انٹرویو << سخنور >>

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ۔ آپ نے تو کمال کر دیا اور پچھلی پوسٹ بھی ایڈٹ کر کے مکمل کر لی پر آپ نے کسی بھی پاکستانی اداکار یا گلوکار کا ذکر نہیں کیا بھلا کیوں:confused:
جبکہ اب تو انڈیا والے کئی پاکستانی گلوکاروں کو لے رہے ہیں

باقی سوال جلد ہی اور ایک دفعہ پھر سے بہت بہت شکریہ :)
 
تعبیر

محفلین
لین جی تیار ہو جائیں نئے سوالات کے لیے :)

*پہلی ملاقات میں شخصیت کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں

*دوسروں کی پرسنالٹی میں کیا چیز پسند ہے

*دوسروں کی looks میں کیا چیز پسند ہے

* آپکا کوئی تکیہ کلام ؟

*کس طرح کے لوگ سخت ناپسند ہیں؟

*کس طرح کی کمپنی آپ بہت انجوائے کرتے ہیں؟

*دوستی آپ کی نظر میں اور کس طرح کے لوگوں کو دوست بناتے ہیں

*دوسروں کی کونسی بات آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہے ؟

*وہ محاورہ جو آپ زیادہ تر استعمال کرتے ہیں اور کونسا محاورہ/ ضرب الامثل سخت ناپسند ہے

*اگر کبھی کوئی غلطی ہو جائے تو اسکا مداوا کیسے کرتے ہیں

*غصہ کب کب آتا ہے اور اسکا اظہار کیسے کرتے ہیں ؟

*اگر آپ ناراض ہو جائیں تو آپ کو منانے کا سب سے آسان طریقہ؟

*اگر کوئی آپ سے ناراض ہو جائے تو آپ اسے کیسے مناتے ہیں؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
پسندیدہ ہونے کے لیے کوئی خاص وجہ ہوتی ہے ۔ آپ بتانا چاہین گے کہ یہ آپکی پسندیدہ کس وجہ سے ہیں۔ آپکی نظر میں ان میں کیا بات خاص ہے۔
بہت شکریہ تعبیر - منٹو اور غالب مجھے اس لئے پسند ہیں‌ کہ منٹو جیسا حقیقت نگاری اور بے لاگ افسانہ نگار اور کوئی نہیں ہے - اور بھی بہت سے افسانہ نگار اچھے ہیں مثلا" راجندی سنگھ بیدی، غلام عباس، عصمت چغتائی، کرشن چندر وغیرہ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اردو ادب کا سب سے بڑا افسانہ نگار منٹو ہی ہے -
جہاں تک غالب کا سوال ہے - میں سمجھتا ہوں کہ اردو شاعری میں غالب سے بڑا شاعر کوئی نہیں - غالب کے ایک ایک شعر کی اگر ساری جہتوں کو دیکھا جائے تو ایک ایک شعر کے لئے کئی صفحے لکھنے پڑیں گے - اگر زندگی نے موقع دیا تو شائد یہ کام بھی کروں - ہم لوگ زیادہ تر غالب کے اشعار کے وہی معنی لیتے ہیں جو بظاہر ہیں لیکن اسکے ایک ایک لفظ میں ہزار معانی پوشیدہ ہوتے ہیں - یہی وجہ ہے کہ غالب کی شاعری آفاقی بھی ہے اور الہامی بھی -

انکے کوئی ناول جو پسند ہوں یا کوئی یادگار کردار
رضیہ بٹ یا سلمی کنول کے کردار تو مجھے نہیں یاد کیونکہ انہیں زیادہ اہمیت نہیں‌دیتا لیکن ایک ناول یاد ہے سلمٰی کنول کا "لکیریں" وہ کچھ بہتر ناول تھا - البتہ میری والدہ نے ایک ناول پڑھا تھا "افشاں" جو میں نے بھی بعد میں پڑھا "اے آر خاتون" کا جس پر فاطمہ ثریا بجیا نے ڈرامہ بھی لکھا تھا - میری والدہ نے وہ ناول پڑھا تھا اور اس ناول کے ایک مرکزی کردار پر میرا نام رکھا تھا - بیعنہ جیسے مشتاق یوسفی کے ساتھ بیتی - لیکن یوسفی کو تو ولن کا بھی بوجھ اٹھانا پڑا تھا - :)

