مبارکباد محفلین کو یاز صاحب کے انیس ہزار معیاری مراسلہ جات کی مبارکباد

ہم جب سے اردو محفل پہ آئے یاز صاحب ہمارے پسندیدہ ترین محفلین میں سے رہے اور وہ ایک لمبے عرصے کے بعد محفل پر دوبارہ ہمیں اپنی ہمہ جہت شخصیت سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ہمارے لیے یہ اعزاز باعث فخر و انبساط ہے کہ نہ صرف ان کے لیے انیس ہزاری ہونے کی لڑی بنائیں بلکہ تمام محفلین کو بھی مبارکباد پیش کریں۔:clap:
ہمارے عبداللہ محمد بھائی کا نعرہ ہے: یاز تیرے جاں نثار
بے شمار بے شمار 🤣🤣🤣

یاز صاحب آپ کو بے حد مبارکباد اور دونوں جہانوں کے لیے دعائیں۔ ہماری آڈئینس کو بتانا چاہیں گے کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ 🔉
 

یاز

محفلین
بہت شکریہ و نوازش مریم افتخار کہ آپ نے اس ناچیز کے لئے ایسے الفاظ لکھے کہ جن کو پڑھ کر پہلا خیال یہی آیا کہ
ایہہ کڑی مینوں ای کہہ رہی اے؟
اللہ آپ کو اور سب محفلین کو خوش اور شاد آباد رکھے۔


اب تو جو حالات ہیں، تو (محاورتاً ) یوں کہا جا سکتا ہے کہ پچاس فیصد محفلین نے دیگر پچاس فیصد محفلین کے لئے لڑی بنا کر باقی کے سو فیصد (یعنی صفر) محفلین کو صدا لگائی ہو۔
 
بہت بہت مبارک ہو ٌکاکاٌ یاز
آپ بھی کسی پہاڑ کی اوٹ سے تابوت کی جھلک کے منتظر تھے!
:)
انہیں محفل کا تابوت نہیں لا سکا، بلکہ جنگ کے تابوت میں آخری کیل
وغیرہ۔۔۔
تبھی تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ ان کی لانچنگ کے ساتھ ہی بینان المرصوص لانچنگ اور سیز فائر وغیرہ۔۔ 😀
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
انہیں محفل کا توبوت نہیں لا سکا، بلکہ جنگ کے تابوت میں آخری کیل
وغیرہ۔۔۔
تبھی تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ ان کی لانچنگ کے ساتھ ہی بینان المرصوص لانچنگ اور سیز فائر وغیرہ۔۔ 😀
یا تو ٹرمپ نے جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا یا پھر یاز نے۔
 

یاز

محفلین
انہیں محفل کا تابوت نہیں لا سکا، بلکہ جنگ کے تابوت میں آخری کیل
وغیرہ۔۔۔
تبھی تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ ان کی لانچنگ کے ساتھ ہی بینان المرصوص لانچنگ اور سیز فائر وغیرہ۔۔ 😀
یہ آپ نے ہمیں غوری میزائل تو نہیں کہا نا؟
 
Top