تیسری سالگرہ اردو محفل کے تین سال: جشن کی تیاریاں

ماوراء

محفلین
السلام علیکم اہلِ محفل

جون کا مہینہ کچھ گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے۔ اور 30 جون کو ہم سب محفل کی تیسری سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ محفل کی روایت کے مطابق اس سال بھی ہم ایک مہینہ پہلے جشن کی تیاریاں شروع کریں گے۔ اور اس عرصے میں ہم سب مل کر سوچیں گے کہ اس سالگرہ میں کیا کیا جائے اور اسے کیسے منایا جائے؟ آپ سب اپنی اپنی تجاویز و آراء اور خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

فی الحال میں کچھ نئے ممبران کے لیے بتاتی چلوں کہ پچھلی دونوں سالگرہ پر ہمارے اراکین نے کافی جوش و خروش سے محفل کی سالگرہ منائی ہے، بلکہ باقاعدہ جشن کا نام دیا جاتا رہا ہے۔ جشن میں ایک طرف کھانے پینے کے شوقین ارکان دنیا جہاں کے کھانے پینے کی ڈشز لاتے ہیں۔ تو دوسری طرف کچھ ارکان اس جشن کی لائیو کوریج رپورٹس پیش کرتے نظر آئے ہیں۔ اور کچھ نے اس دن اراکین پر اشعار بھی کہے ہیں تو کچھ نے “پہچانیں“ کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ سب اس لیے ہوتا رہا ہے کہ اس خاص دن میں کچھ نیا اور منفرد ہو۔ اسی طرح اگر آپ اس دن کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو سالگرہ کے دن سب کو سرپرائز بھی دے سکتے ہیں، یا پھر سب کے ساتھ مل کر کوئی پلان بھی بنا سکتے ہیں۔

یہ تو تھیں کچھ تفریح کی باتیں۔۔۔۔

پچھلے سال محب اور میں نے ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اور یہی سوچا تھا کہ ہر سال محفل کی سالگرہ پر کچھ نئے ایورڈز کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ اس بار فہیم نے ایوارڈز لسٹ بنانے میں مدد کی ہے۔ جسے میں جلد ہی پوسٹ کروں گی۔ اور اس پر سب اراکین سنجیدگی سے بات چیت کریں گے۔
دوسرا محفل پر جن پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ ان کو اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ خاص طور پر لائبریری پراجیکٹ پر میں تفصیلی پوسٹ کرنا چاہ رہی ہوں، اگر شگفتہ اس کام میں مدد کریں۔ابھی ذہن میں یہی تھا۔ اس پر مزید بات ہوتی رہے گی۔

 
زبردست ماورا

اس دفعہ میرا خیال ہے محفل پر ایک نظر کے نام سے بھی ایک دھاگہ شروع کر لیں گے جس میں محفل پر اپنی اپنی رائے تفصیل سے لکھیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
ارے واہ۔۔آپ کا ذکر کیا اور آپ آ گئے۔۔!
بالکل یہ بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ ابھی اس پر کچھ بات کرتے ہیں، پھر سالگرہ کے نزدیک شروع کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ارے واہ۔۔:)
بہت شکریہ ماوراء، جزاک اللہ خیر۔ میں بھی اس کام میں مدد کے لیے حاضر ہوں۔
میرے خیال میں اس مرتبہ ایوارڈز کے لیے بہتر امیج تیار کیے جانے چاہییں۔ اس سلسلے میں ابوشامل اگر تعاون کریں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔ گزشتہ سال اعزازات کے لیے انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیے گئے میڈل گرافک استعمال کیے گئے تھے۔ میری تجویز ہے کہ اس مرتبہ کچھ ٹیمپلیٹ گرافک کا استعمال کیا جائے جن پر سال 2008 لکھا ہوا ہو اور متعلقہ اعزاز کے متعلق ٹیکسٹ لکھا ہوا ہو۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ایسے کوئی ٹیمپلٹ گرافک تلاش کروں۔ میری ایک اور تجویز یہ ہے کہ اس مرتبہ افراد کے ساتھ ساتھ مضامین کو بھی اعزازات سے نوازا جائے، یعنی سال کا بہترین مضمون یا بہترین غزل وغیرہ۔
باقی تجاویز جیسے جیسے میرے ذہن میں آتی جائیں گی، انہیں میں یہاں پیش کرتا رہوں گا۔
 

