محب علوی

ساجد

محفلین
ایسے سوالات کے جواب میں ایک ہی شعر حسب حال معلوم ہوتا ہے:

نہ وہ عشق میں رہِیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہِیں‌ شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خَم ہے زلفِ ایاز میں
:(

ملاحظہ فرمائیے قیصرانی بھائی کہ نبیل بھائی درویشی میں بھی ایاز کی زُلف کے خم ڈھونڈ رہے ہیں :rollingonthefloor:
 

تعبیر

محفلین
ایسے سوالات کے جواب میں ایک ہی شعر حسب حال معلوم ہوتا ہے:

نہ وہ عشق میں رہِیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہِیں‌ شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خَم ہے زلفِ ایاز میں
:(
واقعی حیرت کی انتہا ہے کہ نبیل بھائی قوم سے مخاطب ہیں :p
آپ بتائیں ہم سب مل کر پھر سے ایسا ماحول بنانے کی کوشش کریں گے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
واقعی حیرت کی انتہا ہے کہ نبیل بھائی قوم سے مخاطب ہیں :p
آپ بتائیں ہم سب مل کر پھر سے ایسا ماحول بنانے کی کوشش کریں گے :)

تعبیر بہن، آپ کی موجودگی ہی سے ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے۔ :)
گزرا وقت بھی لوگ یاد کرتے ہیں لیکن انشاءاللہ آنے والا وقت بھی بہتر ثابت ہوگا۔
 

تعبیر

محفلین
تعبیر بہن، آپ کی موجودگی ہی سے ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے۔ :)
گزرا وقت بھی لوگ یاد کرتے ہیں لیکن انشاءاللہ آنے والا وقت بھی بہتر ثابت ہوگا۔
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی :) یہ تعریف مجھ اکیلی کے لیے ہی تھی نا :p
ان شاءاللہ اورا للہ محفل کو ڈھیر ساری کامیابیاں دے اور آپ کولمبی زندگی صحت اور تندرستی کے ساتھ
آجکل تو یہاں بہت رونق ہو گئی ہے ماشاءاللہ
 

