الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ووٹنگ کا وقت اکیس جون تک ہے ابھی تو ہفتہ بھر باقی ہے۔ ہمارا ووٹ فیصلہ کن ووٹ ہو گا۔۔۔ ساری نگاہیں ہم پر مرکوز ہوں گی۔ دل تیز تیز دھڑک رہے ہوں گے۔ اچانک کیمرہ ہمارے قدموں کو فوکس کرے گا۔ جوتوں کی آواز ٹھک ٹھک کر کے پولنگ باکس کی طرف جا رہی ہو گی ۔۔۔۔
ابھی ایسا مرحلہ تو آ جائے 😜
لگتا ہے روفی بھیا کہ بہت دن سے آپ سوئے نہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمیں! آپ کا مسئلہ گمبھیر ہے
تبھی تو ذہینوں سے امید لگائی۔
جب اس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہو تو دو کام کیے جاتے ہیں۔ پہلا یہ کہ یہ ذہن میں رکھا جاتا ہے کہ ہم جو بھی طریقہ استعمال کریں گے اس کا صرف فائدہ نہیں ہوگا بلکہ نقصان بھی ساتھ ہی ہے۔ سو وہ طریقہ منتخب کرتے ہیں جس کا نقصان ہم برداشت کر سکیں۔ یعنی رسک اسیسمنٹ کر کے جس رسک کو ہم لے سکیں اور کسی حد تک میٹیگیٹ کر سکیں۔
جو دوسرا اہم نکتہ ہے وہ یہ کہ اکثر ایسی پروبلم سولونگ میں آؤٹ آف دا باکس سوچنا پڑتا ہے۔ حل آسان سا ہوتا ہے لیکن ذہن کی رو اس طرف نہیں جا رہی ہوتی ۔
بجا فرمایا۔
لیکن جس چیز کی رو کی بات آپ کر رہی ہیں، اس کا نام و نشان ہمارے پاس نہیں بقول روفی بھیا، ظفری بھیا، خان بھیا اور دیگر۔
اس صورت میں دوسروں کی رو کا انتظار ہے تا کہ صحیح سمت جائے اور ہم اس کے پیچھے پیچھے چلیں۔
اب یہاں میری تجویز (جتنے حالات اور چیلنجز آپ نے بتائے) ان میں یہ ہے کہ آپ کبوتر کو بالکونی کے راستے باہر نکا لنے کی بجائے اسے دوسرا راستہ دکھائیں، اسے بالکونی کے گھر کی طرف کھلنے والے راستے کی جانب گھیریں (پکڑے بغیر، دانا وغیرہ ڈال کر یا کسی اور ترغیب و ترکیب سے) اور پھر اس کو گھر کے دروازے سے باہر کر دیں۔ وہ آزاد بھی ہوجائے گا اور امید ہے آپ کی جان جس شکنجے میں ہے اس صورتحال کے باعث اس میں بھی کچھ افاقہ ہوگا۔
مسئلہ یہ ہے کہ اپارٹمنٹ پانچویں منزل پر ہے اگر کبوتر کو بالکونی کی بجائے گھر کی طرف کھلنے کا راستہ دکھایا گھیر گھار کر، تو ہم مزید مشکل میں آ جائیں گے۔ اور یہ سارا وقت جو ہم محفل پر گزار رہے ہیں ، کچن سمیٹنے میں لگ جانا کیونکہ اس نے ڈائریکٹ کچن میں آ جانا ہے جو کہ اوپن ہے۔
خیر اگر کبوتر کے آگے آگے دانہ لے کر چلتے ہوئے اگر کسی طرح اسے گھر سے باہر جانے کا دروازہ دکھا بھی دیں تو اسے لفٹ میں کیسے سوار کریں گے؟
دکھانے تو کو سیڑھیوں والا راستہ بھی دکھا سکتے ہیں لیکن اس میں مسئلہ یہ کہ اس صورت میں اس نے تو اُڑ کر مین گیٹ کی طرف چلے ہی جانا ہے لیکن ہمارے پنکھ نہیں۔ ہمیں تو 85 سیڑھیاں ایک ایک کر کے ہی اترنی پڑیں گی نا۔
خیر یہ مرحلہ اگر طے ہو بھی جاتا ہے تو کیا اس کبوتر کو ان پانچ منزلوں میں سے کسی ایک گھر کا دروازہ کھلا نہ ملے گا؟ ہر منزل پر چار چار گھر ہیں۔
اگر کسی ایک گھر میں بھی گُھس گیا تو ہماری کلاس لگ جانی،
اگر اس گھر کے لوگ اپنا دماغ لڑا کر کبوتر کو دوبارہ ہمارے ہی گھر چھوڑ گئے تو ہم کیا کریں گے؟
کیا دوبارہ آپ سے پوچھیں گے کہ اب کیا کریں ہم۔
مسئلہ حل ہو جائے تو دوبارہ لکھیے گا۔ اگر یہ حل ممکن نہیں تو بھی لکھیے گا کہ اس میں کیا چیلنجز ہیں تاکہ ان کا حل نکالنے پر غور کی جائے!
کیا اوپر تفصیل سے بتایا گیا دردِ دل اور دردِ جگر کافی نہیں ہے یہ سمجھنے کے لئے کہ یہ حل ممکن نہیں جو آپ نے بتایا۔
 