اس میں کافی کچھ مجھے سمجھ نہیں آیا :confused: رجال مطلب مرد نا :confused: اور انبوہ ؟؟؟

قحط سے مراد تو عام قحط ہی ہے لیکن قحط الرجال سے مراد آدمیوں کا قحط ہے یعنی ایسے آدمی جو انسانی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں - ایسے آدمیوں کا قحط - مرگِ انبوہ کا مطلب ہے قحط سالی کے نتیجے میں‌جو اموات واقع ہوتی ہیں وہ انبوہ یعنی گروہ کی صورت میں ہوتی ہیں‌- ایک ہی وقت میں کئی انسانوں کی ہلاکت کو مرگِ انبوہ کہا ہے -

بہت خوب پر میرا ایک سوال اگر ایسا ہے تو کافی سارے گلوکار drug addict کیوں ہو جاتے ہیں۔

اسکا جواب تو میں دے چکا ہوں -

انکی کیا وڈیوز نہیں ہیں:confused: آپ کو کیا جدید موسیقی نہیں پسند :confused:
جو ویڈیوز مجھے ملیں میں‌نے پوسٹ کردی ہیں‌- مجھے جدید موسیقی بھی پسند ہے لیکن بہت کم - جیسے کاوش بینڈ کا ایک گانا بہت پسند ہے - "تیرے پیار میں" یا فیوزون کافی اچھا کام کر رہے ہیں‌- یا سجاد علی پسند ہیں - لیکن وہ بھی اکثر چوری کرتے ہیں - اور ہاں "فاخر" بھی کافی اچھا کام کر رہا ہے -

یہ چیلو کونسا ساز ہے ؟؟؟
چیلو یا Cello ایک بہت بڑی وائلن کی شکل کا ہوتا ہے اور بعض تو قد آدم بھی ہوتے ہیں‌- Cello or Viola دونوں ہی وائلن کی بڑی قسمیں‌ہیں -
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت شکریہ۔ آپ نے تو کمال کر دیا اور پچھلی پوسٹ بھی ایڈٹ کر کے مکمل کر لی پر آپ نے کسی بھی پاکستانی اداکار یا گلوکار کا ذکر نہیں کیا بھلا کیوں:confused:
جبکہ اب تو انڈیا والے کئی پاکستانی گلوکاروں کو لے رہے ہیں

باقی سوال جلد ہی اور ایک دفعہ پھر سے بہت بہت شکریہ :)

جی یہ واقعی مجھ سے غلطی ہوگئی -
پاکستانی گلوکارئیں - میڈم نور جہاں، فریدہ خانم، اقبال بانو، شاہدہ منی، ناہید اختر، رونا لیلٰی
پاکستانی گلوکار- مہدی حسن، سلامت علی خان، چھوٹے غلام علی
پاکستانی موسیقار:‌خواجہ خورشید انور - ان کے بارے میں میں کیا کہوں کہ سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے - ان کے ہر گانے پر انکی ہی مہر ثبت ہوتی ہے انکا گانا فورا" ہی پہچانا جاتا ہے - ایسا موسیقار برصغیر میں ایک بھی پیدا نہیں ہوا - خواجہ صاحب سب سے الگ کھڑے نظر آتے ہیں‌ -

رشید عطرے، بابا جی اے چشتی، اے حمید، فیروز نظامی، ارشد محمود
 
فرخ منظور

لائبریرین
نصرت فتح علی خان کہاں گے جناب وہ تو بے تاج بادشاہ ہیں

جی جی بہت شکریہ توجہ دلانے کا لیکن نصرت کی صرف پنجابی گائکی مجھے پسند ہے یا انہوں نے جو ہندی فلموں میں میوزک دیا وہ بہت اچھا کام ہے - لیکن اگر قوالی کی طرف آئیں‌گے تو اردو یا فارسی میں جو قوالیاں گائی گئی ہیں ان میں صابری برادران سرِ فہرست نظر آتے ہیں - ان جیسی قوالی کوئی اور نہیں بنا سکتا -
 
