اردو محفل (میری نظر میں)

امن ایمان

محفلین
ارے نہیں نہیں ابو شامل صاحب۔۔۔۔اس سے امن عامہ خراب ہونے کا احتمال ہے۔۔اگر کوئی بارہ سنگھا، ببر شیر، زرافہ بنانے پر ناراض ہوگیا تو میں کیسے اتنے سارے لوگوں کو مناؤں گی۔ :s اگر آپ ہمت کرسکتے ہیں تو آپ لکھیں۔ اردو محفل نہیں بلکہ اردو چڑیا گھر پر۔۔۔ جہاں ہر وقت چنگھاڑ، کائیں کائیں، میں میں ہوتی رہتی ہے۔۔جہاں اگر کسی سیکشن کا پنجرہ خالی ہوجائے تو بہت کم نیا پنچھی وہاں آتا ہے۔:m
 

ابوشامل

محفلین
ہمتِ مرداں تو عرصہ ہوا رخصت ہو گئی زمانے سے ! اب وہ تاب نہیں کہ ہم (یعنی مرد) اتنے ثقیل (بھاری) موضوعات پر ہاتھ ڈال سکیں جو اٹھائے نہ اٹھیں۔ اس لیے میں تو کُلْی طور پر دستبردار ہوتا ہوں۔
فی الوقت تو حقوق نسواں اور نسواں کا زور اور بول بالا ہے اس لیے یہ چیلنج خواتین و لڑکیوں کو دیتے ہیں کہ ان میں کوئی ہے جو اس موضوع پر لکھ سکے؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم



کیا کوئی چھوٹا نام سکون نہیں دیتا جو اتنا بڑا رکھ لیا ویسے کالم اچھے لکھ سکتے ہیں لیکن اگر نام چھوٹا کر لیں تو سب جلدی پڑھ سکیں گے۔ آپ خود انداز لگائیں اب خرم شہزاد خرم کوئی چھوٹا نام ہے۔۔۔؟


ہا ہاہا ارے بھائی کیا کرے پہلے فوٹو ٹیک تھا تو اس وقت کچھ دوستوں نے مطلب پوچھنا شروع کر دیے پھر ایم اے راجا صاحب کے کہنے پر اپنا نام بدل دیا اب یہ بھی بڑا ہو گیا ہے آپ ایک کام کیا کرے آپ مجھے خ ش خرم کہہ لیا کرے:grin: ہا ہا ہا

بہت مزہ آیا یہ تحریر پڑھ کر ویسے میں لمبی تحریر دیکھ کر بھاگ جاتا ہوں آپ نے شروع سے ہی ایسا لکھا ہے کے قاری کا دل نہیں چاہتا کہ وہ کہہ بھاگ سکے شکریہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اچھا لکھا ہے بلال۔

بہت خوب بلال بہت اچھا لکھا ہے۔

زبردست بلال۔ بہت زبردست لکھا ہے۔ آصف کو بھول گئے؟

یہ بلال بھائی کے ساتھ نا انصافی ہے اتنا اچھا لکھا ہے بلال بھائی نے اور آپ نے بس اتنا سا :grin:
 

تعبیر

محفلین
چلیں جی مین حاضر ہوں۔ ممبرز کے بارے میں اپنی رائے دینے پر
امید ہے کہ کوئی ناراض نہیں ہو گا :)




نبیل
انہیں بچپن سے اچھے کمنٹس ملتے تھے سو اب بھی انہیں اب اچھے کمنٹس کی عادت پڑ چکی ہے ۔ اسلیے کسی کو کچھ نہیں کہتے بس اپنے سامنےہر وقت مصروفیت کا بورڈ لگا لیتے ہین تاکہ کوئی انہیں تنگ نہ کرے۔
ان سے بات کرنے کا ایک اور خطرناک طریقہ ہے ۔ یہاں کوئی گربڑ کریں۔ یہ ڈانٹنے کو حاضر ہو جائیں گے

