الوداعی تقریب کبھی الودع نہ کہنا ۔۔۔۔۔اردو محفل

سیما علی

لائبریرین
کبھی الودع نہ کہنا ۔۔۔۔۔اردو محفل

سانس در سانس ہجر کی دستک
کتنا مشکل ہے الوداع کہنا

اہل محفل کا ذوق و شوق اِس اوجِ کمال پر کبھی نہیں دیکھا تھاجو اِس محفل میں نظر آج کل نظر آرہا ہے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ محفل کے ہر کونے سے واہ واہ اور مکرر مکرر کی صداﺅں سے محفل کے در و دیوار تک رشک سے جھوم رہے ہیں ۔۔۔اور محفلین کے دل سے ایک ہی دعا نکلتی ہے کہ کوئی انہونی ہو اور منتظمین کےدل میں اس فیصلے کو بدلنے کا خیال آجائے ۔۔۔ محفل سے جڑے ہر فرد کا یہ حال ہے

؀

رخصت کا وقت یاد کئے جا رہا ہوں میں
”بے کیف ہے دل اور جئے جا رہا ہوں میں “
ہر
کوئی بھی یہی چاہ رہا ہے کہ محفل کے اختتام کا اعلان نہ کیا جائے۔۔۔۔سارے محفلین کے دل اداس ہیں ۔۔۔

کس کس کا ذکر کریں ۔۔۔۔

محفل ہمیں روزِ اوّل سے ہی اپنے گھر جیسی لگی بلکہ اپنے میکے جیسے جہاں اماں سے بات کرکے ہم ہلکے ہوجاتے محفل میں یہی سکھ ہے یہاں ہمیں اتنے پیارے اور جینوئین لوگ ملے جو بالکل اپنے ہیں نہ کوئی تصنع نہ بناوٹ سچے اور کھرے لوگ اللہ پاک انکے لئے اس جہاں و اگلے جہاں کی آسانی عطا فرمائے آمین

استادمحترم
الشفاء بھیا
الف نظامی صاحب
سید عمران
سید عاطف علی
بھیا
محب علوی
محمد خلیل الرحمٰن
بھیا
محمد وارث
شمشاد
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا
صابرہ امین بٹیا
گُلِ یاسمیں بٹیا
بٹیا
محمد عبدالرؤوف
بھیا
نین بھیا
ظفری
فہیم
نور وجدان بٹیا
جاسمن
بٹیا
مریم افتخار بٹیا
یاز
بھانجے
اے خان

ان سب سے ہم نے بہت کچھ سیکھا یہ آڑھا ٹیڑھا لکھنا ان ہی لوگوں کی بدولت آیا

آپ سب کی محبت کے آگے ساری دنیا کی آسائشیں اور لذتیں بہت ہی کم ہیں ۔۔۔ ہم آپ لوگوں کے لئے یہی دعا کرتے ہیں کہ آپ لوگ ہمیشہ سلامت رہیں.........

