۞زمرۂ متفرقات کی نئی مدیر: جاسمن ٭ زمرۂ روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی نئی مدیر : مریم افتخار۞

جاسمن

لائبریرین
اتنی مشکل سے یہ لڑی ڈھونڈی ہے آپ دونوں کو مبارکباد دینے کے لیے
بھئی میری طرف سے بہت بہت بہت بہت مبارک ہو جاسمن اور مریم افتخار آپ دونوں کو
ہمیشہ خوش رہیں اور دوجہاں کی کامیابیاں آپ کا مقدر ہوں
آپ کی محنت کا شکریہ ادا نہیں کرنا بھئی۔ اس قدر محبت و خلوص پہ تو بس دعائیں دینا بنتا ہے۔:)
بہت بہت خیر مبارک۔
آمین!
اللہ آپ اور آپ کے سب پیاروں کو اپنے پیارے بندوں میں شامل کر لے۔ڈھیروں آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
ابھی ابھی یہ لڑی دیکھی. خوشگوار حیرت ہوئی کیونکہ ایک طرف بالکل بھی خواتین نہیں تھیں اور اب ماشاءاللہ
دونوں کو مبارک ہو
مجھے تو فرقان احمد کے جانے کے اثرات لگ رہے ہیں
اب ان کی اہمیت پتہ چل رہی ہے
(ازراہ تفنن)
بہت شکریہ۔
خیر مبارک۔
فرقان کی کمی تو ہم دو بھی نہیں پوری کر سکتے۔ :) اللہ انہیں بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔آمین!
ان کی اہمیت اپنی جگہ برحق۔:)
اللہ ہمیں بھی آسانیاں دے۔آمین!
اللہ آپ کو بھی ڈھیروں آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
فرقان احمد

محفلین
ابھی ابھی یہ لڑی دیکھی. خوشگوار حیرت ہوئی کیونکہ ایک طرف بالکل بھی خواتین نہیں تھیں اور اب ماشاءاللہ
دونوں کو مبارک ہو
مجھے تو فرقان احمد کے جانے کے اثرات لگ رہے ہیں
اب ان کی اہمیت پتہ چل رہی ہے
(ازراہ تفنن)
وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ! :)
 
سیما علی

لائبریرین
اتنی مشکل سے یہ لڑی ڈھونڈی ہے آپ دونوں کو مبارکباد دینے کے لیے
بھئی میری طرف سے بہت بہت بہت بہت مبارک ہو جاسمن اور مریم افتخار آپ دونوں کو
ہمیشہ خوش رہیں اور دوجہاں کی کامیابیاں آپ کا مقدر ہوں
دونوں کے لیے ڈھیروں دعائیں اللہ سلامت رکھے آمین
 
یاز

محفلین
لگے ہاتھوں محمد بن قاسم کو سندھ و ہند آمد پہ خوش آمدید کہنے کی لڑی کا اجراء بھی نہ کر دیا جاوے؟
:thinking:
 
آریاؤں کی آمد سے موہن جو ڈیرو اور ہڑپہ کے باسیوں پر کیا گزری اور ٹیکسلا ٰونی ورسٹی کا کیا بنا ۔ تاریخ کتنی مرتبہ خود کو دہرائے گی تو ہم سمجھیں گے؟؟ ہزاروں سال سے تو سمجھے نہیں نہ جانے کب تلک
 
بصد معذرت آریاؤں کا موہنجوڈارو اور ہڑپہ سے کوئی لینا دینا نہیں رہا، یہ تہذیبیں دیگر عوامل کی وجہ سے پنپ نا سکیں اور ختم ہو گئی۔ رہی بات ٹیکسلا یونیورسٹی کی تو وائٹ ہنسوں نے برباد کی تھی نا کہ آریاؤں نے۔
 
چوہدری صاحب معذرت نہ کیا کریں ۔ ہاں ٹیکسلا پر چٹے ہن (اج کل کے چینی شینی جنہیں آپ نے ہنس بنا دیا ہے ) حملہ کر کے اسے پھڑکا گئے ۔ جبکہ وادی سندھ کی تہذیب کے مرن جیون میں آریاؤں کا کردار کہا جاتا ہے گو کہ یہ آواز اتنی زیادہ مضبوط نہیں ہے لیکن کچھ محققین کا خیال ہے کہ پہلے کے شریفوں کی بربادی میں آریاؤں کا بڑا کردار ہے جو اپنے ساتھ ذات پات ، ہندو مذہب اور اس کے تانے بانے لائے ۔
 
سفید ہن آج کل والے چینی نہیں تھے۔
موہنجوڈارو اور ہڑپہ کی آبادیاں آریاؤں کے آنے سے بہت پہلے برباد ہوچکی تھیں۔ البتہ برصغیر کا تیا پانچہ کرنے میں آریاؤں کا کردار رہا ہے۔ برصغیر کے اصلی نسلیں اس وقت کرناٹک، تامل ناڈو اور کیرلہ میں موجود ہیں۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top