زیک
زیک کو بچپن میں کہانیاں سننے کا بہت شوق تھا۔ایک کہانی بہت شوق سے سنا کرتے تھے جس میں ایک بچی کو اسکی اچھائیوں کی وجہ سے پری اسے یہ انعام دیتی ہے کہ وہ جب بھی بولے گی اور جتنا بولے گی اسکے منہ سےاتنے ہی ہیرے جواہرات جھڑیں۔ بس جناب تب سے زیک خود کو بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں اور یہ تاثر ڈالنے کے لیے اپنے نام کےساتھ جادوگر کا استعمال کرتے ہیں ۔ کیونکہ لڑکی کے لیے پری تو لڑکے کے لیے جادوگر ہی ہوگا نا ۔ اسی لیے یہ الفاظ کم بولتے ہین تاکہ انکے منہ سے زیادہ ہیرے جواہرات نہ جھڑیں اور محفل کے لوگ انہیں ہی چننے میں مصروف نہ ہو جائیں۔

زیک محفل مین سپنوں کے جادوگر ہیں۔ آجکل محفل کے اراکین کو جاگتے میں سپنے دکھانے مین مصروف نظر آتے ہیں۔ کھبی مختلف ممالک کی سیر میں تو کبھی ٹائم مشین میں گھماتے ہوئے نظر آتے ہیں۔


قیصرانی
کہنے والے کہتے ہین کہ کسی زمانے میں بہت بولتے تھے سب کے کام یوں کرتے تھے کہ انہیں الہ دین کا چراغ کہا جاتا تھا پھر کچھ ٹائم پہلے تک صرف شکریہ پر گزارہ تھا۔ اب مکمل خاموشی ہے۔
پر پریشان نہ ہوں جہان کہین یہ :( شکل نطر آئے سمجھ جائیں کہ یہ قیصرانی ہیں۔

الف عین جی

انکی تو سمجھیں کہ محفل میں جیسے پھولوں اور مٹھائی کی دکان ہے۔ ہمیشہ آپ کو نئے اور پرانے ممبرز کو مبارکیں اور خوش آمدید کہتے نظر آئینگے

شمشاد
یہ محفل کے چور ہیں اپنی دلچسپ باتوں سے ہر ایک کا دل فوراً چرا لیتے ہیں ۔

ماوراء
یہ یہاں کی پری ہیں کہ کسی کو نظر نہیں آتیں۔ یہ خود تو کسی کو نطر نہیں آتیں پر انہیں ہر ایک نظر آتا ہے۔ جب ضرورت ہو اپنی جادوئی چھڑی گھماتی ہیں اور کام کر کے چلی جاتی ہیں۔
۔
 

تعبیر

محفلین
شگفتہ
جیسا نام ویسا ہی انداز یعنی بہت شگفتہ
ان سے ملاقات کرنے کے لیے لائبریری جانا پڑے گا کہ ہمیشہ کتابون کے پیچھے ہی نظر آتی ہیں۔ محفل کے دوسرے کمروں میں کم کم دکھتی ہیں۔ اگر آپ کو ان سے ملنے اور انکو بولتے دیکھنے کا دل کرے تو اسکی آسان سی ترکیب یہ ہے کہ پہلے یہاں ایکٹو ہو جائین اور پھر اچانک غائب ہو جائیں۔ خود یہ کہیں بھی ہوں فوراً آپ کو ڈھونڈنے نکل پڑیں گی۔

بوچھی
یہ یہان کی ڈان ہیں ۔ کسی کا بھی پتہ یا معلومات حاصل کرنی ہوں انکی خدمات حاصل کریں۔پر محفل کے ڈان مین یہ فرق ہے کہ باقی کے ڈان ہر کام کے لیے مال پانی مانگتے ہیں جبکہ یہ لیتی نہیں بلکہ دیتی ہیں۔ موڈ بھی بھائی لوگ جیسا ہے اگر بگڑ جائے تو پھر خیر نہیں سمجھیں آپکا پتہ ہمیشہ کے لیے صاف


محسن
انہیں پچبن سے شاعری کا شوق تھا۔ اٹھتے ساتھ ہی آغاز ایک غلط شعر سے کیا۔ اب آپ سب تو جانتے ہی ہین کہ بچپن کی کچھ باتیں بھلائے نہیں بھولتیں اور کچھ لوگ تو بڑے ہو کر بھی اس پر عمل کرتے ہین۔ سو یہ بھی یہی کرتے ہیں ابھی تک
ہاں تو وہ شعر کچھ یوں تھا