خرم شہزاد خرم

قوالی کی تو میں بات نہیں کرتا قوالی میں صابری برادران تو کمال کے ہیں ان کے علاوہ عزیز میاں صاحب بھی بہت اچھے ہیں
نصرت صاحب نے پنجابی کے علاوہ اردو میں جو گیت اور غزلیں گائی ہیں ان کا بھی جواب نہیں ہے بہت کمال کی

شہر کے دکاندارو
میری آنکھوں کو آنکھوں کا کنارا کون دیے گا
غم ہے یا خوشی ہے
آبھی جا رت بدل جائے گی
مجھے تم یاد آتے ہو
بے حساب گائی ہیں
 
جی ہاں لیکن میں نے کہا نا کہ مجھے انکا اردو والا کوئی کام بھی نہیں‌پسند معذرت کے ساتھ - کیونکہ انکا تلفظ بہت ہی پنجابی کا عکس لئے ہوئے ہیں اگر وہ اردو بھی گائیں تو اچھی خاصی اردو فیصل آباد کی پنجابی بن جاتی ہے - لیکن ان کا پنجابی کام بہت اچھا ہے مثلا"

سن چرخے دی مٹھی مٹھی کو
سانوں اک پل چین نہ آوے
نی سئیو اسی نیناں‌دے آکھے لگے

اور کئی بلھے شاہ کی کافیاں بہت اچھی گائی ہیں‌-
 
فرخ منظور

لائبریرین
خرم مجھے ایک واقعہ یاد آگیا تمہارے تلفظ سے کہ صابری برادران میں جو بڑے صابری صاحب ہیں (انکا نام اس وقت ذہن سے نکل گیا) ان کی دو بیٹیاں ہمارے پرانے محلے میں بیاہی ہوئی ہیں‌- کسی شادی کی تقریب میں میری بیگم سے ان کی ملاقات ہو گئی تو ان میں سے ایک نے پوچھا کہ آپ کی بیٹی کا کیا نام ہے - تو میری بیگم نے بتایا "غانیہ" تو پوچھنے لگی کہ کونسی زبان کا لفظ ہے تو میری بیگم نے کہا عربی زبان کا - اب میری بیگم نے تو عربی لفظ پنجابی لہجے میں کہا یعنی "ار بی" لیکن صابری صاحب کی بیٹی کو سمجھ نہیں آیا پھر خود ہی کہنے لگی کہ اچھا عَ رَ بِی زبان کا - :)
 
تعبیر

محفلین
پسندیدہ ہونے کے لیے کوئی خاص وجہ ہوتی ہے ۔ آپ بتانا چاہین گے کہ یہ آپکی پسندیدہ کس وجہ سے ہیں۔ آپکی نظر میں ان میں کیا بات خاص ہے۔
بہت شکریہ تعبیر - منٹو اور غالب مجھے اس لئے پسند ہیں‌ کہ منٹو جیسا حقیقت نگاری اور بے لاگ افسانہ نگار اور کوئی نہیں ہے - اور بھی بہت سے افسانہ نگار اچھے ہیں مثلا" راجندی سنگھ بیدی، غلام عباس، عصمت چغتائی، کرشن چندر وغیرہ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اردو ادب کا سب سے بڑا افسانہ نگار منٹو ہی ہے -
جہاں تک غالب کا سوال ہے - میں سمجھتا ہوں کہ اردو شاعری میں غالب سے بڑا شاعر کوئی نہیں - غالب کے ایک ایک شعر کی اگر ساری جہتوں کو دیکھا جائے تو ایک ایک شعر کے لئے کئی صفحے لکھنے پڑیں گے - اگر زندگی نے موقع دیا تو شائد یہ کام بھی کروں - ہم لوگ زیادہ تر غالب کے اشعار کے وہی معنی لیتے ہیں جو بظاہر ہیں لیکن اسکے ایک ایک لفظ میں ہزار معانی پوشیدہ ہوتے ہیں - یہی وجہ ہے کہ غالب کی شاعری آفاقی بھی ہے اور الہامی بھی -