اب اس وقت
اپنے جذبات و خیالات کو نم آنکھوں سے سمیٹنے
کی کوشش میں مصروف ہیں
سمجھ نہیں آرہا کہ کیفیت کو کیا نام دیں
فرسٹریشن ڈپریشن
آج یہ ایسا وقت ہے کہ محفل الوداع کہتے ہوئے زبان گنگ ہوئی جا رہی ہے دل سے آہ نکلتی ہے اور جسم پر لرزہ طاری ہوا جاتا ہے کہ ہم محفل اور محفلین کو
کیسے الوداع کہیں ۔۔
اردو محفل ہماری سہیلی ہے
سہیلیوں کی محبت ماں جائیوں سے زیادہ گہری اور مضبوط ہوتی ہے۔کیونکہ سہیلیوں کے
دکھ سکھ سانجھے انکے خواب، روگ، سنجوگ،
خوشی سب ایک ہوتے ہیں
اسی طرح سے قلم، لفظ اور کاغذ ایک دوسرے کے رازداں ہوتے ہیں۔اور محفل ہماری رازداں !!!!رضا کو یاد کیا جارہا تو محفل کے گوش گزار کیا جارہا رباب کو رخصت کرنے کے کو دکھ محفل کےحوالے سبین بیمار ہیں تو پریشانی شئیر کی جارہی محفل سے ۔۔۔غرض ریٹائرمنٹ کے بعد ہمارا گوشۂ عافیت اردو
محفل ہی رہی ۔۔
ہماری کووڈ کے سنسان دنوں کی ساتھی و غمخوار ہمیں انہی
دنوں میں کووڈ ویکسین لگوانے جب ایس آئی یو ٹی میں
ڈاکٹر فاخر رضا جیسے انسان دوست علم دوست عالم دوست انسان سے ملانے والی محفل کا جس قدر شکریہ ادا کریں کم ہے ۔۔ہم بچوں سے زیادہ دکھ سکھ اپنی محفل سے کہتے ہیں اپنے بیٹر ہاف کے غم بھی یہیں غلط کرتے ہیں
آج ہمیں وہ غمزدہ دن یاد آگیا جس دن اردو محفل لاگ ان نہیں ہورہی تھی کیا کریں کچھ سمجھ میں نہ آتا کہاں ڈھونڈیں اپنی چہتی اور دلاری اردو محفل کو کبھی عدنان بھائی کو فون کررہے ہیں سمجھ نہیں آرہا کیا کریں شاید ہم الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے کہ اڑتالیس گھنٹے ہم نے کیسے گذارے جب تک دوبارہ لاگ ان نہیں ہوگئے اُردو محفل پہ ۔۔
کبھی بچے شکایت کررہے ہیں کبھی بیٹر ہاف مگر اردو محفل اور ہمارا اٹوٹ رشتہ پوری مضبوتی سے جڑا ہے ۔۔۔
اردو محفل کے منتظمین محفلین اور اُن تما م لوگوں کو تہہ دل سے شکریہ جنھوں نے ہمیں جہاں ہیں جیسے ہیں کی بنیاد پر قبول کیا ۔۔۔
سچ لفظ حق ادا نہیں کرسکتے جو کچھ ہم محسوس کرتے ہیں اس محفل کے لئے ۔۔۔۔
ایک احساس تیرے دل میں جگانے کےلئے
بات کرتے ہوئے مرجائیں تو کیسا ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک آمد تھی کہ اندازِ بہار
ایک رخصت ہے کہ جاتا ہوا دل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت آیا ہے جدائی کا تو اب سوچتے ہیں
تجھے اعصاب پہ اتنا بھی نہ طاری کرتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کثرتِ محبت اور شدتِ غم کی وجہ سے ہاتھ لرز رہا ہے
بس اب ہم سے نہ ہوگا یہ پیاری محفل ہمارے ضبط کو اور نہ آزمائیں ۔۔۔ہم نہ کہہ سکیں گے الوداع اردو محفل ؀
اس بند مٹھی کے زور پر کہ ہم آپکا ہاتھ تھامے رہیں گے
اس قدموں کی چاپ پر کہ ہم یونہی ساتھ چلتے رہیں گے

بس اے اردو محفل
کبھی الوداع نہ کہنا
بس اے اردو محفل
کبھی الوداع نہ کہنا
 
آخری تدوین:
"محفل" کی مٹی گواہ رہنا
محفل کی مٹی عظیم ہے تُو
عظیم تر ہم بنا رہے ہیں
گواہ رہنا۔۔۔۔۔! :grin:

آپا جی، آپ نے بہت خوب صورت لکھا ہے ماشاء اللہ۔ لیکن ہم آپ کو جذباتی نہ ہونے دیں گےا ور محفل کے سرور جس حال میں بھی رہیں آپ نے ہمیں ایک کال کرنی ہے بس! یہ سارے مسئلے کوئی مسئلے ہی نہیں ہیں ان شاء اللہ، ہم ہیں سننے کے لیے اور دکھ درد بانٹنے کے لیے۔ ہم انسان اگر ساتھ نہیں چھوڑیں گے تو باقی بیچ کے میڈیمز تو بدلتے رہتے ہیں، بدلتے رہیں گے۔ اصل مقصد اور امتحان تو یہی ہے کہ انسان جڑے رہیں اور موج بڑھے یا آندھی آ ئے، دیا جلائے رکھنا ہے! ان شاء اللہ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
کتنے دکھی دل سے لکھا ہے آپ نے یہ سب۔آپ ہی وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے محفل کو کبھی ویران نہ ہونے دیا۔ ہمیشہ کچھ نہ کچھ شراکت کی۔ آپ نے بہت سوں کو واپس لانے کی کوشش کی۔ بہت سوں کو جوڑے رکھا۔ آپ نے ہمیں بھی ہمیشہ باخبر رکھا جب جب بات ہوئی۔ کیا کہیں کہ کچھ جیزیں قسمت میں لکھی ہوتی ہیں۔ قسمت سے بھلا کون لڑ سکتا ہے۔ مگر مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگوں کے درمیان رہیں گی۔ آپ کے رشتے تو اٹوٹ بن چکے ہیں۔ یہ اداسی وقتی ہے ، اچھے دن بھی آئیں گے۔۔امید پر دنیا قائم ہے! انشا اللہ
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سیما علی آپا، آپ نے نہایت خوبصورت لکھا ہے اور یہ تمام باتیں دل سے نکلتی بالکل کسی چشمے کی طرح ابلتی ہوئی محسوس ہوئیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے جب زمین تنگ ہو جائے تو جینا تو نہیں چھوڑا جا سکتا ہاں ہجرت ضرور کی جاتی ہے۔چاہے نئی زمین کتنی ہی اجنبی محسوس ہو ایک دن وہ اپنا وطن بن ہی جاتا ہے۔ اُس کی شامیں خوبصورت اور دن سب سے زیادہ چمکدار محسوس ہونے لگتے ہیں۔ جانے والے دنوں سے اپنی خوبصورت میموری کو اور بھی حسین رکھیں اور نئی منزل کا استقبال کریں۔
محفل ہمیں روزِ اوّل سے ہی اپنے گھر جیسی لگی بلکہ اپنے میکے جیسے

@استادمحترم
@ الشفاء بھیا
@ الف نظامی صاحب
@سید عمران
@سید عاطف علی
بھیا
@محب علوی
@محمد خلیل الرحمٰن
بھیا
@محمد وارث
@شمشاد
@محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا
@صابرہ امین بٹیا
@گُلِ یاسمیں بٹیا
بٹیا
@ظفری
@فہیم
@نور وجدان بٹیا
@جاسمن
بٹیا
@مریم افتخار بٹیا
@یاز
@ بھانجے
@اے خان
کیا مجھے سسرالی خاندان میں شامل کر دیا ہے۔ :ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
 
سیما علی

لائبریرین
آپ نے نہایت خوبصورت لکھا ہے اور یہ تمام باتیں دل سے نکلتی بالکل کسی چشمے کی طرح ابلتی ہوئی محسوس ہوئیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے جب زمین تنگ ہو جائے تو جینا تو نہیں چھوڑا جا سکتا ہاں ہجرت ضرور کی جاتی ہے۔چاہے نئی زمین کتنی ہی اجنبی محسوس ہو ایک دن وہ اپنا وطن بن ہی جاتا ہے۔ اُس کی شامیں خوبصورت اور دن سب سے زیادہ چمکدار محسوس ہونے لگتے ہیں۔ جانے والے دنوں سے اپنی خوبصورت میموری کو اور بھی حسین رکھیں اور نئی منزل کا استقبال کریں۔
undefined
بھیا بہت شکریہ
آپ کو ابھی ٹریجڈی بتاتے ہیں کہ ہوا یوں کہ لکھ رہے تھے تو افسردگی اپنے عروج پہ اور آدھے سے زیادہ لکھ چکے تو سیو نہیں کیا تو آدھے سے ڈلیٹ ہوگیا اتنا افسوس ہوادار دوبارہ سے یادداشت سے ریکور ی ہوئی تو دوبارہ لکھا ۔اسمیں کئی نام رہ گئے آپ ہمارے روفی بھیا ہیں اور سسرال بھی اگر اچھی ہے تو میکہ بھول جاتا ہے پر آپ تو ہمارے پیارے بھیا ہے♥️
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بھیا بہت شکریہ
آپ ابھی ٹریجڈی بتاتے ہیں کہ ہوا لکھ رہے تھے تو افسردگی اپنے عروج پہ اور آدھے سے زیادہ لکھ چکے تو سیو نہیں کیا تو آدھے سے ڈلیٹ ہوگیا اتنا افسوس ہوادار دوبارہ سے یادداشت سے ریکور ی ہوئی تو دوبارہ لکھا ۔اسمیں کئی نام رہ گئے آپ ہمارے روفی بھیا ہیں اور سسرال بھی اگر اچھی ہے تو میکہ بھول جاتا ہے پر آپ تو ہمارے پیارے بھیا ہے♥️
آپ سے مشکریاں کرتے ہیں :)
 
