انگلینڈ بمقابلہ انڈیا

کوئی بات نہیں، مومنین ہی وکٹیں سمیٹ رہے۔

اس سے یاد آیاکہ پہلے میچ میں آخری دن ایک طرف سے سراج اور دوسری طرف سے پرشدھ باؤلنگ کروا رہے تھے تو کپتان گل صاب جو کہ غالباً سکھ ہیں فرماتے ہیں کہ۔

ایک طرف سے محمد
ایک طرف سے کرشنا ہے۔

یاز

محفلین
پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد اچانک سے انگلش ٹیم کو باز بال یاد آ گئی ہے۔ نتیجتاً کرشنا جی دل کھول کے پیٹ لئے گئے ہیں۔
 
اگر انڈین ٹیم ایتھوپیا کی ٹیم سے بھی کھیل رہی ہوتی تو آپ کو ایتھوپیا کی ٹیم کو ہی سپورٹ کرنا تھا ۔ :D
بدقسمتی سے کام تو ایسا ہی کر گئے ہیں انڈینز! 😁
(اس سے پہلے تک میں اپنے دادا کا دیس سمجھ کر انسیت رکھتی تھی، لیکن دو ماہ پہلے دادا نے بھی کہہ دیا کہ ایہہ لاڈ شاڈ ایتھے تک ای سی!)

پی ایس: پرانی جنگوں میں دادا نے یہ بیان اس لیے نہ دیا تھا کیونکہ ان جنگوں سے دادا کی پوتی کے مستقبل میں رکاوٹیں نہ آ رہی تھیں۔ :heehee:
 
پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد اچانک سے انگلش ٹیم کو باز بال یاد آ گئی ہے۔ نتیجتاً کرشنا جی دل کھول کے پیٹ لئے گئے ہیں۔
روٹ جی یہ سب دیکھ کر اپنا سر پیٹ رہے ہونگے ویسے اگرسینہ کوبی وغیرہ کا کوئی ارادہ ہے انکا تو معقول دیہاڑی کا انتظام ہو سکتا۔
 
جیمی اسمتھ جی کی 80 گیندوں میں سینچری مکمل
جو کہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرف تیسری تیز ترین سینچری ہے۔

اسکے ساتھ ہی لنچ کی ٹلی۔
بروک اور اسمتھ جی 165 رنز کی شراکت نے انگلینڈ کو کم از کم اتنا حونصلہ دے دیا ہے کہ وہ فالو آن سے تو بچ ہی جائیں گے
 
یاز

محفلین
بدقسمتی سے کام تو ایسا ہی کر گئے ہیں انڈینز! 😁
(اس سے پہلے تک میں اپنے دادا کا دیس سمجھ کر انسیت رکھتی تھی، لیکن دو ماہ پہلے دادا نے بھی کہہ دیا کہ ایہہ لاڈ شاڈ ایتھے تک ای سی!)

پی ایس: پرانی جنگوں میں دادا نے یہ بیان اس لیے نہ دیا تھا کیونکہ ان جنگوں سے دادا کی پوتی کے مستقبل میں رکاوٹیں نہ آ رہی تھیں۔ :heehee:
ویسے میرا مراسلہ شاید کسی کو بھی پسند نہ آئے۔
لیکن جنگیں فقط رجیم یا سٹیٹس کے مابین ہوتی ہیں، جس میں عام لوگ بھی پس جاتے ہیں۔
دو ممالک کی عام عوام بشمول کرکٹ ٹیموں کے لئے ہم اپنے دل میں محبت دیکھتے ہیں۔ نیز ہمیں جالندھر، امرتسر اور لدھیانے کی گلیوں میں بھی اپنے پنجاب جیسی گلیوں کی خوشبو آتی ہے۔ وہاں کی مسجدوں کی اذانیں بھی ہمارے خدا کی جانب بلاتی ہیں، وہاں کے مندروں اور گرجاؤں کی گھنٹیاں بھی ہمارے کانوں کے لئے موسیقی ہیں اور وہاں کے گردواروں کے تالابوں کا پانی بھی ہمارے لئے یکساں تقدس لئے ہوئے ہے۔
کوہلی و بمراہ بھی ہمارے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور بابر و شاہین بھی۔
کیونکہ ہمارا نظریہ محبت ہے، سب انسانوں سے محبت۔ محبت (نہ کہ نفرت) ہی انسان کی نارمل سٹیٹ ہے۔
ہاں ہم بھی کچھ رجیمز سے نفرت کرتے ہیں، لیکن اس میں عام انسانوں کا کیا قصور۔
پی ایس: شاید کچھ زیادہ بول دیا 🫣
 
Top