الوداعی تقریب صلاحیتوں کا پیکر - گل یاسمین

صابرہ امین

لائبریرین
شمشاد بھائی کا ریکارڈ تو ٹوٹا ہی ٹوٹا!! اتنی رفتار سے بھلا کوئی لکھ سکتا ہے! مہینوں کی سست رفتار سے چلتی محفل میں کسی کی آمد سے ایک بھونچال آگیا۔ لڑیوں پر لڑیاں بناتی، ہنستی ہنساتی، کاموں کی مشین۔ ایک نہایت حساس دل رکھنے والی ہماری سہیلی گُلِ یاسمیں کے آنے سے محفل ایک نئے ڈھب پر آگئی۔ جس سمت بھی دیکھتے اس سمت گل ہی گل نظر آتیں۔ ایک دن مکالمے میں اپنی تمام لڑیوں "ہم کسی سے کم نہیں " کے لنکس دیئے۔ افف دنیا کا کون سا کام ہے جو ان کو نہیں آتا! کروشیہ کے نمونے اور فراکیں، پیچ ورک کے کشنز اور بیڈ شیٹس، پلاسٹر آف پیرس کے شو پیسز، اور تو اور کاٹھ کباڑ سے طوطوں کا دڑبہ! کافی لوگ ہاتھ کے ہنر جانتے ہیں مگر اتنی صفائی کسی کسی میں ہوتی ہے۔ ہم تو یہ سب دیکھ کر دنگ رہ گئے! ٹائپنگ کرنے پر آئیں تو وہاں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔ ہر ایک کی دلجوئی، ہر ایک سے ہمدردی کرنے کا وقت آپ نہ جانے کہاں سے نکال لیتی ہیں۔

گل کی بات بے بات ہنسی کے پیچھے غموں کی ایک لمبی داستان ہے جو انہوں نے محفلین سے بارہا شیئر کی تاکہ وہ ان کا دکھ بانٹ سکیں۔ اکثر ہم سے اپنے دل کی باتیں کرتیں اور ہم تسلی دینے کی پوری کوشش کرتے۔ گل کے لکھنے کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نے انہیں کہانیاں لکھنے کی طرف مائل کرنے کی بہت کوششیں کیں مگر گل کے لیے ٹک کر بیٹھنا ناممکن ہی رہا۔ کبھی پودے اگا رہی ہیں تو کبھی اپنے سینٹر کے لوگوں کی دل جوئی۔ حالانکہ ان میں لکھنے کے کافی جراثیم پائے جاتے ہیں۔ ایک بار اپنی ایک پنجابی نظم ہم سے شیئر کی:

ایس دنیا دے میلے وچ
رنگ رنگ دے کھیڈ تماشے
کوئی بُکاں بھر بھر رووے
کسے دے ڈھلدے ہاسے