arifkarim

معطل
ماوراء: اف، اتنی گرمی میں محفل کی سالگرہ منانے کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔ :) یہاں ناروے جیسے برفانی ملک میں بھی ایسیوں کی نوبت آگئی ہے۔ پنکھا چلاؤ تو لگتا ہے تندور میں منہ کر دیا ہے۔ حبس کی وجہ سے صبح سے سر درد لیکر بیٹھا تھا۔ آپ نے سالگرہ کی خبر سنا کر سب کچھ ٹھنڈا ٹھار کر دیا! :grin:
 

ماوراء

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔ آپ کی مدد تو ہر قدم پر چاہیے ہو گی۔ اگر آپ کو ایسے ٹیمپلٹ گرافکس مل جائیں جن پر ایوارڈ ٹیکسٹ لکھا ہو تو یہ تو بہت زبردست ہو گا۔ بہترین مضمون یا غزل کے ایوارڈ کی تجویز بھی بہت اچھی ہے۔ میں انشاءاللہ جلد اس پر نیا دھاگہ کھولتی ہوں۔ اور یہ بھی اس میں شامل کرتی ہوں۔


فیصل بھائی۔ شکریہ۔ پچھلی بار ہم نے سوچا تھا کہ آپ کو "بھگوڑا رکن" کا ایوارڈ دیا جائے۔ لیکن شکر ہے، اس بار آپ یہیں ہیں۔:D


عارف، لگتا ہے میں نے ٹھیک وقت پر تھریڈ کھولا ہے۔ آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہو تو ضرور بتائیے۔
اور میرا خیال ہے، اوسلو اور درامن کا موسم ایک جیسا ہی ہے۔ لیکن مجھے تو نہیں لگ رہا کہ اتنی گرمی ہے۔ میں نے تو ابھی پنکھا بھی نہیں چلایا۔:rolleyes:
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ ماوراء

میں تو پڑھ کر ہی اتنی excited ہو گئ ہوں اس دن جانے کیا حال ہوگا :grin:

ابھی تو آپ کے فراہم کردہ ربط دیکھیں گے تاکہ کچھ اندازہ ہو پھر اسکے بعد کوئی نئے آئیڈیاز دے سکونگی :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
تعبیر، اور میں آپ کی ایکسائٹمنٹ دیکھ کر اتنا ایکسائٹڈ ہو رہا ہوں۔ :)
آپ ضرور اپنے آئیڈیاز دیں، ہم ان پر عملدرآمد کی حتی المقدور کوشش کریں گے۔
بس دعا کریں کہ celebration کے دوران ملکی حالات ٹھیک رہیں۔ عام طور پر یہی ہوتا آیا ہے کہ محفل فورم پر کسی چیز کی خوشی منائی جانے لگتی ہے تو اس پر ایمرجینسی جیسے واقعات اپنا سایہ ڈال دیتے ہیں۔ :(
 

تعبیر

محفلین
ہاں بس اللہ خیر ہی کرے۔
میری ہی کیا ہر پاکستانی کی دعا اپنے ملک کے لیے ہے۔ اللہ سب پر رحم کرے
ایک تو مجھے موڈ کا آپشن نظر نہیں آرہا اور شکریے کا بٹن نہیں دب رہا :( مطلب کام نہیں کر رہا

اسکے علاوہ اپ ہمیں بھی کوئی رنگ دین نا ۔ مطلب جیسے موڈز گریں میں ہیں اور ایڈمنز ریڈ میں اسی طرح باقیوں کو بھی کچھ اور رنگ دیں۔ مبتدی، محسن، ماہر کے تائٹل کے مطابق
 

