انٹرویو محسن حجازی

اول الذکر کھاتے ہوئے خود رونا پڑتا ہے موخر الذکر کھاتے ہوئے احباب روتے ہیں۔ :grin:
ہاہاہاہا۔۔۔۔ کس زمانے کی بات کررہے ہیں؟ اب اول الذکر اور موخر الذکر دونوں کھاتے ہوئے زیر لب مسکراہٹ ہی ہوتی ہے۔ بس اتنا کہہ دینا کافی ہوتا ہے کہ ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے (بقول پیر صاحب لندن والے )
 
اللہ اکبر کیا نظر پائی ہے خاتون آپ نےکہ ہماری کجی اور کج روی دونوں بھانپ لیں آپ نےہماری تصویر سے۔ :grin: اصل میں تصویر پرانی ہے اس لیے ٹیڑھی ہو گئی۔ یا پھر یوں سمجھ لیجئے کہ چچا چھکن نے یہاں محفل پر لگائی ہے سو ٹیٹرھی ہے۔
قبلہ مغل صاحب مدظلہ العالی بخدا ہم خارجیت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے آپ ہمیں بتانے کی بجائے اسے سیاست و بازیگری کا نام دے رہےہیں واللہ ظلم ہے۔ ویسے انٹرویو کیا ہے بس 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی قسط معلوم ہوتی ہے۔:grin:
ایک سوال آپ کی تصویر کی بابت بھی ہو جائے۔
خاتون یہ فرمائیے گا کہ آپ اپنی تصویر میں کیا ڈھونڈ رہی ہیں؟ اور وہ ملا کہ نہیں؟

اورتازہ کلام کب عنایت فرما رہی ہیں؟

خدا کیلئے پورے میسج میں نام کم از کم ایک بار لو لیا کرو تاکہ یہ تو پتہ چلے کہ کس سے مخاطب ہیں اور توپ کا رخ کس خندق کی طرف ہے۔۔۔

ہم یہی سوچتے رہتے ہیں‌کہ "شکوہ کہاں جا سویا شکایت کو ہوا کیا"
 
بڑا سادہ سا جواب ہے شمشاد بھائ ولیمے کے چاول بندہ اپنی خوشی سے پکواتا ہے۔۔۔ جب اسکو خود کھاتا ہے تو اس طرف چل پڑتا ہے جس کو انگریزی میں کہتے ہیں "جرنی ٹو ورڈز لہد بٹ سلولی سلولی"۔۔۔ اور چہلم کا چاول بندے پکواتے ہیں بطور شکرانہ۔۔۔۔ یہ سوچ کر کہ اب "کوئی تازہ غزل وارد نہ ہوگی"
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔۔ کس زمانے کی بات کررہے ہیں؟ اب اول الذکر اور موخر الذکر دونوں کھاتے ہوئے زیر لب مسکراہٹ ہی ہوتی ہے۔ بس اتنا کہہ دینا کافی ہوتا ہے کہ ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے (بقول پیر صاحب لندن والے )

اس کا مطلب تم میرے چہلم کے چاول کھاتے ہوئے مسکرانے کا اردہ رکھتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)جا میں‌نے تمہیں اپنے چہلم پے بلانا ای کوئی نیئں:grin:
 
محسن حجازی

محفلین
قبلہ یونس رضا صاحب مدظلہ العالی
ہمارے انٹرویو پرہم نے کچھ ایسا غیبی انتظام کر رکھا ہے کہ ایک وقت میں ایک سے زائد خواتین جمع نہیں ہو پاتیں کیوں کہ گر جمع ہو جائیں تو باہم دست و گریباں ہونے کی صورت میں نقص امن کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس میں سہولت کا پہلو کچھ یوں بھی ہے کہ کوئی بھی اپنے ٹخنوں میں مخفی ذہانت بروئے کار لاتے ہوئے باآسانی تعین کر سکتا ہے کہ توپ کا رخ کس خاتون کی طرف ہے۔:grin:
 
مغزل

محفلین
بھیا جی ۔۔ناک پر دھری عینک کو صاف کیجئے۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔ سوالوں کے جوابات دیجئے۔۔
 
تعبیر

محفلین
اف :grin: :grin: :grin:

جیا اور مغل صاحب آپکی گفتگو نے تو اس انٹرویو کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے

محسن اپ نے سخنور سے سوال پوچھا تھا کہ شاعری کے لیے اسموکنگ ضروری ہے تو شاعری تو اپ بھی کرتے ہین تو آپ بھی یہ شوق رکھتے ہیں؟؟؟ اگر نہیں تو پھر دوسرا کونسا سہارا ہے :confused:

ایک تو آپ نے انٹرویو مین تسلسل نہیں ہنے دیا اس لیے مجھے بھول گیا ہے کہ کون کون سے سوال پوچھے جا چکے ہیں اور اب بار بار پوچھ رہی ہوں کہ نئے سوال پوچھوں تو جواب ہی نہیں دے رہے۔۔۔
میرا قصور بتایا جائے :confused: :(
 
قبلہ یونس رضا صاحب مدظلہ العالی
ہمارے انٹرویو پرہم نے کچھ ایسا غیبی انتظام کر رکھا ہے کہ ایک وقت میں ایک سے زائد خواتین جمع نہیں ہو پاتیں کیوں کہ گر جمع ہو جائیں تو باہم دست و گریباں ہونے کی صورت میں نقص امن کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس میں سہولت کا پہلو کچھ یوں بھی ہے کہ کوئی بھی اپنے ٹخنوں میں مخفی ذہانت بروئے کار لاتے ہوئے باآسانی تعین کر سکتا ہے کہ توپ کا رخ کس خاتون کی طرف ہے۔:grin:

ویسے صاحب ہمیں ایسے ہی خوبصورت اور ظریفانہ جواب کی توقع تھی اور ہم تو بار بار صرف آپکا جواب سننے کے لئے محفل پار آجایا کرتے تھے۔۔۔ تھرائس آ ڈے ایوری ڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے بات نکلی تو پہنچی اس شعر تک

"رکھتے ہیں لب تو لیجئے کچھ لب سے کار لب
نغمہ اگر نہیں ہے تو فریاد بھی نہیں
 
اف :grin: :grin: :grin:

ایک تو آپ نے انٹرویو مین تسلسل نہیں ہنے دیا اس لیے مجھے بھول گیا ہے کہ کون کون سے سوال پوچھے جا چکے ہیں اور اب بار بار پوچھ رہی ہوں کہ نئے سوال پوچھوں تو جواب ہی نہیں دے رہے۔۔۔
میرا قصور بتایا جائے :confused: :(

تعبیر سوالوں کا سلسلہ ذرا دراز کیجئے اور انٹرویو کو پٹڑی پر رکھیئے۔۔۔ کیونکہ یہ کارنامہ آپ نے انجام دینا ہے۔۔۔ بڑی مشکل سے حضرت ہاتھ آئے ہیں ہم بھی بڑے حملے کئے ہیں اس ظالم مہمان نے۔۔۔۔ :):):)
 
Top