مبارکباد یاز صاحب کو 22 ہزاری ہونے کی مبارکباد!

سیما علی

لائبریرین
IMG-0113.jpg

یاز
میاں بہت بہت مبارک ہو آپکو جیتے رہیے شاد و آباد رہیے کاش بن باس نہ ہوتا تو کیا ہوتا کیسے کیسے نوادر ہیں اردو محفل میں ۔۔۔
ایک سیتا کی رفاقت ہے تو سب کچھ پاس ہے
زندگی کہتے ہیں جس کو رام کا بن باس ہے
 

یاز

محفلین
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مؤمن
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن

اگلا لفظ: ریکھاؤں!!!
رستہ روکتی خاموشی نے کون سی بات سنانی ہے
رات کی آنکھیں جان رہی ہیں کس کے پاس کہانی ہے

سارے سنگ میل بھی منزل ہو سکتے ہیں بھید کھلا
ہاتھوں کی ریکھاؤں میں ہر منزل ایک نشانی ہے
 
رستہ روکتی خاموشی نے کون سی بات سنانی ہے
رات کی آنکھیں جان رہی ہیں کس کے پاس کہانی ہے

سارے سنگ میل بھی منزل ہو سکتے ہیں بھید کھلا
ہاتھوں کی ریکھاؤں میں ہر منزل ایک نشانی ہے
یا تو آپ ہنس لیتے یا پھر اگلا لفظ ہی دے دیتے! :LOL:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت مبارک یاز۔ آج کل تو اصلی پری کے دھاگے اتنی تیزی سے کھلتے جارہی ہیں کہ بہت کچھ نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے ۔ اور وہ بھی دیکھتے ہی دیکھتے ۔ شاد آباد رہیے۔
 
آخری تدوین:
اردو محفل کے ایک دیرینہ اور ہر دلعزیز رکن یاز صاحب کے 22 ہزار مراسلہ جات مکمل ہونے کو ہیں۔ انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے پر ہماری جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔ مزید یہ کہ انہوں نے تین ہفتوں سے بھی کم وقت میں آخری 3 ہزار مراسلہ جات لکھے۔ خامہ انگشت بدنداں کہ اسے کیا لکھیے!
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ سرخروئی، سربلندی اور دونوں جہانوں کی کامیابیوں سے سرفراز کریں۔ آمین ثم آمین!
مبارکاں جی مبارکاں۔۔۔ تسی وی دس کے جائیو کہ ھن ڈیرے کتھے لان لئے او۔
 
Top