الوداعی تقریب ہمزاد ۔ ۔ !!

جاسمن

لائبریرین
شہ پارہ ہے یہ تحریر۔
بقول یاز
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
ظہیر بھائی کے لیے یہ جذبات ہم سب کے دلوں میں ہیں۔ گویا یہاں ایک ہی تال پہ سب دل دھڑکتے ہیں۔
صابرہ! آپ نے بہت ہی حسین لکھا۔ اور ظہیر بھائی کے مراسلے نے جواب آں غزل کا کردار ادا کر دیا۔
بقول جاسمن زبردست پہ ڈھیروں زَََََََََََبََََََََََریں
(اب تو میرا کلیدی تختہ کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ جملہ کہاں لکھنا ہے)
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
بہت خوب تحریر صابرہ امین
ہمیں تو بالکل اندازہ تھا کہ آپ اچھا بولنے کے ساتھ اچھا لکھ بھی سکتی ہیں۔
ادیبہ کا زورِ قَلَم اللہ کرے اور زیادہ!

ظہیر سر ایک منفرد اور با اثر شخصیت ہیں مزاح اور سنجیدہ تحریر کے فنکارانہ پہلو کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
قاری کو ہنسانے کے لیے دلچسپ انداز اپناتے ہیں اور سنجیدگی میں بہت عمدہ معلومات ہم تک پہنچاتے ہیں۔
اللہ جی آپ کو اچھی صحت کے ساتھ پرسکوں زندگی دے آمین ۔
 
Top