کسے دوالے رونق چوکھی
کوئی اے کلم کلا
کسے دا کھیسہ نوٹا بھریا
کسے دا خالی پلہ

یہ شاعری ایک نہایت حساس دل رکھنے والی، ہماری اولین سہیلی گل ہی کی ہے۔ ہم نے جب جب بھی کچھ لکھا انہوں نے فورا آکر داد دی۔ انگریزی شاعری تو یاسر بھائی، روؤف بھائی اور گل ہی نے زیادہ تر پڑھی اور ہماری ہمت افزائی کی۔ اپنی سب سہیلیوں کے بارے میں لکھنا اتنا مشکل نہ لگا جتنا گل کے بارے میں۔ ان کی کس کس بات کا احاطہ کیا جائے، کس کو چھوڑ دیا جائے۔ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت۔ مگر ہم نے ایک کوشش کر ہی ڈالی۔ ایک پرفیکٹ کوشش تو کئی دن لے سکتی ہے۔ ہمارے پاس چند ہی لمحے ہیں۔
گل کے بے پناہ کارنامے، محبتیں اور لوگوں سے ہمدردیاں ان کے باصلاحیت، معصوم اور سادہ دل ہونے کی نشانیاں ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ گل کو اس دنیا کی تمام نعمتیں، محبتیں اور کامیابیاں عطا فرمائیں۔ میری استدعا ہے کہ تمام محفلین ہر ممکن گل کا خاص رکھیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
گل واقعی بہت پیاری ہستی ہے۔
عجیب سی بات ہے یہ۔ میرا کبھی بہت زیادہ تعامل نہیں ہوا۔ نہ میں نے گل کی ساری لڑیاں پڑھی ہیں۔ چند باتیں پڑھنے سے میرے ذہن میں گل کے حالات کا تھوڑا سا خاکہ ہی بن پایا ہے بس۔ مکمل شناسائی نہیں ہے۔
ان سب باتوں کے ساتھ میں اپنی شدید حیرت کا اظہار کروں گی کہ میں گل کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتی ہوں۔ اپنے پیاروں کے لیے دعائیں کرتے ہوئے میری ایک شاگرد اور گل ہمیشہ میرے ذہن میں ہوتی ہیں۔ پھونکیں مارتے وقت بھی یہی دونوں ضرور۔
یہ نہیں کہ میں باقی کسی کے لیے دعا نہیں کرتی۔ ایسا نہیں ہے۔ باقی جو جو یاد آتا جائے۔کبھی کسی کے لیے، کبھی کسی کے لیے۔ نام لے کے بھی اور مجموعی لحاظ سے بھی۔
میں سمجھتی ہوں کہ یہ بھی اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شمشاد بھائی کا ریکارڈ تو ٹوٹا ہی ٹوٹا!! اتنی رفتار سے بھلا کوئی لکھ سکتا ہے! مہینوں کی سست رفتار سے چلتی محفل میں کسی کی آمد سے ایک بھونچال آگیا۔ لڑیوں پر لڑیاں بناتی، ہنستی ہنساتی، کاموں کی مشین۔ ایک نہایت حساس دل رکھنے والی ہماری سہیلی @گُلِ یاسمین کے آنے سے محفل ایک نئے ڈھب پر آگئی۔ جس سمت بھی دیکھتے اس سمت گل ہی گل نظر آتیں۔ ایک دن مکالمے میں اپنی تمام لڑیوں "ہم کسی سے کم نہیں " کے لنکس دیئے۔ افف دنیا کا کون سا کام ہے جو ان کو نہیں آتا! کروشیہ کے نمونے اور فراکیں، پیچ ورک کے کشنز اور بیڈ شیٹس، پلاسٹر آف پیرس کے شو پیسز، اور تو اور کاٹھ کباڑ سے طوطوں کا دڑبہ! کافی لوگ ہاتھ کے ہنر جانتے ہیں مگر اتنی صفائی کسی کسی میں ہوتی ہے۔ ہم تو یہ سب دیکھ کر دنگ رہ گئے! ٹائپنگ کرنے پر آئیں تو وہاں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔ ہر ایک کی دلجوئی، ہر ایک سے ہمدردی کرنے کا وقت آپ نہ جانے کہاں سے نکال لیتی ہیں۔

گل کی بات بے بات ہنسی کے پیچھے غموں کی ایک لمبی داستان ہے جو انہوں نے محفلین سے بارہا شیئر کی تاکہ وہ ان کا دکھ بانٹ سکیں۔ اکثر ہم سے اپنے دل کی باتیں کرتیں اور ہم تسلی دینے کی پوری کوشش کرتے۔ گل کے لکھنے کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نے انہیں کہانیاں لکھنے کی طرف مائل کرنے کی بہت کوششیں کیں مگر گل کے لیے ٹک کر بیٹھنا ناممکن ہی رہا۔ کبھی پودے اگا رہی ہیں تو کبھی اپنے سینٹر کے لوگوں کی دل جوئی۔ حالانکہ ان میں لکھنے کے کافی جراثیم پائے جاتے ہیں۔ ایک بار اپنی ایک پنجابی نظم ہم سے شیئر کی:

ایس دنیا دے میلے وچ
رنگ رنگ دے کھیڈ تماشے
کوئی بُکاں بھر بھر رووے
کسے دے ڈھلدے ہاسے