آج کا کام کل کرو اور کل کا پرسوں
اتنی جلدی کیا ہے بیٹا جب جینا ہے برسوں


ابن سعید

انکو پہچاننا کوئی مشکل نہیں کہ یہ ہر خاتون کو اپنی اپیا بنا لیتے ہین۔ ویسے انکا نام سعود ہے اور انکے لیے تو محفل کی ہر دیوار پر ایک ہی نعرا لکھا ملے گا۔

سب بہنوں کا ایک بھائی
سعود بھائی سعود بھائی

محفل کے ہرفن مولابھی ہیں۔ محفل کی رونق اور دلارے بھی ہیں

ظفری
یہ اجکل محفل کی چوکیداری پر مامور ہیں۔ جب سب اپنے اپنے گھروں کی بتیاں بجھا کر سو جاتے ہیں تب یہ محفل میں حاضر ہوتے ہیں اور موڈ ہوا تو جاگتے رہو کی آواز لگا لیتے ہیں (یعنی پوسٹ) اگر زیادہ موڈ ہوا تو کسی ممبر کی بیل بجا کر بھی بھاگ جاتے ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
ایم بلال
آپ سب کو انکا تو پتہ ہوگا جو اچھا مال گھر گھر جا کر بیچتے ہیں اور پھر کچھ ٹائم کے لیے غائب ۔ بلال بھی محفل ایسا ہی کچھ کرتے ہیں جب انکے پاس بھی کوئی اچھا مال پوسٹس کی صورت مین ہوتا ہے تو یہ یہان نظر اتے ہیں اسکے بعد چلے جاتے ہین۔ ہم سب انکے نئے مال کا پھر انتظار کرتے رہتے ہین کہ پھر کب ائیں گے۔


سخنور

یہ ہماری محفل کے تان سین ہیں۔ زیادہ تر ہمیں موسیقی کی سر تال مین ہی الجھے ہوئے نظر آتے ہیں



سارہ
ذہانت اور شرارت کو یکجا دیکھنا ہو تو اس رکن سے ضرور بات کریں۔ویسے تو ہر سوال کے بعد جواب ہوتا ہے جکہ انکے پاس سوال سے پہلے ہی ہر جواب موجود ہوتا ہے۔


یونس رضا
محفل میں ڈاکٹر صاحب کے نام سے جانے جاتے ہیں۔بہت ہی مہرباں اور مسیحا۔ ویسے انکا دوسرا نام "میں ہوں نا " ہے۔


زینب
محفل کی امریکہ کیونکہ انکا اپنا کہنا ہے کہ انہیں کوئی ٹاپک اسٹارٹ کرنا نہیں آتا بس بیچ میں ٹانگ اڑانا آتا ہے۔

زونی
محفل میں انہیں ہوا کہا جائے یا پاکستان کی بجلی کہ کب آئیں اور کب غائب ۔کوئی پتہ ہی نہیں
 

تعبیر

محفلین
damsel
کون کہتا ہے کہ لیڈیز بہت بولتی ہیں اب اپنی ڈمسیل کو ہی دیکھ لیں



جہانزیب
محفل کے سپرمین کہ جہاں کسی مدد کی ضرورت ہو ۔ اجانک نظر آجاتے ہیں اور مدد کرنے کے غائب

پپو،جاند بابو
محفل کےاجے اور ویرو (فلم شعلے) یعنی دو بہترین دوست


حسن علوی

بہت ہی فرمانبردار بچے کہ والدین نے نصیحت کی تھی کہ خبردار بچہ ادھر ادھر مت بھٹکنا اور نہ ہی اجنبیوں سے بات کرنا کہ وہ بچے چُک کے لے جاتے ہیں
اس لیے یہ نئے پیغابات کی طرف رخ نہیں کرتے بلکہ پرانے پیغامات پر رپلائی کیا اور یہ جا اور وہ جا
بچے چُکنے کے ڈر سے یہ نئے ممبرز کی پوسٹ پر رپلائی ہی نہیں کرتے