سیما علی

لائبریرین
جنہوں نے محفل کو کبھی ویران نہ ہونے دیا۔ ہمیشہ کچھ نہ کچھ شراکت کی۔ آپ نے بہت سوں کو واپس لانے کی کوشش کی۔ بہت سوں کو جوڑے رکھا۔ آپ نے ہمیں بھی ہمیشہ باخبر رکھا جب جب بات ہوئی۔ کیا کہیں کہ کچھ جیزیں قسمت میں لکھی ہوتی ہیں۔ قسمت سے بھلا کون لڑ سکتا ہے۔ مگر مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگوں
جیتی رہیےسداشاد و آباد رہیے
آپکی محبتوں کے مقروض رہیں گے ہمیشہ❤️❤️❤️❤️❤️
 
سیما علی

لائبریرین
یہاں کے لوگ سرگوشی سب سے پہلے پڑھتے ہیں اور میرے دماغ پر شک نہیں، یقین کرتے ہیں!!! :grin:
بٹیا پتہ نہیں کتنے نام رہ گئے اور آج ہمیں شائستہ بھی یاد آئیں بہت یاد آئیں

ام عبدالوھاب​

کی آئی ڈی تھی اُنکی بہت نفیس خاتون
جذباتی ہوتے گئے اور لکھتے گئے سیو کرنا بھول گئے اور سب اُڑ گیا بڑی مشکل سے دماغ سے دوبارہ ریکور کرتے کرتے بھی کچھ نہ رہ گیا ۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ

بہت خوب لکھا سیما آپی آپ نے۔

بلکہ یوں سمجھیے کہ ہم سب کے دلوں کی ترجمانی ہی کی۔ ❤️

محفل کی محبت ایسی ہی ہے اور سب کے دلوں میں سانجھی ہے۔ ❤️
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سیماآپا ، صبر کریں ۔ اللہ کو یونہی منظور تھا ۔ علاج معالجے کی تو آپ نے بھی اور سب لوگوں نے پوری کوشش کی ۔ بس جو قدرت کو منظور ۔
جرمنی والے کی مرضی کے آگے انسان بے بس ہے۔بس دعا کریں کہ آگے کےمرحلے آسان ہوں۔ریڈ اونلی سے آرکائیو تک کا سفر آسانی سے کٹے۔ اللہ آپ کو ڈسکورڈ نصیب فرمائے۔ آمین !
 
