الوداعی تقریب اردو محفل۔ ایک سوال محفلین سے

یہ لوہو کون ہے بھلا ؟
اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا
لوہو آتا ہے جب نہیں آتا

ہوش جاتا نہیں رہا لیکن
جب وہ آتا ہے تب نہیں آتا

صبر تھا ایک مونس ہجراں
سو وہ مدت سے اب نہیں آتا

دل سے رخصت ہوئی کوئی خواہش
گریہ کچھ بے سبب نہیں آتا

عشق کو حوصلہ ہے شرط ورنہ
بات کا کس کو ڈھب نہیں آتا

جی میں کیا کیا ہے اپنے اے ہمدم
پر سخن تا بلب نہیں آتا

دور بیٹھا غبار میرؔ اس سے
عشق بن یہ ادب نہیں آتا
 
آخری تدوین:
اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا
لوہو آتا ہے جب نہیں آتا

ہوش جاتا نہیں رہا لیکن
جب وہ آتا ہے تب نہیں آتا

صبر تھا ایک مونس ہجراں
سو وہ مدت سے اب نہیں آتا

دل سے رخصت ہوئی کوئی خواہش
گریہ کچھ بے سبب نہیں آتا

عشق کو حوصلہ ہے شرط ورنہ
بات کا کس کو ڈھب نہیں آتا

جی میں کیا کیا ہے اپنے اے ہمدم
پر سخن تا بلب نہیں آتا

دور بیٹھا غبار میرؔ اس سے
عشق بن یہ ادب نہیں آتا
اچھا یہ لہو کی ہی کوئی شاعرانہ فارم ہے۔ شکریہ
 

صابرہ امین

لائبریرین
فیس بک پہ دوبارہ سے کچھ سرگرم ہوئی تو چند اچھے گروپس بھی مل گئے۔ اگر ہم صرف ان تک محدود رہیں تو زیادہ بہتر ہو۔ لیکن توجہ کو منتشر کرنے کے لیے اتنا اتنا کچھ ہے کہ آپ کو چند گروپس تک محدود ہونے کے لیے بہت مضبوط ہونا پڑے گا۔
متفق۔ یہ تو نیٹ سرچنگ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ فیس بک کے علاوہ بھی ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر تھوڑا تھوڑا جانا بھی کافی وقت لے سکتا ہے۔ اس کا حل صرف یہ ہے کہ نصب العین پر توجہ مرکوز رکھی جائے تو وقت ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین

زیک

ایکاروس
سست ہی ٹھیک تھا۔ آج کل کے فاسٹ سوشل میڈیا نے زبان بلکہ زبانوں کے ساتھ جو کچھ کیا وہ اسکا ثبوت ہے۔
سوشل میڈیا تو ایک الگ معاملہ ہے شاید لیکن زبان کا معاملہ اتنا سادہ نہیں۔ پچھلے ماہ فرانس کے ایک دیہی و قصباتی علاقے میں ۲۳ سال بعد جانا ہوا۔ پچھلی بار وہاں انگریزی سمجھنے والا کوئی نہ ملتا تھا اس بار اکثر لوگ بنیادی انگریزی جانتے تھے۔ اسی طرح یورپ میں ہر جگہ انگریزی پہلے کی نسبت زیادہ عام محسوس ہوئی۔ کافی آسانی رہی حالانکہ میں معمولی فرنچ جانتا ہوں
 
جی آ۔ الحمد للہ۔ تسی سناؤ ۔ سنا ہے لہور سے ساہیوال تک بے تحاشہ بارش ہو رہی ہے۔
جی جی۔ اماں ابا کی جانب تو کل رات سے نان سٹاپ بارش رہی ہے آج دن تک۔ البتہ یہاں لاہور میں آج دوپہر سے شروع ہوئی ہے اور ابھی بھی بہت زوروں پر چل رہی ہے، کچھ کچھ توقف کرتی ہے!
 
سوشل میڈیا تو ایک الگ معاملہ ہے شاید لیکن زبان کا معاملہ اتنا سادہ نہیں۔ پچھلے ماہ فرانس کے ایک دیہی و قصباتی علاقے میں ۲۳ سال بعد جانا ہوا۔ پچھلی بار وہاں انگریزی سمجھنے والا کوئی نہ ملتا تھا اس بار اکثر لوگ بنیادی انگریزی جانتے تھے۔ اسی طرح یورپ میں ہر جگہ انگریزی پہلے کی نسبت زیادہ عام محسوس ہوئی۔ کافی آسانی رہی حالانکہ میں معمولی فرنچ جانتا ہوں
کیا وہاں امیگرنٹس کی تعداد بڑھی ہے ؟
 
Top