دوست
دوست ہمیشہ محفل کے جنگلوں میں روپوش رہتے ہیں ۔ اگر ان سے ملاقات کرنی ہو تو کسی نئے ممبر کا یہاں آنا ضروری ہے۔ یہ بس تہنیت سیکشن میں ہی اپنے درشن دیتے ہیں۔ اسکے بعد انکا کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کس طرف سے آئے اور کدھر گئے۔
 

ماوراء

محفلین
عمار کے بچے جی نہیں اچھاااااا۔۔میں اب بھی چھوٹی کی چھوٹی ہی ہوں۔۔۔:cool: بلکہ مجھے تو اب یہ سننے کو ملتا ہے کہ تم کب بڑی ہوگی۔۔۔:c اوئے یہ کہیں بڑی شخصیت تو نہیں کہہ رہے۔۔۔وہ تو میں تب بنوں گی جب عمار ضیا خان کا انٹرویو کروں گی۔;)

امن بیٹے، جو مجھ سے وعدہ کیا تھا، وہ یاد ہے نا؟؟ مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے۔ اس لیے اب تیار ہو جاؤ۔۔۔اس سے پہلے کہ تم پھر غائب ہو جاؤ۔
 

تعبیر

محفلین
اپنی اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیے بلکہ کچھ برا لگے تو کرارے جواب سے بھی نواز سکتے ہیں :grin:
 

ماوراء

محفلین
اوہ ہاں۔۔۔۔بلال آپ نے بھی بہت مزے کا لکھا ہے۔۔۔۔پتہ ہے اسے پڑھ کر میرے ذہن میں فورا کیا آیا۔۔۔؟:grin: مجھے اردو محفل چڑیا گھر کی طرح لگتی ہے۔۔جہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگے آپ خود سمجھ جائیں کون مجھے کیا کیا لگا ہوگا۔ ویسےتومیری تخیلاتی دنیا بڑی دلچسپ بڑی با ادب قسم کی ہوتی ہے لیکن میرا خیال ہے یہ لکھنے کا رسک نہ ہی لوں۔:m

امن کی ایک تحریر جو اس نے محفل کی پچھلی سالگرہ کی تقریب پر لکھی تھی۔ ملاحظہ ہو۔ پہلا حصہ۔ دوسرا حصہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تعبیر آپ نے بہت اچھا لکھا ہے۔ بہت شکریہ۔
دوست کے بارے ایک بات اور کہ وہ درود و سلام والے دھاگے پر بلا ناغہ حاضری دیتے ہیں۔
 

بلال

محفلین
ایم بلال
آپ سب کو انکا تو پتہ ہوگا جو اچھا مال گھر گھر جا کر بیچتے ہیں اور پھر کچھ ٹائم کے لیے غائب ۔ بلال بھی محفل ایسا ہی کچھ کرتے ہیں جب انکے پاس بھی کوئی اچھا مال پوسٹس کی صورت مین ہوتا ہے تو یہ یہان نظر اتے ہیں اسکے بعد چلے جاتے ہین۔ ہم سب انکے نئے مال کا پھر انتظار کرتے رہتے ہین کہ پھر کب ائیں گے۔

