مزاح برائے تاوان

کچھ دنوں کی بات ہے بیٹی سے پوچھا کہ اس کی طرف موسم گرم ہے تو جواب آیا کچھ کچھ۔ درجۂ حرارت پوچھا تو یہی بارہ تیرہ سیلیئس میکسیمم
ہمارے حساب سے جہاں ہم ہیں، موسم ٹھنڈاہے آج۔ لیٹ می ٹیل یو دا ٹمپریچر: 37 سیلسئیس۔
 

زیک

فوٹوگرافر
ہمارے حساب سے جہاں ہم ہیں، موسم ٹھنڈاہے آج۔ لیٹ می ٹیل یو دا ٹمپریچر: 37 سیلسئیس۔
معلوم نہیں آپ نے برطانیہ میں سردیاں کیسے گزاریں۔

میری بیٹی میرا مذاق کرتی ہے کہ میں شاید پاکستان کی بجائے الاسکا میں پیدا ہوا تھا اور خود اس کا یہ حال ہے کہ wind chill کے منفی 29 سیلسیئس ہوتے ہوئے ناشتے کے لئے باہر پھر رہی ہوتی ہے اور بقول اس کے سکاٹ لینڈ کا موسم بالکل بھی ٹھنڈا نہ تھا
 
معلوم نہیں آپ نے برطانیہ میں سردیاں کیسے گزاریں۔
مجھے ویسے زندگی میں سب سے زیادہ سردی خنجراب پاس پہ لگی تھی 2021 میں۔ ہاتھ ایسے ہوگئے تھے درد سے کہ برداشت نہیں ہو رہا تھا۔ مائنس 16 ٹمپریچر تھا۔
برطانیہ تو میں بہت زیادہ خود کو ذہنی طور پہ تیار کر کے گئی تھی سردی کے لیے لیکن اتنی نہیں لگی ۔ ویسے بھی وہاں بارش اور نمی کی وجہ سے ہمارے علاقوں کی خشک سردی والے مسائل کم از کم نہیں ہیں، سردی بھی اچھی لگتی ہے انتظامات کے ساتھ۔ میرا وہاں قیام بھی سخت سردی کا دورانیہ ہی تھا، نومبر تا مئی۔
 

زیک

فوٹوگرافر
بہترین۔۔۔ مزید تصاویر بھی دیکھ رہی ہوں مگر بٹہ کنڈی کا جغرافیہ بھی معلوم کرنا ہے کیونکہ ایسے لگتا ہے کہ میں نے دیکھا تو ہوگا مگر نام نہیں پتہ ہو شاید۔ کیا یہ ناران سے آگے ہے؟
ناران سے آدھ گھنٹے سے کم بابوسر کی طرف جاتے ہوئے۔ ناران کے رش کی وجہ سے اب کافی مقبول ہو چکا ہے
 
ناران سے آدھ گھنٹے سے کم بابوسر کی طرف جاتے ہوئے۔ ناران کے رش کی وجہ سے اب کافی مقبول ہو چکا ہے
پھر تو کئی بار دیکھا ہوگا مگر قیام ناران یا چلاس میں ہی رہا۔ راستے کے سبھی علاقوں کے نام یاد رہتے ہوتے تو مجھے مریم کون کہتا! 😂
 
Top