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ :)
فرض کریں اگر آپ غالب ہوتے تو کیا مومن کو ایک شعر کے بدلے پورا دیوان دے دیتے :confused: اپکا اس شعر کے بارے میں کیا خیال ہے

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا (یہ والا)

انکے کوئی ناول جو پسند ہوں یا کوئی یادگار کردار
رضیہ بٹ یا سلمی کنول کے کردار تو مجھے نہیں یاد کیونکہ انہیں زیادہ اہمیت نہیں‌دیتا لیکن ایک ناول یاد ہے سلمٰی کنول کا "لکیریں" وہ کچھ بہتر ناول تھا - البتہ میری والدہ نے ایک ناول پڑھا تھا "افشاں" جو میں نے بھی بعد میں پڑھا "اے آر خاتون" کا جس پر فاطمہ ثریا بجیا نے ڈرامہ بھی لکھا تھا - میری والدہ نے وہ ناول پڑھا تھا اور اس ناول کے ایک مرکزی کردار پر میرا نام رکھا تھا - بیعنہ جیسے مشتاق یوسفی کے ساتھ بیتی - لیکن یوسفی کو تو ولن کا بھی بوجھ اٹھانا پڑا تھا - :)

مجھے بھی افشان دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ پر کیسے دیکھا جائے :( دیکے بغیر یا پڑھے بغیر میں اپ کی بات نہیں سمجھ سکتی :(

[
COLOR="red"]اس میں کافی کچھ مجھے سمجھ نہیں آیا :confused: رجال مطلب مرد نا :confused: اور انبوہ ؟؟؟[/COLOR]

قحط سے مراد تو عام قحط ہی ہے لیکن قحط الرجال سے مراد آدمیوں کا قحط ہے یعنی ایسے آدمی جو انسانی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں - ایسے آدمیوں کا قحط - مرگِ انبوہ کا مطلب ہے قحط سالی کے نتیجے میں‌جو اموات واقع ہوتی ہیں وہ انبوہ یعنی گروہ کی صورت میں ہوتی ہیں‌- ایک ہی وقت میں کئی انسانوں کی ہلاکت کو مرگِ انبوہ کہا ہے -

شکریہ اتنے اچھے طریقے سے سمجھانے کا :)

بہت خوب پر میرا ایک سوال اگر ایسا ہے تو کافی سارے گلوکار drug addict کیوں ہو جاتے ہیں۔

اسکا جواب تو میں دے چکا ہوں -

جی بالکل اور میں نے پڑھ لیا

انکی کیا وڈیوز نہیں ہیں:confused: آپ کو کیا جدید موسیقی نہیں پسند :confused:
جو ویڈیوز مجھے ملیں میں‌نے پوسٹ کردی ہیں‌- مجھے جدید موسیقی بھی پسند ہے لیکن بہت کم - جیسے کاوش بینڈ کا ایک گانا بہت پسند ہے - "تیرے پیار میں" یا فیوزون کافی اچھا کام کر رہے ہیں‌- یا سجاد علی پسند ہیں - لیکن وہ بھی اکثر چوری کرتے ہیں - اور ہاں "فاخر" بھی کافی اچھا کام کر رہا ہے -

آپکا راحت فتح علی کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟ بینڈ میں صرف کاوش ہی پسند ہے اور کوئی بینڈ نہیں :confused:
احمد رشدی کا ذکر نہیں کیا آپ نے ۔

یہ چیلو کونسا ساز ہے ؟؟؟
چیلو یا Cello ایک بہت بڑی وائلن کی شکل کا ہوتا ہے اور بعض تو قد آدم بھی ہوتے ہیں‌- Cello or Viola دونوں ہی وائلن کی بڑی قسمیں‌ہیں -

