الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محفل میں کافی سارے لوگ ہیں جو آئے روز کسی نہ کسی طرح ذہانت کی نمائش سے ششدر کر دیتے ہیں اور مجھے اپنا آپ ان میں سب سے زیادہ کند ذہن محسوس ہوتا ہے۔
میں نے تو ہر پل ہر لمحے آپ کو انگشت بدنداں کیے رکھا ہو گا۔۔۔ بے چاری انگلی بھی اب چپٹی ہو چلی ہو گی۔
 
پھر ایسا ہے کہ ہمیں تو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنی ذہانت کا درجہ صفر لگ رہا ہے. شاید ذہانت کے اگلے لیول میں داخل ہوں تو اس سلسلے میں کوئی پیشرفت کر سکیں. :mrgreen:
استغفرللہ۔۔۔ ادھر آئیں ہم ذہانت کے لیے کوئی مجرب نسخہ کریں جو ووٹ کاسٹ کرنے تک جاری رہے!
 
جس کا املاء درست نہ ہو گا ہم اسے ذہین تو کیا استاد ہی نہ رہنے دیں گے۔
اتنے صفحات اکٹھے پڑھ رہی تھی اور ایک ایک کو جواب دے رہی تھی۔ ٹائپو درست کر لی ہے، نشاندہی کا شکریہ۔ ووٹ کاسٹ کر لیا ہے تو نیل پینٹ لگوا لیجیے گا!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اتنے صفحات اکٹھے پڑھ رہی تھی اور ایک ایک کو جواب دے رہی تھی۔ ٹائپو درست کر لی ہے، نشاندہی کا شکریہ۔ ووٹ کاسٹ کر لیا ہے تو نیل پینٹ لگوا لیجیے گا!
ووٹنگ کا وقت اکیس جون تک ہے ابھی تو ہفتہ بھر باقی ہے۔ ہمارا ووٹ فیصلہ کن ووٹ ہو گا۔۔۔ ساری نگاہیں ہم پر مرکوز ہوں گی۔ دل تیز تیز دھڑک رہے ہوں گے۔ اچانک کیمرہ ہمارے قدموں کو فوکس کرے گا۔ جوتوں کی آواز ٹھک ٹھک کر کے پولنگ باکس کی طرف جا رہی ہو گی ۔۔۔۔
ابھی ایسا مرحلہ تو آ جائے 😜
 
ظفری بھیا کیا دونوں امیدواروں کا امتحان لیا جا سکتا ہے؟ اصل میں ہمیں ابھی ابھی ایک مسئلہ ہو گیا ہے۔ جو امیدوار اس کا حل پیش کر دے، ہم اسے ایک ووٹ دلوا دیں گے۔
یقیناً امتحان لینا چاہیے، ہمارا حق ہے بھئی
وہی تو۔
مسئلہ یہ ہے کہ ایک بڑا سا کبوتر بالکونی میں بریڈ کھانے آیا اور وہیں کا ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سے اڑ کر بالکونی کا جنگلہ پار نہیں کیا جا رہا۔ بار بار اڑنے یا پھر سلاخوں کے بیچ سے نکلنے کی کوشش میں تھکتا جا رہا ہے۔ کوے آتے ہیں بریڈ لینے لیکن کائیں کائیں کرتے اڑ جاتے ہیں۔
کبوتر جا جا جا
پہلے پیار کی پہلی چٹھی ساجن کو دے آ
بھی اونچی آواز سے لگا کر سنایا کہ شاید اسے اڑان بھرنے میں کامیابی ہو۔

