انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیے گئے میڈل گرافک استعمال کیے گئے تھے۔ میری تجویز ہے کہ اس مرتبہ کچھ ٹیمپلیٹ گرافک کا استعمال کیا جائے جن پر سال 2008 لکھا ہوا ہو اور متعلقہ اعزاز کے متعلق ٹیکسٹ لکھا ہوا ہو۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ایسے کوئی ٹیمپلٹ گرافک تلاش کروں۔ میری ایک اور تجویز یہ ہے کہ اس مرتبہ افراد کے ساتھ ساتھ مضامین کو بھی اعزازات سے نوازا جائے، یعنی سال کا بہترین مضمون یا بہترین غزل وغیرہ۔
باقی تجاویز جیسے جیسے میرے ذہن میں آتی جائیں گی، انہیں میں یہاں پیش کرتا رہوں گا۔

بالکل نبیل صاحب میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، البتہ اس وقت دو کاموں میں برے طریقے سے پھنسا ہوا ہوں، ایک جادہ و منزل کی پروف ریڈنگ (جو آخری مراحل میں ہے) اور دوسرا محفل کا ہیڈر، لیکن امید ہے کہ اسی ہفتے دونوں کام نمٹ جائیں گے (انشاء اللہ) اس لیے میں اس کے بعد ایوارڈز کے بہتر امیجز کے لیے کام کر سکوں گا۔ میرے لیے یہ کام کرنا باعث افتخار ہوگا۔
 
کاشف مجھے یہ امیج بہت چھوٹے سائز کے لگ رہے ہیں۔ آپ نے یہاں بلاگ ایوارڈ کے سلسلے میں ذیل کی سمپل گرافک پیش کی تھی:

blog.jpg

میرے خیال میں اس جیسی ہی کسی گرافک کو تمام میڈلز کے لیے بطور ٹیمپلیٹ کے استعمال کیا جانا چاہیے جس میں اردو محفل اور 2008 لکھا ہوا ہو اور ہر مختلف میڈل میں صرف ٹیکسٹ بدلنے کی ضرورت پیش آئے۔ ان سب میڈلز کے لیے صرف ایک ہی miniature گرافک ٹھیک ہے جس میں سنہرے رنگ کی گول شیلڈ پس منظر میں ہو اور اردو محفل اور 2008 لکھا ہوا نظر آئے۔

نبیل یہ تصاویر میں نے آپ کی پہلے سے موجود تصاویر کو دیکھ کر بنایا تھا اس لئے سائز چھوٹا تھا۔ نبیل منی ایچر پر 2008 بآسانی لکھا جاسکتا ہے لیکن میں ابھی تک اردو محفل پگژل ڈرائنگ میں نہیں لکھ پایا۔ یہ نمونہ جات دیکھیں

best_writer.jpg

miniature.gif
 
ابوشامل

محفلین
کاشف بہت خوب، آپ نے بہت اعلی کام کیا ہے۔ لیکن میرے خیال میں اگر سفید پس منظر کے بجائے شفاف پس منظر (transparent background) دیا جائے تو بہتر نہ ہوگا؟
 
شکریہ ابو شامل بھائی،
بیک گراؤنڈ سفید اس لئے رہ گیا کہ جب اپلوڈ کیا تھا لائٹ جانے میں کچھ دیر باقی تھی، اسے اپلوڈ کرنے کے بعد محفل پر پوسٹ بھی کرنا تھا۔ چونکہ ابھی میرا راؤٹر یو پی ایس پر نہیں ے اس لئے لائٹ جاتے ہی میں آفلائن ہو جاتا، اس لئے جلدی میں جے پی جی فارمیٹ میں ایکسپورٹ کر گیا۔ ابھی تو چونکہ آفس میں ہوں گھر جا کر ٹرانسپیرینٹ بیک گراؤنڈ کے ساتھ جیف میں اپلوڈ کرتا ہوں۔
 
باسم

محفلین
ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پچھلے سال میں جو کامیابیاں ہم نے حاصل کیں انہیں ایک پوسٹ میں جمع کرلیں
اسی طرح وہ کام جو اگلے سال مکمل ہونے چاہییں
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابوشامل اور کاشف، میرے خیال میں میڈل کے اوپر ربن کی وجہ سے کچھ جگہ زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔ اس کی بجائے صرف شیلڈ کی گرافک تیار کیا جائے تو بہتر رہے گا۔ اور چھوٹی گرافک کو بالکل اس بڑی گرافک جیسا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، ان کیڑوں کو دماغ سے جلد باہر آنا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور کیڑے باہر ہی نہ آئیں۔:grin:
کچھ بتائیں نہ۔۔تاکہ پھر مل کر سوچیں۔

۔

ماوراء ، یہاں فورم پر تو بات کرنے میں دیر ہی ہو جائے گی ، م س ن پر پہنچیں کسی وقت ۔
 
ماوراء

محفلین
اور اگر ایم ایس این پر میں پہنچ جاؤں تو مجھ سے دیر ہو جاتی ہے۔ :grin:

شگفتہ، ابھی آتی، لیکن میری طرف مسینجر چل ہی نہیں رہا۔ اتنی بار لاگ ان ہونے کی کوشش کر چکی ہوں۔ :confused:
 
اور اگر ایم ایس این پر میں پہنچ جاؤں تو مجھ سے دیر ہو جاتی ہے۔ :grin:

شگفتہ، ابھی آتی، لیکن میری طرف مسینجر چل ہی نہیں رہا۔ اتنی بار لاگ ان ہونے کی کوشش کر چکی ہوں۔ :confused:

اپیا آپ کوئی ویب میسینجر استعمال کر لیں ایم ایس این پر لاگ ان ہونے کے لئے مثلاً میبو
 
فہیم

لائبریرین
اس کے بارے میں کچھ مختصر بتائیں پلیز ، کیسے استعمال کریں گے ؟ مجھے تو م س ن کے علاوہ کسی کا کچھ نہیں معلوم :(

اس میں کچھ مشکل نہیں‌
Meebo
اس لنک پر جاکر آپ نے MSN
blank.gif

والی ونڈو میں اپنا پورا ای میل ایڈریس اور پاسورڈ دینا ہے
بس اسطرح آپ اپنے MSN اکاؤنٹ سے میسنجر کی طرح‌ ہی آنلائن چیٹ‌ کرسکیں گی
 
Top