ارے ہاں۔ اب انگلش میں لکھنے کے بعد یاد آیا کہ آپ نے موسیقی میں اس بارے میں پوسٹ کیا تھا اور وہاں بھی میں نے یہی پوچھا تھا کہ Cello کیا ہے؟؟؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرض کریں اگر آپ غالب ہوتے تو کیا مومن کو ایک شعر کے بدلے پورا دیوان دے دیتے :confused: اپکا اس شعر کے بارے میں کیا خیال ہے

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا (یہ والا)

کبھی نہ دیتا - معلوم نہیں غالب نہ یہ کیوں کہا - شائد مروتا" کہہ دیا ہوگا ورنہ "خاک کو آسماں سے کیا نسبت"

مجھے بھی افشان دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ پر کیسے دیکھا جائے :( دیکے بغیر یا پڑھے بغیر میں اپ کی بات نہیں سمجھ سکتی :(

اب میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں شائد ویڈیو کہیں مل سکے میں پتہ کروں گا - اگر مل گیا تو آپ کو ضرور مطلع کروں گا -

آپکا راحت فتح علی کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟ بینڈ میں صرف کاوش ہی پسند ہے اور کوئی بینڈ نہیں :confused:
احمد رشدی کا ذکر نہیں کیا آپ نے ۔

راحت نے کچھ بہتر گانے گائے ہیں - خاص طور پر انڈین فلم کے لئے - احمد رشدی اچھے ہیں لیکن مجھے بہت زیادہ نہیں پسند -
 
فرخ منظور

لائبریرین
*پہلی ملاقات میں شخصیت کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں
پہلی ملاقات میں تو بہت مشکل ہوتا ہے کسی کی شخصیت کا جائزہ لینا لیکن اگر کچھ تفصیلی ملاقات ہو تو اسکی دلچسپیوں کا جائزہ لیتا ہوں یا اسکی ذہانت کا -

*دوسروں کی پرسنالٹی میں کیا چیز پسند ہے
ذہانت، بذلہ سنجی اور بولڈ ہونا -

*دوسروں کی looks میں کیا چیز پسند ہے
ظاہری شخصیت کو تو میں بالکل اہمیت نہیں‌دیتا اس لئے looks میرے نزدیک کوئی معنی نہیں‌رکھتی - لیکن صنفِ مخالف پر یہ اصول لاگو نہیں‌ ہوتا - ان کی ظاہری شخصیت ضرور معانی رکھتی ہے - جیسے غالب نہ کہا -
مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے
تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے

* آپکا کوئی تکیہ کلام ؟
"بالکل"

*کس طرح کے لوگ سخت ناپسند ہیں؟
بے وقوف

*کس طرح کی کمپنی آپ بہت انجوائے کرتے ہیں؟
بذلہ سنج دوستوں کی

*دوستی آپ کی نظر میں اور کس طرح کے لوگوں کو دوست بناتے ہیں
دوستی کی میری نظر میں‌تو بہت اہمیت ہے لیکن یہ جنس کچھ نایاب ہوتی جا رہی ہے - ہر طرح کے لوگ دوست بنا سکتا ہوں‌لیکن کم عقل اور بد تہذیب نہیں -

*دوسروں کی کونسی بات آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہے ؟
دوسروں کی ہر وقت برائی کرنا -

*وہ محاورہ جو آپ زیادہ تر استعمال کرتے ہیں اور کونسا محاورہ/ ضرب الامثل سخت ناپسند ہے
ًًمحاوہ تو کوئی خاص استعمال نہیں کرتا - یعنی کوئی ایک نہیں - موقع محل کی مناسبت سے جو بھی ذہن میں‌آئے - مجھے سخت نا پسند ہے یہ محاورہ یا ضرب المثل - "ادھار محبت کی قینچی ہے" -

*اگر کبھی کوئی غلطی ہو جائے تو اسکا مداوا کیسے کرتے ہیں

یہ بھی موقع محل پر منحصر ہے لیکن اگر کوئی دوست ناراض ہوجائے تو اسے مناتا ضرور ہوں چاہے معافی بھی مانگنی پڑ جائے -