کسے دوالے رونق چوکھی
کوئی اے کلم کلا
کسے دا کھیسہ نوٹا بھریا
کسے دا خالی پلہ

یہ شاعری ایک نہایت حساس دل رکھنے والی، ہماری اولین سہیلی گل ہی کی ہے۔ ہم نے جب جب بھی کچھ لکھا انہوں نے فورا آکر داد دی۔ انگریزی شاعری تو یاسر بھائی، روؤف بھائی اور گل ہی نے زیادہ تر پڑھی اور ہماری ہمت افزائی کی۔ اپنی سب سہیلیوں کے بارے میں لکھنا اتنا مشکل نہ لگا جتنا گل کے بارے میں۔ ان کی کس کس بات کا احاطہ کیا جائے، کس کو چھوڑ دیا جائے۔ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت۔ مگر ہم نے ایک کوشش کر ہی ڈالی۔ ایک پرفیکٹ کوشش تو کئی دن لے سکتی ہے۔ ہمارے پاس چند ہی لمحے ہیں۔
گل کی بے پناہ کارنامے، محبتیں اور لوگوں سے ہمدردیاں ان کے باصلاحیت، معصوم اور سادہ دل ہونے کی نشانیاں ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ گل کو اس دنیا کی تمام نعمتیں، محبتیں اور کامیابیاں عطا فرمائیں۔ میری استدعا ہے کہ تمام محفلین ہر ممکن گل کا خاص رکھیں۔
گلِ یاسمیں میری بھی پسندیدہ محفلین میں سے ایک ہیں ۔ اگرچہ میری ان سے گفتگو بہت کم رہی لیکن میرا مشاہدہ ہے کہ وہ جب جب بھی نظر آئیں محفل کی رونقوں کو بڑھانے میں پیش پیش رہیں ۔
اللہ الکریم ان کو ہمیشہ صحت و تندرست رکھے ، اپنی امان میں سلامت رکھے ۔ شاد و آباد رہیں ۔ آمین
محفل کی اس فعال اور خوش مزاج شخصیت کو کماحقہ خراج پیش کرنے اور اتنے اچھے انداز میں یاد کرنے کے لیے تمام محفلین کی طرف سے صابرہ امین آپ کا شکریہ! اتنے مختصر وقت میں تمام لائق محفلین کا تذکرہ کرنا ممکن نہیں لیکن آپ نےیہ فرضِ کفایہ ادا کردیا ۔:)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
گلِ یاسمیں میری بھی پسندیدہ محفلین میں سے ایک ہیں ۔ اگرچہ میری ان سے گفتگو بہت کم رہی لیکن میرا مشاہدہ ہے کہ وہ جب جب بھی نظر آئیں محفل کی رونقوں کو بڑھانے میں پیش پیش رہیں ۔
اللہ الکریم ان کو ہمیشہ صحت و تندرست رکھے ، اپنی امان میں سلامت رکھے ۔ شاد و آباد رہیں ۔ آمین
محفل کی اس فعال اور خوش مزاج شخصیت کو کماحقہ خراج پیش کرنے اور اتنے اچھے انداز میں یاد کرنے کے لیے تمام محفلین کی طرف سے صابرہ امین آپ کا شکریہ! اتنے مختصر وقت میں تمام لائق محفلین کو تذکرہ کرنا ممکن نہیں لیکن آپ نےیہ فرضِ کفایہ ادا کردیا ۔:)
ہاں مگر اس سمر فل ٹائم اسائنمنٹ کے باعث وقت نکالنا بہت مشکل رہا۔ ایک تحریر جو محترمی زیک، عاطف بھائی، عرفان سعید بھائی اور جاسمن بہن پر مشترکہ طور پر لکھنی تھی اس کا وقت نہ مل سکا۔ افسوس رہے گا۔ مگر ہر کام میں اللہ کی مصلحت ہوتی ہے ۔
 
ایس دنیا دے میلے وچ
رنگ رنگ دے کھیڈ تماشے
کوئی بُکاں بھر بھر رووے
کسے دے ڈھلدے ہاسے

کسے دوالے رونق چوکھی
کوئی اے کلم کلا
کسے دا کھیسہ نوٹا بھریا
کسے دا خالی پلہ
میرے علم میں نہیں تھا کہ خاتون شاعرہ بھی ہیں۔
خوبصورت اور عمدہ
 
سیما علی

لائبریرین
گل کے بے پناہ کارنامے، محبتیں اور لوگوں سے ہمدردیاں ان کے باصلاحیت، معصوم اور سادہ دل ہونے کی نشانیاں ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ گل کو اس دنیا کی تمام نعمتیں، محبتیں اور کامیابیاں عطا فرمائیں۔ میری استدعا ہے کہ تمام محفلین ہر ممکن گل کا خاص رکھیں
گل کی محبتیں اُنکے کارناموں پر ہمیشہ سبقت لے گئیں اتنی محبت کرنے والی اور احساس ہستی محفل پر ہم نے نہ دیکھی اللہ پاک اُنکو اپنی حفظ و امان میں رکھے ہمیشہ زندگی کی ہر خوشی اُنکا مقدر ہو آمین
ہمارا ڈھیر سارا پیار اور دعائیں
ترا وجود ہے جان بہار گلشن چشت
تجھی سے نکہت ہر گل ہے یا غریب نواز
 
آمین۔ بجا فرمایا آپ نے۔ یہ پیاری ہیں کہاں؟ معلوم کیجیے۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top