مبارکباد لاریب مرزا ہوئیں چھے ہزاری!

لاریب مرزا کو چھے ہزاری منصب کی بہت بہت مبارک باد۔ اگرچہ ہم نے ذرا دیر سے پکڑا، مگر شکر ہے محفل برخاست ہونے سے پہلے کچھ اور سیلیبریشنز کاموقع تو ملا۔ لاریب، محفل میں آپ کی ایک مدت کے بعد حاضری نہایت خوش آئند ہے، لکھتی رہیے یہاں تک کہ ہم آپ کی دس ہزاری والی لڑی لگا پائیں۔
اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی برکتیں اور سکون نصیب فرمائیں، آمین!
 
یاز

محفلین
بہت مبارک ہو لاریب مرزا جی۔
امید ہے کہ اگلے ہزاریے بھی اسی طرح آتے رہیں گے۔
اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد کراتے چلیں کہ تولی پیر کی سفری و تصویری روداد کا انتظار ہنوز جاری ہے۔ یہ نہ سمجھیں کہ بھول جائیں گے ہم سب۔
 
لاریب مرزا

بہت شکریہ مریم،
ہمیں یہ خدشہ تھا کہ چھ ہزار مراسلوں کی مبارکباد چونکہ کسی گنتی میں نہیں آتی سو وصول نہ کرنی پڑ جائے، :mrgreen:
لیکن ایسا ہے کہ اردو محفل کی متوقع برخاستگی نے عام چیزوں کو بھی خاص بنا دیا ہے. لہٰذا آپ کی محبت کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں.
دس ہزار مراسلوں کے حوالے سے ہم بس اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ "دلی دور است" :-P
اللہ تعالی آپ کی توانائیوں میں اضافہ اور وقت میں برکت عطا فرمائے. آمین
 
لاریب مرزا

محفلین
لاریب مرزا آپ کو نصف درجن کی ہزاری مبارکباد ۔
شاد آباد رہیئے۔
نصف درجن کی اصطلاح بھی خوب ہے. :)
بہت شکریہ جناب
بہت بہت مبارک ہو اسی طرح لگے رہیں۔
بہت شکریہ،
اسی طرح سے کیا مراد ہے آپ کی؟ :)
بہت بہت مبارک ہو ❤️❤️
شکریہ عبداللہ بھائی :)
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت مبارک ہو لاریب مرزا جی۔
امید ہے کہ اگلے ہزاریے بھی اسی طرح آتے رہیں گے۔
اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد کراتے چلیں کہ تولی پیر کی سفری و تصویری روداد کا انتظار ہنوز جاری ہے۔ یہ نہ سمجھیں کہ بھول جائیں گے ہم سب۔
شکریہ یاز
امید پہ دنیا قائم ہے. :) ہم بھی امید کرتے ہیں کہ خود کو محفل میں پہلے جتنا متحرک کرنے پر آمادہ کر سکیں.
تولی پیر کا سفر بہت یادگار اور خوشگوار تھا. جلد ہی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہو گی.
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو لاریب مرزا آپ کو۔

آپ بہت کم کم نظر آتی ہیں۔ ہم حیران ہیں کہ یہ چھے ہزار مراسلے آپ نے کب لکھ لیے۔ :)
شکریہ محمداحمد
محفل سے جڑنے کے بعد ابتدائی دنوں خوب محفل جما کرتی تھی. بلکہ ہم نے تو جنگِ عظیم اول میں بھی حصہ لیا تھا. جس میں بہت سے محفلین نے کالے لباس( اوتار) پہن لیے تھے. :-P گمان غالب ہے کہ ان دنوں آپ زیادہ فعال نہیں تھے. ہاں البتہ اب ہماری سرگرمی واقعی بہت کم ہے. :)
 
Top