*غصہ کب کب آتا ہے اور اسکا اظہار کیسے کرتے ہیں ؟
ہمیشہ غصہ نامعقول باتوں پر ہی آتا ہے اور اسکا اظہار چیخ چیخ کر یا کسی کو ڈانٹ کر کرتا ہوں‌ یعنی جس پر غصہ آئے -

*اگر آپ ناراض ہو جائیں تو آپ کو منانے کا سب سے آسان طریقہ؟
اول تو میں ناراض‌ ہوتا نہیں اور اگر ناراض‌ ہو جاؤں تو منانے کا سب سے آسان طریقہ کے مجھے بلا لیا جائے -
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہے جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آبھی نہ سکوں

*اگر کوئی آپ سے ناراض ہو جائے تو آپ اسے کیسے مناتے ہیں؟

جس طریقے سے بھی وہ من سکے - :)
 
تعبیر

محفلین
سب سے پہلے تو بہت بہت معذرت کہ میری وجہ سے یہ سلسلہ رک گیا ہے :( پتہ نہیں کیوں یہاں آنے کا ٹائم ہی نہیں ملتا
چلیں پھر سے سلسلہ جوڑتے ہیں :)

کبھی نہ دیتا - معلوم نہیں غالب نہ یہ کیوں کہا - شائد مروتا" کہہ دیا ہوگا ورنہ "خاک کو آسماں سے کیا نسبت"

آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ کو وہ شعر کیسا لگتا ہے :confused:

اب میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں شائد ویڈیو کہیں مل سکے میں پتہ کروں گا - اگر مل گیا تو آپ کو ضرور مطلع کروں گا -

جی شکریہ ۔ بوچھی نے اسکا ذکر کیا تھا ایک تھریڈ میں۔ میں اسی سے پوچھتی ہوں ورنہ یو ٹیوب پر تلاش کرتے ہیں

راحت نے کچھ بہتر گانے گائے ہیں - خاص طور پر انڈین فلم کے لئے - احمد رشدی اچھے ہیں لیکن مجھے بہت زیادہ نہیں پسند

جی بالکل راحت سچ میں انڈیا کے لیے بہت اچھا گا رہا ہے۔ پہلے مجھے بھی اچھا نہیں لگتا تھا پر مین نے اسے نادیہ خان شو میں دیکھا بہت ویل مینرڈ لگا
 
تعبیر

محفلین
پہلی ملاقات میں تو بہت مشکل ہوتا ہے کسی کی شخصیت کا جائزہ لینا لیکن اگر کچھ تفصیلی ملاقات ہو تو اسکی دلچسپیوں کا جائزہ لیتا ہوں یا اسکی ذہانت کا -

آپ ذہانت کا بہت ذکر کرتے ہیں تو آج اسی کے بارے مین بتائیں کہ ذہانت کیا ہے اپکی نظر میں

ذہانت، بذلہ سنجی اور بولڈ ہونا
-

پھر وہی ذہانت :grin:

ظاہری شخصیت کو تو میں بالکل اہمیت نہیں‌دیتا اس لئے looks میرے نزدیک کوئی معنی نہیں‌رکھتی - لیکن صنفِ مخالف پر یہ اصول لاگو نہیں‌ ہوتا - ان کی ظاہری شخصیت ضرور معانی رکھتی ہے - جیسے غالب نہ کہا -
مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے
تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے
پھر بھی جواب ادھورا ہے کہ آپ ے بتایا ہی نہیں کہ صنفِ مخالف کی شخصیت میں کیا چیز آپ کے لیے معنی رکھتی ہے ۔ ان میں کیا خصوصیات آپ کو پسند ہیں

لیکن یہاں تو آپ نے کبھی نہیں بولا :eek:

ویسے میں بھی ہوں :grin:

ب

کیا آپ خود بذلہ سنج ہیں :confused:

دوستی کی میری نظر میں‌تو بہت اہمیت ہے لیکن یہ جنس کچھ نایاب ہوتی جا رہی ہے - ہر طرح کے لوگ دوست بنا سکتا ہوں‌لیکن کم عقل اور بد تہذیب نہیں -

جی بالکل ۔ کم عقلی تو اپنے ہاتھ میں نہیں ہے نا

دوسروں کی ہر وقت برائی کرنا
-

جن کی یہ عادت ہو گی انہیں یہ عادت سب سے بہترین لگی ہو گی :grin:

- مجھے سخت نا پسند ہے یہ محاورہ یا ضرب المثل - "ادھار محبت کی قینچی ہے" -

ہاہاہا وہ کیوں بھلا

ہمیشہ غصہ نامعقول باتوں پر ہی آتا ہے اور اسکا اظہار چیخ چیخ کر یا کسی کو ڈانٹ کر کرتا ہوں‌ یعنی جس پر غصہ آئے -

مجھ پر تو نہیں آتا نا :rolleyes: اگر آئے تو آپ چیخ سکتے ہیں :)

اول تو میں ناراض‌ ہوتا نہیں اور اگر ناراض‌ ہو جاؤں تو منانے کا سب سے آسان طریقہ کے مجھے بلا لیا جائے -
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہے جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آبھی نہ سکوں

اتنا آسان طریقہ :)

نئے سوال جلد ہی ابھی کے لیے بس اتنا ہی

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ اور معذرت :)
 
تعبیر

محفلین
غلطی سے بٹن دب گیا ابھی لکھنا اور اسے صحیح کرنا ہے :) اب صحیح کر دیا

لیں جی میں حاضر ہوں ایک rapid round کے ساتھ اور آپکو پتہ تو ہو گا کہ اس میں کیا کرتے ہیں

*ان میں سے آپکو کونسی عادت سب سے زیادہ بری لگتی ہے
بے وقوفی
پھوہڑ پن
جھوٹ

*اپکی نظر میں کون سب سے بہتریں شاعر ہیں
غالب، علامہ اقبال، فیض احمد فیض اور ن، م راشد

*کوئی ایک فلم دوبارہ دیکھنی ہو تو آپ کونسی والی دیکھنا پسند کرینگے
موسم
اجازت
سلسلہ
پریچے
انگور

*سب سے زیادہ سریلی کون ہیں
لتا، ، آشا، فریدہ خانم، شریہ گھوشل

*بہترین اداکارہ
مدھوبالا، مینا کماری، نرگس

*سب سے خوبصورت کون
تبو، ایشوریا رائے، مدھوبالا، مینا کماری، نرگس

*آپکا بہ زیادہ پسندیدہ اور چہیتا
وارث یا فاتح

*سب سے زیادہ پسندیدہ یا اولین ترجیح
پھول، بچے، کتاب۔میوزک

*سردی یا گرمی

*زیادہ خبیث کون
بش یا مشرف

*میٹھا، نمکین،چٹ پٹا یا پکوان (کوئ سا ایک)

*اپنی پسند کے مطابق ترتیب دیں
بوچھی،سارہ،تعبیر،نبیل،زیک،قیصرانی،شمشاد،الف عین جی ، محسن

*آپکی فطرت میں کونسا مادہ زیادہ ہے
تجسس،بےصبری،کھوج،بےچینی

*پہلی چوائس
موسیقی،شاعری،فلم، ادب

*اداکاری اور مکاری میں کیا فرق ہے یا کیسے فرق کیا جا سکتا ہے
 
غزل قاضی

محفلین
بہت خوب تعارف اور خوب سوال و جواب ۔ بہت شکریہ تعبیر سس کہ آپ کی وجہ سے فرخ صاحب کے بارے میں خوبصورت معلومات پڑھنے کو ملیں اور ان کی شخصیت کے بارے میں اسقدر جاننے کا موقع ملا ۔ سلامت رہیں آپ بھی اور فرخ صاحب آپ بھی ۔ بہت ساری دعائیں اور نیک تمنائیں !!
 
Top