اسے پکڑ جر جنگلے سے پار نہیں کر سکتے کہ اس کی چونچ چھری کی دھار سے بھی زیادہ تیز لگ رہی ہے۔
تو امیدواران مریم افتخار اور محب علوی سے گذارش ہے کہ اس مسئلے جو ہمارا ذاتی مسئلہ سمجھ کر اس کا بہترین حل نکالتے ہوئے اپنی اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کریں۔
وہی تو۔۔۔
آج ساری ذہانتوں کو چیلنج کر دیا ہم نے ایک ساتھ۔
ہے کوئی جو کبوتر کو اس پریشانی سے باہر نکال کر اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کرے
گھمبیر مسئلہ ہے تو لیکن اس کو بلی کے ہاتھوں قربان ہونے دینا تو ذہانت نہیں ہے۔ بس ذہانت سے بھرپور حل بتائیے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے
اب مسئلے بڑھ گئے ہیں۔ سانپ اور لاٹھی کے شامل ہوجانے سے۔ :)
امتحان امیدواروں کا ہے ووٹروں کا نہیں ہے۔
بھرجائی کا دوپٹہ رنگوانے جو لے کر گئے تھے۔ ککلی کے ٹائم انھی کے ہاتھ میں نظر آیا۔اب اس میں اعتراض کہاں بنتا ہے۔
کبوتر کی مشکل آسان کیجئیے بس آپ۔
ایویں دستانے پہن کر پکڑیں۔ جیسا کہ بتایا کہ چونچ مارنے کا خدشہ صرف ہاتھوں تک محدود نہیں ہے۔
ابھی تو بیچارہ کھا کھا کر گرتا پھر رہا ہے۔۔۔ کبوتر۔
یہی ہمارا بھی کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ کا حل نکال کر اس اہلیت کا ثبوت پیش کر دیجئیے
بقول روفی بھیا کہ سر میں ہے ہی کیا جس کی حفاظت کرنی ہے۔
قسطوں میں حل نہ بتائیں بس ایک درست حل بتا دیں۔
لگتا ہے کہ اب کبوتر کو بالکونی ہی میں گھونسلہ بنانا پڑے گا ۔ آپ لوگوں کی ذہانت کچھ نہیں کرنے والی۔
ہم کبوتر باز تھوڑی جو کبوتر پکڑیں۔ ا ور نقاب کا مشورہ کیوں ۔ ہم کون سا کبوتر سے ادھار لئے بیٹھے ہیں
گل یاسمیں! آپ کا مسئلہ گمبھیر ہے اور جب اس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہو تو دو کام کیے جاتے ہیں۔ پہلا یہ کہ یہ ذہن میں رکھا جاتا ہے کہ ہم جو بھی طریقہ استعمال کریں گے اس کا صرف فائدہ نہیں ہوگا بلکہ نقصان بھی ساتھ ہی ہے۔ سو وہ طریقہ منتخب کرتے ہیں جس کا نقصان ہم برداشت کر سکیں۔ یعنی رسک اسیسمنٹ کر کے جس رسک کو ہم لے سکیں اور کسی حد تک میٹیگیٹ کر سکیں۔
جو دوسرا اہم نکتہ ہے وہ یہ کہ اکثر ایسی پروبلم سولونگ میں آؤٹ آف دا باکس سوچنا پڑتا ہے۔ حل آسان سا ہوتا ہے لیکن ذہن کی رو اس طرف نہیں جا رہی ہوتی ۔

اب یہاں میری تجویز (جتنے حالات اور چیلنجز آپ نے بتائے) ان میں یہ ہے کہ آپ کبوتر کو بالکونی کے راستے باہر نکا لنے کی بجائے اسے دوسرا راستہ دکھائیں، اسے بالکونی کے گھر کی طرف کھلنے والے راستے کی جانب گھیریں (پکڑے بغیر، دانا وغیرہ ڈال کر یا کسی اور ترغیب و ترکیب سے) اور پھر اس کو گھر کے دروازے سے باہر کر دیں۔ وہ آزاد بھی ہوجائے گا اور امید ہے آپ کی جان جس شکنجے میں ہے اس صورتحال کے باعث اس میں بھی کچھ افاقہ ہوگا۔

مسئلہ حل ہو جائے تو دوبارہ لکھیے گا۔ اگر یہ حل ممکن نہیں تو بھی لکھیے گا کہ اس میں کیا چیلنجز ہیں تاکہ ان کا حل نکالنے پر غور کی جائے! :)
 
Top