مزاح برائے تاوان

سیما علی

لائبریرین
IMG-0037.jpg

آپ سب کے لیے
 

باباجی

محفلین
ابھی رمضان کے آخری ایام کی بات ہے، میرا سب سے چھوٹا بھائی لاہور آیا۔ افطاری وہ دوستوں کے ساتھ کر چکا تھا۔ گھر آنے پر میں نے چائے کا پوچھا، اس نے ہاں کی۔ چائے کا پہلا سپ لے کر اس نے کہا، یہ چائے!!!
ایسے لگتا ہے ایک مدت سے یہی ذائقہ چاہیے تھا اور یہی ذائقہ نہ ملتا تھا۔ اس کے سوا کوئی بھی ذائقہ اس لیول کا نہیں۔ اس کے بعد ایک ایک گھونٹ اللہ معاف کرے اتنے ندیدوں کی طرح بھرا جیسے صدیوں کا ترسا ہو۔
اور میں نے پتہ کیا سوچا؟ کیسے siblings کے ساتھ بہت سے ذائقوں، مزاح اور کئی معاملات کے سٹینڈرڈز میچ کرتے ہوتے ہیں کیونکہ ایک ہی مٹی سے گندھے ہوتے ہیں۔۔۔ جب کہ میں یہی چائے یہاں تین وقت بناتی ہوں اور آج تک تعریف تو کبھی سنی نہیں لیکن نقص تقریبا ہوتا ہی ہوتا ہے کہ کون سی شے دوسروں کے سٹینڈرڈ کے حساب سے ہونے سے رہ گئئ!
میں عرصہ دراز سے صرف دو کپ چائے کا ایکسپرٹ ہوں ۔۔ میرے گھر تو کیا بلکہ پورے خاندان میں دو کپ چائے مجھ سی کوئی نہیں بناتا ۔۔ کیونکہ دو کپ چائے ہزاروں بار بنا چکا ہوں کہ اب بناتے ہوئے خودکار نظام کے تحت دودھ ، پانی ، چینی ، پتی شامل کرتا ہوں
 

باباجی

محفلین
یہ ہماری بہت پسند یدہ
بہت شکریہ مریم
آج ہم نے
کراری بھنڈیاں دال چاول اور پیاز کھیرا ٹماٹر کا کچومر بھی بنا یا
اسی لیے انور مسعود صاحب کی

اَج کیہِ پکائیے دس تیرا کیہِ خیال اے​

یاد آگئی
ہائے ہائے بھنڈی ۔۔ سبزیوں کی عظیم الشان ملکہ اور بادشاہ کریلہ ۔۔ میرے علاقے کے ہوٹل والوں کو میں نے کہا ہوا ہے کہ جب بھی بھنڈی یا کریلے بناؤ تو کال کرکے صرف اتنا کہا کرو کہ آکر لے جائیں آپ کی فیورٹ سبزی بنی ہے
 

باباجی

محفلین
اگرچہ غیر مقصدیت کی اصطلاح ہمارے انہی عظیم قائد کی ہے جنہوں نے اس لڑی کی بے راہ روی پر توجہ دلائی۔ تاہم مقصدیت ملنے کا راستہ سیدھا اور شفاف محمد احمد بھائی (عرف بابائے ڈسکورڈ) کے دولت خانے کی طرف جاتا ہے۔ موصوف اپنے ایک اور مراسلے میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ میرے اتنے مراسلے کیسے ہوگئے۔۔۔بک رہا تھا جنوں میں کیا کیا کچھ!!
بابائے ڈسکورڈ 🤔
 

باباجی

محفلین
اس لڑی کو سو صفحات تک پہنچانے میں لڑی کے مکینوں یاز ، زیک ، سیما علی ، @گل یاسمیں (پیش سے)، اے خان
اور لڑی کے مہمانوں محمداحمد ، بابا جی ، ظفری ، عبداللہ محمد ، نیرنگ خیال ، سید عاطف علی کا دھنے واد!

آپ سب اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں، بے موسمی گاجر کھیر آتی ہی ہوگی۔
بعد میں یہ سننے کو بھی ملے گا ۔۔ جنہاں کھائیاں گاجرا ں ۔۔ ٹِڈ اونہاں دے پِیڑ
 
Top