جاسمن

لائبریرین
محب علوی کا خوب خاکہ لکھا ہے نبیل بھائی نے ۔۔۔۔لیکن اس لڑی کے بیشتر افراد نبیل بھائی سمیت اب نہیں آتے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ پتا نہیں اب محفل ویسی نہیں رہی یا لوگ بدل گئے ہیں ۔
السلام علیکم۔
ابھی دو دن پہلے میں آپ کو اور عائشہ کو یاد کر رہی تھی۔ آپ خود بھی نہیں آتیں اور آپ کی تازہ تحریریں بھی محفل کی زینت نہیں بنتیں۔
اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ پتا نہیں اب محفل ویسی نہیں رہی یا لوگ بدل گئے ہیں ۔
محفل تو محفلین سے ہے۔ جیسے محفلین ویسا ہی ماحول۔
آپ آنا شروع کریں تو آپ کے حساب کا ماحول بنتا جائے گا۔ ہم مزاج لوگ مل ہی جاتے ہیں۔
ہوتا یہ ہے کہ جب ہم کافی عرصہ بعد آتے ہیں تو اجنبی ناموں کو براجمان پاتے ہیں۔ اور وہ بھی بہت بے تکلفی کے ماحول میں۔ جبکہ ہم خود اپنے جاننے والوں کے ساتھ ایسا ماحول چھوڑ کے گئے تھے۔ اب ہمیں اجنبیت محسوس ہوتی ہے اور سب کچھ بدلا بدلا لگتا ہے۔
آپ آئیں اور آتی رہیں۔۔۔۔پھر سے ویسا ماحول بنتا جائے گا۔
خوش رہیں آباد رہیں۔امین!
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم۔
ابھی دو دن پہلے میں آپ کو اور عائشہ کو یاد کر رہی تھی۔ آپ خود بھی نہیں آتیں اور آپ کی تازہ تحریریں بھی محفل کی زینت نہیں بنتیں۔
اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
آمین ۔
آپ نے یاد کیا شاید اسی لیے ہی ادھر آ گئی۔ اکثر کوئی یاد کرے تو اتفاقا اسی دن ہی کال یا میسج کر لیتی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ مجھے یاد کیا جا رہا تھا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
محفل تو محفلین سے ہے۔ جیسے محفلین ویسا ہی ماحول۔
آپ آنا شروع کریں تو آپ کے حساب کا ماحول بنتا جائے گا۔ ہم مزاج لوگ مل ہی جاتے ہیں۔
ہوتا یہ ہے کہ جب ہم کافی عرصہ بعد آتے ہیں تو اجنبی ناموں کو براجمان پاتے ہیں۔ اور وہ بھی بہت بے تکلفی کے ماحول میں۔ جبکہ ہم خود اپنے جاننے والوں کے ساتھ ایسا ماحول چھوڑ کے گئے تھے۔ اب ہمیں اجنبیت محسوس ہوتی ہے اور سب کچھ بدلا بدلا لگتا ہے۔
آپ آئیں اور آتی رہیں۔۔۔۔پھر سے ویسا ماحول بنتا جائے گا۔
خوش رہیں آباد رہیں۔امین!
بالکل یہی بات ہے۔اب یہاں آ کر واقعی ہی اجنبی محسوس ہوتا ہے۔ شمشاد چاچو کے بعد محفل ویران سی لگنے لگی تھی اور نایاب چاچو کے جانے اجڑ گئی۔ سچ پوچھیں تو میں اس لیے نہیں آتی کہ میں کوئی مراسلہ پوسٹ کروں اور نایاب چاچو کا جواب نا آئے اور نا میں اس سوچ میں پڑوں کہ اب وہ نہیں رہے :( موت کتنی بے رحم ہے ہم سے کیسے کیسے رشتے چھین لیتی ہے۔۔۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
موت کتنی بے رحم ہے ہم سے کیسے کیسے رشتے چھین لیتی ہے
آپ کی اس بات سے اتفاق ہے کہ شمشاد بھائی اور نایاب بھائی کی کمی بے حد محسوس ہوتی ہے۔ شمشاد بھائی کو تو بہت بلایا لیکن۔۔۔اللہ کرے کہ وہ ہمیشہ خوش وخرم رہیں۔ اللہ انہیں آسانیاں عطا فرمائے۔امین
نایاب بھائی۔۔۔ان کے جانے کو دل نہیں مانتا۔۔۔۔یقین نہیں آتا۔۔۔۔لیکن موت بھی اللہ کا رحم ہی ہے۔ اللہ انھیں دوسرے جہاں میں ڈھیروں آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین!
ناعمہ!
محفل بھی اس دنیا جیسی ہے۔ ہمارے ارد گرد کئی لوگ ملک سے چلے جاتے ہیں, تبادلہ ہوجاتا ہے۔ دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ را بطے منقطع ہوجاتے ہیں کئی لوگوں سے۔۔۔۔تو ہم دنیا نہیں چھوڑتے۔۔۔۔جانے والوں کے بعد واقعی دنیا سونی سونی تو لگتی ہے لیکن یہ ہی حقیقت ہے۔ چاہے اسے ہم رو کے تسلیم کریں یا بہادری سے۔
آئیں اور آتی رہیں۔۔۔کبھی ہم شمشاد بھائی کی زندگی اور آسانیوں کے لیے دعا کریں گے۔۔۔کبھی نایاب بھائی کی خوشیوں اور آسانیوں کے لیے اور کبھی ان کے گھر والوں کی خوشیوں اور آسانیوں کے لیے۔
کبھی ہم آپس میں ایک دوسرے کی خیرخواہی کریں گے اور کبھی محفل سے کچھ اور فائدے کی باتیں سیکھیں گے۔۔۔۔ان شاءاللہ۔
اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب جبکہ اس محفل پر دوسروں کا تعارف تھوک کے حساب سے پیش ہو رہا ہے، ہم نے سوچا کیوں نہ ہم بھی اس کام میں حصہ ڈال لیں۔ ویسے بھی کافی دنوں سے مجھ پر ایک تعارف کا جواب قرض ہے۔ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ نبیل گپ شپ کی جانب نہیں آتا۔۔ لیجیے آج آپ کی شکایت رفع کیے دیتے ہیں۔

جب میں نے تعارف لکھنے کا سوچا تو فورم پر ایک ہی منفرد رکن نظر آئے جن کا تعارف کروانے کا مزا آ سکتا ہے اگرچہ یہ منفرد رکن کسی اور کو کہتے ہیں۔ یہ ہیں ہمارے دوست محب علوی! اردو کا شیدائی محب انٹرنیٹ پر اردو مواد کی عدم دستیابی سے نہایت آزردہ تھا اور گرافک امیجز پر مبنی ویب سائٹوں سے اکتا چکا تھا۔ قریب تھا کہ وہ دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیٹ کو خیرباد کہہ دیتا کہ یونہی رینڈم سرفنگ کرتے ہوئے وہ محفل فورم پر آن پہنچا۔ اسے یہ سب کچھ خواب سا لگا اور وہ سرف کرتا ہوا کسی اور سائٹ‌ پر نکل گیا۔ پھر اسے کچھ خیال آیا اور وہ بیک بٹن پریس کرتا ہوا واپس محفل فورم پر پہنچا۔ وہاں اسے احساس ہوا کہ یہ سب کچھ حقیقت ہے۔ انٹرنیٹ‌ پر صحیح معنوں میں اردو کی ایک فورم موجود ہے۔ غیر یقینی کے عالم میں اس نے مختلف زمرہ جات دیکھے۔ اور جب اسے یقین ہو گیا تو وہ خوشی سے شیر کی طرح دھاڑا۔۔ لیکن معاً اس کے حلق سے بلی کی میاؤں کی آواز برآمد ہوئی۔ محب نے جھینپ کر ادھر ادھر دیکھا۔ کوئی اسے نہیں دیکھ رہا تھا۔ پھر محب نے ایک سٹریپ سلز کی گولی نگلی۔ اس بار محب جو دھاڑا تو محفل واقعی لرز کر رہ گئی۔ سب نے دیکھا کہ کس شیر کی آمد ہے کہ ۔۔۔۔


