الوداعی تقریب اردو محفل کا آخری رُکن

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
صد حیف!

محفل ایک دن اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ہم سب کو الوداع کہنے والی ہے۔

میں سوچتا ہوں کہ محفل کا پہلا رُکن کون تھا۔ شاید نبیل بھائی ہوں۔ یا شاید کوئی اور انتظامیہ کا رُکن!

لیکن نیا سوال یہ ہے کہ محفل کا آخری رُکن کون ہوگا۔ مئی کی 31 تاریخ سے اب تک تو اس مسند پر جو صاحبہ تشریف فرما ہیں۔ وہ تو کہیں سے بھی اردو یا محفل سے وابستہ معلوم نہیں ہوتیں۔ عین ممکن ہے کہ محفل کے آخری دنوں میں کوئی اور اردو سے محبت کرنے والا یہاں آ نکلے۔ :) :)

کیا خیال ہے آپ سب کا؟
محمداحمد ، بھائی آپ کو یہ گمان کیسے گزرا کہ ثانیہ کاکلین اردو سے وابستہ نہیں؟!
انگریزی میں لکھا ہے تو کیا ہوا ، میری رائے میں تو اتنا نستعلیق نام کسی اردو گھرانے کی چشمی و چراغی کا ہی ہوسکتا ہے ۔
 
یاز

محفلین

آپ کی بات میں وزن ہے۔
محترمہ ثانیہ کاکلین اپنی کاکلیں بکھرائے محفل پہ وارد ہوئی ہیں تو یہ ان کی اردو زبان سے لگاوٹ کے باعث ہی ہوا ہو گا۔
 
جی ۔ بالکل!
مجھے تو یہ سوئے ہوئے شعرا حضرات کو جگانے کی مخلصانہ کوشش معلوم ہوتی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
صد حیف!

محفل ایک دن اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ہم سب کو الوداع کہنے والی ہے۔

میں سوچتا ہوں کہ محفل کا پہلا رُکن کون تھا۔ شاید نبیل بھائی ہوں۔ یا شاید کوئی اور انتظامیہ کا رُکن!

لیکن نیا سوال یہ ہے کہ محفل کا آخری رُکن کون ہوگا۔ مئی کی 31 تاریخ سے اب تک تو اس مسند پر جو صاحبہ تشریف فرما ہیں۔ وہ تو کہیں سے بھی اردو یا محفل سے وابستہ معلوم نہیں ہوتیں۔ عین ممکن ہے کہ محفل کے آخری دنوں میں کوئی اور اردو سے محبت کرنے والا یہاں آ نکلے۔ :) :)

کیا خیال ہے آپ سب کا؟
یار اآپ نے ہر رکن پر نظر رکھی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ مجال ہے جو چوک جائیں۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد ، بھائی آپ کو یہ گمان کیسے گزرا کہ ثانیہ کاکلین اردو سے وابستہ نہیں؟!
انگریزی میں لکھا ہے تو کیا ہوا ، میری رائے میں تو اتنا نستعلیق نام کسی اردو گھرانے کی چشمی و چراغی کا ہی ہوسکتا ہے ۔
بِن گیا سو موتی!

یہ محاورہ اگلے زمانوں کے لوگ استعمال کیا کرتے تھے۔ بالخصوص یہ بات نکھٹو قسم کے دامادوں کے بارے میں کہی جاتی تھی۔ یعنی جیسا بھی ہے، گزارا کرو۔ :)

محفل کے آخری رکن کے ساتھ بھی لگتا ہے یہی معاملہ ہونے والا ہے کہ آئندہ اب کوئی مزید رکن آتا دکھائی نہیں دے رہا۔ :)

وہ کیا کہا ہے شاعر نے

اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو ۔۔۔۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کی بات میں وزن ہے۔
محترمہ ثانیہ کاکلین اپنی کاکلیں بکھرائے محفل پہ وارد ہوئی ہیں تو یہ ان کی اردو زبان سے لگاوٹ کے باعث ہی ہوا ہو گا۔

آپ دونوں کی بات مل کر تو کافی زیادہ وزنی ہو گئی ہے۔ :) : )

میں سوچ رہا ہوں کہ اردو کے نازک کاندھے اس بوجھ کو سہار بھی سکیں گے یا نہیں! گیسو کا بوجھ پہلے ہی اقبال نے شانوں پر ڈالا ہوا ہے۔ :) :)
 
Top