الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

یاز

محفلین
یہ کیا جھوٹے مقابلے ہیں۔۔۔۔ ذہانت۔۔۔۔۔ دور اندیشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاز اور عرفان سعید دونوں ہی ہمارےمحبت کرنے والے محفلین ہیں۔۔۔۔۔ بھائیو! اپنی اپنی دور اندیشی کا کوئی واقعہ تحریر کریں تاکہ یہ غریب نیرنگ اس کی بنیاد پر اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرے۔
بھائی یہ دور اندیشی نہیں دورِ اندیشی کا مقابلہ ہے۔ یعنی محفل کی دکان بڑھا چکنے کے بعد جو اندیشوں کا دور آوے گا، اسی کو دورِ اندیشہ کہنا تھا، لیکن پھر صنفی امتیاز برتنے کا الزام بھی لگ سکتا تھا، سو ہم نے دورِ اندیشہ کو دورِ اندیشی میں بدل دیا۔ اور اسی ضمن میں ایک چناؤ بھی رکھوا دیا کہ لوگ اسی شغل میلے میں محفل کی متوقع رحلت کا غم بھول وغیرہ جاویں
تو پس اے میرے ہمدم ِ دیرینہ! یہ تھا کل قصہ دور اندیشی کا۔
 
عرفان سعید

ایک بار ہمارے راولپنڈی کے ایک عزیز نے ہمیں فون کیا کہ یار، چل اسلام آباد چلیں، وہاں ایک سستا پلاٹ مل رہا ہے، ابھی خرید لو!
میرے ذہن تو فورا بے شمار اندیشے گونجنے لگے کہ
اسلام آباد دور ہے
پلاٹ اور بھی دور ہے
اور میرا بینک بیلنس تو مجھ سے اتنا دور ہے کہ فون کرنے پر بھی دستیاب نہیں ہوتا!
میں نے کہا:
“قبلہ، کانٹوں پر تو نہ گھسیٹیں! کہاں پلاٹ اور کہاں میں؟”
عزیز پھر بھی بضد رہے کہ“بس تھوڑا رسک لے لو، فورا چلو!”
فرمانے لگے،
اسلام آباد نزدیک ہے
پلاٹ اور بھی نزدیک ہے
اور میرا بینک بیلنس بے شک دور ہو لیکن بینک بہت نزدیک ہے اور میرا فون تو میرےدل کے نزدیک ہے۔ اس لیے مجھے تو کوئی اندیشہ نہیں۔ چونکہ انہیں کانٹوں پر گھسٹنا بہت اچھا لگتا تھا تو جھٹ منگنی پٹ بیاہ کی طرح نزدیک نا اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے فون پر ہی لون لے لیا اور پلاٹ خرید لیا۔
لیکن میری دسترس سے ہر چیز دور اور پھر سو اندیشے! میں نے دور اور اندیشے کے اظہار ہی میں بھلائی جانی اورمیں نے کہا:
“بھائی، میری جیب میں تو اتنی ہوا چل رہی ہے کہ پلاٹ کا نام سن کر بھی لرز جاتی ہے — اور آپ مجھے کانٹوں پر گھسیٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟”
سو میں نے صاف انکار کر دیا، اور دور اندیشی سے کام لے کر اپنے نزدیک قریبی پارک میں واک کی — جہاں کم از کم قبضہ مافیا نہیں بیٹھا۔
آج وہ عزیز پلاٹ کی قسطیں بھرنے کے ساتھ ساتھ ،اسی پلاٹ پر قبضے کے کیس میں وکیلوں کے ہاتھوں کانٹوں پر گھسیٹا جا رہا ہے، اور میں مزے سے شام کو چائے کے ساتھ سموسے کھا کر بستر پر سکون کی نیند سو جاتا ہوں۔
آخر میں پھر عرض ہے:
جو چیز دور ہو، دور اندیشی کا ثبوت دے کراس کا اندیشہ بھی دور رکھو، اور قبلہ — کانٹوں پر تو نہ گھسیٹیں!
:)
بھائی یہ دور اندیشی نہیں دورِ اندیشی کا مقابلہ ہے۔ یعنی محفل کی دکان بڑھا چکنے کے بعد جو اندیشوں کا دور آوے گا، اسی کو دورِ اندیشہ کہنا تھا، لیکن پھر صنفی امتیاز برتنے کا الزام بھی لگ سکتا تھا، سو ہم نے دورِ اندیشہ کو دورِ اندیشی میں بدل دیا۔ اور اسی ضمن میں ایک چناؤ بھی رکھوا دیا کہ لوگ اسی شغل میلے میں محفل کی متوقع رحلت کا غم بھول وغیرہ جاویں
تو پس اے میرے ہمدم ِ دیرینہ! یہ تھا کل قصہ دور اندیشی کا۔
نیرنگ خیال
فرق صاف ظاہر ہے۔
اب دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین پر مہر لگائیں!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی یہ دور اندیشی نہیں دورِ اندیشی کا مقابلہ ہے۔ یعنی محفل کی دکان بڑھا چکنے کے بعد جو اندیشوں کا دور آوے گا، اسی کو دورِ اندیشہ کہنا تھا، لیکن پھر صنفی امتیاز برتنے کا الزام بھی لگ سکتا تھا، سو ہم نے دورِ اندیشہ کو دورِ اندیشی میں بدل دیا۔ اور اسی ضمن میں ایک چناؤ بھی رکھوا دیا کہ لوگ اسی شغل میلے میں محفل کی متوقع رحلت کا غم بھول وغیرہ جاویں
تو پس اے میرے ہمدم ِ دیرینہ! یہ تھا کل قصہ دور اندیشی کا۔
ایسی خوبصورت بات پر آپ کو میں چائے پلا سکتا ہوں۔۔۔۔ لیکن ووٹ نہیں دوں گا۔۔۔ ووٹ اندیشوں کی نذر کر دوں گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

عرفان سعید

محفلین
سرور EST پہ چل رہا ہونا چاہیے
Screenshot-2025-07-01-061902.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
ہوہوہوہہو۔۔۔ میں کسی مصیبت پر نہیں آپ کی دور اندیشی پر خوش ہوں۔۔۔۔۔۔ مجھے آپ سے ایسی ہی دور اندیشی کی امید تھی۔۔۔۔ یاز بھائی آپ کی دور اندیشی کا ثبوت تاخیر کا شکار نہ ہوجائے۔۔۔ اور عرفان بھائی چائے سموسوں کے ساتھ ووٹ بھی لے اڑیں۔
دور اندیشی پر ۔ملا نصر الدین کا لطیفہ یاد آگیا۔
ایک مرتبہ ملا نصر الدین گدھے پر الٹا بیٹھ کر جا رہے تھے، کسی نے پوچھا، ملا جی گدھے پر الٹا سوار، کیوں؟ ملا بولے، اس لئے الٹا بیٹھا ہوں تا کہ پیچھے کے حالات، خطرات پر نظر رکھ سکوں، اس شخص نے کہا، سامنے کون نظر رکھے گا، ملا نے جواب دیا، وہ گدھے کی ذمہ داری ہے، وہ دیکھ رہا ہے
😎😎😎😎😎
 
Top