جاسمن

لائبریرین
سیما جی! آپ کے جذبات اس قدر اداس کرنے والے تھے کہ میں بھی ابھی اداسی بھرا تبصرہ ہی کرنے والی تھی کہ آخری مراسلہ ظہیر بھائی کا پڑھ لیا۔ اور اب دل شاد باغ ، محفلِ حسین شاد باغ اور آپ عزمِ عالی شان ہیں۔ محفلین کی جان ہیں۔ آپ کی تحریر ہمارے جذبات کی ترجمان ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کبھی الودع نہ کہنا ۔۔۔۔۔اردو محفل

سانس در سانس ہجر کی دستک
کتنا مشکل ہے الوداع کہنا

اہل محفل کا ذوق و شوق اِس اوجِ کمال پر کبھی نہیں دیکھا تھاجو اِس محفل میں نظر آج کل نظر آرہا ہے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ محفل کے ہر کونے سے واہ واہ اور مکرر مکرر کی صداﺅں سے محفل کے در و دیوار تک رشک سے جھوم رہے ہیں ۔۔۔اور محفلین کے دل سے ایک ہی دعا نکلتی ہے کہ کوئی انہونی ہو اور منتظمین دل میں اس فیصلے کو بدلنے کا خیال آجائے ۔۔۔ محفل سے جڑے ہر فرد کا یہ حال ہے

؀

رخصت کا وقت یاد کئے جا رہا ہوں میں
”بے کیف ہے دل اور جئے جا رہا ہوں میں “
ہر
کوئی بھی یہی چاہ رہا ہے کہ محفل کے اختتام کا اعلان نہ کیا جائے۔۔۔۔سارے محفلین کے دل اداس ہیں ۔۔۔

کس کس کا ذکر کریں ۔۔۔۔

محفل ہمیں روزِ اوّل سے ہی اپنے گھر جیسی لگی بلکہ اپنے میکے جیسے جہاں اماں سے بات کرکے ہم ہلکے ہوجاتے محفل میں یہی سکھ ہے یہاں ہمیں اتنے پیارے اور جینوئین لوگ ملے جو بالکل اپنے ہیں نہ کوئی تصنع نہ بناوٹ سچے اور کھرے لوگ اللہ پاک انکے لئے اس جہاں و اگلے جہاں کی آسانی عطا فرمائے آمین

استادمحترم
الشفاء بھیا
الف نظامی صاحب
سید عمران
سید عاطف علی
بھیا
محب علوی
محمد خلیل الرحمٰن
بھیا
محمد وارث
شمشاد
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا
صابرہ امین بٹیا
گُلِ یاسمیں بٹیا
بٹیا
محمد عبدالرؤوف
بھیا
نین بھیا
ظفری
فہیم
نور وجدان بٹیا
جاسمن
بٹیا
مریم افتخار بٹیا
یاز
بھانجے
اے خان

ان سب سے ہم نے بہت کچھ سیکھا یہ آڑھا ٹیڑھا لکھنا ان ہی لوگوں کی بدولت آیا

آپ سب کی محبت کے آگے ساری دنیا کی آسائشیں اور لذتیں بہت ہی کم ہیں ۔۔۔ ہم آپ لوگوں کے لئے یہی دعا کرتے ہیں کہ آپ لوگ ہمیشہ سلامت رہیں.........

