دل چاہتا ہے ۔۔۔۔۔

حجاب

محفلین
رئیل لائف ہو یا نیٹ کی دنیا ، فرینڈز سے باتیں کرتے ہوئے بہت سی ایسی باتیں پوچھنے اور کہنے کا دل چاہتا ہے جو کبھی کبھی ہم چاہنے کے باوجود کبھی کبھی نہیں کہہ پاتے ، کہ کہیں دوستوں کو برا ہی نہ لگ جائے ، کیونکہ آج کل زمانہ ہی ایسا ہے کہ برا لگنے والی بات کا برا کم منایا جاتا ہے مگر بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر فرینڈز ناراض ہوجاتے ہیں ، کچھ دن پہلے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ کوئی ایسا تھریڈ اوپِن کیا جائے جہاں میں اور آپ سب اپنے آس پاس رہنے والوں یا محفل کے دوستوں سے کچھ کہنا چاہیں یا پوچھنا چاہیں یا کسی کی کوئی بات آپ کو پسند نہ ہو تو یہاں لکھ دی جائے ، سارہ اور ماوراء سے مشورہ لیا دونوں کا جواب یہی ملا کہ اچھا تھریڈ ہوگا۔موقع بھی اچھا ہے محفل کی سالگرہ آ رہی ہے تو کیوں نہ مذاق مذاق میں کچھ کہہ سُن لیا جائے، مگر خیال رہے یہ ایک تفریحی تھریڈ ہے ، کوئی بھی ممبر کسی سے کچھ پوچھ سکتا ہے یا کہہ سکتا ہے، مگر یہ خیال رکھ کر کہ یہ اوپِن فورم ہے ، اور کسی سے کوئی سوال بھی کیا جائے تو وہ ممبر ناراض ہونے کی کوشش نہ کرے پلیز ، کیونکہ منانے کا کام بڑا مشکل ہوتا ہے۔
مجھے تو سعود سے پوچھنا ہے ، سعود یہ بتاؤ کیا کبھی کسی نام کو دیکھ کر دل چاہا کہ اُس کو اپیا نہ کہو;) کوئی سیاسی جواب نہیں چلے گا :)
 
سارہ خان

محفلین
واہ حجاب یہ تو بڑے مزے کا سوال پوچھا ابن سعید سے۔۔۔;)

ابن سعید بھیا آجائیے حجاب کی عدالت میں ۔۔ :tounge:
 
اوہو! یہ میں دو تین گھبنٹے کیلئے محفل سے غیر حاضر کیا ہوا۔ میرے خلاف کیا کچھ ہو گیا۔ :) بہر کیف اپیا یہ آپ کی پر محبت چھیڑ چھاڑ ہے تو اس کا جواب دینا مجھ پر لازم ہو جاتا ہے۔

میرے خیال سے محفل کی ایک آدھ رکن نازک کو چھوڑ کر سبھی کو بلا تفریق اپیا کہتا ہوں۔ اور ظاہر ہے اپیا کہنے کو جی چاہتا ہے اس لئے کہتا ہوں ورنہ کوئی مجبوری تھوڑی نہ تھی۔ زیادہ بدگمان نہ ہوئیے جو ایک آدھ مستثنیٰ ہیں ان میں زہرا علوی اور کائنات آرزو کا نام آتا ہے۔ ان دونوں بچیوں کو بیٹا یا بٹیا رانی کہہ کر مخاطب کرتا ہوں۔ کائنات آرزو کا محفل میں آنا شاز و نادر ہی ہوتا ہے پر میری ان سے فون پر بات رہتی ہے۔ اس استثناء کا سبب ان کی عمر قطعی نہیں ہے کیوں کہ اتفاق سے میری یہ دونوں بہنیں مجھ سے چند ماہ/سال بڑی ہیں۔ بس اس سے قبل ان سے تعلقات آرکٹ کے ایک فورم پر رہے ہیں اور وہاں میری حیثیت فورم کے بزرگ ترین ہستی کی تھی۔ تو وہی تخاطب اب تک قائم ہے۔

ویسے میں کسی بھی وقت کسی کو بھی باجی، بجو، بجیا، آپا، اپیا، اپیا رانی، بیٹا، بٹیا، بٹیا رانی یا گڑیا رانی کہہ سکتا ہوں بس یہ میرے اس وقت کے مزاج اور ماحول تکلم پر منحصر ہے۔

اپنی ہم جماعت لڑکیوں کو بھی بچی یا بیٹا کہہ کر بلاتا رہا ہوں۔ نیز پورا کالج مع اساتذہ و ہیڈ مجھے سعود بھائی کہتے رہے ہیں۔

مزید وضاحت درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔

اب میرا ایک سوال!

