الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
IMG-0097.jpg


تازہ ترین اسکور بورڈ
آپا، اسی طرح اپڈیٹس دیتی رہیں، ہمیں ووٹ دینے میں آسانی ہو گی اور ہمارا ووٹ قیمتی بھی ہو جائے گا 🙂
 
میرا نعرہ بھی دیکھیے، کیسا لگا۔
ہنس ہنس کے گالیں دکھ گئیں آج نعروں پہ 🤣
یہاں تو ترازو لکھا تھا تو میں نے سوچا کہ انتخابی نشان اگر میرا ہوتا تو ترازو ہوتا۔۔۔لیکن محب علوی ابھی ییں نہیں کہ مخالف ترازو نشان بتائیں۔ چلیے ان کے ووٹرز سے ہی پوچھتے ہیں!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے بھئی جیتیں گے۔
ہر میدان میں ہر طوفان میں ہر مشکل میں جیتیں گے!!
یہ الگ بات کہ محب بھی ہمارے ہم وطن اور ہم شہر واقع ہوئے ہیں۔۔۔کیا پتہ ذرا زور کا نعرہ مارا تو ان کے گھر والے بیل بجا کر کہیں بی بی ذرا شور کم کرو۔ 🤣
 
ابھی تو روفی بھیا نے بتایا کہ آنچل کے پلو میں پیسے بھی باندھے جاتے ہیں ۔ ہم نے سوچا شاید مریم نے بھی باندھ رکھے ہوں۔ بس انھی نوٹوں کو نچڑنے سے بچانے کے لیے کہا تھا
ہمارے نوٹ صرف واشنگ مشین میں نچڑتے ہیں!
 
Top