انٹرویو عبداللہ محمد بھائی کا انٹرویو

ہلے وی دسن دی لوڑ اے۔ 🙃
خیر یاز اور زیک سے تو بلکل متاثر نہیں ہوں۔
یہ ماظق بھائی بہت بھلے بندے ہوا کرتے تھے اردو فورم کے ابتدائی دنوں میں ان سے خوب بنی اور ابتدائی طور ان سے کافی متاثر رہے۔
اور کرکٹ میں ہم ویراٹ کوہلی سے کافی متاثر ہیں اسمیں مزید واضح کر دیں کس صورت میں متاثر ہونا ہے۔
بہترین۔ محفلین اور کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی اور لوگ کبھی رہے جن کے کردار کو دیکھ کر یا ان کا لکھا پڑھ کر آپ کی شخصیت میں نکھار آیا؟
 
بہترین۔ محفلین اور کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی اور لوگ کبھی رہے جن کے کردار کو دیکھ کر یا ان کا لکھا پڑھ کر آپ کی شخصیت میں نکھار آیا؟
مختلف وقت میں مختلف انسانوں / چیزوں (کتاب،فلم) وغیرہ سے سیکھنے کا عمل جاری ہی رہتا ہے نکھار کا معلوم نہیں لیکن جتنا ہو سکے بہتری کی طرف کوشش جاری رکھنی چاہیے۔
 

یاز

محفلین
لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں آپ کی پسندیدہ جگہیں کون کون سی ہیں، یعنی کہاں جانے کو ترجیح دیں گے یا دیتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
یہ کم از کم ایک محفلین سے بہت پہلے مل چکے

جی اس طرح 2 بنتے ہیں کہ میرے ایک کلاس فیلو نے بھی محفل جوائن کی تھی اور کچھ پوسٹس بھی کیں۔

پالیمر انجینئیرنگ کے انتخاب کے پیچھے کیا وجہ رہی؟

کہیں اور داخلہ نہ ملا، ارادہ ٹیکسٹائل کا تھا۔

فلسفہ اب کم کیسے کر دیا؟ جواب مل گئے یا سوال نہ رہے؟

نہیں فلسفہ پہلے بھی نہیں تھا وہ میں ایویں ای سیانا بننے کی کوشش کرتا تھا۔ نیز سوال بھی کم ہو گئے۔

کوئی اور شے ہے جس سے کرکٹ جتنی محبت ہو؟

شاید نہیں۔

زندگی میں سب سے لمبا سفر کون سا کیا؟اور سب سے اونچا کون سا؟

خنجراب ٹاپ میرے خیال میں یہ دونوں پر پورا اترتا ہے۔

پہلے محفلین کے ساتھ ملاقات کا ارادہ کب ہے؟ (اب تو وہ یہیں ہیں!)

وہ تو ہو چُکی اب تیسری کا انتظام کرتے ہیں۔


کھیل سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے۔ کوئی ایک سبق جو ہم سے شئیر کرنا چاہیں؟

کہ کھیل صرف کھیل ہے اور اسکو کھیل تک رکھیں۔

کیا زندگی دوسروں کے لیے جینے کا ہی نام ہے؟ یا خود پورے قد سے کھڑا ہونا چاہئیے اور یہ دوسروں پہ ہے کہ وہ کیسے الائین کریں؟

غالباً ہاں۔
جی
دوسروں کا معلوم نہیں خود پر کرنا چاہیے


لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں آپ کی پسندیدہ جگہیں کون کون سی ہیں، یعنی کہاں جانے کو ترجیح دیں گے یا دیتے ہیں؟

کوئی خاص نہیں جن رشتے دار کے ہاں جانا ہوتا ہے پہلے وہ آئی نائن میں ہوتے تھے اب ایف 17 میں شفٹ ہو گئے۔
باقی جی کوئی خاص ترجیح نہیں ایک دفعہ بس ٹریل 5 کیا۔
دونوں شہروں میں پسندیدہ ترین جگہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہی قرار دی جا سکتی ہے۔
 
Top