آپ میں سے کون کون ایسی ہیں جنہیں مجھ سے اپیا کہا جانا اچھا نہیں لگتا؟ نیز اس کے بجائے کیا کہلانا پسند کریں گی؟

--
سعود ابن سعید
 
گرو جی

محفلین
اوہو! یہ میں دو تین گھبنٹے کیلئے محفل سے غیر حاضر کیا ہوا۔ میرے خلاف کیا کچھ ہو گیا۔ :) بحر کیف اپیا یہ آپ کی پر محبت چھیڑ چھاڑ ہے تو اس کا جواب دینا مجھ پر لازم ہو جاتا ہے۔

میرے خیال سے محفل کی ایک آدھ رکن نازک کو چھوڑ کر سبھی کو بلا تفریق اپیا کہتا ہوں۔ اور ظاہر ہے اپیا کہنے کو جی چاہتا ہے اس لئے کہتا ہوں ورنہ کوئی مجبوری تھوڑی نہ تھی۔ زیادہ بدگمان نہ ہوئیے جو ایک آدھ مستثنیٰ ہیں ان میں زہرا علوی اور کائنات آرزو کا نام آتا ہے۔ ان دونوں بچیوں کو بیٹا یا بٹیا رانی کہہ کر مخاطب کرتا ہوں۔ کائنات آرزو کا محفل میں آنا شاز و نادر ہی ہوتا ہے پر میری ان سے فون پر بات رہتی ہے۔ اس استثناء کا سبب ان کی عمر قطعی نہیں ہے کیوں کہ اتفاق سے میری یہ دونوں بہنیں مجھ سے چند ماہ/سال بڑی ہیں۔ بس اس سے قبل ان سے تعلقات آرکٹ کے ایک فورم پر رہے ہیں اور وہاں میری حیثیت فورم کے بزرگ ترین ہستی کی تھی۔ تو وہی تخاطب اب تک قائم ہے۔

ویسے میں کسی بھی وقت کسی کو بھی باجی، بجو، بجیا، آپا، اپیا، اپیا رانی، بیٹا، بٹیا، بٹیا رانی یا گڑیا رانی کہہ سکتا ہوں بس یہ میرے اس وقت کے مزاج اور ماحول تکلم پر منحصر ہے۔

اپنی ہم جماعت لڑکیوں کو بھی بچی یا بیٹا کہہ کر بلاتا رہا ہوں۔ نیز پورا کالج مع اساتذہ و ہیڈ مجھے سعود بھائی کہتے رہے ہیں۔

مزید وضاحت درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔

اب میرا ایک سوال!

آپ میں سے کون کون ایسی ہیں جنہیں مجھ سے اپیا کہا جانا اچھا نہیں لگتا؟ نیز اس کے بجائے کیا کہلانا پسند کریں گی؟

--
سعود ابن سعید

یہ تو سعود بھائی کی اچھائی ہے ورنہ آج کل کا دور تو آپ سب کو معلوم ہے
ویسے کچھ اشخاص ہوتے ہیں جو ادب و آداب کے دائرے کو پسند کرتے ہیں اور سعود بھائی بھی انھیں افراد میں سے ایک نگینہ ہیں
 
یہ تو سعود بھائی کی اچھائی ہے ورنہ آج کل کا دور تو آپ سب کو معلوم ہے
ویسے کچھ اشخاص ہوتے ہیں جو ادب و آداب کے دائرے کو پسند کرتے ہیں اور سعود بھائی بھی انھیں افراد میں سے ایک نگینہ ہیں

گرو جی بھائی آپ خواہ مخواہ شرمسار کر رہے ہیں مجھے!
میں انتہائی بے ادب اور نامعقول شخص ہوں بس پتہ نہیں کیسے محفل میں اپنا بھرم قائم ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
ابن سعید بھیا بڑی چالاکی سے حجاب کے سوال کا گول مول جواب دے دیا آپ نے ۔۔ مت بھولئے وہ وکیل ہے اصل جواب تو اگلوا کر رہے گی ۔۔۔:tounge:;)

چلیں اس ہی سوال کو تھوڑا بدل لیتے ہیں ۔۔

کبھی کسی نام کو دیکھ کر دل چاہا کہ اُس کو اپیا ، باجی، بجو، بجیا، آپا، اپیا رانی، بیٹا، بٹیا، بٹیا رانی یا گڑیا رانینہ کہیں۔۔۔۔:tounge:
 
سارہ خان

محفلین
اب میرا ایک سوال!