ماوراء

محفلین
بہت بہت شکریہ ماوراء

میں تو پڑھ کر ہی اتنی excited ہو گئ ہوں اس دن جانے کیا حال ہوگا :grin:

ابھی تو آپ کے فراہم کردہ ربط دیکھیں گے تاکہ کچھ اندازہ ہو پھر اسکے بعد کوئی نئے آئیڈیاز دے سکونگی :)
میری جیسی ہی ہیں آپ تو پھر۔;)

میں بھی اتنے دن پہلے سے ہی Excited ہو رہی تھی۔ کچھ دن پہلے تک میرے ذہن میں اتنا کچھ تھا لکھنے کو۔ لیکن ابھی خوشی سے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور سب کچھ دماغ سے نکل گیا ہے۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
جب ساری تیاریاں ہوگئیں تو مجھے بتانا تاکے میں اپنی تیاری کروں کیا پہنوں اسدن ؟ کونسی جوتی چلے گی ؟ اور پراندہ کرکے آؤں یا جوڑا :confused: ساڑہی پہن کر آؤں کہ لہنگا ۔؟

یہ تو ہوئی نا میری تیاریاں ،، ،
باقی تم سب جانو ، ۔۔۔
Dancing_Doll.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے شکریے کا موڈ اپڈیٹ کرنے کے بعد چیک کیا تو پتا چلا کہ یہ وی بلیٹن کے ورژن 3.7.1 کے ساتھ صحیح کام نہیں کرتا۔ :(
میں کچھ انتظار کر لیتا ہوں کہ شاید اس کا بگ فکس ورژن آ جائے، ورنہ میں پرانا ورژن ہی انسٹال کر لوں گا۔
مُوڈ میرے پاس تو ٹھیک چل رہے ہیں۔
 
ارے واہ۔۔:)
بہت شکریہ ماوراء، جزاک اللہ خیر۔ میں بھی اس کام میں مدد کے لیے حاضر ہوں۔
میرے خیال میں اس مرتبہ ایوارڈز کے لیے بہتر امیج تیار کیے جانے چاہییں۔ اس سلسلے میں ابوشامل اگر تعاون کریں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔ گزشتہ سال اعزازات کے لیے انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیے گئے میڈل گرافک استعمال کیے گئے تھے۔ میری تجویز ہے کہ اس مرتبہ کچھ ٹیمپلیٹ گرافک کا استعمال کیا جائے جن پر سال 2008 لکھا ہوا ہو اور متعلقہ اعزاز کے متعلق ٹیکسٹ لکھا ہوا ہو۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ایسے کوئی ٹیمپلٹ گرافک تلاش کروں۔ میری ایک اور تجویز یہ ہے کہ اس مرتبہ افراد کے ساتھ ساتھ مضامین کو بھی اعزازات سے نوازا جائے، یعنی سال کا بہترین مضمون یا بہترین غزل وغیرہ۔
باقی تجاویز جیسے جیسے میرے ذہن میں آتی جائیں گی، انہیں میں یہاں پیش کرتا رہوں گا۔


نبیل آپ مجھے بتائیں گے کہ میڈل کے امیج کا سائز کتنا ہو گا، میں کوشش کروں گا شائد کچھ نئے ڈیزائن بنا سکوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ کاشف۔ میڈل گرافکس کی کچھ مثالیں آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ ہر میڈل گرافک کے ساتھ ایک miniature گرافک کی ضرورت بھی ہوتی ہے جسے یوزر کی انفارمیشن کے ساتھ دکھایا جا سکے۔ ابھی تک ہم نے ایک ہی miniature گرافک کو تمام میڈلز کے لیے استعمال کیا ہوا ہے۔ اسے بھی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
 
السلام علیکم ،
نبیل اس کو دیکھئے گا یہ پہلا نمونہ ہے
ایوارڈ برائے بہترین لکھاری

مرکزی تصویر
award_writer.gif


یوزر پروفائل منی ایچر
award_writer_small.gif
 
Top