مبارکباد گل یاسمیں 38 ہزاری ہوگئیں!

گل یاسمیں آپ کو مبارک ہو۔ مزید 27 یوم میں کیا کیا کارہائے نمایاں سر انجام دیں گی؟ محفلین کے لیے کوئی اہم پیغام؟ مزید یہ کہ اس نو لکھے اور 38 ہزارے کا کیا کنکشن وغیرہ ہے!!! :)
 
سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ
ماشاء اللہُ
بہت بہت مبارک ہو آپکو اللہ کی حفاظت میں رہیں ہمیشہ آمین
ہماری بٹیا کی رفتار کا اندازہ آپکو ان شاء اللہ 27 یوم میں جب محسوس ہوگا ان شاء اللہ جب وہ اپنی پوری فارم میں آجائیں گی ۔
ہماری دعائیں اور پیار ❤️❤️❤️❤️❤️ہر دم
گُلِ یاسمیں
بٹیا کے ساتھ
گل یاسمیں آپ کو مبارک ہو۔ مزید 27 یوم میں کیا کیا کارہائے نمایاں سر انجام دیں گی؟ محفلین کے لیے کوئی اہم پیغام؟ مزید یہ کہ اس نو لکھے اور 38 ہزارے کا کیا کنکشن وغیرہ ہ
 
بہت مبارک باد جی :)
جو ہم نے 19 سال میں نہ ہوا وہ آپ نے بہت جلد کرلیا:)
بہت بہت مبارک ہو۔
ہم سے بھی نہیں ہوسکا اتنے عرصے میں۔
ایسے لگتا ہے دنیا ختم ہو رہی ہے اور سبھی ایک دوسرے سے معانقہ کر رہے ہیں کہ کیا کرنا تھا کیا کر چلے وغیرہ۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمیں آپ کو مبارک ہو۔ مزید 27 یوم میں کیا کیا کارہائے نمایاں سر انجام دیں گی؟ محفلین کے لیے کوئی اہم پیغام؟ مزید یہ کہ اس نو لکھے اور 38 ہزارے کا کیا کنکشن وغیرہ ہے!!! :)
خیر مبارک خیر مبارک
کارہائے نمایاں سر انجام کیسے دیں ۔ جیسے ہی تواتر سے محفل پر آنے لگتے ہیں کہ معلوم پڑتا ہے کہ ایک اور فرد ہماری زندگی سے کم ہو گیا۔
دعا کیجئیے گا ہمارے حق میں کہ جلدی واپس لوٹیں بلکہ جائیں ہی ناں کہ
دن رہ گئے نیں تھوڑے
 
یاز

محفلین

اللہ خیر کرے۔ کیا ہوا؟
 
اللہ تعالی رحم کریں گل۔۔۔صدقہ دیں جتنا ممکن ہو اور ہماری بہت سی دعائیں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے!
 
الف عین

لائبریرین
بہت مبارک ہو گل بیٹا
میری پیشگوئی کہ اگر پہلے والی رفتار پکڑ لی تو محفل کے اختتام تک پچاس ہزار تو کر سکتی ہیں، میری نیک خواہشات۔
لیکن کچھ اس سے فرق تو پڑتا نہین کوئی
 
Top