اب اس وقت
اپنے جذبات و خیالات کو نم آنکھوں سے سمیٹنے
کی کوشش میں مصروف ہیں
سمجھ نہیں آرہا کہ کیفیت کو کیا نام دیں
فرسٹریشن ڈپریشن
آج یہ ایسا وقت ہے کہ محفل الوداع کہتے ہوئے زبان گنگ ہوئی جا رہی ہے دل سے آہ نکلتی ہے اور جسم پر لرزہ طاری ہوا جاتا ہے کہ ہم محفل اور محفلین کا
کیسے الوداع کہیں ۔۔
اردو محفل ہماری سہیلی ہے
سہیلیوں کی محبت ماں جائیوں سے زیادہ گہری اور مضبوط ہوتی ہے۔کیونکہ سہیلیوں کے
دکھ سکھ سانجھے انکے خواب، روگ، سنجوگ،
خوشی سب ایک ہوتے ہیں
اسی طرح سے قلم، لفظ اور کاغذ ایک دوسرے کے رازداں ہوتے ہیں۔اور محفل ہماری رازداں رضا کو یاد کیا جارہا تو محفل کے گوش گزار کیا جارہا رباب کو رخصت کرنے کے کو دکھ محفل کےحوالے سبین بیمار ہیں تو پریشانی شئیر کی جارہی محفل سے ۔۔۔غرض ریٹائرمنٹ کے بعد ہمارا گوشۂ عافیت اردو
محفل ہی رہی ۔۔
ہماری کووڈ کے سنسان دنوں کی ساتھی و غمخوار ہمیں انہی
دنوں میں کووڈ ویکسین لگوانے جب ایس آئی یو ٹی میں
ڈاکٹر فاخر رضا جیسے انسان دوست علم دوست عالم دوست انسان سے ملانے والی محفل کا جس قدر شکریہ ادا کریں کم ہے ۔۔ہم بچوں سے زیادہ دکھ سکھ اپنی محفل سے کہتے ہیں اپنے بیٹر ہاف کے غم بھی یہیں غلط کرتے ہیں
آج ہمیں وہ غمزدہ دن یاد آگیا جس دن اردو محفل لاگ ان نہیں ہورہی تھی کیا کریں کچھ سمجھ میں نہ آتا کہاں ڈھونڈیں اپنی چہتی اور دلاری اردو محفل کو کبھی عدنان بھائی کو فون کررہے ہیں سمجھ نہیں آرہا کیا کریں شاید ہم الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے کہ اڑتالیس گھنٹے ہم نے کیسے گذارے جب تک دوبارہ لاگ ان نہیں ہوگئے اُردو محفل پہ ۔۔
کبھی بچے شکایت کررہے ہیں کبھی بیٹر ہاف مگر اردو محفل اور ہمارا اٹوٹ رشتہ پوری مضبوتی سے جڑا ہے ۔۔۔
اردو محفل کے منتظمین محفلین اور اُن تما م لوگوں کو تہہ دل سے شکریہ جنھوں نے ہمیں جہاں ہیں جیسے ہیں کی بنیاد پر قبول کیا ۔۔۔
سچ لفظ حق ادا نہیں کرسکتے جو کچھ ہم محسوس کرتے ہیں اس محفل کے لئے ۔۔۔۔
ایک احساس تیرے دل میں جگانے کےلئے
بات کرتے ہوئے مرجائیں تو کیسا ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک آمد تھی کہ اندازِ بہار
ایک رخصت ہے کہ جاتا ہوا دل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت آیا ہے جدائی کا تو اب سوچتے ہیں
تجھے اعصاب پہ اتنا بھی نہ طاری کرتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو محفل کے منتظمین محفلین اور اُن تما م لوگوں کو تہہ دل سے شکریہ جنھوں نے ہمیں جہاں ہیں جیسے ہیں کی بنیاد پر قبول کیا ۔۔۔
سچ لفظ حق ادا نہیں کرسکتے جو کچھ ہم محسوس کرتے ہیں اس محفل کے لئے ۔۔۔۔

ایک احساس تیرے دل میں جگانے کےلئے
بات کرتے ہوئے مرجائیں تو کیسا ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک آمد تھی کہ اندازِ بہار
ایک رخصت ہے کہ جاتا ہوا دل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت آیا ہے جدائی کا تو اب سوچتے ہیں
تجھے اعصاب پہ اتنا بھی نہ طاری کرتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کثرتِ محبت اور شدتِ غم کی وجہ سے ہاتھ لرز رہا ہے
بس اب ہم سے نہ ہوگا یہ پیاری محفل ہمارے ضبط کو اور نہ آزمائیں ۔۔۔ہم نہ کہہ سکیں گے الوداع اردو محفل ؀
اس بند مٹھی کے زور پر کہ ہم آپکا ہاتھ تھامے رہیں گے
اس قدموں کی چاپ پر کہ ہم یونہی ساتھ چلتے رہیں گے

بس اے اردو محفل
کبھی الوداع نہ کہنا
بس اے اردو محفل
کبھی الوداع نہ کہنا
کھانے کا پینے کا جینے کا ۔۔۔۔۔۔ بھائی سے ڈرنے کا۔۔۔۔
 
Top