تبھی تو ذہینوں سے امید لگائی۔

بجا فرمایا۔
لیکن جس چیز کی رو کی بات آپ کر رہی ہیں، اس کا نام و نشان ہمارے پاس نہیں بقول روفی بھیا، ظفری بھیا، خان بھیا اور دیگر۔
اس صورت میں دوسروں کی رو کا انتظار ہے تا کہ صحیح سمت جائے اور ہم اس کے پیچھے پیچھے چلیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ اپارٹمنٹ پانچویں منزل پر ہے اگر کبوتر کو بالکونی کی بجائے گھر کی طرف کھلنے کا راستہ دکھایا گھیر گھار کر، تو ہم مزید مشکل میں آ جائیں گے۔ اور یہ سارا وقت جو ہم محفل پر گزار رہے ہیں ، کچن سمیٹنے میں لگ جانا کیونکہ اس نے ڈائریکٹ کچن میں آ جانا ہے جو کہ اوپن ہے۔
خیر اگر کبوتر کے آگے آگے دانہ لے کر چلتے ہوئے اگر کسی طرح اسے گھر سے باہر جانے کا دروازہ دکھا بھی دیں تو اسے لفٹ میں کیسے سوار کریں گے؟
دکھانے تو کو سیڑھیوں والا راستہ بھی دکھا سکتے ہیں لیکن اس میں مسئلہ یہ کہ اس صورت میں اس نے تو اُڑ کر مین گیٹ کی طرف چلے ہی جانا ہے لیکن ہمارے پنکھ نہیں۔ ہمیں تو 85 سیڑھیاں ایک ایک کر کے ہی اترنی پڑیں گی نا۔
خیر یہ مرحلہ اگر طے ہو بھی جاتا ہے تو کیا اس کبوتر کو ان پانچ منزلوں میں سے کسی ایک گھر کا دروازہ کھلا نہ ملے گا؟ ہر منزل پر چار چار گھر ہیں۔
اگر کسی ایک گھر میں بھی گُھس گیا تو ہماری کلاس لگ جانی،
اگر اس گھر کے لوگ اپنا دماغ لڑا کر کبوتر کو دوبارہ ہمارے ہی گھر چھوڑ گئے تو ہم کیا کریں گے؟
کیا دوبارہ آپ سے پوچھیں گے کہ اب کیا کریں ہم۔

کیا اوپر تفصیل سے بتایا گیا دردِ دل اور دردِ جگر کافی نہیں ہے یہ سمجھنے کے لئے کہ یہ حل ممکن نہیں جو آپ نے بتایا۔
میں ذرا چولہا چوکا کر لوں، اس دوران اس مسئلے کی گمبھیرتا پر غور و خوض کرتی ہوں۔
 
ویسے یہ کام پ یاز کاٹتے ہوئے بخوبی کیا جا سکتا ہے غور و خوض والا۔
نہیں یقین تو پوچھ لیجئیے یاز سے
ہمارے پرکھوں کو ٹیگ کر دیا ہے آپ نے، جن سے ہم عقل ادھار پکڑتے ہیں۔ اب امید ہے میرے ڈنر بنا کر آنے سے پہلے پہلے آپ کا مسئلہ حل ہو چکا ہوگا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے پرکھوں کو ٹیگ کر دیا ہے آپ نے، جن سے ہم عقل ادھار پکڑتے ہیں۔ اب امید ہے میرے ڈنر بنا کر آنے سے پہلے پہلے آپ کا مسئلہ حل ہو چکا ہوگا۔
اگر آپ بھی ادھار پر چل رہی ہیں تو ہماری بے دماغی کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے محمد عبدالرؤوف بھیا
 
Top