آپ میں سے کون کون ایسی ہیں جنہیں مجھ سے اپیا کہا جانا اچھا نہیں لگتا؟ نیز اس کے بجائے کیا کہلانا پسند کریں گی؟

--
سعود ابن سعید

میرے دونوں چھوٹے بھائی مجھے اپیا ہی کہتے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی سب چھوٹے کزنز چچا اور پھپھو کے بچے بھی اپیا ہی کہتے ہیں ۔۔ اس لئے مجھے تو بہت اچھا لگتا ہے کہ محفل پر بھی کوئی اپیا کہنے والا ہے ۔۔

باقیوں کا نہیں پتا ۔۔:tounge:
 
ابن سعید بھیا بڑی چالاکی سے حجاب کے سوال کا گول مول جواب دے دیا آپ نے ۔۔ مت بھولئے وہ وکیل ہے اصل جواب تو اگلوا کر رہے گی ۔۔۔:tounge:;)

نہیں اپیا ایسا نہیں ہے۔ میں نے یہ جواب پوری ایمانداری اور صاف گوئی سے بقائمئ ہوش و حواس دیئے ہیں۔ اب آپ لوگ پولیسیا انداز میں زبردستی کسی ناکردہ جرم کے اقبال جیسا کچھ کرانا چاہیں تو بات اور ہے۔ :)

چلیں اس ہی سوال کو تھوڑا بدل لیتے ہیں ۔۔

کبھی کسی نام کو دیکھ کر دل چاہا کہ اُس کو اپیا ، باجی، بجو، بجیا، آپا، اپیا رانی، بیٹا، بٹیا، بٹیا رانی یا گڑیا رانینہ کہیں۔۔۔۔:tounge:

ہاں بہت سارے نام ایسے ہیں اسی محفل پر جن میں سے اکثر کو بھائی کہتا ہوں اور ایک ہستی کو چاچو کہتا ہوں۔ اور اگر جواب کا دائرہ اس محفل کی خواتین تک محدود کرکے جواب دینا ہو تو یک لفظی جواب ہوگا “نہیں”۔
 
میرے دونوں چھوٹے بھائی مجھے اپیا ہی کہتے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی سب چھوٹے کزنز چچا اور پھپھو کے بچے بھی اپیا ہی کہتے ہیں ۔۔ اس لئے مجھے تو بہت اچھا لگتا ہے کہ محفل پر بھی کوئی اپیا کہنے والا ہے ۔۔

باقیوں کا نہیں پتا ۔۔:tounge:

بہت شکریہ اپیا!

باقی بہنوں کے جواب کا منتظر ہوں۔
 
سارہ خان

محفلین
میرا خیال ہے سوال صرف محفل کی خواتین تک محدود نہیں تھا ۔۔ محفل کے علاوہ بھی ۔۔ خیر لگتا ہے اپ نے دل پر لے لیا ہمارا مذاق ابن سعید بھیا ۔۔۔:confused:
 
حجاب

محفلین
سعود ، میں نے جس حوالے سے بات کی وہ تم یقیناً سمجھ چکے ہو ، بات یہ نہیں کہ اپیا کہلوانا پسند ہے یا نا پسند ، کسی کو بھی احترام کے نام سے پکارو گے تم تو اُس کو اچھا ہی لگے گا ، مجھے بھی تمہارا اپیا کہنا اچھا لگا مگر بات تو یہ ہوئی ہی نہیں کہ اچھا یا برا :rolleyes:
بات صرف اتنی پوچھی ہے میں نے کہ کوئی نام تو ایسا بھی ہوگا نہ جس کو تم اپیا نہ کہنا چاہو ، تمہارا مسقبل خطرے میں لگتا ہے ;) ساری اپیاہونگی کوئی بیٹا کوئی بیٹیا رانی ;)
 
ماوراء

محفلین
اب میرا ایک سوال!

آپ میں سے کون کون ایسی ہیں جنہیں مجھ سے اپیا کہا جانا اچھا نہیں لگتا؟ نیز اس کے بجائے کیا کہلانا پسند کریں گی؟
بھئی، مجھے تو بالکل اچھا نہیں لگتا۔ بندے کو خومخواہ لگنے لگتا ہے کہ پتہ نہیں کتنے چھوٹے بھائی کی کتنی بڑی بہن ہے۔ ویسے بھی بقول آپ کے آپ بزرگ (بوڑھے) ہیں۔ تو اس لحاظ سے آپ کا فرض بنتا ہے کہ یہاں سب کو بیٹا رانی یا بیٹیا کہا کریں۔:grin:

مذاق کیا ہے۔ مجھے برا نہیں لگتا۔
 
میرا خیال ہے سوال صرف محفل کی خواتین تک محدود نہیں تھا ۔۔ محفل کے علاوہ بھی ۔۔ خیر لگتا ہے اپ نے دل پر لے لیا ہمارا مذاق ابن سعید بھیا ۔۔۔:confused:

نہیں اپیا میں نے اسے بطور مزاق ہی لیا ہے پر مزاق میں کوئی غلط بات یا غلط اطلاع تو آپ کو فراہم کرنے سے رہا اس لئے کھری بات بتا دی۔ :)

باقی محفل سے باہر جہاں کہیں بھی خواتین سے سابقہ پڑ سکتا ہے اس کے قوی ذرائع میرے خیال سے دو ہیں جن میں سے ہم جماعت بچیوں کا ذکر کر ہی چکا ہوں اور باقی بچتی ہیں قریبی رشتے دار تو انہیں ان سے رشتے کے بموجب خطاب دیتا ہوں مثلاً خالہ (چھوٹی خالہ کو ڈیڑھ امّی کہتا ہوں :) میری پرورش میں ان کا بڑا ہاتھ ہے)، ممانی، چچی، پھوپھی، نانی وغیرہ وغیرہ۔ :)
 
تیشہ

محفلین
بھئی مجھے بھلے کوئی ماسی ، خالہ ، آنٹی ، جو کچھ مرضی بول لے نو پرابلم ، ،

:grin:

01dance2.gif
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو سعود سے پوچھنا ہے ، سعود یہ بتاؤ کیا کبھی کسی نام کو دیکھ کر دل چاہا کہ اُس کو اپیا نہ کہو;) کوئی سیاسی جواب نہیں چلے گا :)

واہ واہ واہ، جو سوال میں سعود صاحب سے آج تک نہیں پوچھ سکا آپ نے کمال مہارت سے پوچھ لیا :)

مجھے ماوراء سے یہ پوچھنا ہے جب کوئی لڑکی انکو 'باجی' کہتی ہے تو یہ چڑ کیوں جاتی ہیں (یاد رہے کہ تھریڈ میں عام معافی ہے اور ناراض ہونے والے محفل سے اٹھا دیئے جاتے ہیں) :)
 
تیشہ

محفلین
میرے دونوں چھوٹے بھائی مجھے اپیا ہی کہتے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی سب چھوٹے کزنز چچا اور پھپھو کے بچے بھی اپیا ہی کہتے ہیں ۔۔ اس لئے مجھے تو بہت اچھا لگتا ہے کہ محفل پر بھی کوئی اپیا کہنے والا ہے ۔۔

باقیوں کا نہیں پتا ۔۔:tounge:

اچھا تو آئیندہ سے میں بھی تمھیں اپیا بولوں گی :confused: ،
بولوں کے نہیں سارہ اپیا ۔ ؟
 
حجاب

محفلین
دوسرا سوال مجھے سارہ سے کرنا ہے ، سارہ تم بارش سے کیوں ڈرتی ہو؟؟؟؟ کیا خیال ہے اب جب بارش ہو رہی ہو تم سے یہ نہ کہا جائے کہ دھوپ برس رہی ہے ;) پھر تو نہیں ڈرو گی ناں ؟؟؟؟؟؟؟؟
 
سعود ، میں نے جس حوالے سے بات کی وہ تم یقیناً سمجھ چکے ہو ، بات یہ نہیں کہ اپیا کہلوانا پسند ہے یا نا پسند ، کسی کو بھی احترام کے نام سے پکارو گے تم تو اُس کو اچھا ہی لگے گا ، مجھے بھی تمہارا اپیا کہنا اچھا لگا مگر بات تو یہ ہوئی ہی نہیں کہ اچھا یا برا :rolleyes:
بات صرف اتنی پوچھی ہے میں نے کہ کوئی نام تو ایسا بھی ہوگا نہ جس کو تم اپیا نہ کہنا چاہو ، تمہارا مسقبل خطرے میں لگتا ہے ;) ساری اپیاہونگی کوئی بیٹا کوئی بیٹیا رانی ;)

اپیا میں جن کو جیسے پکارتا ہوں سب کی وضاحت کر چکا ہوں۔ محفل میں بھی اور اس کے باہر بھی۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرا مستقبل خطرے میں ہے۔ کیوں کہ آپ میں سے کسی کے تیور ایسے نہیں لگے کہ اب کی بار سعود اپیا بولے تو اس کی خبر لیتے ہیں یا جوتیوں سے بتاتے ہیں کہ اپیا کیا ہوتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ :) (مزاق)

اس کے علاوہ کوئی ایسا سوال جو آپ پوچھنا چاہ رہی ہوں اور میرے سمجھ میں نہ آ رہا ہو یا میں سمجھنا نہ چاہ رہا ہوں تو آپ ایک کام کر سکتی ہیں کہ جس قدر واضح الفاظ میں اپنا مدعا بیان کر سکیں کر دیں انشاء اللہ سوال واضح ہوگا تو جواب بھی اسی کے مثل ہوگا۔ :)
 
Top