میں تو صبح و شام محفل کے دروازے پر دستک دیتا ہوں اور صدا لگاتا رہتا ہوں۔ محفل کے مختلف میزوں اور کمروں کے اردگرد گھومتا ہوں۔۔۔ اب کچھ جگہ دوست ایسی بحث کر رہے ہوتے ہیں کہ کیا بتاؤں۔ بس وہاں پڑھتے پڑھتے وقت گزر جاتا ہے اور پھر کسی اور جگہ جانے کا موقعہ ہی نہیں ملتا۔۔۔
اب بھی یہاں محفل پر ہوں اور صدا لگا رہا ہوں "کرارے۔۔۔۔۔ کرارے۔۔۔۔۔ جواب۔۔۔ لے۔۔۔۔۔۔۔ لوووووووو"
لیکن کوئی ہے جو جواب وصول کرے۔۔۔ اب تعبیر آپ تو خود موجود نہیں۔۔۔ آج تو سیل بھی کم ہو گی۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
ایم بلال آپ نے بہت ہی اچھا لکھا ہے ۔ آج ہی پورا پڑھا ہے ۔ بہت پسند آیا ۔ آپ نے واقعی بہت محنت کی ہے ۔ اللہ کرے زورِ قلم ہواور زیادہ ۔
ساتھ ساتھ شمشاد بھائی ، پپو یار اور تعبیر نے بھی اس دھاگے میں ایم بلال کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ شمشاد بھائی بہت کم لکھتے ہیں مگر جب بھی لکھا " کچھ " لوگوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا ۔ :grin: ۔ پیو یار ۔۔۔۔ اپنے اندازِ تخاطب سے باور کراچکے ہیں کہ وہ بھی اچھا اور دلچسپ لکھتے ہیں ۔ ;) ۔ مگر تعبیر نے واقعی سرپرائز دیا کہ انہوں نے محفل کے اراکین کے بارے معلومات اتنی جلدی معلوم کرلیں اور صحیح صحیح تجزیئے کو اپنی برجستگی سے خاصا دلچسپ بنا دیا ۔:) ۔
مجموعی طور سے یہ دھاگہ بہت اچھا جارہا ہے ۔ جس میں شگفتگی برقرار ہے ۔ میں بھی کوشش کروں گا کہ کچھ لکھ سکوں ۔
 

الف عین

لائبریرین
واقعی تعبیر اتنے کم عرصے میں یہاں کے فعال ارکان کی بقول کسے رگ رگ سے واقف ہو گئی ہیں۔ لکھتی رہو تعبیر۔۔
 
عمار کے بچے جی نہیں اچھاااااا۔۔میں اب بھی چھوٹی کی چھوٹی ہی ہوں۔۔۔:cool: بلکہ مجھے تو اب یہ سننے کو ملتا ہے کہ تم کب بڑی ہوگی۔۔۔:c اوئے یہ کہیں بڑی شخصیت تو نہیں کہہ رہے۔۔۔وہ تو میں تب بنوں گی جب عمار ضیا خان کا انٹرویو کروں گی۔;)

آنٹی! اب آپ کسی کا انٹرویو کرنے کے قابل رہی ہیں کیا؟ جی نہیں۔ اب ہم آپ کا انٹرویو کریں گے۔ سمجھ آئی؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب تعبیر آپی بہت اچھا لکھا ہے آپ نے پڑھ کر بہت مزہ آیا لگتا ہے آپ کے پاس وقت بہت زیادہ تھا اس لے تفصیل سے لکھا ہے ان میں سے کچھ ممبرز کے بارے میں میں زیادہ نہیں جانتا تھا آپ کی وجہ سے کچھ تو پتہ چل گیا ہے بہت شکریہ اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو ہمشہ خوش رکھے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا سوال :

اصلی پوسٹ بذریعہ امن ایمان
عمار کے بچے جی نہیں اچھاااااا۔۔میں اب بھی چھوٹی کی چھوٹی ہی ہوں۔۔۔ بلکہ مجھے تو اب یہ سننے کو ملتا ہے کہ تم کب بڑی ہوگی۔۔۔:c اوئے یہ کہیں بڑی شخصیت تو نہیں کہہ رہے۔۔۔وہ تو میں تب بنوں گی جب عمار ضیا خان کا انٹرویو کروں گی۔

اصلی پوسٹ بذریعہ عمار
آنٹی! اب آپ کسی کا انٹرویو کرنے کے قابل رہی ہیں کیا؟ جی نہیں۔ اب ہم آپ کا انٹرویو کریں گے۔ سمجھ آئی؟

اصلی پوسٹ بذریعہ ماوراء
امن بیٹے، جو مجھ سے وعدہ کیا تھا، وہ یاد ہے نا؟؟ مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے۔ اس لیے اب تیار ہو جاؤ۔۔۔اس سے پہلے کہ تم پھر غائب ہو جاؤ۔

عمار امن کو آنٹی کہتا ہے اور ماوراء امن کو بیٹا کہہ کر مخاطب کرتی ہے، تو تینوں کی عمریں کیا ہوں گی؟
 
Top