اور واقعی محب علوی کی آمد کے بعد سے محفل فورم کا رنگ بدل گیا۔ اس کی آمد سے پہلے فورم پر لوگ لیے دیے رہتے تھے۔ محب کے آنے سے ماحول اس قدر بے تکلف ہو گیا کہ لوگ ایک دوسرے سے ابے تبے کرنے لگ گئے۔ فورم پر نئے آنے والوں کو بھی محب نہایت خوشدلی سے خوش آمدید کہتا ہے۔ مرد حضرات کو تو وہ کہتا ہے ٹھیک ہے ٹھیک ہے چلو ادھر بیٹھو لیکن جب کوئی خاتون آ جائیں تو ان کے سامنے قالین ہو جاتے ہیں۔ اس کی باچھیں اتنی کھِل جاتی ہیں کہ یوں لگتا ہے کہ گردن پر بتیسی رکھی ہوئی ہو۔ میں آپ کے لیے چائے بنا دوں جی ۔۔ آپ کے جوتے پالش کر دوں جی ۔۔ ہی ہی ۔۔

محب علوی کے بارے میں بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے سے تین مرتبہ کونسلر کا الیکشن لڑ چکے ہیں اور ہر مرتبہ اس بری طرح سے ہارے ہیں کہ ان کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔ محب نے اپنی سیاسی زندگی کی ناکامیوں کا مداوا محفل فورم پر ڈھونڈھنا چاہا اور یہاں اپنی مقبولیت کے ثبوت کے لیے الیکشن مہم چلانی شروع کر دی۔ اور اس مرتبہ واقعی محب نے اپنی الیکشن مہم میں جھنڈے گاڑ دیے۔ محب علوی کی مقبولیت اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ لیکن برا ہو ایک حاسد مزاج ایڈمن کا جس کو محب کی یہ مقبولیت کھٹکنے لگی اور اس نے کسی بہانے سے اس الیکشن پراسیس کا ٹینٹوا ہی دبا دیا یعنی اس تھریڈ کو ہی مقفل کر دیا۔ اپنی کامیابی سے اس قدر قریب پہنچنے کے بعد الیکشن سے باہر کیے جانے پر محب شدید تلملایا اور اس نے بحالی جمہوریت کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ لیکن جب اس نے اپنے رفقاء کار کی جانب نظر ڈالی تو بھونچکا رہ گیا۔ سب لوگ ہنس ہنس کر دوہرے ہو رہے تھے۔ کچھ تو اس ہنسی سے اس قدر بے قابو ہو رہے تھے کہ لیٹ‌ کر ہاتھ پاؤں پٹک رہے تھے۔ پہلے تو محب ہکابکا ہو کر سب کو دیکھتا رہا۔۔ پھر وہ بھی کھلکھلا کر ہنس پڑا۔۔ :haha:

آخر میں میں یہ کہوں گا کہ محب کی صلاحیتوں کے ہم سب معترف ہیں اور امید کرتا ہوں کہ ہمیں ان جیسے مخلص دوست کا ساتھ میسر رہے گا اور ہم ان کی شستہ اردو سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے۔
اگر جاسمن صاحبہ توجہ نہ دلاتیں، تو یہ دھاگہ میری نظروں سے اوجھل ہی رہتا۔۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔ اب تو محب علوی بھائی بھی کہیں چھپ گئے ہیں۔۔۔ لگتہ ہے کہ ماضی کے الیکشنوں سبب دل دنیا سے اوب گیا ہے۔۔ اب تو مجھ سے بھی ملاقات نہیں کرتے۔۔۔ ورنہ سال دو سال بعد ایک آدھا فون ایک آدھی ملاقات ہو ہی جاتی تھی۔
 
Top