بہت شکریہواہ بہت عمدہ
بڑی نوازش رؤوف بھائیبہت خوب شارق۔۔۔
واہ شارق بھائی، زبردست! دل کو چھو لینے والے اشعار!♥️کیسے ہیں مزاج؟ کہاں رہے اتنے دنوں؟؟
دِید کی تیرے پِیاس رہتی ہے
تُم سے مِلنے کی آس رہتی ہے
بِن تیرے دِل کہیں نہیں لگتا
اور طبیعت اُداس رہتی ہے
لوگ کہتے ہیں جِس کو تنہائی
وہ میرے آس پاس رہتی ہے
ہائے اشرافیہ کے حلقوں میں
زندگی بے لباس رہتی ہے
آہ شارق دِلوں میں ہے کِینہ
اور زباں پر مِٹھاس رہتی ہے
بہت شکریہ حوصلہ افزائی کےلئے صریر بھائی الحمداللہ میں ٹحیک ہوں آپ کیسے ہیں ۔ مصروفیت تھی کچھ وجوہات تھی حاضر نہ ہوسکا۔واہ شارق بھائی، زبردست! دل کو چھو لینے والے اشعار!♥️کیسے ہیں مزاج؟ کہاں رہے اتنے دنوں؟؟
الحمد للہ ، میں بھی خیریت سے ہوں۔ اللہ آپ کی مشکلیں آسان فرمائے ، آمین!بہت شکریہ حوصلہ افزائی کےلئے صریر بھائی الحمداللہ میں ٹحیک ہوں آپ کیسے ہیں ۔ مصروفیت تھی کچھ وجوہات تھی حاضر نہ ہوسکا۔
مطلع میں دید کی تجنیس درست کرلیں ۔ جیسا خورشید احمد نے کہا کہ دید مؤنث ہے ۔ظہیر سر کیا اب یہ صحیح ہوگئی ہے۔
دِید کی تیرے پِیاس رہتی ہے
تُجھ سے مِلنے کی آس رہتی ہے
بِن ترے دِل کہیں نہیں لگتا
اور طبیعت اُداس رہتی ہے
لوگ کہتے ہیں جِس کو تنہائی
وہ مرے آس پاس رہتی ہے
ہائے اشرافیہ کے حلقوں میں
زندگی بے لباس رہتی ہے
آہ شارق دِلوں میں ہے کِینہ
اور زباں پر مِٹھاس رہتی ہے
"دید تیری کی" اچھی اردو نہیں ہے ۔ اور یہ شعر کی زبان تو بالکل بھی نہیں ہے۔دید تیری کی پیاس رہتی ہے
بہت خوب ، بھائیترے جلووں کی پیاس رہتی ہے
تُجھ سے مِلنے کی آس رہتی ہے
بِن ترے دِل کہیں نہیں لگتا
اور طبیعت اُداس رہتی ہے
لوگ کہتے ہیں جِس کو تنہائی
وہ مرے آس پاس رہتی ہے
ہائے اشرافیہ کے حلقوں میں
زندگی بے لباس رہتی ہے
آہ شارق دِلوں میں ہے کِینہ
اور زباں پر مِٹھاس رہتی ہے